Tag: smuggling

  • کراچی ایئرپورٹ : لاکھوں مالیت کی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی ایئرپورٹ : لاکھوں مالیت کی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی : کسٹمز اہلکاروں نے کراچی ایئرپورٹ جناح ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں مالیت کے قیمتی آئی فونز، ٹیبلٹس اور لیپ ٹاپس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔،

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پاکستان کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے جرمن شہری سے قیمتی موبائل فونز اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا۔

    کسٹمز حکام کے مطابق مسافر محمد یوسف خان جرمنی سے دبئی کے راستے کراچی پہنچا تھا۔ ابتدائی اسکیننگ کے دوران سامان میں مشکوک اشیا کی نشاندہی ہوئی۔

    شک کی بنیاد پرمسافر کے سامان کو ریڈ چینل پر منتقل کرکے جانچ پڑتال کی گئی تو تلاشی کے دوران غیر قانونی 62موبائل فون، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس برآمد ہوئے، جنہیں مبینہ طور پر اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

    برآمد کیے جانے والے سامان کی مالیت 20لاکھ روپے سے زائد بتائی جارہی ہے، کسٹمز حکام نے اسمگلنگ کے زمرے میں آنے والی اشیا کو ضبط کرلیا۔

    مزید پڑھیں : کراچی ایئرپورٹ پر موبائل فونز اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال فروری میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرموبائل فونز اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی، اور دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیاتھا۔

    کسٹمز حکام نے کارروائی کرکے تھائی لینڈ سے کراچی آنے والے 2 مسافروں سے 23موبائل فون برآمد کیے تھے۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹم کراچی ایئرپورٹ کشمالہ تحسین نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے برآمد کیے گئے موبائل فونز کی مجموعی مالیت 35 لاکھ روپے تک ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/fia-arrest-4-suspects-arriving-from-uae-at-karachi-airport/

  • کراچی پورٹ : تولیے کی آڑ میں اسمگلنگ کی کوشش ڈرامائی انداز میں ناکام

    کراچی پورٹ : تولیے کی آڑ میں اسمگلنگ کی کوشش ڈرامائی انداز میں ناکام

    کراچی پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) کے عملے نے تولیے کی آڑ میں نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

    کارروائی کے دوران 3بین الاقوامی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا، اےاین ایف کے مطابق برآمد شدہ گولیوں کی قیمت بین الاقوامی منڈی میں کروڑوں روپے ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان اےاین ایف نے بتایا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے کارروائی کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کی گئی، جہاں دبئی جانے والے کنٹینر کو روکا گیا تھا۔

    تولیہ کٹ پیس ایکسپورٹ کے نام پر ایک کنٹینر کو بک کیا گیا تھا، پورٹ کنٹرول یونٹ کی جانب سے کنٹینرکی تلاشی لی گئی، اس دوران بھاری مقدار میں 3لاکھ نشہ آور گولیاں ملیں۔

    برآمد کیے گئےسامان میں 20کاٹن مشتبہ آئی ڈراپس کے بھی ہیں، گولیوں کو کپڑوں کے اندر مہارت سے چھپایا گیا تھا۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق برآمد ہونے والی آئی ڈراپس کا لیبارٹری سے ٹیسٹ کروا رہے ہیں، گرفتار اسمگلرز کیخلاف کلفٹن پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/ice-heroin-recovered-from-passengers-harmonium/

  • اسمگلنگ کے شبہ میں فائرنگ سے نوجوان طالب علم جاں بحق

    اسمگلنگ کے شبہ میں فائرنگ سے نوجوان طالب علم جاں بحق

    نئی دہلی: گائے اسمگلنگ کے شبہ میں ایک طالب علم کو فائرنگ کرکے قتل کردینے کے معاملہ میں پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست ہریانہ میں پیش آیا۔ پولیس کی جانب سے گرفتار کئے گئے ملزمان کی شناخت انیل کوشک، ورون، کرشنا، سورو اور آدیش کے طور پر کی گئی ہے۔

    گرفتار کئے گئے افراد گائے رکھشک گروپ کے ارکان ہیں، جنہوں نے گائے کا اسمگلر سمجھ کر آرین مشرااور کار میں سوار اس کے مالک مکان کا ہائی وے پر تقریباً 20 کلومیٹر تک تعاقب کیا اور گولی مار دی۔

    23 اگست کی رات گائے رکھشکوں کو شبہ ہوگیا تھا کہ گاڑیوں میں گائے کے اسمگلر اسمگلنگ کی غرض سے گھوم رہے ہیں۔جس پر انہوں نے گاڑیوں کا تعاقب کرکے گولیاں چلائیں۔

