Tag: Smog in punjab

  • پنجاب میں دھند اور اسموگ : حالات بہتری کی جانب گامزن

    پنجاب میں دھند اور اسموگ : حالات بہتری کی جانب گامزن

    لاہور : کئی روز سے پنجاب کی فضا کو آلودہ اور شہریوں کو انتہائی پریشان کن صورتحال سے دوچار کرنے والی دھند کی شدت میں کمی آگئی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شمالی علاقوں سے آنے والی تیز اور سرد ہواؤں نے پنجاب کی گرد آلود فضا کو صاف کردیا۔

    لاہور میں ہوائیں چلنے سے دھند اور اسموگ کی شدت میں کمی کا باعث بن رہی ہیں، جس میں مزید کمی آنے کا امکان ہے،

    عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ اے کیو آئی کی رپورٹ کے مطابق لاہور شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس369ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اے کیو آئی کا کہنا ہے کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے سے دوسرے نمبر پر آگیا ہے جبکہ اس کی جگہ بھارت کا ائیر کوالٹی انڈیکس864ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی دہلی دنیا کا آلودہ شہر قرار دیا گیا ہے۔

    ویب سائٹ کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی اسموگ اوردھند کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،

    عالمی ویب سائٹ اے کیو آئی کا کہنا ہے کہ لاہور میں سی ای آر پی آفس کے اطراف ائیرکوالٹی انڈیکس495ریکارڈ کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق جیل روڈ کے گرد فضائی آلودگی کی شدت412ریکارڈ، مال روڈ کے علاقے میں 427جوہر ٹاؤن کا اے کیو آئی372ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • شدید دھند کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کی آمد و رفت میں ردو بدل

    شدید دھند کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کی آمد و رفت میں ردو بدل

    کراچی : ملک میں شدید دھند کی وجہ سے خراب موسمی صورتحال کے باعث کل بروز منگل کو بھی پی آئی اے کی پروازوں کی آمد و رفت میں ردو بدل کیا گیا ہے، مسافر کال سینٹر سے مطلوبہ پرواز کے متعلق معلومات حاصل کریں۔

    تفصیلات کے مطابق موسم اور شدید دھند کی ناموافق صورتحال کے باعث17 دسمبر منگل کو پی آئی اے کی پروازوں کے نظام الاوقات میں تبدیلی کی گئی ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے مدینہ کی پرواز پی کے 713 اور مدینہ سے ملتان کی پرواز پی کے 716 اپنے مقررہ وقت سے دو گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوں گی جبکہ ملتان سے مدینہ کی پرواز پی کے 715 اور مدینہ سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 714 کی روانگی میں دو گھنٹے کی تاخیر ہو گی۔

    اس کے علاوہ سیالکوٹ سے جدہ کی پرواز پی کے 745 اور جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 760 اپنے مقررہ وقت سے چھ گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوں گی۔

    شیڈول کے مطابق لاہور سے جدہ کی پرواز پی کے 759 اور جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 760 دو گھنٹے چالیس منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوں گی۔

    پی آئی اے انتظامیہ نےمسافروں سے درخواست کی ہے کہ اپنے ٹکٹس بک کرواتے ہوئے موبائل نمبرز کا ضرور اندراج کروائیں تاکہ ان کو پروازوں میں ردوبدل سے مطلع کیا جاسکے۔

    ترجمان پی آئی اے نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایئر پورٹ آنے سے قبل پی آئی اے کال سینٹر سے اپنی مطلوبہ پرواز کے متعلق معلومات حاصل کریں۔

  • آلودگی کی سب سے بڑی وجہ ٹرانسپورٹ ہے، وزیر خزانہ پنجاب

    آلودگی کی سب سے بڑی وجہ ٹرانسپورٹ ہے، وزیر خزانہ پنجاب

    لاہور : صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ آلودگی کی سب سے بڑی وجہ ٹرانسپورٹ ہے، پنجاب میں آلودگی سے نمٹنے کیلئے ہم نے بہت سے فیصلے کیے ہیں جو شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال کے ہمراہ ڈی جی پی آر میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا کہ آلودگی کے خاتمے کے سلسے میں صوبے میں40ارب روپے سے زائد خرچ کیے جائیں گے، آلودگی کی سب سے بڑی وجہ ٹرانسپورٹ ہے، حکومت الیکٹریکل وہیکل پالیسی لے کرآرہی ہے، ہم اپنی الیکٹریکل صنعت کو بھی فروغ دیں گے۔

    وزیرخزانہ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور کا ٹریفک ٹریک مینجمنٹ لے کر آرہے ہیں، پہلے مرحلے میں ٹریفک وارڈنز کو ماسک مہیا کرنے ہیں، کچھ نان سیکٹرز ہیں جو کہ زیادہ آلودگی پیدا کرتے ہیں، بھارت میں اس مرتبہ فصلوں کو زیادہ آگ لگائی گئی، پبلک ٹرانسپورٹ کی انسپکشن کا آغاز کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ لاہور سمیت پورے پنجاب میں بطور خاص وہ درخت لگائے جائیں گے جو زیادہ آکسیجن پیدا کرتے ہیں، بسوں کو ٹھیک کیا جائے گا، پبلک ٹرانسپورٹ میں بہتری لائی جائے گی اور صوبے میں نیا ٹریفک مینجمنٹ منصوبہ بنا کر اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

    مخدوم ہاشم جواں بخت کا مزید کہنا تھا کہ اس کے علاوہ حکومت نے چھوٹے بچوں کی صحت میں بہتری لانے کے لیے بھی متعدد اہم فیصلے کیے ہیں۔

  • دھند کے باعث صوبے کے تمام اسکولوں میں طلباء کو سخت ہدایات جاری

    دھند کے باعث صوبے کے تمام اسکولوں میں طلباء کو سخت ہدایات جاری

    لاہور : پنجاب میں دھند کے پیش نظر صوبے کے تمام اسکولوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ طلباء طالبات کی آؤٹ ڈور سرگرمیاں بند کردی جائیں اور تمام طلباء ماسک پہن کر اسکول آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں شدید دھند کے باعث محکمہ صحت نے اسکولوں میں آؤٹ ڈور سرگرمیاں بند کرادیں ہیں، اس حوالے سے صوبے کے تمام اسکولوں کی انتظامیہ کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

    محکمہ صحت نے مراسلہ میں ہدایات دی ہیں کہ اسکولوں میں آؤٹ ڈور سرگرمیاں بند کردی جائیں، اس کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر کیا جائے گا۔

    مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکول اوقات کے دوران تمام طلباء طالبات کو دھند کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے ماسک پہننے کی پابندی کی جائے۔

    اس کے علاوہ اسکولوں میں اسموگ سے متعلق آگاہی سیشنز بھی رکھے جائیں، مراسلہ کے مطابق اسکول انتظامیہ کو مراسلے پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