Tag: snake bite treatment

  • سانپ کے کاٹے کا علاج خون پتلا کرنے والی عام دوا سے

    سانپ کے کاٹے کا علاج خون پتلا کرنے والی عام دوا سے

    انتہائی زہریلے سانپ کوبرا کے کاٹنے سے سالانہ لاکھوں افراد موت کا لقمہ بن جاتے ہیں اور علاج نہ ہونے کی بڑی وجہ اس کی دوا نہ ہونا ہے۔

    اسی وجہ کے سبب سائنسدانوں نے ایک ایسی دوا دریافت کی ہے جو ابھی دنیا بھر میں خون پتلا کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے، مگر یہ کوبرا سانپ کے زہر کو ختم کرنے کے لیے انتہائی مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

    آسٹریلیا، کینیڈا، کوسٹا ریکا اور برطانیہ کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے دریافت کیا ہے کہ خون پتلا کرنے والی عام دوا بھی کوبرا زہر کے فوری تریاق کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے۔

    سانپ کے کاٹنے سے سالانہ تقریباً 138,000 افراد ہلاک ہوتے ہیں، ان افراد کی تعداد زیادہ تر افریقہ، جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیا اور کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں زیادہ ہوتی ہے۔

    افریقہ اور بھارت کے کچھ حصوں میں کوبرا سانپ سب سے زیادہ انسانوں کو کاٹتے ہیں تاہم اب نئی تحقیق میں پایا گیا ہے کہ ان کے زہر کو خون پتلا کرنے والی دوا ہیپرن کے ذریعے بے اثر کیا جاسکتا ہے۔

    اگرچہ یہ دوا تمام سانپوں کے زہر کے خلاف کارگر نہیں ہے لیکن سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ موجودہ اینٹی وینم سے سستا اور زیادہ مؤثر علاج ہوسکتا ہے۔

  • بیل گری : سانپ کے ڈسنے کا حیرت انگیز علاج

    بیل گری : سانپ کے ڈسنے کا حیرت انگیز علاج

    ہماری روز مرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والی اشیائے خوردونوش اور سبزیوں، پھلوں میں کچھ ایسے حقائق چھپے ہوتے ہیں جو سب کے علم میں نہیں ہوتے اور جب انہیں یہ بتایا جاتا ہے تو وہ حیران ہوتے ہیں ایسی ہی کچھ باتیں ہم آج آپ کو بتانے جارہے ہیں جس پر آپ بھی تعجب تو ضرور کریں گے۔

    بیل گری:

    بیل گری ایک ایسا پھل ہے جس میں سانپ کے خطرناک زہر کو ختم کرنے اور جسم کو طاقت دینے کی صلاحیت ہوتی ہے، اس کی چھال کا جوشاندہ پکا کر استعمال کرنے سے سانپ کا زہر بھی ختم ہو جاتا ہے۔

    بینگن:

    بینگن میں ایک سگریٹ کے برابر نوکٹین کا نشہ ہوتا ہے اس لیے اس کو پودینے کے ساتھ کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے اور اگر آپ ابلے ہوئے بینگن کو کھالیں تو آپ کا جسم تھکا تھکا رہتا ہے۔ کبھی غور کیجیے گا۔

    پریشر کُکر:

    ایک بار ککر میں کھانا چڑھانے کے بعد آپ کو اسے کھولنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ اگر آپ کو کھانا پکانے کے دوران کھولنے کی ضرورت ہو تو پہلے پریشر چھوڑ دیں۔ کُکر کو ضرورت سے زیادہ نہ بھریں۔ جب پریشر کُکر یا کسی بھی پتیلی میں ڈھکن ڈھک کر کھانا بنائیں تو اس کے ڈھکن میں لگے ربڑ کے سائیڈ میں تیل لگا دیں۔ ربڑ نہ ہو تو ڈھکن میں لگا دیں۔ یا اگر کھانا بناتے وقت ڈھکن کا استعمال نہ کریں

    پریشر ککر دراصل المونیم کے بنائے جاتے ہیں۔ سب سے پہلے المونیم فلنگ کی جاتی ہے اس کو پلین کیا جاتا ہے جیسے اس کا پیندہ بالکل پلین ہوتا ہے اس کے بعد اس کی گولائی میں کٹنگ بلیڈ مشین سے کٹنگ کی جاتی ہے اور پھر اس کے بعد پگھلی ہوئی المونیم سے اس کا بوائلنگ اور گرلنگ ٹیمپریچر چیک کیا جاتا ہے ۔

