Tag: Snatching

  • کراچی : شہری نے چھینا گیا فون خود ریکور کرا لیا

    کراچی : شہری نے چھینا گیا فون خود ریکور کرا لیا

    کراچی : شہر قائد کے باسی آئے دن موبائل فون کی چھینا جھپٹی سے پریشان ہوگئے، اسٹریٹ کرائم کے شکار ایک شہری نے اپنی مدد آپ کے تحت چھینا گیا موبائل فون ریکور کرا لیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کا ایک نوجوان موبائل فون چھینے جانے کے بعد ایپلی کیشن کے ذریعے لوکیشن تک جا پہنچا۔

    متاثرہ شہری نے پولیس کو فوری طلب کرکے ہزارہ گوٹھ سے ملزم کو گرفتار کرادیا، ملزمان نے اسلحے کے زور پر صبح8بجے شہری سےموبائل فون چھینا تھا۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شہری سے واردات گلشن اقبال میں رپورٹ ہوئی تھی، دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوشش کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں سال کے پہلے سات ماہ میں صرف شہر کراچی میں شہریوں سے 11 ہزار سے زائد موبائل فون چھینے گئے، سب سے زیادہ جنوری میں 7 ہزار 815 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ سب سے کم جون میں 4 ہزار 954 وارداتیں رپورٹ کی گئیں، جنوری، فروری اور مارچ میں کرائم کا گراف اوپر جاتا رہا جبکہ ماہ اپریل سے وارداتوں میں کچھ کمی سامنے آئی۔

  • کراچی میں اندھیر نگری چوپٹ راج،  تاجر جمع  پونجی سے محروم

    کراچی میں اندھیر نگری چوپٹ راج، تاجر جمع پونجی سے محروم

    کراچی: شہر قائد میں ڈاکو بے لگام ہوگئے، دن دیہاڑے تاجر کو بندوق کی نوک پر جمع پونجی سے محروم کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر چھ میں ڈاکو تاجر سے پچاس لاکھ کی خطیر رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ارسلان نامی تاجر گھر سے پیسے لیکر بینک میں جمع کرانے کے لئے نکلا تھا کہ راستے میں دو موٹر سائیک سوار ڈاکو نے تاجر سے پچاس لاکھ سے زائد کی خطیر رقم چھینی اور فرار ہوگئے۔

    شہری سے پچاس لاکھ کی رقم چھینے جانے کی خبر پر آئی جی سندھ غلا نبی میمن نے واقعہ کا نوٹس لیا اور ایس ایس پی کورنگی کوعلاقے میں ٹیمز متحرک کرنےکی ہدایت جاری کیں۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سرعام نوجوان کو گولی ماردی گئی

    آئی جی سندھ نے کہا کہ ملزمان تک رسائی اور ان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے اور ان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، کسی صورت مقدمہ کے اندراج اور پولیس کارروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔

    گذشتہ روز بھی ایک دلخراش واقعے نے دل دہلا دیا تھا جب کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز سیون میں ڈکیٹی کے دوران سرعام نوجوان کو گولی ماری گئی تھی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی تھی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک موٹرسائیکل پر دو اسٹریٹ کرمنل واردات کے لیے آئے جب ایک نوجوان نے قریب آکرملزم کو پکڑنے کی کوشش کی تو نوجوان کو قریب سے گولی ماری، نوجوان کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

  • کراچی : ڈاکوؤں نے شہری سے گھر کی دہلیز پر6لاکھ روپے چھین لیے

    کراچی : ڈاکوؤں نے شہری سے گھر کی دہلیز پر6لاکھ روپے چھین لیے

    کراچی : پولیس کی جانب سے شہر قائد میں جرائم پر قابو پانے کے دعوے کھوکھلے نکلے، مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرمنلز کی لوٹ مار کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    کراچی کے علاقے بلال کالونی تھانے کی حدود سیکٹر فائیو ای میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے دن دہاڑے واردات کی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق مسلح افراد چائے کے ہوٹل پر بیٹھے شہریوں سے نقدی، موبائل فون اور قیمتی سامان چھین کر باآسانی فرار ہوئے، موٹرسائیکل پر سوار 4 ملزمان نے 8 سے زائد افراد سے لوٹ مار کی۔

    اس کے علاوہ کراچی میں ڈکیتی کی ایک اور واردات میں ناگن چورنگی کے قریب مسلح افراد نے شہری کو اس کے گھر کے دروازے پر لوٹ لیا۔

    متاثرہ شہری دکان سے چھ لاکھ روپے لے کر گھر کی دہلیز پر پہنچا ہی تھا کہ دوموٹرسائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے گھیرلیا، ملزمان نے ہاتھ سے رقم کا تھیلا چھینا اور فرار ہوگئے۔

