Tag: SMS service

  • بھارت : افواہوں نے لوگوں کی جان لے لی،انٹرنیٹ اورموبائل ایس ایم ایس سروس معطل

    بھارت : افواہوں نے لوگوں کی جان لے لی،انٹرنیٹ اورموبائل ایس ایم ایس سروس معطل

    نئی دہلی : بھارت حکومت نے افواہوں کی روک تھام کیلیے انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس منقطع کردی، ان افواہوں کے باعث مشتعل افراد کے ہاتھوں اب تک تین افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی مشرقی ریاست تریپورا میں سوشل میڈیا اور موبائل فون پر میسج کے ذریعے پھیلائی جانے والی افواہوں نے زور پکڑ لیا، ان افواہوں میں مختلف لوگوں پر زیادہ تر مویشی چوری یا بردہ فروشی کا الزام عائد کیا جارہا ہے، جس کے ردعمل میں لوگ مشتعل ہوجاتے ہیں اور اس شخص کو تشدد کرکے ہلاک کردیا جاتا ہے۔

    گزشتہ روز جمعرات کو ایسے ہی تین پرتشدد واقعات پیش آئے جس کی وجہ سے تین بے گناہ لوگوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا، برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق مشتعل ہجوم کے ہاتھوں تین افراد کی ہلاکت کے بعد حکام نےمذکورہ علاقوں میں48گھنٹوں کے لیے انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروس منقطع کر دی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران واٹس ایپ کے ذریعے متعدد جھوٹی افواہیں پھیلائی گئیں۔ جس کے بعد ایسے واقعات پیش آئے، زیادہ تر تشدد کا نشانہ ایسے لوگوں کو بنایا گیا جو غیرمقامی تھے اور کسی کام کے سلسلے میں یہاں آئے ہوئے تھے۔

    لوگوں کے ان افواہوں سے خوفزدہ ہونے کا یہ عالم ہے کہ متعلقہ حکام نے قتل کی وارداتوں کے بعد سکانتا چکرورتی نامی ایک شخص کو عوام میں آگاہی پھیلانے کہ ان افواہوں پر کان نہ دھریں کی ذمہ داری سونپی۔

    وہ میگا فون کے ذریعے لوگوں کو افواہیں اور من گھڑت خبریں پھیلانے سے متعلق خبردار کر رہے تھے کہ سابروم کے علاقے میں سکانتا چکرورتی کو ہی مشتعل افراد نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور لاٹھیاں اور اینٹیں مار کر ہلاک کر ڈالا، واقعے میں ان کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔

    اس سے چند گھنٹے قبل ایک ہزار افراد پر مبنی ایک ہجوم نے اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے تاجروں پر ہلہ بول کر ایک کو ہلاک جب کہ دوسرے کو شدید زخمی کر دیا تھا۔

    تشدد کے پے در پے واقعات کے بعد انتظامیہ نے افواہیں روکنے کے لیے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروس معطل کر دی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • بینکوں کو 2 اور 9 جولائی کو تمام برانچیں کھولنے کی ہدایت

    بینکوں کو 2 اور 9 جولائی کو تمام برانچیں کھولنے کی ہدایت

    کراچی: اسٹیٹ بینک نے عید پربینکوں کی گیارہ روزہ طویل بندش کا نوٹس لیتے ہوئے بینکوں کو دو اور نو جولائی کو تمام برانچیں کھولنے کی ہدایت کردی۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ںوٹیفیکیشن کے مطابق عید پر بینکس گیارہ دن تک بند رہنےتھے جس سے تاجروں اورعوام کو ہونا تھا پریشان لیکن مرکزی بینک نے اس طویل بندش کا نوٹس لیتے ہوئےعید پربینکوں کی ہفتے کے دن چھٹی ختم کردی، تمام بینکس اپنی برانچیں دواورنوجولائی کوکھلی رکھنے کی ہدایت کردی۔

    اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو عید تعطیلات کےدوران اےٹی ایمزمیں کرنسی کاوافر اسٹاک رکھنےکی بھی ہدایت کی ہے۔

    اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عید الفطر اور دیگر چھٹیوں میں اے ٹی ایم میں فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنائیں، اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے بعداب دو جولائی بروز ہفتہ،چار جولائی بروز پیر اور نو جولائی بروز ہفتہ تمام بینک کھلیں گے۔

    یاد رہے کہ یکم جولائی نئے مالی سال کا آغاز کے دن بینکوں کی عام تعطیل ہوتی ہے اس بار نئے مالی سال کا آغاز جمعے کے دن ہونے کے باعث دو تعطیل آگئی تھی، جبکہ تین جولائی ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیل ہونے کے باعث بند ہونے تھے۔

