Tag: smartphone

  • ڈبل اسکرین اسمارٹ فون : مائیکرو سافٹ کا نیا سرفیس ڈو ٹو متعارف

    ڈبل اسکرین اسمارٹ فون : مائیکرو سافٹ کا نیا سرفیس ڈو ٹو متعارف

    کیلیفورنیا : امریکا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے اپنے صارفین کیلئے طویل عرصے بعد سرفیس سیریز کا نیا سرفیس ڈو ٹو متعارف کرادیا ہے۔

    مائیکرو سافٹ نے کئی برس بعد اپنا پہلا اسمارٹ فون سرفیس ڈو کی شکل میں 2019 متعارف کرایا تھا جو کہ ایک ڈبل اسکرین فون تھا۔ یہ مائیکرو سافٹ کا وہ فون تھا جس میں ونڈوز ٹین کی بجائے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا تھا اور اسے2020 میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔ اب کمپنی کی جانب سے اس کا اپ ڈیٹ ماڈل سرفیس ڈو 2 متعارف کرا دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے سرفیس ایونٹ کے دوران نیا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون سرفیس ڈو 2 پیش کیا گیا جو 2 اسکرینوں کے ساتھ ہے اور اس میں سابقہ ماڈل کے مقابلے میں کافی اپ ڈیٹس کی گئی ہیں۔

    کیمروں، بڑی اسکرینز، سافٹ ویئر اور ان تمام خامیوں کو دور کیا گیا ہے جو سابقہ ماڈل کا حصہ تھیں۔ فون کی ڈوئل اسکرین پر 2 ایپس کو بیک وقت استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ ڈیوائس کو بھی پتلا کیا گیا ہے۔

    سرفیس ڈو 2 میں کواکوم کا اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 5 جی سپورٹ موجود ہے۔ فون میں 8 جی بی ریم دی گئی ہے جبکہ 4449 ایم اے ایچ بیٹری ڈیوائس کا حصہ ہے۔

    سرفیس ڈو کیمرے سیٹ اپ کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اسی لیے کمپنی نے کیمروں کا اضافہ کیا ہے۔ اب بیک پر وائیڈ، الٹرا وائیڈ اور 2 ایکس ٹیلی فوٹو کیمروں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    وائیڈ اینگل کیمرا 12 میگا پکسل ڈوئل پکسل پی ڈی اے ایف سنسر سے لیس ہے جبکہ 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرے بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

    اس نئے فون میں ایک اسکرین 5.8 انچ اور دوسری 8.3 انچ کے او ایل ای ڈی ڈسپلے پر مشتمل ہے جبکہ دونوں اسکرینز میں ریفریش ریٹ 90 ہرٹز رکھا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق فون میں ایک نیا ساؤنڈ سسٹم موجود ہے جو اسٹیریو ساؤنڈ فراہم کرتا ہے جبکہ سرفیس پین کو مقناطیسی انداز سے منسلک کیا جاسکتا ہے۔ سرفیس ڈو 2 پری آرڈر میں دستیاب ہے اور صارفین کو 21 اکتوبر تک مل سکے گا۔

    اس کا 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 15 سو (2 لاکھ 53 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا جبکہ 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 16 سو ڈالرز (2 لاکھ 69 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 512 جی بی اسٹوریج والا فون 18 سو ڈالرز (3 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

  • ایک گھنٹے سے زیادہ اسمارٹ فون کا استعمال بچوں کے لیے خطرناک

    ایک گھنٹے سے زیادہ اسمارٹ فون کا استعمال بچوں کے لیے خطرناک

    حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں ماہرین نے کہا ہے کہ والدین اپنے اسکول جانے والے بچوں کو ایک گھنٹے سے زیادہ اسمارٹ فون استعمال نہ کرنے دیں ورنہ اس کے خطرناک اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ایک تحقیق میں والدین اور بچوں کو بتایا گیا کہ وہ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کو اسکول جانے والے دنوں میں ایک گھنٹے تک اور ویک اینڈ پر چار گھنٹے تک استعمال کرسکتے ہیں۔