    ملزمان نے دیکھا کہ گاڑی میں لڑکوں کے ساتھ دو خواتین بھی موجود ہیں تو انہیں احساس ہوا کہ غلط فہمی میں کسی اور کو گولی مار دی ہے، جس پر وہ موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

    فائرنگ میں زخمی ہونے والا نوجوان طالب علم مشرا دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، پولیس نے اس معاملہ کی چھان بین کرکے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

    ٹرینی ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس، مرکزی ملزم کی فرمائش نے سب کو حیران کردیا؟

    خیال رہے کہ 19 سالہ آرین مشرا 12 ویں جماعت کا طالب علم تھا۔ وہ اپنے خاندان کے ساتھ این آئی ٹی پانچ نمبر میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔

  • اسمگلنگ کے خلاف کارروائی، 55 ہزار کلو گرام پلاسٹک سلنگ فلم ضبط

    اسمگلنگ کے خلاف کارروائی، 55 ہزار کلو گرام پلاسٹک سلنگ فلم ضبط

    کراچی: اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ (اے ایس او) نے کراچی میں ایک کارروائی میں 55 ہزار کلو گرام پلاسٹک سلنگ فلم ضبط کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک کامیاب کارروائی میں انڈسٹریل ایریا کے ایک گودام پر چھاپا مارا، اور اسمگل شدہ ممنوعہ 55000 کلو گرام پلاسٹک سلنگ فلم برآمد کر لی۔

    اسمگلنگ کے خلاف کی گئی اس کارروائی میں جو اسمگل شدہ پلاسٹک سلنگ فلم ضبط کی گئی ہے اس کی مالیت 4 کروڑ 80 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

    ڈپٹی کلکٹر کسٹمز محمد رضا نقوی کے مطابق ضبط شدہ پلاسٹک سلنگ فلم کو ٹرک کے ذریعے ASO کے گودام منتقل کر دیا گیا ہے، جب کہ کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • موچکو : بس سے کروڑوں مالیت اسمگلنگ کا سامان برآمد، ڈرائیور فرار

    موچکو : بس سے کروڑوں مالیت اسمگلنگ کا سامان برآمد، ڈرائیور فرار

    کراچی : موچکو چیک پوسٹ پر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کسٹمز حکام نے کامیاب کارروائی کی اور ایک مسافر بس سے بھاری مالیت کا اسمگلنگ کا سامان برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت کے سخت احکامات کے بعد ملک بھر میں اسمگلنک کے سدباب کیلئے مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔

    انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے آنے والی مسافر بس سے اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔

    موچکو چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ایک مسافر بس سے اسمگلنگ کا سامان برآمد ہوا ہے، بس ڈرائیور اور اسمگلر جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    اس حوالے سے ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ مسافر بس کے خفیہ خانوں سے گاڑیوں کے اسپئرپارٹس اور دیگر الیکٹرانک سامان برآمد ہوا ہے۔

    اس کے علاوہ بس کے اندر سے بھارتی نسوار، ایرانی چائے، بادام، کھلونے، چاکلیٹ اور بھاری تعداد میں قیمتی کپڑا بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق 2کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرکے بس ضبط کرلی گئی ہے پیچھا کرنے پر ڈرائیور بس چھوڑ کر اسمگلر کی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگیا۔

    ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ نامعلوم اسمگلرز کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ھے۔

  • دبئی ایئرپورٹ: مسافر کے جوتے اور لیپ ٹاپ سے ہیروئن برآمد

    دبئی ایئرپورٹ: مسافر کے جوتے اور لیپ ٹاپ سے ہیروئن برآمد

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے ایئرپورٹ پر مسافر کے جوتے اور لیپ ٹاپ سے ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ بلڈنگ 2 کے کسٹم انسپکٹرز نے 880 گرام ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    ہیروئن لیپ ٹاپ کے خفیہ خانوں اور جوتے کی ایڑی میں انتہائی مہارت سے چھپا کر اسمگل کی جارہی تھی۔

    پیسنجر آپریشن سیکشن کے انچارج ابراہیم الکمالی کا کہنا تھا کہ دبئی کسٹم اہلکار ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے سلسلے میں پرعزم ہیں، کسٹم اہلکار اعلیٰ تجربہ اور پیشہ ورانہ مہارت رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کسٹم انسپکٹرز 100 فیصد مقامی شہری ہیں، انہیں معائنے کے لیے جدید ترقی یافتہ آلات فراہم کیے گئے ہیں۔

    ابراہیم الکمالی کا مزید کہنا تھا کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ آنے والے ایک مشتبہ مسافر کی تلاشی لی گئی تو اس کے لیپ ٹاپ کے خفیہ حصوں اور جوتے کی ایڑی سے ہیروئن برآمد ہوئی۔

