Tag: skydiving

  • عمران عباس کی اسکائی ڈائیونگ، صارفین حیران

    عمران عباس کی اسکائی ڈائیونگ، صارفین حیران

    معروف پاکستانی اداکار عمران عباس کی اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

    عمران عباس نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دبئی میں اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں عمران عباس کو ایک انسٹرکٹر کی مدد سے اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں دبئی کا خوبصورت ایریل ویو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    ویڈیو کے اختتام پر عمران عباس زمین پر لینڈنگ کے بعد اپنی زندگی کے اس حیرت انگیز اور پر جوش تجربے کی تعریف کرتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    صارفین اداکار کو اسکائی ڈائیونگ کرنے پر مبارکبادیں بھی دے رہے ہیں۔

  • امریکا میں‌ طیارہ حادثے کا شکار، 11 کرتب باز ہلاک

    امریکا میں‌ طیارہ حادثے کا شکار، 11 کرتب باز ہلاک

    واشنگٹن : امریکا میں فضائی کرتب بازوں کو لے جانے والا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

    عالمی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ہوائی میں فضائی کرتب بازوں کو لے جانے والے ہوائی جہاز میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے بعد طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔

    طیارہ ہوائی کے ایک جزیرے پر گرا اور زمین پر گرتے ہی ملبے کا ڈھیر بن گیا، اس میں سوار تمام مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں ناقابل شناخت ہوگئی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ کے سوا تمام مسافر فضائی کرتب باز تھے۔

    چلی میں چھوٹا طیارہ گھر پر گِر کر تباہ، چھ افراد ہلاک

    خیال رہے کہ رواں برس اپریل میں امریکی شہر چلی میں چھوٹا طیارہ برقی تاروں سے ٹکرانے کے باعث ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا تھا ، حادثے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    حادثے کا شکار ہونے والا چھوٹا طیارہ چلی کے دارالحکومت سین تیاگو کے نزدیکی علاقے کے ایئرپورٹ سے اڑا اور ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی بجلی کی طیاروں سے ٹکرا کر ایک گھر پر گرگیا۔

    امریکا: مسافر بردار طیارہ حادثے کا شکار، 1 مسافر ہلاک، 7 زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ برس امریکی فضائی کمپنی کے مسافر بردار طیارے کی امریکی شہر فلاڈیلیفیا میں انجن پھٹنے کے باعث ہنگامی لینڈنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں ایک مسافر خاتون ہلاک جبکہ سات مسافر زخمی ہوگئے تھے۔