Tag: smart phone

  • خود کشی کو روکنے کیلئے موبائل ایپ تیار

    خود کشی کو روکنے کیلئے موبائل ایپ تیار

    کراچی: (ویب ڈیسک) زندگی سے جلد مایوس ہونے والے طلبا کیلئے ماہرین نے حل نکال لیا۔

    جنوبی کوریا میں خود کشی کے بڑھتے رجحان کو روکنے کیلئے ماہرین نے جدید سمارٹ فون ایپلی کیشن متعارف کرادی ہے ۔

    جو خودکشی کے لفظ کو سکین کرکے اس کا الرٹ جاری کرے گا۔

     ماہرین کے مطابق جنوبی کوریا کے طلبا میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات سماجی مسئلہ بن گئے ہیں ۔

    خودکشی پرقابو پانےکیلئے ایسی ایپلی کیشنز تیار کرائی گئی ہیں جو ان کے موبائل فون سے بھیجے گئے پیغامات کا تجزیہ کریں گی۔

  • یوٹیوب کا اسمارٹ فون صارفین کے لیے نئے فیچر متعارف

    یوٹیوب کا اسمارٹ فون صارفین کے لیے نئے فیچر متعارف

    نیویارک: ویڈیو شئیرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب نے اینڈرائڈ اسمارٹ فونز پر موجود ایپلی کیشن میں دو نئے فیچرز متعارف کرا دیئے ہیں۔

    یوٹیوب کی جانب سے اپ ڈیٹ میں ”ویڈیو ٹرمنگ“ اور ”اِن لائن ویڈیو پریویو“ فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔

    صارفین جو اسمارٹ فونز کو استعمال کرتے ہوئے یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں، اب ویڈیو ٹرمنگ فیچر کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی ویڈیو کو اپ لوڈ کرنے سے پہلے اس ویڈیو میں موجود زائد مواد کو ختم کرسکتے ہیں۔

    اس دوران ایپلی کیشن کے اندر ہی ویڈیو کا پر یویو بھی دیکھا جاتا ہے، جس سے اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو مکمل اطمینان کے ساتھ یو ٹیوب پر بھیجی جا سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ یوٹیوب صارفین کی جانب سے ان فیچرز کو شامل کرنے کیلئے پرزور اصرار کیا جا رہا ہے اور بالآخر یوٹیوب نے صارفین کی ضرورت کو بھانپ کر یہ فیچرز فراہم کر دیئے ہیں۔

  • اب اسمارٹ فون کی جگہ اسمارٹ گھڑیاں دھوم مچائینگی

    اب اسمارٹ فون کی جگہ اسمارٹ گھڑیاں دھوم مچائینگی

    کراچی: (ویب ڈیسک) اب اسمارٹ فون کی جگہ اسمارٹ گھڑیاں دھوم مچائینگی۔

    اگر آپ اسمارٹ فون سے تھک گئے ہیں تو آپ کیلئے تیار ہیں اسمارٹ گھڑیاں جو اسمارٹ فون کا کام کرینگی۔

    ماہرین نے تیار کیا ایسا اسمارٹ بینڈ جو اسمارٹ فون کا کام با آسانی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

    اس اسمارٹ بینڈ سے کال اور میسجز بھی کئے جاسکتے ہیں، اسمارٹ بینڈ میں فور جی کنکشن بھی دیا گیا جسکی مدد سے تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولیت استعمال کی جاسکتی ہے ۔

    اسمارٹ بینڈ کی چوڑی اسکرین پر فلمیں دیکھی اور میوزک بھی سناجاسکتا ہے، آپ کو بھی اسمارٹ بینڈ مل سکتا ہے اس سمارٹ بینڈ  کی قیمت صرف آٹھ سو ڈالرز ہے۔

  • گوگل منفرد سمارٹ فون متعارف کرانے جارہا ہے

    گوگل منفرد سمارٹ فون متعارف کرانے جارہا ہے

    کراچی: گوگل متعارف کروانے جارہاہے منفرد سمارٹ فون جسے صارفین خراب ہونے کی صورت میں خود ٹھیک کرسکیں گے۔

