Tag: Snatched

  • بھارت : مبینہ پولیس اہلکار کسان سے لاکھوں روپے چھین کر فرار

    بھارت : مبینہ پولیس اہلکار کسان سے لاکھوں روپے چھین کر فرار

    نئی دہلی : بھارت میں غریب کسان اپنی جمع پونجی سے محروم ہوگیا، موٹرسائیکل سوار مسلح پولیس اہلکار لاکھوں روپے سے بھرا تھیلا چھین کر فرار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بینک سے رقم لے کر آنے والے کسان کو پولیس کی وردی میں ملبوس مسلح شخص نے لوٹ لیا۔ بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع الور میں ایک موٹر سائیکل سوار ملزم کسان کا پیسوں سے بھرا ہوا بیگ لے کر فرار ہوگیا۔

    واقعہ ضلع الور کے قصبہ بڑودہ میو میں پیش آیا، سب سے سنگین بات یہ ہے کہ فرار ملزم نے پولیس کا لباس زیب تن کر رکھا تھا جس سےمتاثرہ کسان کو شبہ بھی نہ ہوا۔

    نظام نگر کے رہائشی لٹنے والے شخص کسان پورن سنگھ نے پولیس بتایا کہ آج سہ پہر وہ پنجاب نیشنل بینک کی شاخ سے546000 لے کر نرنول خورد جارہے تھے۔

    انہوں نے بتایا کہ بائیک سوار نے انہیں روکا اور ان سے پیسے چھین کر فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر سپرنٹنڈنٹ پولیس پاریش دیشمکھ موقع واردات پر پہنچے اور نامعلوم بائیک سوار کے خلاف ایف آئی آر درج کر کارروائی شروع کردی ہے۔

    پولیس نے مقدمہ درج کرکے متعدد ٹیمیں تشکیل دے کر موٹرسائیکل کے رنگ کی بنیاد پر شرپسندوں کو پکڑنے کی کوشش کر رہی ہیں، یہ شرپسند سفید رنگ کی اپاچی بائیک پر سوار تھے۔

  • کراچی : تین سال میں96سرکاری گاڑیاں چھینی اورچوری کی گئیں، اے سی ایل سی

    کراچی : تین سال میں96سرکاری گاڑیاں چھینی اورچوری کی گئیں، اے سی ایل سی

    کراچی : شہر قائد میں تین سال کےدوران96سرکاری گاڑیاں چھینی اور چوری کی گئیں، گروہ کو بلوچستان سے چلایا جاتا ہے، اب تک صرف تین گاڑیاں برآمد کی جاسکی ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کار لفٹنگ سیل (اے سی ایل سی) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ تین سال کے دوران مختلف مقامات سے96سرکاری گاڑیاں چھینی اور چوری کی گئیں۔

    رواں سال33سرکاری گاڑیاں چھینی و چوری کی گئیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب تک چھینی گئی ایک اور چوری کی گئی دو گاڑیاں برآمد کی گئیں ہیں، سرکاری گاڑیاں چھیننے والا گروہ بلوچستان سے چلایا جاتا ہے، تمام چھینی اور چوری کی گئی گاڑیاں خضدار میں فروخت ہوتی ہیں، مسروقہ سرکاری گاڑی ڈیڑھ سے دو لاکھ تک فروخت کی جاتی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے ننمائندے نذیر شاہ کے مطابق گروہ کے گرفتار کارندے ملزم عطاءاللہ مینگل نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہےکہ سرکاری گاڑیاں چھینی بھی جاتی ہیں اور کچھ چھنوائی بھی جاتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی جنوبی زون میں گاڑیاں چھیننے والوں نے سرکاری گاڑیوں کو ہدف بنا لیا

    مزید پڑھیں:کراچی میں ایک اور سرکاری گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی

    سرکاری گاڑیوں میں ٹریکرنہیں ہوتے اس کی وجہ سے متعدد گاڑیاں ڈرائیوروں کی ملی بھگت سے چھینی گئیں۔ ملزم نے چھینی گئی سرکاری گاڑیاں خضدار میں فروخت کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس کے دو ساتھی سرکاری گاڑیوں کے ڈرائیور تھے، پلاننگ کے تحت مسروقہ گاڑیاں ٹھکانے لگائی گئیں۔