Tag: sleeping

  • بھارت: ماں کا بچے کو سوٹ کیس پر گھسیٹنے کا واقعہ، انسانی حقوق کمیشن کا ایکشن

    بھارت: ماں کا بچے کو سوٹ کیس پر گھسیٹنے کا واقعہ، انسانی حقوق کمیشن کا ایکشن

    نئی دہلی: بھارت میں ایک ماں کی اپنے بچے کو سوٹ کیس پر گھسیٹنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد انسانی حقوق کمیشن حرکت میں آگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل یہ تصویر بھارتی شہر آگرہ کی ہے، جس میں ایک بچہ تھکن سے چور سوٹ کیس پر تقریباً گرا ہوا نظر آرہا ہے جبکہ ماں اس سوٹ کیس کو کھینچ رہی ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق مذکورہ خاندان پنجاب سے پیدل آگرہ پہنچا تھا کیونکہ کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے۔

    نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے اس تصویر کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کمیشن نے اتر پردیش اور پنجاب کے چیف سیکریٹریز اور آگرہ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

    کمیشن نے مذکورہ خاندان کو دیے جانے والے ریلیف اقدامات کی عدم فراہمی اور اس کے ذمہ دار تمام متعلقہ افسران کے بارے میں تفصیلی رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    کمیشن کا کہنا ہے کہ مذکورہ خاندان کی تکلیف کا احساس تمام افراد کو ہے سوائے متعلق حکام کے، اگر متعلقہ حکام مستعد ہوتے تو اس خاندان سمیت اس صورتحال سے دو چار کئی خاندانوں کو تکلیف سے بچایا جاسکتا تھا۔

    کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ واقعہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے لہٰذا کمیشن کو اس معاملے میں مداخلت کرنی پڑی۔

  • خبردار! زیادہ سونا صحت کے لیے مضرہے

    خبردار! زیادہ سونا صحت کے لیے مضرہے

    ایک عام خیال ہے کہ ہر بالغ انسان کے لیے 8 گھنٹے کی نیند ضروری ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ہر شخص کی صحت، جسامت اور اسے لاحق بیماریوں پر منحصر ہے کہ اسے کتنی نیند درکار ہے۔

    نیند کی کمی قبل از وقت موت کے خطرے سمیت بے شمار مسائل کا سبب بن سکتی ہے جن میں امراض قلب، ذیابیطس اور ڈپریشن بھی شامل ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح نیند کی کمی ہمارے لیے نقصان دہ ہے، اسی طرح نیند کی زیادتی بھی ہمیں یکساں نقصانات پہنچا سکتی ہے۔

    آئیں دیکھتے ہیں کہ زیادہ سونا ہمیں کن خطرات کا شکار بناتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق 9 گھنٹے سے زیادہ سونا موٹاپے کا شکار بنا سکتا ہے۔ زیادہ نیند جسم کی غذا کو اسٹور کرنے اور کیلوریز کو جلانے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔ زیادہ سونا سر درد اور میگرین کا سبب بھی بنتا ہے۔

    ایک تحقیق کے مطابق زیادہ سونے اور امراض قلب میں گہرا تعلق ہے، زیادہ سونے والے افراد میں امراض قلب میں مبتلا ہونے کا امکان 28 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ زیادہ سونا دماغ کو بوڑھا کردیتا ہے جس کے باعث کم عمری میں ہی الزائمر ہونے کا خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔

    طویل وقت کے لیے بستر پر رہنا کمر اور گردن کے درد میں اضافہ کرسکتا ہے کیونکہ اس سے کمر اور گردن کے مسلز کافی دیر تک غیر آرام دہ حالت میں رہتے ہیں۔

    زیادہ نیند آنا ذیابیطس کی بھی علامت ہوسکتی ہے کیونکہ ذیابیطس کے مریض تھکن اور غنودگی محسوس کرتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق بستر پر زیادہ وقت گزارنا غیر آرام دہ نیند کا باعث بنتا ہے جبکہ دن کے اوقات میں سستی اور غنودگی کا سبب بنتا ہے جس سے کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

    چونکہ ہر شخص کی نیند کی ضرورت مختلف ہے لہٰذا ماہرین کی رائے ہے کہ خود کو درکار نیند کے گھنٹوں کا اندازہ اس سے لگائیں کہ اگر آپ خود کو دن میں قیلولہ کے بغیر چاک و چوبند محسوس کریں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی نیند پوری ہوچکی ہے۔

    بہترین نیند کے لیے آپ کے کمرے کو اندھیرا، پرسکون اور خاموش ہونا چاہیئے جبکہ آنکھوں پر ڈارکننگ بلائنڈز بھی پرسکون نیند لانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