  • امریکہ میں انسان اپنے کتوں کی رکھوالی کرنے پر مجبور

    امریکہ میں انسان اپنے کتوں کی رکھوالی کرنے پر مجبور

    نیو یارک : امریکہ میں نیویارک سے لے کر لاس اینجلس اور میامی سے لے کر شکاگو تک فرنچ بل ڈاگ نامی نسل کے کتوں کی چوری کے واقعات عروج پر ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ کتے جسامت میں چھوٹے ہوتے ہیں اور کیونکہ ان کی فطرت دوستانہ ہوتی ہے انہیں پکڑنا آسان ہوتا ہے، یہ کتے بلیک مارکیٹ میں ہزاروں ڈالر کے عوض فروخت ہوتے ہیں۔ یہ”اسٹارز کے کتے” ہونے کا بھی اعزاز بھی رکھتے ہیں یعنی کئی مشہور شخصیات کے پاس یہی فرنچ بل ڈاگز ہیں۔

    مشہور شخصیات کے بارے میں بات کی جائے تو حال ہی میں مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا ایسے ہی ایک واقعے کا شکار ہوئیں۔ کچھ مسلح افراد نے گذشتہ برس ان کے پالتو فرینچ بل ڈاگز کوجی اور گستاؤ کو چوری کر لیا۔ ان افراد نے لیڈی گاگا کے ایک ملازم پر گولی بھی چلائی جو کہ کتوں کے ساتھ ٹہل رہا تھا۔

    سپر سٹار گلوکارہ نے اپنے کتوں کی واپسی پر پانچ لاکھ ڈالر کا انعام رکھا، جس کے بعد انہیں اپنے کتے واپس مل گئے۔ اس کیس میں پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا تھا۔

    اس کے علاوہ ملک کے بیشتر شہروں میں فرنچ بل ڈاگز کی چوری ایسے ہی واقعات سامنے آ رہے ہیں، گذشتہ برس سان فرانسسکو میں ایک 30 سالہ خاتون کا واقعہ سنا گیا جنہیں تین مسلح افراد نے روکا۔

    ان میں سے ایک شخص نے سارہ ورہوس نامی ان خاتون کو بری طرح مارا اور ان کے پانچ ماہ کے فرنچ بل ڈاگ لے کر ساتھ فرار ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں مذکورہ خاتون کا سوجا ہوا چہرہ دیکھا جاسکتا ہے۔

    Popularity of pug-like dogs 'could be fuelling rise in canine fertility  clinics' | Animal welfare | The Guardian

    امریکن کینل کلب کی نائب صدر برینڈی ہنٹر مندن نے اے ایف پی کو بتایا کہ فرنچ بل ڈاگز کی چوری کی دو بڑی وجوہات ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ وہ زیادہ قیمت پر فروخت ہوتے ہیں یعنی ساڑھے تین ہزار ڈالر سے پانچ ہزار ڈالر یا اس سے زیادہ تک میں۔

    دوسری وجہ ہے کہ ان کی نسل نایاب ہے۔ اس نسل کے زیادہ بچے نہیں ہوتے، ان کی شہرت میں اضافے کی وجہ سے ان کی چوری عروج پر ہے تاہم انہوں نے بتایا کہ چوری کے واقعات میں تشدد کا استعمال نئی اور خطرناک بات ہے۔

  • کراچی میں رواں سال 8 ہزار545 موٹرسائیکلیں چوری کی گئیں، رپورٹ میں انکشاف

    کراچی میں رواں سال 8 ہزار545 موٹرسائیکلیں چوری کی گئیں، رپورٹ میں انکشاف

    کراچی: شہر قائد میں رواں سال آٹھ ہزار پانچ سو پینتالیس موٹرسائیکلیں چوری اور845 موٹرسائیکلیں چھینی گئیں، ضلع کورنگی موٹر سائیکل لفٹنگ میں سرفہرست رہا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے25 تھانےموٹرسائیکل لفٹرز کی جنت بن گئے، شہر قائد میں موٹرسائیکلیں چھینی جانے سے زیادہ چرائی جانے کا انکشاف سامنے آیا۔

    شہرکے108تھانوں میں سب سےزیادہ موٹرسائیکل لفٹنگ کہاں ہوئی؟ اس حوالے سے مکمل تفصیلات کی رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ضلع کورنگی موٹرسائیکل لفٹنگ میں سرفہرست ہے جبکہ ایسٹ زون کے 13،ساؤتھ کے 2 اور ویسٹ کے 10تھانے ملزمان کا ہدف رہے۔

    رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ بلوچستان کےمخصوص گروہ چوری شدہ موٹرسائیکلوں کے بڑےخریدارہے، جنوری سے 15 مئی تک 8 ہزار 545 موٹرسائیکلیں چوری کی گئی جبکہ سوا 5ماہ میں 845 موٹر سائیکلیں چھینی گئی،مجموعی طور پر 9 ہزار 390 موٹرسائیکل چوری یا چھینی گئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ کورنگی کے زمان ٹاؤن،انڈسٹریل ایریا،عوامی کالونی ، کورنگی تھانہ،شاہ فیصل اورلانڈھی چوروں کے نشانے پر تھے جبکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے سچل، جمشید، سائٹ سپرہائی وے بھی ملزمان کا ہدف رہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ڈسٹرکٹ ایسٹ کےبلوچ کالونی،شارع فیصل، گلستان جوہر بھی آسان ٹارگٹ تھے جبکہ ڈسٹرکٹ ملیرکاصرف شاہ لطیف تھانہ موٹرسائیکل لفٹرزکے نشانے پر رہے۔

    اسی طرح ڈسٹرکٹ ساؤتھ کا پریڈی اورڈسٹرکٹ کیماڑی کا سائٹ اے ، ڈسٹرکٹ ویسٹ کےاورنگی ٹاؤن،مومن آباد،سرجانی ، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تھانہ خواجہ اجمیر نگری،تیموریہ اورعزیزآباد ، لیاقت آباد،رضویہ،سرسیداوراین کےآئی اے ملزمان کا آسان ہدف رہے۔

  • کراچی: موبائل فون چھیننےکے دوران مزاحمت ، نوجوان قتل

    کراچی: موبائل فون چھیننےکے دوران مزاحمت ، نوجوان قتل

    کراچی: اسٹریٹ کرمنلز بے لگام، شہر قائد میں موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر دو بہنوں کے اکلوتے بھائی کو قتل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ لانڈھی کی بابر مارکیٹ کے قریب پیش آیا، علاقہ مکینوں کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا کاشان نجی کمپنی میں بطور گرافک ڈیزائنر ملازمت کرتا تھا۔

    گذشتہ شب علاقے میں بجلی نہیں تھی اور کاشان گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار دو ڈاکوؤں نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، کاشان نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کاشان کی موت واقع ہوگئی۔

    اہل محلہ کے مطابق مقتول کاشان دو بہنوں کے اکلوتا بھائی تھا۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول کاشان کو سینے میں ایک گولی لگی، جو جان لیوا ثابت ہوئی، واقعے کے بعد جائے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام، شہری کی حاظر دماغی نے وادارت ناکام بنادی

    رات گئے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیواسٹارچورنگی پر شہریوں نےڈاکو پکڑلیا اور اسے خوب تشدد کا نشانے بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر مبینہ ڈاکو کی موٹر سائیکل کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کیا۔

  • "میں سمجھا وہ سیلفی لینے آئے ہیں”، احمد علی بٹ نے سنایا دلچسپ قصہ

    "میں سمجھا وہ سیلفی لینے آئے ہیں”، احمد علی بٹ نے سنایا دلچسپ قصہ

    کراچی : ملک کے مختلف شہروں میں چھینا جھپٹی کی وارداتیں روز کا معمول ہیں بہت کم لوگ ایسے ہوں گے جن کو راہ چلتے یا گاڑی پر جاتے  ہوئے کسی لٹیرے نے نہ لوٹا ہو۔

    اس ملک کا صرف عام شہری ہی نہیں بلکہ نامور شوبز شخصیات بھی ایسی چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں تکلیف سے گزرچکی ہیں اور اپنے قیمتی موبائل فون سمیت نقدی سے بھی محروم ہو جاتی ہیں۔

    ایک ایسا ہی اپنے ساتھ گزرا ہوا واقعہ فلم اور ٹی وی کے نامور مزاحیہ اداکار احمد علی بٹ نے سنایا، اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ مدعو تھے۔

    احمد علی بٹ نے بتایا کہ ان دنوں میرے پاس ایک نئے ماڈل کا موبائل ہوا کرتا تھا جو فیشن میں بھی تھا، میں لاہور میں گھر کے پاس ہی چہل قدمی کرتے ہوئے فون پر بات بھی کررہا تھا کہ دو افراد موٹرسائیکل پر میرے ساتھ آکر رکے۔

    میں سمجھا کہ شاید وہ مجھ سے آٹو گراف لینے یا سیلفی لینے کی خواہش کا اظہار کریں گے، فون سے توجہ ہٹا کر جب میں نے ان کو دیکھا تو ایک ملزم نے پستول لوڈ کرکے میرے سر پر رکھ دی اور کہا کہ موبائل دے دو۔

    احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ میں سکتے کے عالم میں تھا سوچ رہا تھا کہ یہ ہوا کیا لیکن ساتھ ہی یہ بھی سوچ رہا تھا کہ یہ سیلفی لینے کیوں نہیں آیا بہت دیر بعد جاکر یہ یقین آیا کہ میرا قیمتی موبائل چھن چکا ہے۔