  • لاکھوں مالیت کی قیمتی لکڑی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    لاکھوں مالیت کی قیمتی لکڑی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    راولپنڈی: صوبہ پنجاب کی تحصیل کہوٹہ میں قیمتی لکڑی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی تحصیل کہوٹہ کی حدود میں محکمہ جنگلات نے قیمتی لکڑی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    محکمہ جنگلات نے قیمتی لکڑی کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ ملزم حسنین امجد سے قیمتی لکڑی اور گاڑی برآمد کرلی گئی، برآمد ہونے والی لکڑی کی مالیت ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد ہے۔

    گرفتار ملزم کے خلاف محکمہ جنگلات نے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

  • بلوچستان میں بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    بلوچستان میں بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں غیر ملکی اسمگل شدہ سامان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4 کروڑ روپے مالیت کے سامان کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کسٹمز نے بلوچستان کے علاقے رکھنی کسٹمز چیک پوسٹ پر بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    کسٹمز نے غیر ملکی سامان، چھالیہ، بھارتی مضر صحت ادویات، ایرانی ڈیزل، اسپیئر پارٹس، پلاسٹک کا سامان اور سائیکل پارٹس برآمد کر لیے۔

    ترجمان کسٹمز کے مطابق اسمگل شدہ سامان کی مالیت تقریباً 4 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ چیک پوسٹ پر مؤثر نگرانی سے اسمگلنگ میں بہت کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

  • سعودی عرب: نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    سعودی عرب: نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    ریاض: سعودی حکام نے بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا، حکام نے 3 ملزمان کو گرفتار بھی کیا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ کسٹم نے بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی 2 کوششوں کو ناکام بنا دیا، جدہ کی بندرگاہ پر آنے والی شپمنٹ کے ذریعے نشہ آور گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جن کی مجموعی تعداد 8.3 ملین بتائی جاتی ہے۔

    کسٹم اینڈ ٹیکس و زکواۃ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جدہ کی اسلامی بندرگاہ پر آنے والی پیاز کی ایک شپمنٹ کا معائنہ کیا گیا جس میں نشہ آور گولیاں چھپائی گئی تھیں، اسمگل کی جانے والی گولیوں کی مجموعی تعداد 30 لاکھ 54 ہزار تھی۔

    نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی دوسری کارروائی سیلیکون گلو کی بالٹیوں کے ذریعے کی جارہی تھی۔ ملزمان نے سیلیکون گلو کے ڈبوں میں نشہ آور گولیاں انتہائی مہارت سے چھپائی تھیں جن کی تعداد 52 لاکھ 81 ہزار 250 تھی۔

    کسٹم اتھارٹی کی ٹیموں نے انتہائی مہارت سے اسمگل کی جانے والی منشیات کا سراغ لگایا جس کے لیے پولیس کے تربیت یافتہ کتوں کو بھی استعمال کیا گیا، کسٹم اتھارٹی نے منشیات اسمگل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی تعداد 3 ہے۔

    سعودی حکام ملزمان سے تفتیش کر رہے ہیں۔

  • سعودی عرب : اسمگلنگ کرنے والا جادوگر گرفتار، پراسرار سامان برآمد

    سعودی عرب : اسمگلنگ کرنے والا جادوگر گرفتار، پراسرار سامان برآمد

    دمام : سعودی محکمہ زکوٰۃ و ٹیکس اور کسٹم کے عملے نے بیرون ملک جانے والے ایک مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو اس کے قبضے سے مشکوک اور پراسرار قسم کا سامان برآمد ہوا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم نے دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جادوگری اور شعبدے بازی میں استعمال کی جانے والی اشیا کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کسٹم انسپکٹر نے شک کی بنیاد پر ایک مسافر کی تلاشی لی جس کے سامان سے جادو گری اور شعبدے بازی میں استعمال کیا جانے والا سامان برآمد ہوا۔ مذکورہ سامان کی نقل و حمل پر پابندی عائد ہے۔

    خبر کے مطابق مسافر کے قبضے سے چمڑے کے 5 ٹکڑے برآمد ہوئے جن پر جادو ٹونے کے نام اورعلامتی نمبر لکھے ہوئے تھے۔ چمڑے کے یہ ٹکڑے کھانے پینے کے سامان میں انتہائی مہارت کے ساتھ چھپائے گئے تھے۔

    سعودی محکمہ زکوٰۃ و ٹیکس اور کسٹم کے عملے نے مشتبہ مسافر کو فوری طور پر حراست میں لے اور ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