Tag: smart helmet

  • دبئی میں کرونا وائرس کی اسکریننگ کے لیے اسمارٹ ہیلمٹ

    دبئی میں کرونا وائرس کی اسکریننگ کے لیے اسمارٹ ہیلمٹ

    ابو ظہبی: دبئی کے صحت حکام نے کرونا وائرس کے متاثرین کی جانچ کے لیے اسمارٹ ہیلمٹ کا استعمال شروع کردیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے طبی خدمات کے ادارے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر خلیفہ بن دراس نے بتایا کہ طبی امداد پیش کرنے والے صحت اہلکار مریضوں کو چیک کرتے وقت اسمارٹ ہیلمٹ استعمال کر رہے ہیں۔

    ان کے مطابق اس کے ذریعے وہ اس بات کا پتہ لگا لیتے ہیں کہ کرونا وائرس کا مشتبہ مریض واقعی مرض میں واقعی مبتلا ہے یا نہیں۔

    خلیفہ بن دراس کا کہنا ہے کہ اسمارٹ ہیلمٹ مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جیسے ہی صحت اہلکار متعلقہ شخص پر نظر ڈالتا ہے فوراً ہی اسمارٹ ہیلمٹ اس انسان کا درجہ حرارت چیک کرلیتا ہے۔

    ہیلمٹ صحت اہلکار کو اس کے موبائل پر ایس ایم ایس کردیتا ہے جس میں یہ اطلاع ہوتی ہے کہ متعلقہ شخص کے جسم کا درجہ حرارت بڑھا ہوا ہے یا معمول کے مطابق ہے، اگر درجہ حرارت بڑھا ہوا ہوتا ہے تو اس سے پتہ لگا لیا جاتا ہے کہ وہ کرونا وائرس کا ممکنہ مریض ہے۔

    بن دراس کا کہنا ہے کہ اسمارٹ ہیلمٹ کی بدولت صحت اہلکاروں کو کررونا وائرس لگنے سے تحفظ حاصل ہوگیا ہے۔

    یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کرونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 4 ہزار 521 تک پہنچ چکی ہے، 4 اموات ہوچکی ہیں اور 852 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

  • انوکھا اسمارٹ ہیٹ نامی ہیلمٹ تیار

    انوکھا اسمارٹ ہیٹ نامی ہیلمٹ تیار

    آسٹریلیا :اسمارٹ فونز اور اسمارٹ گھڑیوں کی باتیں پرانی ہوئی، اب مارکیٹ میں  اسمارٹ ہیلمٹ آنے والے ہیں، جو آپ کو دورانِ سفر ہر بات سے خبردار رکھے گا۔

    اب آپ کے ہیلمٹ بھی  اسمارٹ ہوجائیں گے اور آپ کو راستے کی معلومات فراہم کریں گے، آسٹریلوی ماہر کا تیار کردہ انوکھا اسمارٹ ہیٹ نامی ہیلمٹ جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین کی آنکھوں کے سامنے راستے کا نقشہ اور معلومات پیش کرے گا ۔

    اب آپ سائیکل پر سوار ہوں یا ریس لگارہے ہو ، آپ ہر وقت رابطے میں رہ سکتے ہیں۔ ہیملمٹ میں ڈیجیٹل کیمرہ بھی موجود ہے۔

  • اسمارٹ فون کےبعد اسمارٹ تالا بھی تیارکرلیا گیا

    اسمارٹ فون کےبعد اسمارٹ تالا بھی تیارکرلیا گیا

    مارکیٹ میں اسمارٹ ٹیکنالوجی نےدھوم مچا رکھی ہے،اسمارٹ فون،اسمارٹ واچ، اسمارٹ کارکے بعد اب اسمارٹ تالےبھی متعارف کرادیئےگئے۔

    اسمارٹ لاک ایسا تالا ہےجس کی چابی اسمارٹ فون میں ہے،اسمارٹ فون کی مدد سے بلیو ٹوتھ اور وائی فائی کےذریعے تالا کھولا اوربند کیا جاسکتا ہے،ا سمارٹ فون چوری یا گم ہو جائے یا اس کا ڈیجیٹل پروگرام کام نہ کررہا ہو تو اس کےساتھ عام تالے جیسی ایک چابی بھی دستیاب ہے،چابی گھمائیے اورتالا کھول لیجئے۔