Tag: SLvPAK

  • ایشیا میں کرکٹ کا نیا سلطان کون؟ فائنل معرکہ آج ہوگا

    ایشیا میں کرکٹ کا نیا سلطان کون؟ فائنل معرکہ آج ہوگا

    ایشیا میں کرکٹ کا نیا سلطان کون ہوگا؟ فائنل معرکہ آج دبئی میں ہوگا۔

    دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور سری لنکا مد مقابل ہوں گے، شاہینوں نے سپر فور میں شکست کا بدلہ لینے کے لیے پر تول لیے ہیں، جب کہ آئی لینڈرز بھی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے بے قرار دکھائی دے رہے ہیں۔

    ایشین کرکٹ پر بادشاہت شاہینوں سے صرف ایک جیت دوری پر ہے، سری لنکا کو ہرا کر پاکستان ٹیم تیسری بار ایشیا کپ کی ٹرافی اٹھائیں گے۔ قومی کپتان بابر اعظم جیت کے لیے پر امید ہیں، کہتے ہیں ہمارے پاس بہترین کمبی نیشن ہے، فائنل میں ٹکر کا مقابلہ ہوگا۔

    دوسری جانب سری لنکا ٹیم بھی اب انڈر ڈوگ نہیں رہی، خطرناک بن گئی ہے، گرین شرٹس کو ہرا کر لگاتار چوتھی جیت حاصل کر چکی ہے۔ ادھر پاکستان بولرز کی انجری، بابر اعظم اور فخر زمان کی خراب فارم کے باوجود ٹیم لڑتے لڑتے فائنل میں پہنچی ہے۔

    ایشیا کپ فائنل سے قبل اہم قومی کھلاڑی فٹ ہوگئے

    بہترین اسپنر کی وجہ سے بولنگ تو مضبوط تھی ہی، سری لنکا کے بلے باز بھی اب فارم میں آ گئے ہیں، مینڈس، نیسانکا، راجا پاکسا اور کپتان شناکا پاکستانی بولرز کے لیے بڑا خطرہ بن سکتے ہیں۔

    پاکستانی بیٹنگ کا انحصار سب سے زیادہ رضوان پر ہے، بابر لگا تار 5 میچ میں ناکام ہوئے ہیں، لیکن فائنل میں انھیں پرفارم کرنا ہوگا۔

    ٹی 20 مقابلوں میں دونوں ٹیمیں 22 بار ٹکرائی ہیں، 13 پاکستان نے جیتے، جب کہ 9 سری لنکا کے نام رہے، آج شاہین جیت کا عزم لے کر میدان میں اتریں گے، اور 2014 ایشیا کپ فائنل کی ہار کا بدلہ چکائیں گے۔

  • گال ٹیسٹ: پاکستان کے 2 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز

    گال ٹیسٹ: پاکستان کے 2 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز

    گال ٹیسٹ میچ کے پہلے روز قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنالیے۔

    تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ میچ کے پہلے روز میزبان ٹیم 222 رنز پر ڈھیر ہوگئی، دنیش چندی مل 75 اور مہیش 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنالیے، اظہر علی 3 اور بابر اعظم ایک رن بنا کر کریز پر موجود ہیں اور قومی ٹیم کو میزبان ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 198 رنز درکار

    عبداللہ شفیق 13 رنز بنا کر جے سوریا کا نشانہ بنے، امام الحق 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    سری لنکا کی جانب سے پرابھات جے سوریا اور کسون رجیتھا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل شاہین آفریدی کی عمدہ لائن و لینتھ، حسن علی کی گھومتی گیندیں اور یاسر شاہ کی اسپن جادوگری کے سامنے سری لنکا بے بس نظر آئی اور گال ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 222 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    سری لنکا کی جانب سے دنیش چندی مل نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے 76 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، اوشادا فرنینڈو نے 35 رنز بنائے، کوشا ل مینڈس 21 رنز بنانے کے بعد ہمت ہار بیٹھے، اس کے علاوہ کوئی بھی آئی لینڈرز بیٹر پاکستان کی مضبوط بولنگ اٹیک کے سامنے نہ ٹہر سکا۔

    سری لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے 1، اینجلو میتھیوز صفر، دھننجایا ڈی سلوا 14 اور نروشن ڈکویلا 4، رمیش مینڈس 11 اور پربت جے سوریا 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مہیش تھیکشنا تھے جنہوں نے 38 رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے چار سری لنکن کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ،یاسر شاہ اور حسن علی نے دو، دو جبکہ محمد نواز اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔Imageاس سے قبل سری لنکا نے گال ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ، کپتان بابراعظم نے ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پاس مضبوط بولنگ اٹیک موجود ہے، آئی لینڈرز کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کرینگے۔

    سری لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے نے دعویٰ کیا تھا کہ پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے کوشش ہوگی پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل لگائیں اور پاکستانی ٹیم کو پریشر میں لائیں۔Image

    پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا، فواد عالم کو فائنل الیون میں شامل نہیں کیا گیا، یاسر شاہ اور محمد نواز کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ، اس کے علاوہ کپتان بابر اعظم، وائس کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، حسن علی، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی فائنل الیون میں شامل کئے گئے۔

    ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