Tag: SMQ

  • ‘وقت آگیا اب قوم کو بڑا فیصلہ کرنا ہے’

    ‘وقت آگیا اب قوم کو بڑا فیصلہ کرنا ہے’

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ قوم کو بڑا فیصلہ کرنا ہے، امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں سرخرو کرےگا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات پر مداخلت پر امریکی سفیر کو اسلام آباد میں بلا کر شدیداحتجاج ریکارڈکرایا جبکہ واشنگٹن میں بھی شدیداحتجاج کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم امریکا کی اہمیت سے غافل نہیں مگر ہم نے جو قربانیاں دی ہیں ان کو سراہا جانا چاہیے تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: ’وقت فیصلہ کرے گا دو دن بعد کس کی حکومت ہوگی

    وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ کہا کہ آزاد خارجہ پالیسی پاکستان کے مفاد میں ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ قوم کو بڑا فیصلہ کرنا ہے، مجھے امیدہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں سرخرو کرے گا۔

    دھمکی آمیز خط سے متعلق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حساس معاملے پر پیپلزپارٹی کے کچھ لوگ بچکانہ باتیں کررہےہیں، ایسے لوگوں کو شرم آنی چاہیے، یہ لوگ جو مرضی کہے لیکن یہ کمیونیکیشن حقیقت ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ کے بیان پر کہا کہ چین ہمارا دوست ہے ہر برے وقت میں ساتھ دیا، چین نے پاکستان کو نہ مایوس کیا ہے اور نہ آئندہ کریگا۔

  • تحریک عدم اعتماد: شاہ محمود نے اپوزیشن پر ‘سنگین’ الزام عائد کردیا

    تحریک عدم اعتماد: شاہ محمود نے اپوزیشن پر ‘سنگین’ الزام عائد کردیا

    حیدرآباد: وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا ہے کہ اپوزیشن ارکان اسمبلی کو آفرز کررہی ہے، بولی لگارہی ہے اور ٹکٹوں کے و عدے کررہی ہے، مگر ہمارے ممبران بےیقینی کیفیت کیلئے وفاداری تبدیل نہیں کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حقوق مارچ کے تحت کراچی روانگی سے قبل اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس 12 سے 14 لوگ موجود ہیں تو عدم اعتماد میں تاخیر کیوں؟۔

    وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ تاخیر اس بات کی نشانی ہے کہ بندے انکے پاس نہیں، اپوزیشن ممبران اسمبلی کو آفرز کررہی ہے، معزز اراکین کی  بولی لگائی جارہی ہیں اور وہ ٹکٹوں کے و عدے کررہی ہے، مگر ہمارے ممبران عزت دار  اور  باوقار لوگ ہیں، یقین ہے کہ ہمارے ممبران بےیقینی کیفیت کیلئے وفاداری تبدیل نہیں کرینگے۔

    شاہ محمود قریشی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرینگے، ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد: اسلام آباد سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا

    وزیر خارجہ نے پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ سے متعلق کہا کہ میرا نہیں خیال کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی مقبولیت ہے، پنجاب میں پیپلزپارٹی سروے میں بہت پیچھے ہے، سروے میں پی پی کو 5 فیصد لوگوں نےووٹ دینےکا عندیہ دیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بلاول کے اندازے غلط ہیں ، انہیں وقت لگے گا، ابھی بلاول کی ناسمجھی بھی ہے اور کم عمری بھی، ہم اپنے اصولوں پر قائم ہیں، عدم اعتماد آتی ہےتوقانونی و آئینی طریقےسےمقابلہ کرینگے۔

  • عمر کوٹ والو، ‘زرداری سے گھبرانا نہیں’

    عمر کوٹ والو، ‘زرداری سے گھبرانا نہیں’

    عمر کوٹ: وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے اندر کوئی گروپ نہیں، جس نے پی ٹی آئی اور مجھے چھوڑنا ہے آج چھوڑ جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا سندھ حقوق مارچ آج عمرکوٹ پہنچا، جہاں پی ٹی آئی رہنما اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پرجوش خطاب کیا۔

