Tag: SMART WATCH

  • ‘اسمارٹ واچ’ کی بیٹری کی زندگی کس طرح بڑھائی جاسکتی ہے؟ طریقے جانئے

    ‘اسمارٹ واچ’ کی بیٹری کی زندگی کس طرح بڑھائی جاسکتی ہے؟ طریقے جانئے

    ایسے طریقے جو اسمارٹ واچ کی بیٹری کی زندگی کو بڑھا سکتے ہیں۔

    اسمارٹ واچ نے ہر عمر کے افراد کے درمیان مقبولیت حاصل کر رکھی ہے، اس مقبولیت کی بڑی وجہ اس میں پائے جانے والے دلچسپ فیچرز ہیں، لیکن ان تمام فیچرز کو اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے بیٹری کی ضرورت ہوتی ہے۔اسمارٹ واچ کو اگر مناسب طریقے سے استعمال نہ کیا جائے تو اس کی بیٹری بہت جلد خرچ ہوجاتی ہے جس سے اسے بار بار چارج کرنا پڑتا ہے، تاہم یہاں چند ایسے طریقے بتارہے ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنی اسمارٹ واچ کی بیٹری کو ایک طویل وقت تک چلا سکتے ہیں۔

    اسمارٹ واچ کو اپڈیٹ رکھیں

    کمپنی کی جانب سے جیسے ہی اسمارٹ واچ کی کوئی اپڈیٹ جاری کی جائے اسے لازمی انسٹال کرلیں، اس طرح نہ صرف ایپس کی کارکردگی بہتر ہوگی بلکہ بیٹری کی بچت بھی ممکن ہوگی۔

    غیر ضروری نوٹیفیکیشن سے چھٹکارا

    آپ کو چاہیے کہ اپنی اسمارٹ واچ پر موصول ہونے والی غیر ضروری نوٹیفیکیشن کو بند کردیں بس ان نوٹیفیکیشن کو آن رکھیں جنہیں آپ لازمی چیک کرتے ہیں۔

    سادہ واچ فیس کا استعمال

    سادہ واچ فیس ایک زبردست فیچر ہے جس کی مدد سے آپ اسمارٹ واچ کے مختلف ڈائل منتخب کرسکتے ہیں لیکن بہت زیادہ متحرک واچ فیس آپ کی بیٹری بھی بہت زیادہ خرچ کرتا ہے اس لیے بہت آسان اور سادہ واچ فیس منتخب کریں تاکہ اسمارٹ واچ طویل وقت تک چل سکے۔

    آن ڈسپلے کا نقصان

    اکثر لوگ اسمارٹ واچ کا ڈسپلے آن رکھتے ہیں لیکن ان کا یہ عمل بھی بیٹری کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے، زیادہ تر اسمارٹ واچز اس فیچر کے ایکٹو کرتے ہوئے اس بات کی وارننگ بھی دیتی ہیں کہ اس سے زیادہ بیٹری خرچ ہوگی۔

  • میٹا اسمارٹ واچ جو تصاویر اور ویڈیوز لے سکے گی

    میٹا اسمارٹ واچ جو تصاویر اور ویڈیوز لے سکے گی

    مارک زکر برگ کی کمپنی میٹا (پرانا نام فیس بک) ایسی اسمارٹ واچ تیار کررہی ہے جو تصاویر اور ویڈیوز لینے کی صلاحیت رکھتی ہوگی۔

    بلومبرگ کی رپورٹ میں میٹا اسمارٹ واچ کی ایک تصویر لیک کی گئی ہے جس میں یہ ڈیوائس ایپل واچ سے ملتی جلتی نظر آتی ہے، میٹا واچ میں ڈسپلے پر نوچ میں ایک کیمرا موجود ہے۔

