Tag: SNGC

  • سوئی ناردرن کے صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں اڑتیس فیصد اضافہ

    سوئی ناردرن کے صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں اڑتیس فیصد اضافہ

    اسلام آباد: وگرا نے سوئی ناردرن کے صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں اڑتیس فیصد اضافہ کردیا گیا، سوئی سدردرن کے صارفین کو ریلیف دیدیا گیا، اضافے کااطلاق یکم جنوری سے ہو گا۔

    چالیس ارب کے نئے ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے عوام پر اب اوگرا نے گیس بم گرا دیا ہے۔ اوگرا نے سوئی ناردرن کے لئے قیمت میں ایک سو سات روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

    صارفین نے گیس کی قیمت میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے اسکی فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کی وہ پہلے ہی مہنگائی اور گیس کی قلت کی وجہ سے پریشان تھے اور اب قیمتوں میں اضافے کی صورت میں ان کی مشکلات مزید بڑھا دی گئی ہیں۔

    ملک کو توانائی بحران سے باہر نکالنا اور عوام کو ارزاں قیمت پر گیس اور بجلی کی فراہمی موجودہ حکومت کا سیاسی نعرہ رہا ہے لیکن ابھی تک وہ اپنے وعدے کو وفا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

  • سوئی ناردرن،سدرن کیلئے گیس مہنگی کرنے کی منظوری

    سوئی ناردرن،سدرن کیلئے گیس مہنگی کرنے کی منظوری

    کراچی: اوگرا نے سوئی نادرن اور سوئی سدرن کیلئے گیس مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

    دائر کی گئی درخواستوں کا فیصلہ دیتے ہوئے سوئی نادرن گیسں نے مالی سال 13-2012 کے لیے فیول ایڈجسمنٹ چارجز کی مد میں 12روپے ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کی منظوری دی ہے جبکہ یہ اضافہ سندھ اور خیبرپختون خوا کوملنے والے 6 ارب روپے سے پورا کیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ مالی سال 14-2013 کیلئے 37 روپے فی ایم ایم بی ٹی اضافے کی منظوری دی گئی ہے، 14-2013 کی مد میں 18ارب روپے صارفین سے آئندہ سال وصول کیے جائیں گے۔ 13-2012 کیلئے سوئی سدرن گیس میں 38 روپے اضافےکی منظوری دی گئی ہے۔

    یہ اضافہ سندھ اورکے پی کے کوملنے والے 13ارب روپے پورا کیا جائے گا۔ 14-2013 کیلئے سوئی سدرن گیس 52 روپے مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

  • لاہورہائیکورٹ : ایم ڈی سوئی گیس عارف حمید اپنے عہدے پر بحال

    لاہورہائیکورٹ : ایم ڈی سوئی گیس عارف حمید اپنے عہدے پر بحال

    لاہور : عدالت نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عارف حمید کی برطرفی کا حکم معطل کردیا ۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سوئی ناردرن کے ایم ڈی عارف حمید کو عہدے سے ہٹائے جانے کا فیصلہ کالعدم کرتے ہوئے انہیں بحال کردیا۔

    وفاقی حکومت،وزارتِ پٹرولیم اورفریقین کو سترہ ستمبر کو جواب کیلئےطلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیئے، وزارت پیٹرولیم نے دو روز قبل ایم ڈی سوئی نادرن کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

    انہوں نے اپنی برطرفی کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاتھا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ معاہدے کے مطابق ان کے عہدے کی معیاد ابھی مکمل نہیں ہوئی لیکن انہیں پہلے ہی عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

    لہٰذا ان کی برطرفی کے احکامات کالعدم قرار دیکر عہدے پر بحال کیا جائے، عدالت نے ابتدائی سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کا اقدام غیر قانونی قرار دیتے ہوئے درخواست گزار عارف حمید کے موقف کو درست قرار دیا۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ان کوعہدے سے نہیں ہٹا سکتی۔انہیں صرف کمپنی آرڈیننس کے ذریعے ہی ہٹایا جا سکتا ہے۔ عدالت نے ایم ڈی سوئی گیس عارف حمید کو دوبارہ ان کے عہدے پر بحال کردیا ہے۔

  • پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ایک بارپھر بند

    پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ایک بارپھر بند

    لاہور: پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ایک بارپھر بند کردی گئی ہے۔

    حکومت نے اکتیس مئی سے پنجاب میں گیس کی فراہمی کا اعلان کیا تھا جس کے لیے بارہ لاکھ روپے پیشگی ادائیگی کی شرط رکھی گئی تھی جس پر بیس فیصد سے بھی کم سی این جی اسٹیشنز مالکان نے عمل درآمد کیا تھا۔

    سی این جی اسٹیشنز چودہ سے تئیس جون تک دوبارہ کھل جائیں گے، لاہور شیخوپورہ ساہیوال کی جنرل اندسٹری کو بھی گیس کی فراہمی بند کردی گئی، اب نو سے گیارہ جون تک جنرل انڈسٹری کو گیس فراہم کی جائے گی۔

  • پنجاب میں سی این جی اسٹیشن آج کھل رہے ہیں

    پنجاب میں سی این جی اسٹیشن آج کھل رہے ہیں

    لاہور: حکومت نے پنجاب بھرمیں آج سے سی این جی سٹیشنز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت پٹرولیم نے آج سے آئندہ سات روز کے لیے سی این جی سٹیشنز کھولنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ پیٹرولیم اورسی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد پنجاب کے سی این جی اسٹیشنزکو گیس فراہمی کا فیصلہ کیا گیا۔

    پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز آج صبح سےچھ جون تک مسلسل کھلےرہیں گےاورسی این جی کی قیمت فی کلوکی بجائے ستاون روپے فی لیٹرمقررکردی گئی ہے۔

    دوسری طرف سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ وزارت پیٹرولیم کی جانب سے نوٹیکیشن ملنے کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

    سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ بارہ لاکھ روپے کے اضافی سیکیورٹی ڈیپازٹس جمع کرانے والے سی این جی اسٹیشنزکھلیں گے۔

  • گیس کی فراہمی جلد بحال کردی جائے گی،ایم ڈی، ایس این جی سی

    گیس کی فراہمی جلد بحال کردی جائے گی،ایم ڈی، ایس این جی سی

    لاہور: سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عارف حمید نے کہا ہے کہ سوئی میں پروسیسنگ پلانٹ میں آتشزدگی کی وجہ سے پنجاب میں گیس پریشر کم ہے۔

    جمعرات تک گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی بحال کردی جائے گی۔ لاہور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایم ڈی سوئی ناردرن عارف حمید کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گیس پریشر سوئی میں پروسیسنگ پلانٹ میں آتشزدگی کی وجہ سے کم ہے۔

    ۔گیس پروسیسنگ پلانٹ میں آتشزدگی کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئیں، 2 بوائلر جل گئے ہیں، 7 پر کام جاری ہے، امید ہے کہ جمعرات تک گھریلو صارفین کو گیس بحال کر دی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کے بعد کمرشل اور صنعتی صارفین کو گیس بحال کی جائے گی۔