  • سانپ کے کاٹنے کی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟ احتیاطی تدابیر اور علاج

    سانپ کے کاٹنے کی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟ احتیاطی تدابیر اور علاج

     سانپ کا زہر انسان کے لیے بہت خطرناک ہوسکتا ہے تاہم اگر متاثرہ شخص کو بروقت طبی امداد دی جائیں تو اُس کی جان کو محفوظ بھی بنایا جاسکتا ہے۔

     سانپ کے کاٹنے سے پھیلنے والے زہر اور بروقت طبی امداد دینے کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے اپنی تجاویز پیش کیں۔

    سانپ کا زہر انسان کے لیے خطرناک ضرر بن سکتا ہے کیونکہ اس کی بڑی مقدار اندرونی طور پر خون تک رسائی حاصل کرلیتی ہے جس کے بعد جسم پر سوجن، جلن شروع ہوجاتی جبکہ متاثرہ حصے پر زخم بھی ظاہر ہوتا ہے۔

    علامات اور احتیاطی تدابیر 

    سانپ خطرے کو بھانپتے ہوئے اُسی طرح حملہ کرتا ہے اور اس کے ڈسنے کے باعث انسانی جسم میں زہر کی مختلف مقدار داخل ہوتی ہے، جو اُس کے کاٹنے پر منحصر ہوتا ہے۔

    جسم کے متاثرہ حصے پر درد اور سوجن ہوجاتی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ انسان میں زہر منتقل ہوگیا۔

    عام طور پر سانپ انسانی جسم کے دو حصوں ‘ٹخنے یا ہاتھ‘ پر کاٹتا ہے جس کے بعد پنڈلی یا کاندھے میں زہر پھیلنے کی علامات واضح ہوجاتی ہیں۔

    ابتدائی طبی امداد

    کسی بھی شخص کو اگر سانپ کاٹ لے تو اُسے فوری طور پر طبی امداد دی جائیں اور ٹیٹنس کا انجیکشن لگوائیں تاکہ زہر کا اثر فوری طور پر رک سکے۔

    جس حصے پر سانپ نے کاٹا ہو اُسے ہلنے جلنے سے بچائیں ایسا کرنے سے زہر جسم پر سست روی سے پھیلے گا۔

    اگر اُس کے ڈستے وقت آپ ہوش میں تھے تو شکل ضرور یاد رکھیں کیونکہ یہ بات طبی معاونت کے لیے کارآمد ثابت ہوتی ہے۔

    جسم کے جس حصے پر بھی سانپ نے کاٹے تو اُس حصے سے زیورات یا دیگر اشیاء کو فوری طور پر اتار دیں کیونکہ سوجن کے بعد مذکورہ چیزیں اتارنے میں بہت مشکل پیش آتی ہے۔

    سانپ کو کسی صورت نہ ماریں کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں وہ آپ کو دبارہ کاٹ سکتا ہے

    جسم کے جس حصے پر سانپ کاٹے اُس جگہ کو ہرگز نہ چوسیں کیونکہ یہ عمل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ الٹا نقصان ہے، ایسا کرنے کی صورت میں سانپ کا زہر آپ کے جسم میں داخل ہوجائے گا۔

    مذکورہ حصے پر کوئی پٹی نہ باندھیں اور نہ ہی درد دور کرنے کے لیے کوئی دوا استعمال کریں کیونکہ ایسا کرنا بہت زیادہ نقصان دہ ہوسکتا ہے اور اس عمل سے  جسم کے مزید ٹشوز خراب ہو سکتے ہیں۔

    علاج

    امریکی ماہرین کے نزدیکسانپ کے کاٹنے اور زہر کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ ہلکے حملے کی صورت میں متاثرہ جگہ کی صفائی اور دیکھ بھال کر کے مزید نقصان سے بچا جاسکتا ہے، متاثرہ شخص کے جسم کا خون نکال کر ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے جس کے بعد زہر اور اُس سے پیدا ہونے والے مسائل کا معلوم کیا جاسکتا ہے۔

    اگر کسی شخص پر سانپ زور دار طریقے سے حملہ کرے تو اُس کے جسم میں زہر کی تاثیر کو روکنے کے لیے اینٹی ٹاکسن کی ضرورت ہوتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں