Tag: smog Issue

  • لاہور میں دھند کا راج  : شہر کے تمام اسکول آج بند رہیں گے

    لاہور میں دھند کا راج : شہر کے تمام اسکول آج بند رہیں گے

    لاہور : شہر اور گرد و نواح کے مختلف علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، حکومت پنجاب نے لاہور کے تمام اسکولوں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات گئے اور کل دن میں بارش کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں جوہرٹاؤن، فیصل ٹاؤن اور واپڈاٹاؤن کے گردو نواح میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔

    اس کے علاوہ گلبرگ، گرین ٹاؤن، مال روڈ اورجیل روڈ، لکشمی چوک، گڑھی شاہو، کینال روڈ سمیت دیگرعلاقوں میں سموگ کا راج ہے، دھند کے باعث شہریوں کی آنکھوں میں جلن اور گلے میں خراش کی شکایات عام ہوگئیں۔

    اس حوالے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں فضائی آلودگی کے باعث حدنگاہ ایک کلومیٹر رہ گئی، شہرمیں رات گئے اور کل دن میں بارش کا امکان ہے، لاہور میں بارش کے باعث اسموگ میں کمی واقع ہوگی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت سے آنے والے دھوئیں کے بادلوں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، شہر میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 455 تک پہنچ گیا، شہر میں شام سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں، اسموگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور اور گرد و نواح میں سموگ میں اچانک اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ ماحولیات، انتظامیہ اورمتعلقہ ادارے سموگ کے حوالے سے ہمہ وقت چوکس رہیں، سموگ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے مؤثر آگاہی مہم چلائی جائے۔

  • لاہور : ماحولیاتی آلودگی اور سموگ پر قابو پانے کے لیے مہم تیز کرنے کا فیصلہ

    لاہور : ماحولیاتی آلودگی اور سموگ پر قابو پانے کے لیے مہم تیز کرنے کا فیصلہ

    لاہور : پنجاب حکومت نے صوبے میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ پر قابو پانے کے لیے مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعظم کے مشیرموسمیاتی تغیرات ملک امین اسلم نے ملاقات کی۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور سموگ پر قابو پانے کے لیے مہم تیز کرنے کیلئے پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    اس پروگرام کے حوالے سے عالمی بینک کے تعاون کے شکر گزار ہیں،273ملین ڈالر کا پروگرام صوبے میں گرین انوسٹمنٹ کے فروغ کیلئے اہم ہوگا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں اسٹیل ملز کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ اینٹوں کے بھٹوں کو بھی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جارہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی بھی لگادی گئی ہے، اسموگ کے حوالے سے پنجاب میں ائیر کوالٹی مانیٹرکرنے کیلئے6مانیٹرنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: لاہور میں اسموگ کے تدارک کیلئے کام کررہے ہیں، ملک امین اسلم

    انہوں نے بتایا کہ ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے محکمہ ماحولیات کے زیرانتظام30نئے ائیر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشن قائم کریں گے۔

  • لاہور میں اسموگ کے تدارک کیلئے کام کررہے ہیں، ملک امین اسلم

    لاہور میں اسموگ کے تدارک کیلئے کام کررہے ہیں، ملک امین اسلم

    اسلام آباد/ لاہور : وزیراعظم کے مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ سموگ دنیا بھر کا مسئلہ ہے، لاہور میں اسموگ بڑا ایشو ہے جس کے تدارک کیلئے کام کررہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ موسمیات لاہور آفس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ مانیٹرنگ سسٹم کی ایئر کوالٹی انڈکس کا ڈیٹا محکمہ ماحولیات کی ویب سائٹس پر شیئر کیا جارہا ہے۔

    اس کے علاوہ ورلڈ بینک کے ساتھ پروجیکٹ لانچ کرنے جارہے ہیں، مانیٹرنگ سسٹم کی استعداد دس گنا بڑھائیں گے، اسموگ کمیشن کی تجاویز پر کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے، تمام اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

    نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں شجرکاری کا ٹارگٹ پورا کریں گے، بین الاقوامی سطح پر لاہور کی ایئر کوالٹی انڈکس کے متعلق افواہیں ہیں۔

    علاوہ ازیں لاہور میں کسی بھی طرح کے کچرے کو آگ لگانے کی پابندی عائد کردی گئی ہے، مختلف چھاپہ مار ٹیمیں24گھنٹے چیکنگ کے لیےفیلڈ میں موجود ہوں گی۔

    ذرائع کے مطابق سال2017 کے بعد موجودہ سیزن میں اسموگ کا تناسب زیادہ رہا، فضا میں آلودگی کا تناسب 150پی پی ایم سے زیادہ ہے، صرف صنعت چیک کرنے کے لیے چار چھاپہ مارٹیمیں کام کررہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24سے48گھنٹے کے دوران لاہور شہر میں بارش کا امکان ہے، بارش کے بعد فضائی آلودگی میں نمایاں کمی آجائے گی۔