Tag: smuggler arrest

  • کراچی ایئرپورٹ: ریال اور درہم کی اسمگلنگ ناکام

    کراچی ایئرپورٹ: ریال اور درہم کی اسمگلنگ ناکام

    کراچی: کسٹم نے کراچی ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 37 لاکھ روپے مالیت کے درہم اور سعودی ریال برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز پری وینٹو نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ ڈیپارچر لاوٴنج پر کارروائی غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    کسٹم نے ایئرپورٹ پر موجودہ دبئی ایئرلائن کی پرواز Fz 332 کے ذریعے دبئی جانے والے مرتضیٰ نامی مسافر کی چیکنگ کی اور اس کے قبضے سے غیر قانونی طور پر اسمگل کی جانے والی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی جس میں 1 لاکھ 5 ہزار درھم اور 25 ہزار سعودی ریال شامل ہیں۔

    ترجمان کسٹم کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، کرنسی کو ملزم نے اپنے جوتوں اور کپڑوں میں چھپایا ہوا تھا، کسٹم عدالت سے ملزم کا ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ھے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی کی پاکستانی مالیت 37 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

  • پشاور:دہشتگردوں کی مالی معاونت، 8بین الااقوامی اسمگلرز گرفتار

    پشاور:دہشتگردوں کی مالی معاونت، 8بین الااقوامی اسمگلرز گرفتار

    پشاور: دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے آٹھ بین اقوامی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے دیگر اسمگرز کی گرفتاری کے لیے پولیٹیل انتظامیہ فاٹا کو مراسلحہ ارسال کیا ہے۔

    پشاور پولیس نے دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والے اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے آٹھ اسمگلرز کو گرفتار کرلیا، گرفتار اسمگلرز کے قبضے سے فون سمز اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔

    ایس ایس پی آپریشن ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے چھتیس اسمگلروں کی فہرست مرتب کی گئی تھی، پولیس کے مطابق متعدد بین الاقوامی اسمگلروں نے قبائلی علاقوں میں پناہ لے رکھی ہے، جن کے خلاف کاروائی کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ کو تفصیلات فراہم کردی گئی ہیں۔

    ایس ایس پی آپریشن کے مطابق مطلوب اسمگلروں میں تین خواتین بھی شامل ہیں، اسمگلرز مختلف روٹس پر کسٹمز اور پولیس اہلکاروں کو بھی رشوت دے کر ناکہ بندی کراس کرتے تھے۔