Tag: Snake Birthday

  • نوجوان کو سانپ کی سالگرہ منانا مہنگا پڑ گیا

    نوجوان کو سانپ کی سالگرہ منانا مہنگا پڑ گیا

    بھارت میں سانپ کی مبینہ سالگرہ منانا اور اس کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئرکرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے نوجوان کو وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت حراست میں لے لیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فارسٹ گارڈ کرن گروالے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حراست میں لئے گئے نوجوان کی شناخت راج صاحب راؤ واگھ کے نام سے ہوئی ہے، جو دھولے ضلع کے شیرپور تعلقہ میں واقع بوریڈی گاؤں کا رہنے والا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ 29 جولائی کو ناگ پنچمی کے دن اس نوجوان نے گاؤں کے قریب سے ایک سانپ پکڑا تھا، یہ ایک بھارتی کوبرا تھا، وہ اسے گھر لے آیا اور کیک کاٹ کر اس کا ‘برتھ ڈے’ منایا۔ اس کے بعد اس نے اس کا برتھ ڈے تقریب کا ویڈیو بنا کر انسٹاگرام پر شیئر کردیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ جنگلات کی نوٹس میں جیسے ہی یہ معاملہ آیا، فاریسٹ گارڈ گروالے کی قیادت میں ایک ٹیم نے مذکورہ نوجوان کے گھر چھاپہ مار کر نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

    اہلکاروں نے اس کے گھر سے پلاسٹک کے دو باکس اور ایک موبائل فون کو بھی قبضے میں لے لیا، جنہیں وہ سانپ پکڑ کر ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لیے استعمال کرتا تھا۔

    وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ، 1972 کی دفعہ 9 اور 51 (1) کے تحت سانپ کی ویڈیو وائرل کرنے والے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

    خوفناک ریچھ گھر کا دروازہ کھول کر اندر آگیا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

    رپورٹس کے مطابق تحقیقات کے دوران واگھ نے دعویٰ کیا کہ اس نے سانپ کو اس کی ”سالگرہ” منانے کے بعد جنگل میں چھوڑ دیا تھا۔

    ملزم کو گرفتار کرکے شیرپور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے اسے دو دن کے لیے انڈین فاریسٹ سروس کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