Tag: SNGPL

  • سوئی ناردرن گیس کے حصے داران نے تاریخ کا بلند ترین 75 فیصد نقد مقسوم منظور کر لیا

    سوئی ناردرن گیس کے حصے داران نے تاریخ کا بلند ترین 75 فیصد نقد مقسوم منظور کر لیا

    سوئی ناردرن گیس کے حصے داران نے مالی سال 2023-24 کے لیے تاریخ کا بلند ترین 75 فیصد نقد مقسوم منظور کر لیا۔

    سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کا 60 واں سالانہ اجلاس عام (AGM) جمعرات، 22 مئی 2025 کو ہوٹل آواری، لاہور میں منعقد ہوا۔

    اجلاس میں حصے داران نے مالی سال مختتمہ 30 جون 2024 کے لیے کمپنی کے سالانہ پڑتال شدہ مالیاتی گوشوارہ جات منظور کیے۔ کمپنی نے اپنی تاریخ کا سب سے زیادہ منافع حاصل کیا، جس میں قبل از محاصل منافع 29,843 ملین روپے اور بعد از محاصل منافع 18,977 ملین روپے رہا، جو فی حصہ آمدنی (EPS) 29.92 روپے بنتی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں یہ ایک نمایاں اضافہ ہے جب کمپنی کا بعد از محاصل منافع 10,564 ملین روپے اور 16.66روپےفی حصہ رہا تھا۔

    حصے داران نے بورڈ کی سفارش پر مالی سال مختتمہ 30 جون 2024 کے لیے فی حصہ 7.50 روپے (یعنی 75 فیصد) کا تاریخ کا بلند ترین نقد مقسوم بھی منظور کیا۔ اس کے علاوہ، اگلے مالی سال 2024-25 کے لیے بیرونی پڑتال کنندگان کی حیثیت سے میسرز اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، کی دوبارہ تقرری کی منظوری بھی دی گئی۔

    دوران سال، کمپنی کی ایک نمایاں کامیابی ’غیر محسوب برائے گیس‘ (UFG) میں قابل ذکر کمی رہی۔ مجموعی طور پر UFG کا نقصان 5.15 فیصد سے کم ہو کر 4.93 فیصد پر آ گیا، جو گزشتہ 18 برسوں میں سب سے کم سطح ہے۔ فیلڈ میں بروقت اقدامات، ٹیکنالوجی کے استعمال اور سخت نگرانی کے ذریعے کمپنی نے 1,269 MMCF گیس کی بچت کی، جو اس کی عملی کارکردگی اور ماحولیاتی ذمہ داری سے وابستگی کا ثبوت ہے۔

    اجلاس میں حصے داران سے ایک تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا گیا، جس میں متعدد تجاویز نوٹ کی گئیں اور شرکاء کو مکمل اطمینان بخش جوابات دیے گئے۔

    گیس کمپنیوں کے لیے بڑی خوشخبری

    اجلاس کی صدارت جناب سعادت علی خان نے کی۔ اجلاس میں محترمہ فاریہ رحمٰن صلاح الدین، جناب احمد چنائے (ڈائریکٹرز)، جناب فیصل اقبال (ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر – سروسز)، جناب ثاقب ارباب (ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر – آپریشنز)، جناب کامران اکرم (چیف فنانشل آفیسر)، اور جناب امتیاز محمود (سینئر جنرل منیجر کارپوریٹ افیئرز / کمپنی سیکریٹری) بنفسِ نفیس شریک ہوئے۔

    جبکہ جناب طارق اقبال خان، جناب محمد رمضان، محترمہ سائرہ نجیب احمد، جناب ظفر عباس اورمینیجنگ ڈائریکٹر جناب عامر طفیل نے بصری رابطے کے ذریعے شرکت کی۔ کمپنی کی سینئر انتظامیہ کے اراکین بھی اجلاس میں موجود تھے۔

  • پریذیڈنٹ ٹرافی فائنل: ایس این جی پی ایل نے واپڈا کو عبرتناک شکست دے دی

    پریذیڈنٹ ٹرافی فائنل: ایس این جی پی ایل نے واپڈا کو عبرتناک شکست دے دی

    راولپنڈی : پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے فائنل میچ میں ایس این جی پی ایل نے واپڈا کو بہت بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل مقابلے میں بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا، میچ میں ایس این جی پی ایل نے واپڈا کو 519 رنز سے ہرا دیا، واپڈا کو جیتنے کے لیے 686 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم صرف166 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    ایس این جی پی ایل کی ٹیم نے واپڈا ٹیم کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، میچ کے اسٹینڈ آؤٹ پرفارمر شاہنواز دھانی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں۔ دریں اثنا، صاحبزادہ فرحان 161 رنز کے شاندار اسکور کے ساتھ سر فہرست رہے۔

    شاہنواز دہانی اور صاحبزادہ فرحان کی جوڑی کو ٹیم کی فتح میں شاندار کردار ادا کرنے پر مین آف دی میچ ایوارڈز سے نوازا گیا۔

     wapda

    عابد علی، کامران غلام، سعود شکیل، اسد شفیق، میر حمزہ، اور دیگر کھلاڑیوں کی قابل ذکر شاندار کارکردگی نے ایس این جی پی ایل کی شاندار فتح کو یقینی بنانے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

    چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ایس این جی پی ایل، محمد اسماعیل قریشی، بورڈ کے دیگر اراکین، مینیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل، پریزیڈنٹ سپورٹس امتیاز محمود و ایس این جی پی ایل کی پوری مینیجمینٹ اور ملازمین کو اس شاندار کامیابی پر فاتح ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ فتح نہ صرف ٹیم کی غیر معمولی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے بلکہ کرکٹ کے میدان میں بہترین کارکردگی کے لیے ایس این جی پی ایل کے عزم کو بھی تقویت دیتی ہے۔

  • عامر  طفیل سوئی ناردرن گیس  کمپنی  کے نئے ایم ڈی مقرر

    عامر طفیل سوئی ناردرن گیس کمپنی کے نئے ایم ڈی مقرر

    اسلام آباد : سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل کو کمپنی کا نیا ایم ڈی تعینات کردیا گیا ہے، ملک میں حالیہ گیس بحران کے بعد سوئی ناردن گیس کمپنی کے ایم ڈی امجد لطیف کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق عامر طفیل کو سوئی ناردرن گیس کمپنی کا نیا ایم ڈی تعینات کردیا گیا ہے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں عامر طفیل کو نیا ایم ڈی تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    عامر طفیل اس سے قبل ڈپٹی ایم ڈی کےطور پر کام کررہے تھے۔

    دوسری جانب سوئی سدرن گیس ہیڈ کوارٹرز میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ہنگامی اجلاس میں قائم مقام ایم ڈی کے لیے عرفان ظفر ، سید رضوی اور محمد وسیم کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے، گیس بحران کے باعث امین راجپوت کو ایم ڈی کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

    یاد رہے ملک میں حالیہ گیس بحران کے بعد سوئی ناردن گیس کمپنی کے ایم ڈی امجد لطیف اور سوئی سدرن گیس کے ایم ڈی امین راجپوت کو انکے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے سربراہان کو ہٹانے کی تصدیق کی تھی اور اپنے ٹویٹ میں کہاتھا کہ حالیہ دنوں میں عوام کوگیس کے شدید بحران کا سامنا رہا، وزیراعظم نے گیس بحران کے ذمہ دار کے تعین کے لئے کمیٹی بنا دی ہے۔

    مزید پڑھیں : فواد چوہدری کی سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے سربراہان کو ہٹانے کی تصدیق

    وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے سربراہان کو ہٹانے کا اعلان کیا گیا، وزیراعظم نے سربراہان کو ہٹانے کا اعلان رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا، جس مٰں وزیر اعظم کو حالیہ گیس بحران کی انکوائری رپورٹ پیش کی گئی، انکوائری کمیٹی نے سوئی ناردرن اورسدرن کےایم ڈیز کو گیس بحران کا ذمہ دارقرار دیا تھا اور ایم ڈیز کی فوری بر طرفی کی سفارش کی گئی تھی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ایک ہفتے میں ملک بھر میں میں گیس کی کمی پورا کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • گیس کی قیمتوں میں 63 فیصد کا ہوشربا اضافہ

    گیس کی قیمتوں میں 63 فیصد کا ہوشربا اضافہ

    اسلام آباد: حکومت نے صارفین کے لئے گیس کی قیمتوں میں 10 سے 63 فیصد کا ہوشربا اضافہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن آج بروز پیر وفاق کی جانب سے جاری کیا جس نے مہنگائی کے مارے عوام کی کمر توڑدی ہے۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمتوں میں 13 فیصد اضافہ کیا ہے جبکہ کمرشل صارفین کے لئے گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا۔

    صنعتی صارفین کے لئے حکومت نے گیس 22 فیصد مہنگی کردی ہے جبکہ پاور سیکٹر کے لئے بھی گیس 22 فیصد مہنگی کی گئی ہے۔

    گیس کی قیمتوں میں اضافے نے سب سے زیادہ فرٹیلائزر سیکٹر کو متاثر کیا ہے جن کے لئے سب سے زیادہ یعنی 63 فیصد کا ہوشربا اضافہ کیا ہے۔

    نئی قیمتی کا اطلاق تینوں طرح کے صارفین پر 1 ستمبر 2015 سے ہوگا۔

    واضح رہے کہ حکومت نے آج عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی گرتی ہوئی قیمتوں کے سبب پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں محض 3 روپے کمی کی ہے جبکہ اوگرا کی جانب سے 6.16 روپے کی کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی تھی۔

  • پنجاب میں سی این جی کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ

    پنجاب میں سی این جی کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ

    لاہور : حکومت نے مہنگی ایل این جی کیلئے راہ ہموار کرنا شروع کردی۔ حکومت کی ہدایت پرسوئی گیس ادارے نے پنجاب میں مستقل بنیادوں پر سی این جی کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    حکومت نے قطر سے ایل این جی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سندھ کی جانب سے اس کی خریداری میں عدم دلچسپی کے باعث اب حکومت پنجاب میں اس کی راہ ہموار کر رہی ہے۔

    اس ضمن میں حکومت نے ایس این جی پی ایل کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند کرنے کا کہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سوئی نادرن کاکہنا ہے کہ پنجاب میں سی این جی سیکٹر اپنی ایل این جی درآمد کرے۔اس صورت حال سے سی این جی سیکٹر کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    لاہورسیمت پنجاب بھر میں پندرہ مارچ سے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بحال ہونا تھی جو اب نہیں ہوگی۔سی این جی اسٹینز کو گیس بندش کے بعد اضافی گیس صنعتی سیکٹر کو دی جائے گی۔