    اس تحقیق میں ٹین ایجر بچوں کے انٹرنیٹ کے استعمال کا جائزہ لیا گیا، جس میں سوشل میڈیا یا تفریحی ویڈیو گیمز شامل تھیں۔

    محققین نے والدین کو آگاہ کیا کہ اسکول جانے والے دنوں میں بچوں کو ایک گھنٹے سے زیادہ یہ تفریحی ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے دیں۔

    تحقیقی ٹیم کے سربراہ اور اسسٹنٹ پروفیسر، اسکول آف سوشل ورک اینڈ ریسرچ ایسوسی ایٹ، ویوین انتھونی کے مطابق انٹر ایکٹو ٹیکنالوجی کو زیادہ تر بچوں میں تعلیمی رسائی کے بہترین نتائج کے حصول کے لیے استعمال کیا جانا چاہیئے۔

    کرونا وائرس کی وبا کے دوران اسے دور سے بیٹھ کر تعلیم دینے کے لیے اہم سہولت کے طور پر استعمال کیا گیا لیکن اس کے ساتھ ساتھ اسے تفریحی مقصد کے طور پر بھی استعمال کیا گیا جس سے بچوں پر تعلیم کے حوالے سے مضر اثرات مرتب ہوئے۔

  • ٹوٹے ہوئے اسمارٹ فون سے سائنس فکشن فلم تیار

    ٹوٹے ہوئے اسمارٹ فون سے سائنس فکشن فلم تیار

    سائنس فکشن فلم کا سنتے ہی ذہن میں بڑے بڑے سیٹ، فلم سازی کے جدید آلات اور بہت سارے لوگوں کی ٹیم آجاتی ہے، یہ تصور کرنا محال ہے کہ عام سے ساز و سامان کے ساتھ کوئی سائنس فکشن اور اسپیشل افیکٹس والی فلم تیار ہوسکتی ہے۔

    تاہم افریقی ملک نائیجیریا میں کچھ نوجوان لڑکے ایک ٹوٹے ہوئے موبائل فون اور نہایت محدود وسائل کے ذریعے سائنس فکشن فلمیں بنا رہے ہیں۔

    نائیجیریا کے ایک چھوٹے سے شہر کے رہائشی یہ 8 نوجوان شارٹ فلم بنانے کے لیے ٹوٹا پھوٹا سا اسمارٹ فون اور ایک خستہ حال اسٹینڈ استعمال کرتے ہیں۔ ان لڑکوں نے خود کو ’کرٹکس کمپنی‘ کا نام دیا ہے۔

    کرٹکس کمپنی کے کریو نے انٹرنیٹ پر موجود ٹیوٹوریل ویڈیوز سے اسپیشل افیکٹس کا استعمال سیکھا ہے جسے وہ اپنی فلموں میں استعمال کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ویڈیوز کو وائرل نہیں کرنا چاہتے، بس یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ایک چھوٹے سے شہر میں موجود لڑکے کچھ نیا کر رہے ہیں۔

    ان لڑکوں کے پاس نہایت پرانا سامان اور عام سی اسپیڈ کا انٹرنیٹ ہے اور وہ بھی اکثر بجلی جانے کی وجہ سے ٹھپ ہوجاتا ہے۔ ایک 5 منٹ کی شارٹ فلم کو رینڈر کرنے میں انہیں 2 دن لگ گئے۔

    ان کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ 10 منٹ کی فلم تیار کرسکتے ہیں کیونکہ اس فلم کو اپ لوڈ ہونے میں بھی خاصا وقت لگ جاتا ہے۔ کچھ دن قبل کی جانے والی فنڈ ریزنگ میں انہیں 6 ہزار ڈالر حاصل ہوئے جس سے انہوں نے کچھ نیا سامان خریدا ہے۔

    ان لڑکوں کا کہنا ہے کہ وہ ایسا کچھ کرنا چاہتے ہیں جو آج سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔

    نائیجیریا کی فلم انڈسٹری نولی ووڈ فلموں کی تعداد کے حوالے سے دنیا کی دوسری بڑی فلم انڈسٹری سمجھی جاتی ہے۔ کرٹکس کپمنی کو امید ہے کہ ان کا مستقبل روشن ہے اور وہ بہت جلد اپنی منزل حاصل کرلیں گے۔