    گوگل کے نئے سمارٹ فون پراجیکٹ آرا کے صرف بیٹری کے اجزا ہی واحد حصے نہیں جنھیں صارفین نکال اور بدل سکیں گے۔
    google
    سمارٹ فون میں اسکرینز، کیمرے، سنسرز اور دیگر تمام حصے بھی صارفین اپنی مرضی کے مطابق بدل سکیں گے اور ان تمام موڈیول کو گوگل کے فراہم کردہ ہر سائز کے فریم میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    صارف گوگل سمارٹ فون کی شکل بھی اپنی مرضی کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔

  • اسمارٹ فون کے صحت پرمضراثرات

    اسمارٹ فون کے صحت پرمضراثرات

    نیویارک: آئی پیڈز، اسمارٹ فونز اور دیگر ڈیوائسز کے شوقین افراد کے لیے بری خبر یہ ہے کہ سونے کے وقت ان کا استعمال صحت پر توقعات سے بھی زیادہ مضر اثرات مرتب کرتا ہے۔

    یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ پین اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس وغیرہ کا رات کو سونے سے قبل استعمال صحت پرطویل المعیاد اثرات مرتب کرتا ہے اور نیند اس کا سب سے بڑا شکار بنتی ہے۔

    محقق این میری چانگ نے یہ تحقیق پیش کرتے ہوئے بتایا کہ جدید عہد کی ڈیوائسز کے صحت پر مرتب ہونے والے اثرات سابقہ اندازوں سے بھی زیادہ ہیں۔ ماضی کی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آچکی تھی کہ ان ڈیوائسز سے خارج ہونے والی روشنی ایک اچھی نیند کے لیے رکاوٹ بنتی ہیں مگر نئی تحقیق اس مداخلت سے جسم میں آنے والی تبدیلیوں کا زیادہ باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔

    اس سلسلے میں کئی افراد پر دو ہفتے تک تجزیہ کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ رات کو سونے سے قبل آئی پیڈ کا استعمال کرنے والے افراد میں ایک ہارمون میلوٹونین کی شرح میں کمی واقع ہوئی جو جسم کو نیند میں مدد فراہم کرتا ہے جس سے جلد سونا ناممکن ہوجاتا ہے۔

    اسی طرح آئی پیڈ کے عادی افراد اگلی صبح زیادہ سست اور غنودگی کا شکار ہوتے ہیں جبکہ ان کی جسمانی مستعدی بھی معمول سے بہت کم ہوتی ہے چاہے وہ آٹھ گھنٹے کی نیند پوری کرکے ہی کیوں نہ اٹھے ہو تاہم نیند کی کمی نہیں اس ہارمون کی سطح میں کمی بیشی بریسٹ، مثانے اور آنتوں کے کینسر کا سبب بھی بن سکتی ہے، جبکہ موٹاپے اور ذیابیطس کا خطرہ تو سر پر کھڑا ہی رہتا ہے۔

  • اب آپ کا اسمارٹ فون کہیں ہو لیکن اس کا کی پیڈ آپ کی کلائی پر ہوگا

    اب آپ کا اسمارٹ فون کہیں ہو لیکن اس کا کی پیڈ آپ کی کلائی پر ہوگا

    کراچی (ویب ڈیسک)موبائل فون ترقی کی انتہا کو چھونے کے لئے ہے تیار۔ ماہر انجینئیر کام کر رہے ہیں سیکریٹ ہینڈ برسلیٹ پر جو آپ کے ہاتھ پر موبائل فون کے کام آئے گا۔

    جس تیزی سے دنیا میں موبائل فون ترقی کررہا ہے اس کے صارفین کی کچھ نیا کرنے کی دھن بھی اتنی ہی تیز ہوتی جارہی ہے، صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اب انجنئیر بنا رہے ہیں ایسا رسٹ بینڈ جو اپ کے موبائل سے اٹیچ ہوگا۔

     اب آپ کا اسمارٹ فون کہیں ہو لیکن اس کا کی پیڈ آپ کی کلائی پر ہوگا اور ایک الیکٹرانک کڑے یا رسٹ بینڈ کےذریعہ یہ سب ہوگا، موبائل فون ایپلی کیشنز بنانے والے ایک ایسے الیکٹرانک کڑے پر کام کررہے ہیں جس ہلکی سی جنبش دےکر آپ کے فون کا کی پیڈ آپ کی کلائی پر آجائے گا، اب آپ اس سے میسج کا جواب دیں، فون کال سنیں یا پھر سوشل میڈیا چیک کریں، آئندہ سال یہ ریسٹ بینڈ مارکیٹ میں لانچ کردیا جائے گا۔

