Tag: Slovakia

  • سلوواکیہ کے پیراگلائیڈر کو بچا لیا گیا

    سلوواکیہ کے پیراگلائیڈر کو بچا لیا گیا

    گلگت: ہنزہ میں پہاڑ کی چوٹی کے قریب گرنے والے سلوواکیہ کے پیراگلائیڈر کو بچا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع ہنزہ میں یورپی ملک سلواکیہ کا ایک نوجوان ایرک پیراگلائیڈنگ کے دوران پہاڑ کی چوٹی کے قریب گرا، اور پھنس گیا۔

    اطلاع ملتے ہیں مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122 نے پہاڑ پر پھنسے پیراگلائیڈر کے لیے ریسکیو کارروائی شروع کر دی، اور امدادی ٹیمیں پہاڑ کی جانب بھیجی گئیں، پہاڑ پر چڑھنے میں مشکلات کے باوجود ایرک نامی پیراگلائیڈر کو بہ حفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

    حادثے کے بعد اور ریسکیو کے دوران پیراگلائیڈر سے رابطہ قائم رہا، جب کہ ریسکیو ٹیموں کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا، ایک ریسکیو ٹیم کو رات کو پہاڑ کی چوٹی تک جانا تھا جب کہ دوسری ریسکیو ٹیم کو صبح پہاڑ کی چوٹی کی جانے کی کوشش کرنی تھی۔

    رات بھر ریسکیو آپریشن کے بعد رضاکاروں نے بلولو پہاڑ (تقریباً 4800 میٹر) کی چوٹی کے قریب سے ریسکیو کر لیا۔

  • وہ کار جو 2 منٹ 15 سیکنڈ میں جہاز بن جاتی ہے (ویڈیو)

    وہ کار جو 2 منٹ 15 سیکنڈ میں جہاز بن جاتی ہے (ویڈیو)

    وہ کار جو 2 منٹ 15 سیکنڈ میں جہاز بن جاتی ہے، اب تک 70 گھنٹوں کی آزمائشی پروازیں مکمل کر چکی ہے، اور اب جلد ہی لندن سے پیرس تک فضا اور سڑکوں پر دوڑتی نظر آئے گی۔

    جن اڑن کاروں کو ہم سائنس فکشن فلموں میں دیکھتے تھے، اب جلد ہی سچ مچ دیگر سواریوں کی مانند سڑکوں اور فضاؤں میں ہمیں نظر آیا کریں گی، کیوں کہ سلواکیہ کی کمپنی کی تیار کردہ ایسی ہی ایک شان دار کار نے اس خواب کو سچ کر دکھایا ہے۔

    سلواکیہ کی سٹارٹ اپ کمپنی، کلین ویژن، نے اپنی اڑنے والی کار، ایئر کار کے لیے پہلی فضائی قابلیت کا سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کر لیا ہے۔ گزشتہ برس جون کے مہینے میں بھی اُڑنے والی گاڑی یا فلائنگ کار کے آزمائشی ماڈل نے سلواکیا کے شہروں نیترا اور براٹیسلاوا کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے درمیان ایک گھنٹہ 35 منٹ کی پرواز کامیابی سے مکمل کی تھی۔

    اب ایئرکار بنانے والی سلواکیہ کی کمپنی نے اس کی باضابطہ پہلی پرواز کے لیے لندن سے پیرس کا روٹ منتخب کیا ہے۔

    70 گھنٹوں کی آزمائشی پروازیں مکمل کرنے کے بعد ایئر کار کو ہوائی سفر کے لیے محفوظ قرار دے دیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق جلد ہی یورپی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا سرٹیفکیٹ ملنے پر لندن سے پیرس تک ایئر کار کے سفر کا آغاز کر دیا جائے گا۔

    یہ گاڑی 2 منٹ 15 سیکنڈ میں کار سے ہوائی جہاز بن جاتی ہے، اور توقع ہے کہ 100 میل فی گھنٹا رفتار کی حد سے اسے لندن سے پیرس پہنچنے میں 2 گھنٹے 15 منٹ لگیں گے۔ کار اور ہوائی جہاز کی ٹیکنالوجی کے ملاپ سے تیار کردہ ’ایئر کار‘ کے اس ماڈل میں بی ایم ڈبلیو کا انجن نصب ہے جبکہ اس میں کسی عام پٹرول پمپ کا ایندھن ڈالا جاتا ہے۔

  • جہاز میں تبدیل ہونے والی کار کی اونچی اڑان

    جہاز میں تبدیل ہونے والی کار کی اونچی اڑان

    براٹیسلاوا: بر اعظم یورپ کے ملک سلوواکیہ میں ایک ایسی گاڑی تیار کی گئی ہے جو تین منٹ میں خود کو  ہوائی جہاز میں تبدیل کرسکتی ہے۔ اس نے حال ہی میں اپنی پہلی آزمائشی پرواز کی جہاں اس نے 1500 فٹ کی اڑان بھری۔

    سلوینک کمپنی نے کلین وژن کے نام سے یوٹیوب پر پوسٹ شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سفید رنگ کی کار رن وے کی جانب جاتی دکھائی دے رہی ہے، رن وے پر رکتے ہی گاڑی کے پر نکلنا شروع ہوجاتے ہیں اور وہ فضا میں سفر شروع کردیتی ہے۔