    ایپ ڈویلپر اسٹیو موسر نے یہ تصویر کمپنی کی اس ایپ میں دریافت کی جو رے بین اسٹوریز اے آر سن گلاسز کو کنٹرول کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ اس سے یہ عندیہ بھی ملتا ہے کہ اسی ایپ کو مستقبل میں یہ نئی اسمارٹ واچ کنٹرول کرنے کے لیے بھی استعمال ہوسکے گی۔

    راؤنڈ کارنر اور ایک کیمرے کے علاوہ یہ اسمارٹ واچ اسٹین لیس اسٹیل کیسنگ اور ڈی اٹیچ ایبل اسٹریپ سے لیس نظر آتی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ایپ کے کوڈ سے عندیہ ملا ہے کہ اس ڈیوائس کو میلان کا نام دیا جاسکتا ہے، جس سے ویڈیوز اور تصاویر لی جاسکیں گی جن کو کسی فون میں ڈاؤن لوڈ کیا جاسکے گا۔

    بلومبرگ نے بتایا کہ میٹا کو توقع ہے کہ ایک اسمارٹ واچ 2022 تک متعارف کرائی جاسکتی ہے مگر ابھی سب کچھ طے نہیں ہوسکا ہے۔

    مختلف رپورٹس کے مطابق فیس بک کی سرپرست کمپنی کی جانب سے پہلے ہی پراڈکٹ کی 3 جنریشن پر کام کیا جارہا ہے جن کو مختلف اوقات میں ریلیز کیا جائے گا۔

    ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ لیک تصویر ان میں سے کسی ایک اسمارٹ واچ کی ہے یا اسے لانچ بھی کیا جائے گا یا نہیں۔

  • اسمارٹ واچز کووڈ 19 کی تشخیص کرنے میں مددگار

    اسمارٹ واچز کووڈ 19 کی تشخیص کرنے میں مددگار

    کووڈ 19 کی تشخیص کرنے کے نئے نئے طریقے سامنے آرہے ہیں، اب حال ہی میں ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ اسمارٹ واچز بھی کووڈ 19 کی قبل از وقت تشخیص کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

    حال ہی میں سامنے آنے والی طبی تحقیق کے مطابق اسمارٹ واچز اور فٹنس ٹریکرز ممکنہ طور پر کووڈ 19 کی جلد تشخیص میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

    امریکا کے ماؤنٹ سینائی کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ایپل واچ صارف کے دل کی دھڑکن کی رفتار میں معمولی تبدیلیوں کو شناخت کر کے کرونا وائرس کا عندیہ بیماری ظاہر ہونے سے ایک ہفتہ قبل دے سکتی ہے۔

    ایک کمپنی نے تو کووڈ 19 کی تشخیص کرنے والے ایک کاسٹیوم ویئرایبل ڈیوائس کو بھی تیار کیا ہے۔ ان سب کی مدد سے بغیر علامات والے مریضوں کو بیماری آگے بڑھانے سے روکا جاسکتا ہے۔

    ماؤنٹ سینائی کی تحقیق میں 298 طبی ورکرز کے ایک گروپ کو شامل کر کے ان کا جائزہ 29 اپریل سے 29 ستمبر 2020 تک لیا گیا۔ ان افراد کو ایپل واچز پہنائی گئی تھیں، جن میں ایسی خصوصی ایپس موجود تھیں جو دل کی دھڑکن میں تبدیلیوں کی جانچ کرسکتی تھیں۔

    محققین نے بتایا کہ ایپل واچز سے ایسے افراد کی دھڑکنوں کی رفتار میں نمایاں تبدیلیاں دریافت ہوئیں جن میں ایک ہفتے بعد پی سی آر ٹیسٹ سے کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی۔

    اس سے ملتی جلتی ایک تحقیق امریکا کی اسٹینڈ فورڈ یونیورسٹی کی جانب سے بھی کی گئی جس میں رضا کاروں کو گرامین، فٹ بٹ، ایپل اور دیگر کمپنیوں کے متعدد ٹریکرز پہنائے گئے۔