  • دنیا کا پہلا دو اسکرین والا موبائل فون متعارف

    دنیا کا پہلا دو اسکرین والا موبائل فون متعارف

    دنیا کا پہلا دو اسکرین والا موبائل فو ن متعارف کروادیا گیا۔

      روس کی ایک کمپنی یوٹا نے بنایا ہے جس کی سب سے بڑی خوبی اسکا دو طرفہ ڈسپلے ہے یعنی اس کے آگے اور پیچھے دونوں طرف اسکرین ہے۔

    اس فون میں پیش کی جانے والی پچھلی اسکرین نوٹیفیکیشن ڈسپلے اور ایپ کی فعالیت کو وسیع کرنے میں استعمال ہو گی،اس فون کی آگے کی اسکرین پانچ انچ اور پچھلی اسکرین چار اعشاریہ سات انچ جبکہ بیک کیمرہ آٹھ میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ دو میگا پکسل پر مشتمل ہے۔

    یوٹا فون تین دسمبر کو اس فون کو لندن میں لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

  • بیس سیکنڈ میں چارج ہونے والی بیٹری

    بیس سیکنڈ میں چارج ہونے والی بیٹری

    موبائل فون اکسیسریز بنانے والی کمپنی نے اسمارٹ موبائل فون کی بیٹری ریچارجنگ کا مسئلہ صرف بیس سیکنڈ میں حل کردیا۔

    چارجنگ کے ماروں، بے چاروں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ موبائل فون بنانے والی کمپنی نے سپر کپیسٹرز توانائی کو اسٹور کرنے والی بیٹری تیارکرلی ہے،جو چارجنگ کی زبردست صلاحیت رکھتی ہے۔

    کمپنی کے مطابق اس بیٹری کو دس ہزار بار تک ریچارج کیا جا سکتا ہے،سپر بیٹریاں مستقبل میں نہ صرف موبائل فون بلکہ درجنوں دیگر آلات جیسے لیپ ٹاپس،  الیکٹرک کارز وغیرہ میں بھی نصب کی جاسکیں گی۔

  • ایپل کا دنیا کا اسمارٹ ترین آئی فون  بنانے کا دعویٰ

    ایپل کا دنیا کا اسمارٹ ترین آئی فون بنانے کا دعویٰ

    ایپل نے دنیا کا اسمارٹ ترین آئی فون بنانےکا دعویٰ کردیا ہے۔

    ایپل انتظامیہ کےمطابق نیا اسمارٹ ائیر ٹوفون پنسل سے زیادہ سلم ہے،یہ آئی پیڈچھ اعشاریہ ایک ملی میٹرموٹا ہے اور آئی پیڈ صارف کے فنگر پرنٹس شناخت کرسکے گااس کےعلاوہ اس میں پہلی بار اینٹی ریفلیکٹیو کوٹنگ استعمال کی گئی ہے جودن کی روشنی میں بھی سکرین کوسہولت سے دیکھنے میں مدد دیتی ہے۔

    ائیر ٹو میں آٹھ میگا پکسل کا کیمرا نصب کیا گیا ہے جو سلو موشن ویڈیو بنا سکتا ہے، دلکش فیچرز اور خصوصیات کے باعث اس کی قیمت چارسو ننانوے ڈالرز مقرر کی گئی ہے۔

  • اسمارٹ فون کےبعد اسمارٹ تالا بھی تیارکرلیا گیا

    اسمارٹ فون کےبعد اسمارٹ تالا بھی تیارکرلیا گیا

    مارکیٹ میں اسمارٹ ٹیکنالوجی نےدھوم مچا رکھی ہے،اسمارٹ فون،اسمارٹ واچ، اسمارٹ کارکے بعد اب اسمارٹ تالےبھی متعارف کرادیئےگئے۔

    اسمارٹ لاک ایسا تالا ہےجس کی چابی اسمارٹ فون میں ہے،اسمارٹ فون کی مدد سے بلیو ٹوتھ اور وائی فائی کےذریعے تالا کھولا اوربند کیا جاسکتا ہے،ا سمارٹ فون چوری یا گم ہو جائے یا اس کا ڈیجیٹل پروگرام کام نہ کررہا ہو تو اس کےساتھ عام تالے جیسی ایک چابی بھی دستیاب ہے،چابی گھمائیے اورتالا کھول لیجئے۔