Tag: smart-sampling

  • لاہور میں اسمارٹ سیمپلنگ، کتنے افراد کرونا پازیٹو نکلے؟

    لاہور میں اسمارٹ سیمپلنگ، کتنے افراد کرونا پازیٹو نکلے؟

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ہائی رسک علاقوں میں اسمارٹ سیمپلنگ کی گئی جس میں 112 افراد کرونا پازیٹو نکلے، 48 ہزار 260 افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ہائی رسک علاقوں میں کی جانے والی اسمارٹ سیمپلنگ کی رپورٹ جاری کردی گئی، 39 روز میں 1 لاکھ 21 ہزار 70 ٹیسٹ کیے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق اسمارٹ سیمپلنگ میں 112 افراد کرونا وائرس پازیٹو نکلے، 72 ہزار 707 افراد کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے، 48 ہزار 260 افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

    سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گرمانی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی تاحال برقرار ہے، اسمارٹ سیمپلنگ شہر کے بازاروں، مارکیٹس اور سرکاری و نجی دفاتر میں کی جارہی ہے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 31 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 572 ہے۔

    کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 415 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے 2 لاکھ 92 ہزار 44 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

  • پنجاب کی جیلوں میں کرونا وائرس کی اسمارٹ سیمپلنگ کا فیصلہ

    پنجاب کی جیلوں میں کرونا وائرس کی اسمارٹ سیمپلنگ کا فیصلہ

    لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں کرونا وائرس کی اسمارٹ سیمپلنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، کرونا کیسز کی تصدیق ہونے پر قیدیوں کو علیحدہ کر دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں کرونا وائرس کی اسمارٹ سیمپلنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 30 قیدیوں اور اسٹاف کے 10 افراد کی اسمارٹ سیمپلنگ کی جائے گی۔

    انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر قیدیوں اور اسٹاف کی اسمارٹ سیمپلنگ کرے گا، رواں ہفتے کے بعد اسمارٹ سیمپلنگ کا اگلہ مرحلہ شروع کیا جائے گا۔

    مرزا شاہد سلیم بیگ کے مطابق اسمارٹ سیمپلنگ سے کرونا وائرس کے مریضوں کا پتہ چلایا جا سکے گا، کرونا کیسز کی تصدیق ہونے پر قیدیوں کو علیحدہ کر دیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 487 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں کرونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 87 ہزار 43 ہوگئی ہے۔

    پنجاب سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 51 ہزار 652 ہوچکی ہے، صرف 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 2 ہزار 769 نئے کیسز سامنے آئے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 69 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 5 ہزار 266 ہوگئی۔

  • کورونا مریضوں کی جانچ پڑتال کیلئے اسمارٹ سمپلنگ کا فیصلہ

    کورونا مریضوں کی جانچ پڑتال کیلئے اسمارٹ سمپلنگ کا فیصلہ

    لاہور : پنجاب حکومت نے کورونامریضوں کی جانچ پڑتال کیلئے اسمارٹ سمپلنگ کا فیصلہ کرلیا ، پروفیسرجاویداکرم کا کہنا تھا کہ اسمارٹ سمپلنگ کے ذریعے نرم اور جزوی لاک ڈاؤن بھی چل جائے گا جبکہ لوکل ٹرانسمیشن کی سائیکل کو بھی توڑاجا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونامریضوں کی جانچ پڑتال کیلئے پنجاب حکومت کااسمارٹ سمپلنگ کافیصلہ کرلیا ، ،وی سی یو ایچ ایس پروفیسرجاویداکرم نے کہا کہ اسمارٹ سمپلنگ کم و سائل میں زیادہ ٹیسٹ صلاحیت رکھتی ہے، اس سے لاک ڈاؤن کی ضرورت بھی کم ہو جائے گی۔

    پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ اسمارٹ سمپلنگ کے ذریعے نرم اور جزوی لاک ڈاؤن بھی چل جائے گا جبکہ لوکل ٹرانسمیشن کی سائیکل کو بھی توڑا جا سکتا ہے، اسمارٹ سمپلنگ مختلف ممالک میں استعمال کی جا رہی ہے۔

    گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا کہ پنجاب میں اسمارٹ سیمپلنگ شروع کرنےجارہےہیں، نتائج کوپرکھ کر مستقبل کے فیصلوں اور لائحہ عمل کیلئےماہرین پرمشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شروع میں زیادہ توجہ مختلف قرنطینہ میں ٹھہرائےگئےافرادکےٹیسٹ پرتھی، سسٹم پربوجھ نسبتاً کم ہونے اور ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت مزیدبڑھ گئی ہے، اسمارٹ سیمپلنگ لوکل کمیونٹی میں وائرس کی موجودگی کابہتر جائزہ لے سکیں گے۔

    خیال رہے نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 301 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 14079 تک جا پہنچی ہے۔