Tag: slamti council

  • سلامتی کونسل کیلئےبھارت کو لمبا سفر طے کرنا ہوگا،سعیدہ وارثی

    سلامتی کونسل کیلئےبھارت کو لمبا سفر طے کرنا ہوگا،سعیدہ وارثی

    لاہور : سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ سعیدہ وارثی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن بننے کا مرحلہ انتہائی سخت ہے، بھارت کو اس کیلئے لمبا سفر طے کرنا ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ انہیں ورلڈ کپ میں بھارت سے پاکستان کی شکست پر مایوسی ہوئی ہے تاہم ابھی بہت سارے میچ باقی ہیں۔

    انہوں نے داعش کو خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خطرہ یورپ میں بھی موجود ہے، اگرچہ کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن بننے کا مرحلہ نہایت سخت ہے۔

    بھارت کو اس کیلئے ابھی لمبا سفر طے کرنا ہو گا۔ سعیدہ وارثی نے کہا کہ ان کا سیاسی مستقبل برطانیہ سے وابستہ ہے، اس حوالے سے ان کی پارٹی برطانیہ میں رواں سال ہونے والے انتخابات کے بعد کوئی فیصلہ کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کی برطانیہ میں بڑی خدمات ہیں اور وہاں کے لوگ انہیں بہت یاد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں گراں قدر قربانیاں دی ہیں۔

  • سلامتی کونسل میں اصلاحات ہونی چاہئیں، دفترخارجہ

    سلامتی کونسل میں اصلاحات ہونی چاہئیں، دفترخارجہ

    اسلام آباد: دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل ارکان کی تعداد بڑھانے سے روایتی امن کونقصان پہنچے گا۔ دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات ہونی چاہئیں۔

    سلامتی کونسل کے مستقل اراکین کی تعداد بڑھانا امن کے لئے نقصان دہ ہوگا۔ سلامتی کونسل کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ کشمیرکا مسئلہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ہے جس پر اقوام متحدہ کی بیس قراردادیں موجود ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ بھارت غاصب ہے جو اپنے وزیراعظم نہرو کے بیانات نہیں مانتا کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی مرضی کے مطابق کیا جائے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کے وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ افغان مہاجرین کو رواں سال دسمبرتک واپس بھیج دیا جائے گا۔