  • جھوٹے ملازمین پر نظر رکھنے کے لیے ایپ تیار

    جھوٹے ملازمین پر نظر رکھنے کے لیے ایپ تیار

    ٹوکیو: جاپان کی نجی کمپنی نے ایک ایسی موبائل ایپ تیار کرلی جس کے ذریعے ملازمین کی نیند پر نظر رکھی جاسکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان کی نجی کمپنی نے گزشتہ ماہ ملازمین کو متنبہ کیا تھا کہ وہ دفتر میں چاق و چوبند رہنے کے لیے اپنی نیند پوری کر کے آیا کریں۔

    انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو 6 سے 8 گھنٹے کی نیند پوری کرنے پر انعام دینے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔جس کے تحت انہیں اضافی بونس اور مفت کھانا فراہم کرنے کے ساتھ دیگر انعامات دیے جاتے ہیں۔

    شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کا انعقاد کرنے والی کمپنی نے رات میں ہفتے میں کم از کم پانچ دن 6 گھنٹے نیند لینے پر پوائنٹس دینے کا اعلان بھی کیا تھا جس کے بعد ملازمین نے انعامات حاصل کرنے کے لیے جھوٹ کا سہارا بھی لیا۔

    مزید پڑھیں: نیند کی کمی آپ کو کن بیماریوں کا شکار بنا سکتی ہے؟

    اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے ایک خصوصی ایپ تیار کی جس کی مدد سے نہ صرف ملازمین کے مقام کی نشاندہی کی جاسکے گی بلکہ اس کے ذریعے نیند لینے کی تفصیلات بھی اکھٹی ہوں گی۔

    تمام ملازمین کے موبائل میں اس ایپ کو انسٹال کرنے کے بعد کمپنی نے سب کو ہدایت کی ہے کہ وہ دفتر سے چھٹی کے بعد اپنی اسمارٹ ڈیوائس میں انٹرنیٹ اور لوکیشن کھولے رکھیں۔

    ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سوتے وقت اس ایپ کو اسٹارٹ کریں تاکہ اُن کی نیند کا دورانیہ اور گہرائی نوٹ کی جاسکے، جو ورکر پانچ روز تک سکون سے سوئے گا اُسے 500 پوائنٹ دیے جائیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: نیند کی کمی انسانی اور جسمانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے، تحقیق

    کمپنی کی جانب سے پوائنٹس کو ڈالر میں تبدیل کرنے کا فارمولا بھی پیش کیا گیا، جیسے پانچ روز تک سونے والے شخص کو پانچ سو پوائنٹس ملیں گے تو یہ ساڑھے چار ڈالر کے برابر ہوگا۔ ملازم انعام میں ملنے والی رقم سے دفتری عمارت میں موجود کیفے ٹیریا سے کوئی بھی چیز کھا سکے گا۔

  • ماؤں کی کم نیند بچوں کی نشوونما کو متاثر کرتی ہے، تحقیق

    ماؤں کی کم نیند بچوں کی نشوونما کو متاثر کرتی ہے، تحقیق

    لندن: برطانیہ کے طبی ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ ماؤں کی کم یا کچی نیند بچوں پر اثرانداز ہوتی ہے جس کی وجہ سے اُن کی نشو ونما بری طریقے سے متاثر ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی ماہرین نے حالیہ تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جو مائیں بے خوابی کا شکار ہوتی ہیں اُن کے بچوں کی نشوونما اور دماغی صحت بری طریقے سے متاثر ہوتی ہے۔

    تحقیق کے دوران ماہرین نے کم نیند کی بیماری میں مبتلا ماؤں اور اُن کے بچوں کی صحت کا جائزہ لیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ بچوں کے سونے کا معاملہ خاندانی نظام کے تحت چلتا ہے۔

    مزید پڑھیں: صرف آدھے منٹ میں نیند لانے کی تکنیک

    ماہرین نے نیند کے دوران الیکٹرو اینسیفیلو گرافی (ای ای جی) کے ذریعے بچوں کی نیند کا جائزہ لینےکے لیے اُن کے دماغوں میں الیکٹرو راڈ نصب کیے جس کے بعد مطالعاتی رپورٹ مرتب کی گئی۔

    تحقیقاتی ماہرین نے والدین سے بھی اُن کی اور بچوں میں پیدا ہونے والے نیند کے مسائل کے حوالے سے سوالات کیے، جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ جن بچوں کی مائیں بے خوابی یا کچی نیند کا شکار تھیں اُن کے بچے بھی گہری نیند لینے سے قاصر تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: پرسکون نیند کے لیے 5 غذائیں

    حیران کُن طور پر تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ باپ کی نیند کا تعلق کسی صورت بھی بچے کو اثر انداز نہیں کرتا البتہ وہ بچے جو ماؤں کے پاس زیادہ وقت گزارتے ہیں اُن میں واضح اثرات دیکھے گئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بالی ووڈ کنگ خان شوٹنگ کے دوران سو گئے