  • اسمارٹ فون کا استعمال چھوڑیں، 1 لاکھ ڈالر انعام پائیں

    اسمارٹ فون کا استعمال چھوڑیں، 1 لاکھ ڈالر انعام پائیں

    واشنگٹن : معروف امریکی کمپنی نے عجیب و غریب مقابلے کا انعقاد کیا ہے جس کے تحت ایک سال تک اسمارٹ فون کا استعمال چھوڑنا ہوگا اور جیتنے والے کو 1 لاکھ امریکی ڈالر انعام میں دیئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سافٹ ڈرنک بنانے والی معروف امریکی کمپنی کے ’وٹامن واٹر‘ ذیلی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ جو  شخص اس مقابلے میں شرکت کرے گا اسے ایک سال تک اسمارٹ فون سے دوری اختیار کرنی ہوگی جس کے بعد ہی وہ اس انعام کا حق دار قرار پائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دلچسپی رکھنے والے افراد کو مقابلے میں شریک ہونے کےلیے کمپنی کی ویب سایٹ پر رجسٹرڈ ہونا پڑے گا جس کے بعد وہ پورے سال اپنا تو کیا کسی دوسرے شخص کا اسمارٹ فون استعمال نہیں کرسکتے۔

    کمپنی نے واضح کیا ہے کہ مقابلے میں شرکت کرنے والے افراد کو سخت قوانین پر مبنی ایک معاہدے پر دستخط کرنے ہوں گے لیکن اس سے قبل ایک دلچسپ کام کرنا ہوگا۔

    معاہدے پر دستخط کرنے سے قبل ’نو فون فور ایئر‘ اور ’کانٹیک‘ لکھے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹر یا انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرنی ہوگی جس میں اسمارٹ فون سے چھٹکارا حاصل کرنے کی وجہ بتانی ہوگی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مزاحیہ، مناسب اور معیاری پوسٹ کو ججز پرکھیں گے جس کے باعث مقابلے کے لیے بلایا جائے گا، جس کی آخری تاریخ 8 جنوری 2018 ہے اور 22 جنوری کو مقابلے میں شرکت کرنے والے افراد کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کمپنی اسمارٹ فون چھوڑنے کے بعد 1996 کا سادہ موبائل فون دے گی جس کا کنکشن اور بیلنس کمپنی کے ذمے ہوگا۔

    کمپنی نے واضح کیا کہ سال کے آخر میں مقابلے میں شریک افراد نے سوال کیے جائیں اور اس دوران لائی ڈٹیکٹر (جھوٹ بولنے والی مشین) کا بھی استعمال کیا جائے گا اور جیتنے والے کو 1 لاکھ ڈالر(سوا کروڑ پاکستانی تقریباً) انعام دیا جائے گا۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص 6 ماہ تک بھی اسمارٹ فون سے چھٹکارا حاصل کرلیتا ہے تو اسے بھی حوصلہ افزائی کے لیے 10 ہزار ڈالر(تقریباً ساڑھے 13 لاکھ پاکستانی) کی انعامی رقم دی جائے گی۔

  • بچوں کو روزانہ کتنی دیرموبائل استعمال کرنا چاہیے؟

    بچوں کو روزانہ کتنی دیرموبائل استعمال کرنا چاہیے؟

    کراچی: ڈاکٹر شہلا کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو روزانہ صرف چالیس منٹ موبائل استعمال کرنے کی اجازت دیں اس سے زیادہ وقت دینے سے اُن کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔

    ہماری روز مرہ کے معمولِ زندگی میں موبائل فون کی اہمیت اور اس کا استعمال مسلسل بڑھتا جارہا ہے جس کے انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

    عصر حاضر کی سب سے اہم ایجاد موبائل فون کو پہلے تو صرف ضرورت کے لیے استعمال کیا جاتا تھا مگر جب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹس متعارف ہوئیں تو اس کا غیر ضروری استعمال تشویشناک حد تک بڑھ گیا۔