    چار جولائی پیر کا دن ورکنگ ڈے ہے جس دن بینکس کھلیں گے جبکہ ملک بھر میں پانچ سے آٹھ جولائی چار روزہ عید الفطر کی تعطیلات منگل سے جمعے تک تمام بینک برانچیں بند رہینگی۔

  • اسٹیٹ بینک کی نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کیلئے ایس ایم ایس سروس

    اسٹیٹ بینک کی نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کیلئے ایس ایم ایس سروس

    کراچی : اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کیلئے ایس ایم ایس سروس شروع کر دی، 8877 پر میسیج بھیج کر 10، 20، 50 اور 100 روپے کے نئے کرنسی نوٹ حاصل کئے جاسکیں گے۔

    اسٹیٹ بینک نے عیدین کے موقع پر عوام کو نئے کرنسی نوٹوں کے اجراء کیلئے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ذریعے ایس ایم ایس سروس دوبارہ شروع کردی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق نئے نوٹ کمرشل بینکوں کی نامزد شاخوں سے دستیاب ہوں گے، جن کو ’ ای برانچز‘ کہا جائے گا، ملک کے 116 شہروں میں 500 ’ ای برانچز ‘ کے ذریعے یہ خدمت فراہم کی جائے گی، اس کے علاوہ ایس بی پی بی ایس سی کے 16 فیلڈ دفاتر سے بھی نئے کرنسی نوٹ حاصل کئے جاسکیں گے۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق عوام کو موبائل ایس ایم ایس سروس کے ذریعے کمرشل بینکوں کی نامزد ’ای برانچز‘ سے نئے نوٹوں کا اجرا 2 رمضان سے شروع ہوگا اور 28 رمضان تک جاری رہے گا، ایک ایس ایم ایس پر چارجز 2 روپے جمع ٹیکس ہوں گے۔

    اس سہولت کے تحت نئے نوٹ حاصل کرنے کے خواہشمند فرد کو شارٹ کوڈ 8877 پر ایک ایس ایم ایس پیغام بھیجنا ہوگا جس میں اسے اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ یا اسمارٹ کارڈ نمبر اور مطلوبہ ’ای برانچ‘ کا کوڈ لکھنا ہوگا۔

    ایس ایم ایس بھیجنے والے فرد کو جواب میں ایک جوابی ایس ایم ایس موصول ہوگا جس میں اس کا ریڈیمشن کوڈ، ای برانچ کا پتہ اور ریڈیمشن کوڈ کے مؤثر ہونے کی آخری تاریخ لکھی ہوگی، ریڈیمشن کوڈ زیادہ سے زیادہ دو ایام کار کیلئے مؤثر ہوگا، صارف کو اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ / اسمارٹ کارڈ، اس کی فوٹو کاپی اور 8877 سے موصولہ ریڈیمشن کوڈ لے کر متعلقہ ای برانچ جانا ہوگا جہاں سے نئے نوٹ مل جائیں گے۔

    واضح رہے کہ نئے نوٹوں کا فی کس کوٹا 10روپے کی دو گڈی اور 20 روپے کی ایک گڈی ہے جبکہ برانچ میں دستیابی کی صورت میں 50 روپے اور 100 روپے کے نوٹوں کی بھی ایک ایک گڈی مل سکتی ہے، ایک شناختی کارڈ / اسمارٹ کارڈ نمبر اور موبائل فون نمبر صرف ایک مرتبہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

  • کے پی میں پولیس کلچرختم کردیا، پرویز خٹک

    کے پی میں پولیس کلچرختم کردیا، پرویز خٹک

    پشاور: وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کہتے ہیں کہ وزیر اعظم دیکھ لیں نیا خیبرپختوخوا بن رہا ہے، پولیس کلچر میں تبدیلی کا وعدہ پورا کردیا۔

    پشاورسینٹرل پولیس آفس میں ایس ایم ایس سروس کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ پولیس کلچر میں تبدیلی لائیں گے اور ایسا کم وقت میںپوراکردکھایا۔

    انہوں نے کہا صوبے کو قرضوں سے نجات دلانے کی کوشش کر رہے ہیں خیبر پختوخواہ کو کامیاب صوبہ بنا کر دکھائیں گے۔

    وزیرِاعلیٰ خیبر پختوخوا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سفارشوں کا سلسلہ ختم کر یں گے اوراسمبلی کو قانون ساز ادارہ بنائیں گے۔