Tag: smart lockdown

  • لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود فضائی آلودگی میں اضافہ کی شرح برقرار

    لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود فضائی آلودگی میں اضافہ کی شرح برقرار

    لاہور: پنجاب کے شہر لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود فضائی آلودگی میں اضافہ کی شرح برقرار ہے۔

    محکمہ ماحولیات کے مطابق لاہور شہر کا مجوعی ایئر کوالٹی انڈیکس 380 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا ہے، دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سرفہرست ہے، شہر میں حکومت کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا گیا ہے تاہم اس کے اثرات سامنے نہ آ سکے۔

    ماہرین کی جانب سے شہریوں کو ماسک لگانے اور احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی گئی ہے، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسموگ کنٹرول کے لیے متاثرہ علاقوں میں مصنوعی بارش بھی برسائی جائے گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، آج لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26، کم سے کم 13 تک جانے کا امکان ہے، شہر میں نمی کا تناسب 88 فی صد ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ اگلے 24 گھنٹوں میں موسم خشک رہے گا، اور بارش کے امکانات موجود نہیں ہیں۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ،  پاکستان کے بڑے شہر میں 2 ہفتے  کیلئے لاک ڈاؤن نافذ

    کورونا کیسز میں اضافہ، پاکستان کے بڑے شہر میں 2 ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن نافذ

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں کورونا کے مریضوں میں اضافے کے پیش ںظر دوہفتے کے لئے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے چار علاقوں میں دوہفتے کے لئے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

    محکمہ صحت نے بتایا کہ کورونا کے 81 مریض ہونے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ، علاقوں میں زکریا پارک، حمید پارک، کرسچین کالونی اور رحیم گارڈن شامل ہیں۔

    محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ چاروں آبادیوں میں 24 فروری تک پابندیوں پرعملدرآمد ہوگا، زکریا پارک میں کورونا کے سب سے زیادہ 55کیسز رپورٹ ہوئے۔

    یاد رہے ملک میں چوبیس گھنٹے میں کورونا کے مزید انتالیس مریض انتقال کرگئے، این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹے میں اٹھاون ہزار ستتر کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید تین ہزار چار سو اٹھانوے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    ایک دن میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح چھ اعشاریہ صفر دو فیصد رہی جبکہ کورونا کے سولہ سو تریسٹھ مریض انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔

  • کراچی :اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجادی ،مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

    کراچی :اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجادی ،مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

    کراچی : اومیکرون کے کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع وسطی کے بعد ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجادی، ضلع وسطی کے بعدضلع جنوبی میں بھی اومیکرون کےکیسز میں اضافہ ہونے پر انتظامیہ نے آج سے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

    انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کیسز کی شرح زیرو ہونے تک ہاٹ اسپاٹ کے ذریعے نشاندہی کردہ علاقوں میں نافذ العمل رہے گا۔

    انتطامیہ کا کہنا تھا کہ صدر کے علاقے سن سیٹ اسٹریٹ فیز ٹو اور نیول ہائٹس اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شامل ہیں ، صدر کے ایریا میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد 62 ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن گارڈن ، صدر اور سول لائنز کے مختلف علاقوں ، گلیوں اور یوسیز ،عیدگاہ لین اسٹریٹ آٹھ اور گیارہ میں بھی لگایا گیا ہے ، گارڈن کے علاقے میں کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 237 رپورٹ ہوئی۔

    اسی طرح سول لائنز کے علاقے رومی اسٹریٹ کلفٹن ، کلفٹن ٹائور مکی مسجد ، اقبال لین ایل بلاک ، بوٹ بیسن کلفٹن اور خیابان شاہین اور بدر کے علاقے اور گلیاں بھی لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شامل ہیں، سول لائنز کے مختلف علاقوں میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 103 ہے۔

    واضح رہے ضلع جنوبی میں اومیکرون کے اب تک 402 کیسزسامنے آچکےہیں، گارڈن کے علاقے میں سب سے زیادہ 237کیسزرپورٹ ہوئے، متاثرہ علاقوں میں کیسز کی شرح صفر ہونے تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ

    کراچی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ

    کراچی: شہر قائد میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ضلع وسطی میں کرونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹی فیکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ گلبرگ ، لیاقت آباد ،نارتھ کراچی ،نارتھ ناظم آباد میں ہوگا، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن مختلف یوسیز، بلاکس اور گلیوں میں لگایا گیا ہے جس کا نفاذ آج رات سے ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: کرونا کی ہلاکت خیزی، 20 مریض جان کی بازی ہار گئے

    ضلعی انتظامیہ سینٹرل کے مطابق ضلع وسطی میں 106لوگوں میں اومیکرون کی تشخیص ہوئی، گلبرگ میں اومی کرون کے 52کیسز، لیاقت آباد اور نارتھ کراچی کے علاقوں میں 10،10کیسز رپورٹ ہوئے اسی طرح نارتھ ناظم آباد میں اومیکرون کیسز کی تعداد 40ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن 5 فروری تک متاثرہ علاقوں اوریوسیز میں نافذ رہےگا، متاثرہ علاقوں میں بلاوجہ نقل و حرکت، ماسک کے بغیر داخلہ ممنوع ہوگا، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ضروری اشیا، میڈیکل اسٹور کےعلاوہ کاروبار بند رہےگا، متاثرہ علاقوں میں اجتماعات ، تقریبات ، ڈبل سواری پربھی پابندی ہوگی۔

  • کورونا کے بڑھتے کیسز، کراچی کے  ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں  لاک ڈاؤن نافذ

    کورونا کے بڑھتے کیسز، کراچی کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

    کراچی : کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کورنگی کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ، اسمارٹ لاک ڈاؤن2ہفتےکیلئے 23ستمبر تک نافذ العمل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کورنگی نے ہوٹ اسپاٹ ایریاز کی نشاندہی کے بعد کورنگی کے مخصوص علاقے اور گلیوں میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کردیا ، اسمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ دوہفتوں کے لیے تئیس ستمبر تک نافذالعمل رہے گا۔

    کورنگی کے علاقے یوسی دس اور ماڈل کالونی یو سی ایک میں کیسز رپورٹ ہوئے ، ڈی سی کورنگی نے بتایا کہ دو یوسیز میں تیرہ کورونا کیسز رپورٹ سامنے آنے کے بعد لاک ڈائون نافذکیا گیا ہے۔

    ڈسٹرکٹ کورنگی کے سب ڈویژن کورنگی کے یونین کونسل نمبر 10 اور ماڈل سب ڈویژن کےیونین کونسل نمبر 1 میں مائیکرواسمارٹ بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ، لاک ڈاؤن ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی رپورٹ کے مطابق لگایا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں کسی بھی قسم کی اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی اور ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ایس او پیز پر سختی عملدرآمد کروایا جائے گا۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کورنگی اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل اپنے اپنے سب ڈویژن میں اسمارٹ لاک ڈاون والے علاقے میں ایس او پیز کو لازمی فالو کروائیں۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ ،  راولپنڈی میں لاک ڈاؤن نافذ

    کورونا کیسز میں اضافہ ، راولپنڈی میں لاک ڈاؤن نافذ

    راولپنڈی : کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر راولپنڈی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا، تمام مارکیٹس، دفاتر،ریستوران،آفس (سرکاری و پرائیویٹ) ان علاقوں میں بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا، راولپنڈی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے پیش نظر19اگست 2021 تک آمد و رفت کنٹرولڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سیکرٹری سارہ اسلم نے کہا کہ راولپنڈی کے100علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جارہا ہے، تمام مارکیٹس، دفاتر،ریستوران،آفس (سرکاری و پرائیویٹ) ان علاقوں میں بند رہیں گے اور تمام تر مذہبی، ثقافتی، نجی و پرائیویٹ اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔

    محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن شدہ ایریاز میں صرف اشیاء ضروریہ سے متعلقہ کاروبار اور بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز میں صرف گروسری/فارمیسی سیکشن کھل سکیں گے، سرکاری دفاتر کے ملازمین کی متعقلہ ڈیپارٹمنٹ سے ڈیوٹی نوٹیفائی کی جائے۔

    انھوں نے کہا کہ جج صاحبان، وکلاء اور عدالتی عملے ، صحت سے متعلقہ ادارے جیسے ہسپتال، کلینک، لیبارٹری اور دیگر اداروں کے اہلکاروں ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار، ضروری اشیاء فراہم کرنے والے افراد کو استثناء دیا گیاہے۔