    موبائل کے زیادہ استعمال کے حوالے سے عالمی طبی اداروں نے مختلف تحقیقات میں صارفین کو متنبہ بھی کیا کہ وہ اسمارٹ ڈیوائس کو غیر ضروری ہاتھ نہ لگائیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں میزبان ندا یاسر کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شہلا نے موبائل فون استعمال کرنے کے نقصانات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

    مزیدپڑھیں: موبائل فون کے نشے سے کیسے چھٹکارا پائیں؟ ایوب کھوسہ نے بتا دیا

    ڈاکٹر شہلا کا کہنا تھا ’ہر چیز استعمال کرنے کے مثبت اور منفی پہلو ہوتے ہیں جس کا مکمل انحصار اور اختیار انسان پر خود ہی ہوتا ہے البتہ کسی بھی شخص کی بری عادت اُسے تباہی کی طرف ضرور لے جاتی ہے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’گاڑی ڈرائیو کرتے وقت موبائل فون استعمال کرنے کی وجہ سے ٹریفک حادثات کی تعداد دگنی ہوگئی جبکہ ہر  دوسرے شخص میں اس کی وجہ وہم کا مرض بھی پیدا ہوگیا کیونکہ فون کی گھنٹی ہر وقت کانوں میں محسوس ہوتی ہے‘۔

    ڈاکٹر شہلا کا کہنا تھا کہ ’موبائل استعمال کرنے کی وجہ سے سب سے زیادہ نیند متاثر ہوئی،  آجکل کے نوجوان رات کو بستر پر موبائل ساتھ لے کر سوتے ہیں، اگر انہیں اس کے نقصانات کا اندازہ ہو تو اس سے چھٹکارا حاصل کریں گے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’جب ہم رات کو سونے کے لیے لیٹتے ہیں تو جسم میں موجود ہارمون ’میلاٹونین‘ کا اخراج ہوتا ہے جو کینسر کے مرض کو روکنے میں سب سے بڑا دفاعی ہتھیار ہے، اگر ہلکی سی بھی روشنی ہو تو دماغ کو یہی پیغام ملتا ہے کہ ابھی دن ہے اور اس وجہ سے نیند متاثر ہوتی ہے اور ہارمون کا اخراج بھی نہیں ہوتا‘۔

    یہ بھی پڑھیں: موبائل پر 9 گھنٹے گیمز کھیلنے والا بچہ قابل رحم حالت کا شکار

    اسے بھی پڑھیں: باتھ روم میں موبائل استعمال کرنے والے صارفین کو ماہرین نے خبردار کردیا

    ڈاکٹر شہلا کا کہنا تھا کہ ’سگنلز کی وجہ سے موبائل میں سے الیکٹرک میگنیٹک (تابکاری) شعاعیں نکلتی ہیں جو انسانی صحت کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ہے اس لیے سوتے وقت اسمارٹ ڈیوائس کو اپنے سے بہت دور رکھیں ، اسے بند کردیں یا پھر فلائٹ موڈ پر لگا دیں تاکہ صحت متاثر نہ ہو‘۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’موبائل کے مسلسل استعمال کی وجہ سے گردن کے پٹھے اکڑ جاتے ہیں جس کی وجہ سے کاندھوں سے لے کر سر کے پچھلے حصے تک درد کی شکایت ہوتی ہے اور اس وجہ سے انسان تروتازہ نہیں رہتا‘۔

  • اسمارٹ فون نوجوانوں‌ اور بچوں‌ میں‌ بیماریاں‌ پھیلانے کا سبب، تحقیق

    اسمارٹ فون نوجوانوں‌ اور بچوں‌ میں‌ بیماریاں‌ پھیلانے کا سبب، تحقیق

    نیویارک: اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال نیند میں خلل پیدا کرتا ہے جس کی وجہ سے نوجوان تیزی کے ساتھ دماغی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

    امریکی یونیورسٹی آف کولارڈو میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اسمارٹ فون کا استعمال نوجوانوں اور بچوں کو تیزی سے بیماری کی طرف لے جارہا ہے۔

    محققین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون کی ایل سی ڈی میں نیلی بتی استعمال کی گئی ہے جس کے مسلسل استعمال سے صارفین کی نیند پوری نہیں ہورہی اور اسی وجہ سے نوجوان اعصابی طور پر کمزور ہورہے ہیں۔

