Tag: Smartphone device

  • اسمارٹ فون سے ہوگی کینسر کی تشخیص ممکن

    اسمارٹ فون سے ہوگی کینسر کی تشخیص ممکن

    امریکہ : امریکی ماہرین نے کینسر کی تشخیص کیلئے اسمارٹ فون سے منسلک ہونے والا آلہ تیار کرلیا ہے۔

    دنیا بھر میں کینسر سے متاثر افراد کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی، جان لیوا بیماری کی بروقت تشخیص مرض کو بڑھنے سے روکنے میں کامیاب رہتی ہے۔

    مرض کی تشخیص کے لیے انتہائی مہنگے ٹیسٹ کرانا پڑتے ہیں لیکن اب امریکی ماہرین نے ایک ایسا آلہ تیار کرلیا ہے، جو مرض کی تشخیص کرسکتا ہے۔

    اسمارٹ فون سے منسلک ہونے والے آلے میں بیٹری سے چلنے والی ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہے، جو کیمرے سے ہائی ریزولوشن ڈیٹا حاصل کرتی ہے اور سیلز کی وسیع تصویر دکھائی دیتی ہے۔

    کینسر کی تشخیص کے اس عمل میں ہفتوں اور مہینوں کے بجائے صرف منٹ اور گھنٹے لگتے ہیں۔

  • اسمارٹ فون کے زریعے مہلک بیماریوں کی تشخیص ممکن

    اسمارٹ فون کے زریعے مہلک بیماریوں کی تشخیص ممکن

    کولمبیا : اسمارٹ فون ایپ اور اس سے منسلک ایک کٹ کے زریعے اب ایڈز کی تشخیص ممکن ہوسکے گی۔

    یونیورسٹی آف کولمبیا کے ماہرین نے ایک موبائل فون کٹ ایجاد کی ہے، جس میں ایک ایپ بھی شامل ہے، جو خون کا نمونہ لے کر پندرہ منٹ کے اندر ایڈز جیسی بیماریوں کی تشخیص کرسکتی ہے۔

    تشخیص کا یہ طریقہ روایتی طریقے کی نسبت تقریباً پانچ سو گنا سستا ہے اور یہ کٹ اور ایپ کسی بھی قسم کے اسمارٹ فون یا کمپیوٹر کے ساتھ استعمال کی جاسکتی ہے۔

    کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر سیموئل سیا کا کہنا ہے کہ ایک تشخیصی کٹ تقریباً 22برطانوی پاﺅنڈ (تقریباً3500روپے) میں تیار ہوجاتی ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جلد ہی اس تشخیصی کٹ کو ترقی پذیر ممالک میں بھی متعارف کروایا جائے گا تاکہ صحت کی سہولت سے محروم علاقوں میں لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

    اس ایپ کی تیاری کے لئے کی گئی تحقیق کو سائنسی جریدے ”سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسن“ میں شائع کیا گیا ہے۔