    سیکرٹری سارہ اسلم کے مطابق لاک ڈاؤن زدہ علاقوں کے افراد صرف قریبی علاقوں سے گروسری اور ادویات لینے جا سکیں گے جبکہ نماز جنازہ اور دیگر ضروری مذہبی رسومات کی تکمیل کی بھی اجازت ہو گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بجلی ، گیس ، پانی غرض تمام یوٹیلٹی سروسز کے ادارے کھل سکیں گے ، کال سینٹرز کو صرف 50 فیصد عملہ کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی، بینک صرف ضروری سٹاف کے ساتھ کھل سکیں گے۔

    محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کی سیکرٹری نے کہا ریسٹورنٹس سے ہوم ڈلیوری کی سہولت جاری رہ سکے گی، فری دسترخوان اور فلاحی ادارے کام کر سکیں گے جبکہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے نامزد اخبار فروش اور میڈیا ورکرز کو کام کی اجازت ہوگی۔

    متعلقہ ڈویژن کے کمشنر حسب ضرورت جس کاروبار اور سرگرمی کی اجازت دیں، اس کے علاوہ راولپنڈی کے تمام علاقے 08 اگست 2021 کے آرڈرز کے تحت کھل سکیں گے۔

  • کراچی کے بعد لاہور میں بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ میں تیزی ، اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کراچی کے بعد لاہور میں بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ میں تیزی ، اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    لاہور : حکومت پنجاب نے بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ میں اضافے کے پیش نظر لاہور کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نافذ  کردیا ، تمام مارکیٹس، دفاتر،ریستوران،آفس (سرکاری و پرائیویٹ) ان علاقوں میں بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس کا ڈیلٹا ویرینٹ بڑھ گیا، جس کے پیش نظر حکومت پنجاب کی ہدایات پر لاہور میں پھر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

    لاہور کے 13 علاقوں میں 12اگست 2021 تک آمد و رفت کنٹرولڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے 13علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا جارہا ہے، تمام مارکیٹس، دفاتر،ریستوران،آفس (سرکاری و پرائیویٹ) ان علاقوں میں بند رہیں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تر مذہبی، ثقافتی، نجی و پرائیویٹ اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی، لاک ڈاؤن شدہ ایریاز میں صرف اشیاء ضروریہ سے متعلقہ کاروبار ، بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز میں صرف گروسری/فارمیسی سیکشن کھل سکیں گے۔

    سرکاری دفاتر کے ملازمین کی متعقلہ ڈیپارٹمنٹ سے ڈیوٹی نوٹیفائی کی جائے تاہم جج صاحبان، وکلاء اور عدالتی عملہ ، صحت سے متعلقہ ادارے جیسے ہسپتال، کلینک، لیبارٹری اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار، ضروری اشیاء فراہم کرنے والے افراد کو بھی استثناء دیا گیاہے، صرف دو افراد مریض کے ساتھ جا سکیں گے۔

    حکومت پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن زدہ علاقوں کے افراد صرف قریبی علاقوں سے گروسری اور ادویات لینے جا سکیں گے ، نماز جنازہ اور دیگر ضروری مذہبی رسومات کی تکمیل کی بھی اجازت ہو گی

    نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ،گیس ، پانی غرض تمام یوٹیلٹی سروسز کے ادارے کھل سکیں گے اور کال سینٹرز کو صرف 50 فیصد عملہ کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ بینک صرف ضروری اسٹاف کے ساتھ کھل سکیں گے۔

    جاری نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس سے ہوم ڈلیوری کی سہولت جاری رہ سکے گی ، فری دسترخوان اور فلاحی ادارے کام کر سکیں گے اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے نامزد اخبار فروش اور میڈیا ورکرز کو کام کی اجازت ہوگی۔

    متعلقہ ڈویژن کے کمشنر حسب ضرورت جس کاروبار اور سرگرمی کی اجازت دیں ، اس کے علاوہ لاہور کے تمام علاقے 30 جون 2021 کے آرڈرز کے تحت کھل سکیں گے۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ ، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کی سفارش

    کورونا کیسز میں اضافہ ، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کی سفارش

    اسلام آباد : ڈی ایچ او اسلام آباد نے کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر کے پیش نظر مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ڈی ایچ او اسلام آباد کی مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کردی۔

