Tag: skype

  • اسکائپ آج سے ہمیشہ کے لیے بند، صارفین کیا کریں؟

    اسکائپ آج سے ہمیشہ کے لیے بند، صارفین کیا کریں؟

    اسکائپ 22 سال کی طویل سروس کے بعد آج سے ہمیشہ کے لیے بند کر دیا گیا۔

    اسکائپ کی مالک کمپنی مائیکروسافٹ نے مشہور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم Skype کو بائیس سال کی طویل سروس کے بعد آج سے بند کر دیا ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی طرف سے بنائے گئے ایک دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم __ مائکروسافٹ ٹیمز __ کی مقبولیت کے بعد سامنے آیا ہے۔

    ٹیمز میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں، مائیکرو سافٹ ٹیمز کے ذریعے انفرادی اور گروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جیسی خدمات سے مفت فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔


    خبردار! اپنا جی میل اکاؤنٹ فوراً اپگریڈ کر لیں ورنہ۔۔۔


    مائیکرو سافٹ کے مطابق گزشتہ 2 سالوں میں ٹیم استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی اب اپنی توجہ ’’مائیکروسافٹ ٹیمز‘‘ پر مرکوز کر رہی ہے اور صارفین کو اس پلیٹ فارم پر منتقل ہونے کی ترغیب دے رہی ہے، واضح رہے کہ Skype کی مفت خدمات بند کر دی گئی ہیں تاہم Skype for Business فیچر موجود رہے گا۔


    مائیکروسافٹ نے اسکائپ کی سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا


    صارفین سے کہا گیا تھا کہ وہ اسکائپ کے شٹ ڈاؤن کی تاریخ سے پہلے اپنا ڈیٹا (چیٹ، رابطے وغیرہ) ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔

  • اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اسکائپ کا نیا فیچر

    اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اسکائپ کا نیا فیچر

    کرونا وائرس کی وبا کے دوران لاک ڈاؤن کے باعث گھروں سے کام کرنے اور ویڈیو کالز کے ذریعے رابطے کرنے کا رجحان عام ہوا اور اس رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف آن لائن سروسز میں نئے فیچر پیش کیے گئے، اسکائپ میں بھی ایسا ہی نیا فیچر پیش کیا جارہا ہے۔

    مائیکروسافٹ نے اپنی ویڈیو کالنگ سروس اسکائپ میں ایک معمولی مگر اہم فیچر متعارف کرادیا ہے، اسکائپ کے اینڈرائیڈ صارفین اب ویڈیو کال کے دوران اپنے پس منظر کو دھندلا کر سکیں گے۔

    گزشتہ دنوں مائیکرو سافٹ کی جانب سے اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اسکائپ کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پس منظر دھندلا کرنے کی سپورٹ کا اضافہ کیا گیا تھا۔ یہ اپ ڈیٹ اینڈرائیڈ مارش میلو (6.0) اور اس سے اوپر کے آپریٹنگ سسٹمز والے فونز استعمال کرنے والے صارفین کو دستیاب ہوگی۔

    یہ فیچر آئی او ایس صارفین کو 2 سال سے دستیاب تھا اور اب جا کر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے اسے پیش کیا گیا ہے، ونڈوز، میک او ایس اور لیونکس آپریٹنگ سسٹمز پر بھی یہ فیچر صارفین کو دستیاب ہے۔

    فیچر کے ذریعے پس منظر کو دھندلا کرنے سے صرف صارف کا چہرہ ہی نظر آئے گا جبکہ پیچھے موجود ہر چیز دھندلی ہوجائے گی، اس مقصد کے لیے کمپنی نے مشین لرننگ اور ایج ڈیٹکشن ٹیکنالوجی کو استعمال کیا ہے۔

    اس فیچر کو ان ایبل کرنا بھی آسان ہے، اسکائپ میں کال کے دوران تھری ڈاٹ مینیو پر جائیں اور وہاں بلر مائی بیک گراؤنڈ پر کلک کردیں۔ یہ فیچر نہ صرف ساکت بلکہ حرکت کرتی اشیا اور لوگوں کو بھی دھندلا کردے گا اور صرف چہرہ ہی صاف نظر آئے گا۔