    پڑھیں: اسمارٹ فون کا استعمال گردن میں درد کا باعث

    تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے نوجوان اور بچے آنکھوں اور کمزور دماغی کی بیماری کی طرف تیزی سے جارہے ہیں جو قابل تشویش ہے۔

    یونیورسٹی کے پروفیسر مونیکو کا کہنا ہے کہ تحقیق کے دوران اسمارٹ فون استعمال کرنے والے بچوں کی صحت کا جائزہ لیا گیا، جو نوجوان اور بچے موبائل فون پر گیمز یا ڈیجیٹل ایپلیکشن استعمال کرتے ہیں اُن کی نیند پوری نہیں ہوتی۔

    مزید پڑھیں: مائیکرویو کا استعمال انسانی صحت کے لیے شدید نقصان دہ

    انہوں نے کہا کہ اسمارٹ فون استعمال کرنے کی عادت اس قدر بری ہے کہ اگر اسے بستر پر استعمال کیا جائے تو صارفین نیند کو دور بھگانے کی کوشش کرتے ہیں جس کے باعث اُن کی نیند پوری نہیں ہوپاتی تاہم جو لوگ مخصوص اوقات میں موبائل استعمال کرنے والے افراد تندروست و توانا رہتے ہیں۔

    پروفیسر مونیکو کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ہونے والی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے اسکول کے طالب علموں کی ذہانت بری طریقے سے متاثر ہوتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اب آپ اپنے اسمارٹ فون کو بے فکری سے دھو سکیں گے

    اب آپ اپنے اسمارٹ فون کو بے فکری سے دھو سکیں گے

    ٹوکیو: اسمارٹ فون استعمال کرنےوالوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ان کے فون پر جراثیم ہیں تو اب ایسا فون آگیا ہے جو کہ پانی لگنے سے خراب نہیں ہوگا۔

    یہ منفرد اسمارٹ فون تیار کیاہے جاپانی کمپنی نے، اسے صابن اور پانی سے دھو کر صاف کیا جاسکتا ہے اور اس عمل سے فون کا ٹچ اسکرین یا کارکردگی بالکل متاثر نہیں ہوگی۔

    یہ منفرد اسمارٹ فون جاپان میں آج فروخت کیلئے پیش کردیا گیا ہے، جس کی قیمت 21،600 ین یعنی کہ 465امریکی ڈالرہے جوکہ پاکستانی کرنسی میں 49 ہزار روپے بنتے ہیں۔

    کمپنی نے دعویٰ کیاہے کہ ان کی ڈیولپمنٹ ٹیم نے ٹیسٹنگ کے دوران اس نئے اورانوکھے فون کو 700 بارمختلف طریقوں سے دھویا اور فون کو کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

    فی الحال کمپنی کو ایک مخصوص قسم کے صابن سے ہی دھویا جاسکے گا جو کہ ابھی صرف جاپان میں ہی دستیاب ہے۔

  • موبائل کو چھینے جانے اور چوری سے بچانے والا سافٹ ویئر

    موبائل کو چھینے جانے اور چوری سے بچانے والا سافٹ ویئر

    کلِ سوئچ ایسا سوفٹ ویئر ہے جو آپ کے موبائل فون کو چھینے جانے اور چوری ہونے سے بچائے گا ۔

    وہ وقت قریب ہے کہ جب کوئی بھی آپ سے موبائل فون نہیں چھینے گا، کل سوئچ نامی ایسا سافٹ ویئر ہے، جسے فون چوری ہونے یا چھینے جانے کی صورت میں ریموٹ طریقے سے ایکٹیویٹ کیا جاسکتا ہے اور یہ موبائل فون کو مکمل طور پر ناکارہ بنادیتا ہے۔

    اس کے ایکٹو ہونے کے بعد فون کی کسی بھی صورت میں دوبارہ پروگرامنگ نہیں کی جاسکتی۔

    اس سافٹ ویئر کے استعمال کے بعد امریکہ کے مختلف شہروں میں موبائل چھیننے کی وارداتوں میں ستائیس فیصد جبکہ انگلینڈ میں چالیس فیصد کمی ہوئی ہے۔