    تحقیق میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے 81 فیصد سے زائد مریضوں میں علامات ظاہر ہونے سے قبل کی دھڑکنوں کی رفتار میں تبدیلی کو اوسطاً ساڑھے 9 دن پہلے دریافت کیا گیا۔

    تحقیقی ٹیم کی قیادت کرنے والے رابرٹ پی ہرٹین کا کہنا ہے کہ لوگوں میں بیماری کا علم کئی دن پہلے ہونا کووڈ 19 کی وبا کی روک تھام کے لیے اہم پیشرفت ہے، یہ ٹیکنالوجی ہمیں نہ صرف نتائج کی پیشگوئی اور ٹریکنگ میں مدد فراہم کرتی ہے بلکہ ایسا بروقت دور رہ کر بھی ممکن ہوتا ہے۔

  • آئی سی سی نے بابراعظم اور اسد شفیق کو اسمارٹ واچ پہننے سے منع کردیا

    آئی سی سی نے بابراعظم اور اسد شفیق کو اسمارٹ واچ پہننے سے منع کردیا

    لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری لارڈز ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستانی کرکٹر بابراعظم اور اسد شفیق کو آئی سی سی نے اسمارٹ واچ پہننے سے منع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن یونٹ نے پاکستانی کرکٹرز کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میچ کے دوران اسمارٹ واچ نہ پہنیں کیوں کہ یہ آئی سی سی قوانین کے خلاف ہے۔

    آئی سی سی قوانین کے مطابق اسمارٹ واچ پہن کر میچ کھیلنے پر پابندی ہے جس کے تحت پاکستانی کھلاڑیوں کو اسمارٹ واچ پہننے سے روکا گیا ہے۔


    لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کی ٹیم 184 رنز پر ڈھیر، پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 50 رنز بنالیے


    اینٹی کرپشن یونٹ آفیشل کی جانب سے پوری ٹیم کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ مخصوص گھڑیاں میچ کے دوران پہننے کی اجازت نہیں ہے یہی وجہ تھی کہ آج میچ کے دوران بابراعظم اور اسد شفیق کے ہاتھوں سے اسمارٹ واچز اتروا لی گئیں تھیں۔

    خیال رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ کی ٹیم 184 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، محمد عباس اور حسن علی نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں، پاکستان نے دن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 50 رنز بنالیے، قومی ٹیم کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے 134 رنز درکار ہیں ان کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔

    اظہر علی 18 اور حارث سہیل 21 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ اوپنر امام الحق 4 رنز بنا کر براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی نوجوانوں کا کاررنامہ، معمر افراد کا خیال رکھنے والی گھڑی تیار کرلی

    پاکستانی نوجوانوں کا کاررنامہ، معمر افراد کا خیال رکھنے والی گھڑی تیار کرلی

    اسلام آباد: پاکستانی نوجوانوں نے ایسی اسمارٹ واچ (جدید گھڑی) تیار کرلی جو معمر افراد بالخصوص مریضوں کی دیکھ بھال میں خاصی مددگار ثابت ہورہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے اسد رضا اور ابرہیم علی شاہ کا شمار اُن نوجوانوں میں ہوتا ہے جو پاکستان میں ٹیکنالوجی کی مدد سے طبی سہولیات کی فراہمی ٹیکنالوجی کے خواہش مند ہیں۔

    نوجوانوں نے رعشہ کے مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی گھڑی تیار کی جس کی کامیابی کے بعد اس کا دائرہ کار بڑھا کر ہرقسم کے معمر افراد اور مریضوں تک اس کو پھیلا دیا۔

    اس گھڑی کو ایک موبائل ایپ سے منسلک کیا گیا جو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس اسمارٹ فون میں انسٹال کر کے چلائی جاسکتی ہے، کسی بھی معمر شخص یا مریض کو اگر یہ گھڑی پہنا دی جائے تو اُس کی غیر معمولی حرکات اور معمولات سے طبی تبدیلیوں اور خطرات کا انداز باآسانی لگایا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: انسانی تاثرات سمجھنے والی خاتون روبوٹ کی انوکھی خواہش