    یہ حیرت انگیز ایجاد اسٹیفن کلین نامی پروفیسر نے تیار کی ہے، یہ دو سیٹر ہے، جس کا مجموعی وزن 2425 پاؤنڈ (1099 کلوگرام ) ہے، اس کے علاوہ یہ تقریبا 440 پاؤنڈ یعنی دو سو کلو گرام اضافی بوجھ بھی اٹھاسکتی ہے، تاہم اس کے لئے خصوصی رن وے کی ضرورت ہوگی جوکہ 984 فٹ ہو تاکہ اس کی اڑان بھرنے اور اترنے میں مزید آسانی پیدا ہوسکے۔

    بوئنگ کے مشہور ماہر ڈاکٹر برانکو سارہ نے ایئر کار کو بہترین خصوصیات کی حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ در حقیقت یہ ایجاد ہمارے تمام سفروں کے لئے بہترین حل ہوسکتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ترکی میں ’فلائنگ کار‘ کی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل

    کمپنی اگلے چھ ماہ کے اندر اس پرواز کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے لئے بات چیت کا عمل جاری ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ استنبول میں فلائنگ کار نے آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کی تھی، ترک انجینئروں کی ڈیزائن کردہ پروٹو ٹائپ کار ’سیجیری‘ نے بھی پہلی اڑان 10 میٹر کی بلندی تک کی تھی، مستقبل میں اسمارٹ فلائنگ سسٹم کی کار سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑے گی۔

  • سلواکیہ میں برف سے بنا گرجا گھر

    سلواکیہ میں برف سے بنا گرجا گھر

    یورپی ملک سلواکیہ میں برف سے گرجا گھر (چرچ) بنایا گیا ہے جسے دیکھنے کے لیے سیاحوں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد جوق در جوق یہاں کا رخ کر رہی ہے۔

    یہ چرچ سلواکیہ کے پہاڑی سلسلے تاترا کے درمیان بنایا گیا ہے جو سلواکیہ اور پولینڈ کے درمیان قدرتی سرحد کا کام کرتا ہے۔

    سطح سمندر سے 12 سو 85 میٹر بلند یہ چرچ ہر سال کسی مشہور تاریخی چرچ کی طرز پر بنایا جاتا ہے۔ رواں برس یہ روم کے تاریخی سینٹ پیٹر چرچ کی طرح بنایا گیا ہے۔

    اس چرچ کی تیاری میں امریکا، ویلز، پولینڈ، چیک ری پبلک اور سلواکیہ کے 16 مجسمہ سازوں نے ایک مہینے تک روزانہ 12 گھنٹے کام کیا۔ اسے بنانے میں برف کی 18 سو 80 سلیں استعمال کی گئیں۔

    چرچ کے اندر مختلف مذہبی شخصیات اور جنگلی حیات کے مجسمے بھی رکھے گئے ہیں جو برف سے ہی بنائے گئے ہیں۔

    گو کہ یہاں عبادت نہیں کی جاتی تاہم یہاں آنے والوں کا کہنا ہے کہ انہیں یہاں آکر عبادت گاہ جیسا ہی سکون ملتا ہے۔

    ایک شہری کا کہنا ہے کہ آس پاس خوبصورت قدرتی مناظر اور عبادت گاہ کے اندر جنگلی حیات کے مجسمے انہیں خدا سے بہت قریب کردیتے ہیں۔ ’یہاں آکر بے حد سکون اور روحانی خوشی حاصل ہوتی ہے‘۔

    اتوار کے دن یہاں مقدس گھنٹیاں بھی بجائی جاتی ہیں۔

    یہ چرچ ہر سال تاترا ٹورازم آرگنائزیشن کی جانب سے تیار کیا جاتا ہے جس کا مقصد سیاحوں کو اس علاقے کی طرف راغب کرنا ہے۔ چرچ میں تمام افراد کا داخلہ مفت ہے۔

  • سلواکیہ میں برف سے بنا انوکھا گرجا گھر

    سلواکیہ میں برف سے بنا انوکھا گرجا گھر

    سلواکیہ : برف سے بنا گرجا گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

    برف سے بنے اسنو مین تو آپ نے دیکھے ہی ہوں گے۔ سلواکیہ کے ایک آرکیٹکٹ نے برف کا گرجا گھر بناکر سب کو حیران کر دیا ہے، جو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

    123

    2

    1

    اس گرجا گھر کی تعمیر میں نوے ٹن کی برف کی اینٹیں استعمال کی گئیں ہیں، اس گرجا گھر میں بنائے گئے مجسمے بھی برف ترش کا بنائے گئے ہیں، جس میں مختلف رنگوں کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔

    3

    4

    6

    دنیا کے اس منفرد اور انوکھے گرجا گھر میں شادیاں، کنسرٹ اور دیگرتقریبات بھی ہوتی ہیں، مختلف ممالک سے سیاح برف سے بنے گرجا گھر میں آکر تصاویر بنا کر ان لمحات کو کیمرے میں کی آنکھ میں قید کرلیتے ہیں۔

    7

    10

    9

    لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک منفرد اور غیر معمولی جگہ ہے ، جہاں آکر حیرت اور خوشی کا احساس ہوتا ہے۔