  • اسکائپ کے میٹ ناؤ فیچر میں تبدیلی کا فیصلہ

    اسکائپ کے میٹ ناؤ فیچر میں تبدیلی کا فیصلہ

    امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے اپنی زیر ملکیت ٹیلی کمیونی کیشن ایپ اسکائپ کے میٹ ناؤ فیچر میں جدت لانے کا فیصلہ کیا ہے، کرونا وائرس کے دوران ویڈیو کالنگ کی شرح میں اضافے کے باجوود اس فیچر کو زیادہ مقبولیت حاصل نہیں ہوسکی تھی۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ نے ٹیلی کمیونی کیشن ایپ اسکائپ کے میٹ ناؤ فیچر کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    گو کہ اسکائپ کا اصل مقصد ویڈیو کالنگ ہے تاہم کرونا وائرس کے دوران جب ویڈیو کالنگ کی شرح میں اضافہ ہوا تو زوم، گوگل میٹ اور میسنجر رومز کے صارفین کی تعداد بڑھ گئی اور اسکائپ کو بہت کم استعمال کیا گیا۔

    اسکائپ کا میٹ ناؤ کا فیچر اسی دوران متعارف کروایا گیا تھا جو زوم جیسا تھا اور جس کا مقصد صارفین کی توجہ حاصل کرنا تھا، تاہم مائیکرو سافٹ اپنے مقصد میں ناکام رہا۔

    اس فیچر کے ذریعے صارفین صرف 3 کلکس پر مفت ویڈیو میٹنگ کی میزبانی اور شیئرنگ کر سکتے ہیں جس کے لیے اسکائپ کو انسٹال کرنے یا اکاؤنٹ سائن اپ کی ضرورت بھی نہیں تھی۔

    اب مائیکرو سافٹ نے اسکائپ کے اس فیچر کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور ونڈوز 10 کے نئے بیٹا میں ٹاسک بار میں میٹ ناؤ کی ٹیسٹنگ شروع ہونے والی ہے۔

    نئے ورژن کے تحت ڈیسک ٹاپ پر محض نوٹیفکیشن ایریا میں بٹن پر کلک کر کے لوگوں سے رابطہ اور کال کی جاسکے گی۔ یہ واضح نہیں کہ ڈیسک ٹاپ پر یہ آئیکون ان افراد کے لیے ہوگا جو پہلے ہی اسکائپ استعمال کررہے ہیں یا سب کے لیے ہوگا۔

    اس فیچر کی آزمائش جلد شروع کردی جائے گی۔

  • لاہور ہائیکورٹ میں اسکائپ کے ذریعے مقدمات کی سماعت

    لاہور ہائیکورٹ میں اسکائپ کے ذریعے مقدمات کی سماعت

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ہائیکورٹ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اسکائپ کے ذریعے جیلوں میں قیدیوں کے مقدمات کی سماعت کے منصوبے کا افتتاح ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ایک اور مستحسن قدم اٹھاتے ہوئے فوری اور سستا انصاف ممکن بنانے کے منصوبے کا آغاز کردیا جس کے تحت اسکائپ کے ذریعے جیلوں میں قیدیوں کے مقدمات کی سماعت ہوگی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ اسکائپ کے ذریعے مقدمات کی سماعت تیزی سے ہوگی۔ منصوبے کا افتتاح چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے کیا۔

    وکلا نے منصوبے کو سستے انصاف کی فراہمی کا ذریعہ قرار دیا۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جوڈیشل ریفارمز کا آئی ٹی سے گہرا تعلق ہے، ہمیں جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لینا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں پرانے طریقوں سے ہٹ کر کام کرنا ہوگا۔ نئی نئی چیزوں سے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا ہوتی ہیں۔ باقی شہروں میں بھی یہ سسٹم شروع ہونا چاہیئے۔

