Tag: Sleeping during flight

  • دوران پروازسونے والے پی آئی اے پائلٹ کیخلاف تحقیقات مکمل

    دوران پروازسونے والے پی آئی اے پائلٹ کیخلاف تحقیقات مکمل

    کراچی : پی آئی اے کے پائلٹ کی دوران پرواز نیند پوری کرنے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرکے متعلقہ حکام کو بھیج دی گئی، کپتان پر الزام ثابت ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے سینئر پائلٹ کیپٹن عامر ہاشمی جو گزشتہ دنوں دوران پرواز نیند پوری کرتے ہوئے پائے گئے تھے،اس واقعے کی ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی گئیں ہیں۔

    PIAA-00

    انکوائری کمیٹی نے ابتدائی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ قائم مقام سی ای او کو ارسال کردی ہے۔ ریکارڈ کئے گئے بیانات کی روشنی میں عامر ہاشمی دوران پرواز سونے کا الزام درست قرار دے دیا گیا۔

    پائلٹ کے سونے کی شکایت کمنٹس کارڈ میں درج کرنے والے مسافر کی بھی تصدیق ہوگئی ہے۔ شہزاد چوہان نامی مسافر نے کمنٹس کارڈ میں درج کی جانے والی شکایت کی بذریعہ ای میل تصدیق بھی کردی ہے۔

    PIA-01

    مزید پڑھیں : دوران پرواز سونے پر پی آئی اے کے کپتان کیخلاف کارروائی کا آغاز

    اس کے علاوہ اسلام آباد سے لندن کی پرواز نمبر 785 پر تعینات فضائی میزبانوں کے بیانات سے بھی تصدیق کی گئی، کیپٹن عامر ہاشمی کے خلاف مسافر کی شکایت پر مبنی کمنٹ کارڈ اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگیا۔

    ابتدائی رپورٹ پر کیپٹن عامر ہاشمی کے خلاف باقاعدہ کارروائی پیرکو ہوگی۔

  • دوران پرواز سونے پر پی آئی اے کے کپتان کیخلاف کارروائی کا آغاز

    دوران پرواز سونے پر پی آئی اے کے کپتان کیخلاف کارروائی کا آغاز

    کراچی : پی آئی اے کی لندن پرواز پر تعینات سینئر پائلٹ کا دوران پرواز نیند پوری کرنے کا انتظامیہ نے سختی سے نوٹس لے لیا۔ پی آئی اے نے اے آر وائی نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے کیپٹن عامر ہاشمی کو فلائنگ سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 785 کے کپتان اور پالپا کے سابق صدرعامرہاشمی دوران پرواز سوتے رہے، اس دوران فرسٹ آفیسر نے پرواز کو آپریٹ کیا، اے آر وائی نیوز پرخبرایکشن لیتے ہوئے پی آئی اے انتظامیہ نے مذکورہ پائلٹ کو مزید فلائنگ سے روک دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پرواز کے معاملے کی تحقیقات سینئرجی ایم ویجلنس کے سپرد کردی گئی ہے، کیپٹن عامر ہاشمی اور کلب کلاس میں تعینات کیبن کریو کو بیانات داخل کرانے کیلئے کل طلب کرلیا گیا ہے۔

    عامر ہاشمی پر الزام ہے کہ وہ بطورسینئر پائلٹ پرواز نمبر 785پرکلب کلاس میں سوتے پائے گئے تھے، مذکورہ پائلٹ نے اپنی نیند پوری کرنے کے لئے پرواز کا کنٹرول ٹرینی فرسٹ آفیسر کے حوالے کیا جو قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کا پائلٹ دوران پرواز سوگیا، کنٹرول جونیئر کے حوالے

    ذرائع کے مطابق پرواز کے مسافروں نے کپتان کے سونے پر مبنی شکایت لاگ بک میں درج کی تھی، اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بھی تحقیقات کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ عامرہاشمی کو تحقیقات مکمل ہونے تک مزید پروازوں سے روک دیا گیا ہے۔