    بالی ووڈ کنگ خان شوٹنگ کے دوران سو گئے

    ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے دوران ایسے سوئے کہ ساتھی فنکاروں کو حیران کر دیا، تصویر جب منظر عام پر آئی تو دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جہاں انہیں علی الصبح شوٹنگ کے لیے اٹھنا انتہائی دشوار ہو گیا ہے۔

    بالی ووڈ کے بادشاہ کی خاص بات یہ ہے کہ انہیں صبح سویرے اٹھنے کی عادت نہیں لیکن جب بات کام اور پیشہ ورانہ خدمات کی آجائے تو وہ اپنی نیند کی قربانی دینے سے بھی نہیں کتراتے۔

    شاہ رخ خان ’زیرو‘ کے ہیرو، ٹریلر جاری

    ایسے ہی کچھ مناظر دیکھنے میں آئے ہدایت کار آنند ایل رائے کی نئی آنے والی فلم ’زیرو‘ کی شوٹنگ کے دوران جہاں وہ صبح سویرے شوٹنگ کے لیے پہنچے لیکن اس وقت معاملہ دلچسپ ہوگئے جب شاہ رخ نے سونے کی اداکاری کی۔

    شاہ رخ خان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں جبکہ ساتھ ہی موجود ہدایت کار اور معروف ادکارہ کترینہ کیف ان کی اس حرکت پر حیران و پریشان دیکھائی دے رہے ہیں۔

    سماجی خدمات کا اعتراف: شاہ رخ خان ’کرسٹل ایوارڈ‘ کے حق دار

    اپنے ٹوئٹ میں شاہ رخ خان نے شرارتی انداز میں کہا کہ جب آپ کے گرد ایسے بارونق اور پرکشش چہرے ہوں تو آنکھیں کھولنا انتہائی دشوار ہوجاتا ہے، اور یہ فلم ساز کے لیے مجھے صبح سویرے بلانے کی ایک سزا ہے۔

    آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فم ’زیرو‘ رواں سال 21 دسمبر کو بڑے پردے پر نمائش کے لیے پیش کی جائے، جس میں شاہ رخ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ اداکارہ کترینہ کیف، انوشکا شرما بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پنجاب کے طاقتور وزیر قانون رانا ثناءاللہ نیند کے سامنے بے بس

    پنجاب کے طاقتور وزیر قانون رانا ثناءاللہ نیند کے سامنے بے بس

    فیصل آباد : اداروں کو الرٹ رہنے کی نصیحت کرنے والے رانا ثناءاللہ خود میاں فضیحت بن گئے، صوبائی وزیر قانون سماعت سے محروم بچوں کی تقریب میں نیند پوری کرتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں خصوصی بچوں کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ تھے۔

    اس موقع پر پنجاب کے طاقت ور وزیر قانون نیند کی دیوی کے سامنے بے بس نظر آئے، رانا ثناء اللہ کبھی جماہیاں لے کر اور کبھی تالیاں بجا کر نیند سے لڑتے رہے۔

    شرکاء کی تالیاں اور ڈپٹی کمشنر بھی وزیر قانون کو الرٹ کرتے رہے، تقریب کے شرکاء بھی رانا ثناء اللہ کا محو خواب ہونا دیکھ کر محظوظ ہوتے رہے۔

    تقریب سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے اداروں کو الرٹ رہنے کی تلقین کی تھی، بعد ازاں رانا ثناء اللہ نے تقریب میں خصوصی بچوں میں آلہ سماعت تقسیم کئے۔

  • ورزش کا اچھی نیند سے بہت گہرا تعلق ہے، تحقیق

    ورزش کا اچھی نیند سے بہت گہرا تعلق ہے، تحقیق

    کراچی: (ویب ڈیسک) ۔۔۔ ایک تحقیق کے مطابق ورزش کا اچھی نیند سے بہت گہرا تعلق ہے، وہ لوگ جو نیند کی کمی کا شکار ہیں اگر وہ باقاعدگی سے روزانہ ورزش کریں تو نیند کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق ورزش کی بدولت نیند کا دورانیہ بھی طویل ہوتا ہے اور اچھی نیند حاصل ہوتی ہے۔

    exercise-sleep-eat-11

     مزید تحقیق کے مطابق روزانہ مستقل وقت پر سونا اور جاگنا، سونے سے پہلے کیلشیم والی غذا مثلاً دودھ کا استعمال کرنا، بستر کو صاف کر کے سونا، سونے سے پہلے چائے اور کافی وغیرہ سے پرہیز کرنا اور ٹھنڈے کمرے میں سونا ایسی چیزیں ہیں جو نیند کو مزید بہتر کر سکتی ہیں۔

    exercise

     اچھی نیند کے حصول کے ان اصولوں کو سائنسدانوں اور ماہرنفسیات نے سلیپ ہائجیں کا نام دیا ہے۔

    بے خوابی میں مبتلا بہت سے لوگ ان اصولوں کو اپناتے ہوئے ڈاکٹر کے پاس گئے بغیر اپنی نیند کا مسئلہ حل کر سکتے ہیں۔