    اپنے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 2013میں بھی کہا تھا کہ اوپر اللہ نیچے بلا ، مگر بلا نظر نہیں آیا کیونکہ 2013 میں بلے کے پیچھے کچھ بلیاں لگی تھیں جو بلے کا حق کھا گئی تھیں، اب ایسا نہیں ہوگا، عمرکوٹ والو، کیا اس بلی کو مزید میاؤ میاؤ کی اجازت دو گے؟اگر آپ تبدیلی لائیں گے تو ٹھپہ کس پر لگائیں گے؟ بلے پر۔

    وزیر خارجہ نے سال دو ہزار تیرہ کا تذکرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس روز آصف زرداری نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو جیتنے نہیں دینا چاہے پولنگ اسٹیشنزکو آگ لگادو، آصف زرداری کے حکم پر 25پولنگ اسٹیشنز کو آگ لگائی گئی ، یہ تماشا نہ ہوتا تو وہ سیٹ بلے نے نکال لی تھی۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم ہار گئے یا ہرائے گئے وہ جیت گئے ہم نے مبارکباد دی، فرق اتنا ہے کہ تم نوٹ سے جیتے ہو ووٹ سے نہیں، ہم نے ہار کر بھی ترقیاتی کاموں کاجال بچھایا وہ جیت کر بھی منہ موڑ گئے، آج تھر کے 16لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ دےدیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے صحت کارڈ کی مخالفت کی تھی۔

    عمر کوٹ کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ تھر والوں پر الزام لگاتے ہیں کہ یہ بکتے ہیں ،یہ تہمت ہے، عمرکوٹ والوں سے کہتا ہوں کہ زرداری سے گھبرانا نہیں، آپ لوگوں کے بارے میں دو ہزار تیرہ میں بھی کہا گیا کہ یہ لوگ دبے ہوئے ہیں کچلے ہوئے یہ مقابلہ نہیں کرسکیں گے مگر آپ نے ثابت کر دکھایا تھا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 2013میں بھی کہا تھا اوپر اللہ نیچے بلا ، مگر بلہ نظر نہیں آیا کیونکہ 2013 میں بلے کے پیچھے کچھ بلیاں لگی تھیں جو بلے کا حق کھا گئی تھیں، اب ایسا نہیں ہوگا، عمرکوٹ والو، کیا اس بلی کو مزید میاؤ میاؤ کی اجازت دو گے؟اگر آپ تبدیلی لائیں گے تو ٹھپہ کس پر لگائیں گے؟ بلے پر۔

    اپنے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے واضح الفاظ میں کہا کہ تحریک انصاف کے اندر کوئی گروپ نہیں، جس نے پی ٹی آئی اور مجھے چھوڑنا ہے آج چھوڑ جائے۔

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول تقریر کر رہا ہوتا ہے تو پیچھے سے عمران خان کی آواز آتی ہے ‘آپ نے گھبرانا نہیں ہے’ کیونکہ بچہ گھبرا رہا ہوتا ہے، کیونکہ چھاؤں کا پلا ہوا دھوپ میں کیسے کھڑا ہو سکتا ہے؟

  • بلاول اور آصف زرداری کو ‘ مناظرے’ کا چیلنج

    بلاول اور آصف زرداری کو ‘ مناظرے’ کا چیلنج

    رتوڈیرو: وفاقی حکومت کے خلاف لانگ مارچ کرنے پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کو کھلا چیلنج دے دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کا ‘سندھ حقوق مارچ’ پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں داخل ہوگیا ہے، لاڑکانہ میں داخلے سے قبل رتو ڈیرو میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی کو للکارا۔

    شاہ محمود قریشی نےبلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ وفاقی حکومت سے ساڑھے تین سال کا حساب لینے اسلام آباد جارہے ہیں، بلاول صاحب میں آپ کو اور آصف زرداری کو وزیراعظم عمران خان سے مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں کہ اپنی 15 سالہ کارکردگی کا حساب دیں۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے رتوڈیرو میں تحریک انصاف کے حقوقِ سندھ مارچ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے خاندان کاتعلق شاہنواز بھٹو، ذوالفقار بھٹو کے ساتھ تھا،آصف زرداری کیاجانیں اصلی بھٹو اورنقلی بھٹوکیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے بھٹو کی سیاست کو دفن کر دیا، سندھ سرکار کے سہارے لانگ مارچ نکال رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے جھنڈے سرکاری ملازمین سے لگوائے جا رہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پولیس کی گاڑیاں بدین میں جھنڈے لگا رہی ہیں، کیا قمبر کے سارے مسائل ان15سالوں میں حل ہو گئے؟

  • سندھ میں کیا ہونے جارہا ہے؟ شاہ محمود کی بڑی پیش گوئی

    سندھ میں کیا ہونے جارہا ہے؟ شاہ محمود کی بڑی پیش گوئی

    شکارپور: وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا ہے کہ پیپلزپارٹی اسلام آباد جانےکےلیےکارکنوں کو تیس تیس ہزارروپے دے رہی ہے۔

     تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا ‘حقوق سندھ’ مارچ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں، وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے روانہ ہونے سے قبل ویڈیو پیغٖام میں پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سنا ہے بلاول ہم سے ساڑھے تین سال کا حساب لینے اسلام آباد آرہے ہیں، بلاول صاحب بیشک ہم سے ساڑھے 3 سال کا حساب لے لیں، مگر اپنے پندرہ سال کا بھی حساب دینا ہوگا۔

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا کہ ہر کارکن کو گیارہ دن کا 30ہزار کا پیکیج دیا گیا ہے،اگرآپ پیسےکے بل بوتے پر چلیں گےتو کیا پیغام دیں گے؟ سندھ کے لوگ متبادل قیادت کے منتظر تھے، عمران خان کی شکل میں سندھ کو ایک لیڈر مل گیا ہے۔

    اپنے ویڈیو پیغام  میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نوجوان سوشل میڈیا کےذریعے اس پیغام کو جنگل میں آگ کی طرح پھیلادیں۔

    بعد ازاں شکارپور میں سندھ حقوق مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج ایک پیغام مودی،دوسرابلاول کو دیناچاہتاہوں،3سال قبل مودی سرکار نے جارحیت کی،26 کو مودی نے حملہ کیا،27 کو عمران خان نے جواب دیا،نریندر مودی آئندہ سوچ کر پاکستان کی طرف میلی آنکھ اٹھانا۔

    لاڑکانہ میں خطاب

    سندھ حقوق مارچ کے شرکا اپنی اگلی منزل لاڑکانہ پہنچے، جہاں شاہ محمود ایک بار پھر شرکا سے مخاطب ہوئے اور کہا کہ سندھ میں تبدیلی آتے دیکھ رہاہوں 2023میں سندھ میں بھی تبدیلی آجائےگی۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ لاڑکانہ کی انتظامیہ راستے میں رکاوٹ بن رہی ہے ، میں خبردار کرتا ہوں کہ   اگر تحریک انصاف کے قافلے کو سندھ میں روکا تو ذمےداری  پی پی پی پر ہوگی۔

    شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا کہ آج یہ خریدو فروخت کی سیاست کرتےہیں، زر اور زرداری کی سیاست عام ہوگئی ہے، یاد رکھیں اقتدار سے اٹھانے والا اور بٹھانے والا اللہ ہے،زندگی اس کے ہاتھ میں اور عزتوں کا مالک وہ ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کی دھرتی اور ثقافت صدیوں پرانی ہے ، مگر ایک خاص مقصد کے تھٹ سندھ میں لسانیت اور فرقہ واریت کو ہوا دی گئی، یہاں بھائی کو بھائی سے جدا کیا گیا ہم ملانے آئے ہیں۔

  • مسلم لیگ ن کی پی ٹی آئی کو دھمکی

    مسلم لیگ ن کی پی ٹی آئی کو دھمکی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ اور قومی اسمبلی کی لڑائی سوشل میڈیا تک جا پہنچی، عابد شیرعلی نے ٹویٹرپرعمران خان اور شاہ محمودقریشی کودھمکی دے ڈالی.

    تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پر شاہ محمود قریشی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں آپ اورعمران خان میرے ریڈارپرہوں گے، انہوں نے سوشل میڈیا کہ ذریعے پی ٹی آئی کو کمربستہ رہنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے شیروں کا مقابلہ کرنے کو تیار ہوجاؤ.

    دوسری جانب تحریک انصاف نے عابد شیر علی کے ٹویٹ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا کہ عابد شیرعلی کی جانب سے جاری بیان کی مذمت کرتے ہیں، مسلم لیگ ن کا تشدد اور بدتمیزی پر اتر آنا شرمناک ہے.

    ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس نے مسلم لیگ ن کی کرپشن ہی نہیں بلکہ ان کے اندر چھپے سفاک آمرکو بھی بے نقاب کردیا ہے،مسلم لیگ ن نے ہرجگہ انصاف کے دروازے بند کردیئے ہیں ، انہوں نے عابد شیر علی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان لوگوں کے مقابلے کے لئے تیار ہیں.

    نعیم الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہےعمران خان اپنے سپاہیوں کے ساتھ میدان میں کھڑےہیں ،انہوں نے عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اور پارلیمان کو آلائشوں سے پاک کرکے دم لیں گے.

  • راولپنڈی سے ریلی ضرور نکالی جائے گی، شاہ محمود قریشی

    راولپنڈی سے ریلی ضرور نکالی جائے گی، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ راولپنڈی انتظامیہ نے کل کی ریلی روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کردی ہیں مگر کل ہم ریلی ضرور نکالیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی انتظامیہ کل کی ریلی روکنے کے لیے ٹرانسپورٹرز کو دھمکا رہی ہے‘‘۔

    اجلاس کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’’آج کے اجلاس میں مختلف امور زیر غور آئے اور سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل کی ریلی ہرصورت نکالی جائے گی جس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اگلے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے‘‘۔

    شاہ محمود قریشی نے  سانحہ کوئٹہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’نیشنل ایکشن پلان کے لیے تمام جماعتوں نے وزیر اعظم کو مینڈیٹ دیا تھا مگر حکومت اس میں ناکام نظر آرہی ہے ، اگر نیشنل ایکشن پلان پر صیح طریقے سے عملدرآمد کیا جاتا تو سانحہ کوئٹہ پیش نہیں آتا۔

    پڑھیں : اگلی احتساب ریلی اسلام آباد میں ہوگی،عمران خان

    اُن کا کہنا تھا کہ قومی اتفاق رائے جب قائم ہوگا جب حکومت اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر چلے گی ، اپوزیشن جماعتوں نے سانحہ پشاور کے بعد آپریشن ضربِ عضب کے لیے حکومت کو مینڈیٹ دیا تھا، جس نے کامیابی سے اپنے اہداف حاصل کیے اور اب آخری مرحلے میں داخل ہے۔ ہم حکومت سے پوچھیں گے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کےلیے کیا اقدامات کیے گئے۔

    شاہ محمود قریشی نے پاناما لیکس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’مشترکہ اپوزیشن نے ٹی اوآرز تیار کرلیے ہیں اب وقت ہے ملک میں جاری کرپشن کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں اور اس میں ملوث عناصر کو کڑی سزا دی جائے۔

    مزید پڑھیں :   وزیر اعظم اسمبلی میں جھوٹ بولتے ہیں،عمران خان

    اس موقع پر انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’’چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کے خلاف 15 اگست کو نااہلی کا ریفرنس دائر کراوئیں گے‘‘۔