    اس سلسلے میں ڈی ایچ او اسلام آباد نے اسمارٹ لاک ڈاؤن نفاذ کیلئے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھا، جس میں کہا ہے کہ اسلام آباد کے بعض علاقوں کی کورونا سرویلنس جاری ہے، بعض علاقوں میں کوروناکیسزمیں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔

    ڈی ایچ او کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت روکی جائے اور ضلعی انتظامیہ آمدورفت محدود کرنے کیلئے سخت اقدامات کرے۔

    خیال رہے ملک بھر میں کرونا کی چوتھی لہر خطرناک صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے ، ایک دن میں مزید 76 افراد اس وبا سے انتقال کرگئے جبکہ 4497 کیسز سامنے آئے، اس دوران ثبت کیسز کی شرح 7.5 فیصد رہی۔

    دوسری جانب کراچی میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جس کے باعث مکمل لاک ڈاؤن کا امکان ہے۔

  • کورونا کی تشویشناک صورتحال ، سندھ میں آج سے دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کورونا کی تشویشناک صورتحال ، سندھ میں آج سے دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کراچی : کورونا کےبڑھتے کیسز کے باعث سندھ حکومت نے ایک بار پھر پابندیاں لگادی ہیں جن کا نفاذ آج سے ہوگا، مارکیٹیں شام چھ بجے بند کی دی جائیں گی اور ریسٹورنٹس میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر سندھ میں آج سے دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، کورونا ٹاسک فورس کے فیصلوں کے تحت شاپنگ مالز اورمارکیٹیں صبح چھ سے شام چھ بجے تک کھلیں گی جبکہ جمعہ اوراتوارکوکاروبار بند رہے گا۔

    پابندیوں کے تحت کریانہ، بیکری اور فارمیسی کھلی رہیں گی ، ریسٹورنٹس میں انڈور اور آؤٹ ڈورسروسز دونوں بند ہوں گی تاہم صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی جبکہ صوبے بھرمیں آج سے تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

    فیصلوں کے مطابق سرکاری اور نجی سیکٹر میں پچاس فیصد اسٹاف حاضر ہوگا جب کہ صوبے بھر میں درگاہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    دوسری جانب محکمہ اوقاف سندھ نے سندھ میں تمام درگاہیں اور مزارات بند کرنے کا سرکلر جاری کردیا ہے ، سرکلر کورونا ٹاسک فورس کےفیصلوں کی روشنی میں جاری کیا گیا۔

    سرکلرمیں کہاگیا ہے کہ درگاہوں،مزارات میں عرس،دیگر پروگرام معطل رہیں گے، مزارات،درگاہوں میں ڈیوٹی دینے والے افراد ایس او پیز پر عمل کریں۔

    خیال رہے ۔کراچی میں کورونا پھیلنے کی شرح بیس فیصد سے زائد ہوگئی ہے ، آج ملک بھر میں 32 کورونا کے مریضوں کا انتقال ہوا جبکہ 3700 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • اسلام آباد میں کورونا وائرس پھر پھیلنے لگا، مزید 6 علاقوں میں  لاک ڈاؤن نافذ

    اسلام آباد میں کورونا وائرس پھر پھیلنے لگا، مزید 6 علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

    اسلام آباد : وفاقی دالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے پھیلاؤ کے باعث مزید 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس پھر پھیلنے لگا، وائرس کے پھیلاو کے باعث ضلعی انتظامیہ نے چھ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا۔

    ڈپٹی کمیشنر نے اسمارٹ لاک ڈاون کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ میڈیا ٹاون اے بلاک کی گلی نمبر15،بحریہ ٹاون فیز فور کی گلی نمبر 10، ریور گارڈن گلی نمبر 15 میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ہے۔

    سمارٹ لاک ڈاون والے علاقوں میں سیکٹر ای سیون کی گلی نمبر5 ،کورنگ ٹاون کی گلی نمبر 5 اور جھنگی سیداں کشمیری محلہ کی گلی نمبر 10 میں شامل ہیں۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کی شدت بڑھنے لگی ہے ، چوبیس گھنٹے کے دوران انیس سو اسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسزکی شرح چار فیصد سےبڑھ گئی جبکہ وائرس چوبیس افراد کی جان لے گیا۔