    یہ گھڑی جس شخص کی کلائی پر بندھی ہو اُس کے دل کی دھڑکن اور جسم میں ہونے والی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کرتی ہے اور کسی بھی ہنگامی حالت کی صورت میں بذریعہ میسج آپ کو صورتحال سے آگاہ کرتی ہے۔

    نوجوان اسد رضا کا بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’گھڑی میں کچھ ایسے فیچرز شامل کیے گئے جس کی مدد سے نگران شخص کو فوری طور پر اطلاع مل جائے گی کہ مریض یا معمر شخص زمین پر گر گیا‘۔

    اسمارٹ فوچ وائی فائی سے منسلک رہتی ہے اور اس دوران اگر پہنے ہوئے شخص کو کوئی معاملہ پیش آئے یا اُس کی طبیعت خراب ہو تو نگران شخص جس کے موبائل میں یہ ایپ انسٹال ہے اُسے بذریعہ الرٹ ایس ایم ایس موصول ہوگا اور اس طرح متاثرہ شخص کی فوری مدد یا طبی امداد کی جاسکے گی۔

    اسے بھی پڑھیں: بنکاک میں مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے روبوٹ نرسیں متعارف

    نوجوانوں کے مطابق اسمارٹ وچ ایپ اسپتالوں، نرسنگ ہومز اور گھروں پر آسانی کے ساتھ استعمال کی جاسکتی ہے، اس کے سافٹ ویئر کی سالانہ فیس ہے جو صارف کو ادا کرنی ہوگی، مقامی سطح پر ایپ کی تیاری میں 2 سے ڈھائی لاکھ روپے لاگت آئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایپل اسمارٹ واچ،صحت سےمتعلق معلومات بھی فراہم کرتی ہے

    ایپل اسمارٹ واچ،صحت سےمتعلق معلومات بھی فراہم کرتی ہے

    ایپل کی اسمارٹ واچ صارف کو وقت کےساتھ صحت اورتندرستی کےحوالےسےبھی آگاہی فراہم کرتی ہے۔

    کمپیوٹربنانےوالی مشہورکمپنی ایپل کےماہرین کاکہنا ہےکہ ان کی اسمارٹ واچ میں ایسا ایپ موجود ہے،جو دل کی ڈھرکن نوٹ کرتا ہے اور صارف کو تندرست رہنےکیلئے ورزش سےمتعلق معلومات بھی فراہم کرتاہے.

    ایپل واچ سےنہ صرف کالزکی جاسکتی ہیں بلکہ ٹچ اسکرین کی سہولت کے ساتھ ایک بٹن بھی دیا گیا ہے، جس سے ایپل واچ کے مختلف فنکشنز کو کنٹرول کرسکتےہیں۔

  • اسمارٹ واچ میں ٹائپنگ کرنا بھی ممکن

    اسمارٹ واچ میں ٹائپنگ کرنا بھی ممکن

    مائیکرو سافٹ نے صارفین کی سہولت کےلئے اسمارٹ واچ میں نئی ایپلیکیشن متعارف کروائی دی ہے، جس کی بدولت اب ٹائپنگ کرنا مزید آسان ہوگیا ہے۔

    مائیکرو سافٹ کے بنائے گئے نئے ایپلیکیشن کو اینالوگ کی بورڈ کا نام دیا گیا ہے، مائیکرو سافٹ کا کہنا ہےاس ایپلیکیشن میں ایسا ہینڈ رائٹنگ ٹول تیار کیا گیا ہے، جس کی مدد سے اب اسمارٹ واچز میں بھی موبائل کی طرح انگلی کے ذریعے ٹائپ کیا جاسکتا ہے۔

    کمپنی کے مطابق اینالوگ کی بورڈ نامی ایپ خود کار طریقے سے الفاظ کی اسپیلنگ بھی درست کرتا ہے، جس سےغلطی کا امکان ختم ہو جائیگا ۔