Tag: Snake found

  • طیارے میں اچانک سانپ نکل آیا، مسافر خوف زدہ

    طیارے میں اچانک سانپ نکل آیا، مسافر خوف زدہ

    بھارت میں آئے روز عجیب وغریب واقعات رونما ہوکر خبروں کی زیننت بنتے رہتے ہیں،ایسا ہی واقعہ کولکتہ ایئرپورٹ پر ہوا، جس کے باعث حکام میں کھبلی مچ گئی۔

    ہوا کچھ یوں کہ کولکتہ سے ممبئی جانے والی انڈیگو کمپنی کا طیارہ اڑان کے لئے تیار تھا کہ طیارے میں سانپ کی موجودگی نے ایئرپورٹ پر خوف وہراس پھیلادیا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اس وقت تک کوئی بھی مسافر طیارے میں سوار نہیں ہوا تھا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ جہاز رائے پور سے اڑان بھرنے کے بعد کولکتہ آیا تھا، واقعے ہونے سے قبل جہاز کو صفائی کے خاطر ویرانے میں کھڑا کیا گیا تو عملے نے سامان کے ساتھ جہاز کو لپٹا دیکھا، فوری طور پر حکام نے محکمہ جنگلات کے عملے خبردی اور آس پاس کے علاقے کو خالی کرالیا۔بعد ازاں محکمہ جنگلات کے حکام نے سانپ کو پکڑا اور بتایا کہ رینگنے والا یہ جانور دراصل غیر زہریلا ہے، حکام نے بتایا کہ اس طرح کے سانپ رائے پور میں کثرت سے پائے جاتے ہیں، قومی امکان ہے کہ رائے پور سے آنے والے سامان سے لپٹ کر سانپ یہاں تک پہنچا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی جانے والی پرواز میں سوار ہونے والے مسافروں کو دوسرے طیارے میں ان کی منزل مقصود کی جانب روانہ کیا گیا۔

    طیارے میں سانپ نکل آنے کے واقعےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس پر کئی دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ سانپ شاید انڈیگو کی پندرویں سالگرہ کی پیشکش کے طور پر فلائٹ میں لایا گیا، شکر ہے کولکتہ کے محکمہ جنگلات نے اپنے قبضے میں لے لیا، لیکن آپ رف اس کی رفتار دیکھیں ۔

    https://twitter.com/i/status/1423696427717324802

  • حلیم عادل شیخ کے کمرے سے نکلنے والا سانپ زہریلا تھا یا نہیں؟ کیمیکل ایگزامن کرانے کا فیصلہ

    حلیم عادل شیخ کے کمرے سے نکلنے والا سانپ زہریلا تھا یا نہیں؟ کیمیکل ایگزامن کرانے کا فیصلہ

    کراچی : ایس آئی یو سینٹر میں حلیم عادل شیخ کے کمرے سے سانپ نکلنے کے معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات میں سانپ کے زہریلا ہونے سے متعلق کیمیکل ایگزامن کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو سینٹر میں سانپ نکلنے کے معاملے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات شروع کردیں گئیں اور سانپ کے زہریلا ہونے سے متعلق کیمیکل ایگزامن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ مرتب کرلی گئی ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ سانپ نکلنے کا واقعہ حلیم عادل شیخ کے کمرے میں پیش نہیں آیا، کمرے میں کوئی کھڑکی موجود نہیں۔

    ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سانپ کمرے سے باہر بالکونی میں الماری کے نیچے تھا، صبح حلیم عادل شیخ کے واش روم جانے کے دوران سانپ کا پتہ چلا، واش روم اور کمرے کے درمیان کئی فٹ کا فاصلہ ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ واش روم کے قریب چھت میں سوراخ اور گھونسلے موجود ہیں، 1911 سے قائم بلڈنگ میں ماضی میں بھی سانپ نکلنے کے واقعات ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب حلیم عادل کی گرفتاری اور کمرے سے سانپ نکلنے کے واقعے پر پی ٹی آئی ایم پی ایز نے آئی جی سندھ سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے ، پی ٹی آئی ایم پی ایزآئی جی آفس جائیں گے اور مسئلے پر بات کریں ، ملاقات نہ ہونےپر آئی جی آفس کے باہر احتجاج کریں گے۔

    یاد رہے ترجمان محمد علی بلوچ نے بیان میں کہا تھا کہ قائدحزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے کمرے میں سانپ نکل آیا، ناشتہ دینے کے لئے جانے والے ملازم نے سانپ دیکھ کر اطلاع دی تاہم بعد میں کمرے میں موجودسانپ کو مار دیا گیا۔

    بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے حلیم عادل شیخ کے کمرے سے زہریلے سانپ کے نکلنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا۔