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ ججز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ججز ریفارمز کے لیے اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اسکائپ اکاؤنٹ ہو یا نہیں، اب ویڈیو چیٹنگ ہوگئی آسان

    اسکائپ اکاؤنٹ ہو یا نہیں، اب ویڈیو چیٹنگ ہوگئی آسان

    اسکائپ نے ایسی سہولت متعارف کرادی جس کے ذریعے صرف ایک ہی اکاؤنٹ سے پچیس لوگوں سے بات کی جاسکتی ہے چاہے ان کا اسکائپ اکاونٹ ہویا نہ ہو۔

    کیا آپ کے پاس اسکائپ اکاؤنٹ ہے؟ نہیں۔۔ تو پریشان نہ ہوں، کیونکہ ماہرین نے اس کا بھی حل دھونڈ لیا ہے، اب جن دوستوں کے پاس اسکائپ اکاؤنٹ نہیں ان سے بھی بات کرنا آسان ہوگیا۔

    Once a person clicks on the link, a Skype for Web tab will open where they can click 'Join Conversation' and enter their name (pictured). This can be any name of their choosing and is simply to help others in the group identify them - it is not tied to, or used to create an account. They will then join the conversation as a guest

    کیونکہ اسکائپ نے ایسا فیچرمتعارف کرایا ہے جس سے صرف ایک اکاؤنٹ سے ویڈیو کال اور گروپ کال کی جاسکتی ہے۔

    ایک دوست اپنے اسکائپ اکاؤنٹ سے دوسرے دوست کے لیے لنک اسکائپ سے ہی بنائے گا، جسے تقریباً پچیس لوگوں سے شیئر کیا جاسکتا ہے اور ان سے گپ شپ کی جاسکتی ہے۔

  • ویڈیو چیٹنگ ویب سائٹ ’اسکائپ‘ تکنیکی خرابی کے سبب دنیا بھرمیں بند

    ویڈیو چیٹنگ ویب سائٹ ’اسکائپ‘ تکنیکی خرابی کے سبب دنیا بھرمیں بند

    کراچی: ویڈیو چیٹنگ کی معروف ایپلیکیشن اسکائپ تکینیکی خرابی کے سبب دنیا بھرمیں بند ہوگئی ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے دنیا بھرسے میسیجزکرنے شروع کردئیے ہیں جن میں وہ اسکائپ کی بندش کے بارے میں اطلاعات شیئر کررہے ہیں۔

    اسکائپ کی ویب سائٹ پر پیغام لکھا آرہا ہے کہ ’’ہم اوور لوڈ ہوگئے ہیں۔۔ برائے مہربانی کچھ دیر بعد رجوع کریں‘‘۔

    مذکورہ تکنیکی خرابی کے سبب متاثرہ صارفین نا تو اپنے اسٹیٹس تبدیل کرپارہے ہیں اور نا ہی کسی دوست سے اسکائپ کے ذریعے بات کرپا رہے ہیں۔

  • ویڈیو کالنگ اپلیکشن اسکائپ میں نئی اپ ڈیٹ متعارف

    ویڈیو کالنگ اپلیکشن اسکائپ میں نئی اپ ڈیٹ متعارف

    کراچی: ویڈیو کالنگ اپلیکشن اسکائپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے نئی اپ ڈیٹ متعارف کرا دی۔

    اینڈرائیڈ اورآئی اوایس ڈیوائسز کےلیے اسکائپ کونئےری ڈیزائن کےساتھ پیش کیا گیا ہے،اس سے قبل مائیکروسافٹ نےسکائپ کے موبائل انٹرفیس میں تبدیلی کرتے ہوئےونڈوز فون کے عنصر کو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ موبائلز میں لانے کی کوشش کی تھی، مگر نئے ڈیزائن میں اسے ختم کردیا گیا۔

    آئی او ایس ورژن اوراینڈرائیڈکے صارفین اب زیادہ تیزی سے کالز یا بات چیت کو ڈیلیٹ کرسکیں گےتاہم ونڈوزفون کے صارفین کے لیے سکائپ کی پرانی شکل کو برقرار رکھا گیا ہے۔