Tag: snooker

  • پاکستان کا نام روشن کرنے والے اسنوکر چیمپئن محمد آصف کیلئے ایک اور انعام

    پاکستان کا نام روشن کرنے والے اسنوکر چیمپئن محمد آصف کیلئے ایک اور انعام

    فیصل آباد: اسنوکر کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے عالمی چیمپئن محمد آصف کو انعام کے طور پر ایک لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسنوکرورلڈچیمپئن محمدآصف نے ڈی سی آفس فیصل آباد کا دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال ہوا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمدعلی نے محمدآصف کو ایک لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

    اسنوکر کی دنیا پر حکمرانی کرنے والے محمد آصف کا کہنا تھا کہ عزت افزائی پر ضلعی انتظامیہ اور شہریوں کا شکرگزار ہوں، وطن عزیز اور قومی پرچم کی سربلندی کے جذبے سے کھیلا اور اسی طرح کھیلتا رہوں گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی ملک کے لیے عالمی ٹائٹل جیتنے کا عزم ہے۔

    اسرائیلی حریف کو شکست دینے کی سب سے زیادہ خوشی ہوئی: محمد آصف

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمدآصف اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو ’’باخبرسویرا‘‘ کے خصوصی مہمان بنے تھے اور عالمی ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد دلی جذبات سے آگاہ کیا تھا۔

    اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عالمی اسنوکر چیمپئن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حریف کو شکست دینے کی سب سے زیادہ خوشی ہوئی، ترکی میں ہونے والے میگا ایونٹ میں شرکت سے قبل پاکستان میں ہی ایک ٹورنامنٹ جیت چکا تھا جس کے باعث مورال بلند تھا۔

    یاد رہے کہ حال ہی میں ترکی کے شہر انتالیہ میں ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے نمبر ون محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 5-8 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی۔

  • ورلڈاسنوکر چیمپئن محمد آصف کو محنت کا صلہ مل گیا

    ورلڈاسنوکر چیمپئن محمد آصف کو محنت کا صلہ مل گیا

    لاہور: ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے محمد آصف کے لیے پانچ ہزار ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کا سرفخر سے بلند کرنے والے باصلاحیت اسنوکر کھلاڑی کے لیے نیشنل بینک کے صدر کی جانب سے 5 ہزار ڈالر انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔

    محمد آصف نے اپنی انتھک محنت اور لگن کے باعث ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ترکی کے شہر انتالیہ میں ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے نمبر ون محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 5-8 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی۔

    اس سے قبل پاکستان کے محمد آصف نے 2012ء میں بھی آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2014 میں محمد سجاد نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا لیکن وہ ٹائٹل نہیں جیت سکے تھے۔

    خیال رہے کہ عالمی ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتہائی خوشی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ جیت میرے اکیلے کی نہیں پورے ملک کی ہے، اتنی بڑی کامیابی سے ہمکنار کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں۔

    پاکستان کےمحمدآصف نےورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

    پاکستان کے محمد آصف ترکی میں ورلڈ اسنوکرچیمپئن شپ جیتنے کے بعد 11 نومبر کو وطن پہنچے، صدر پی بی ایس ایف منور شیخ بھی محمد آصف کے ہمراہ تھے۔

  • بلاول کاجونیئر ورلڈ اسنوکر چیمپیئن کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان

    بلاول کاجونیئر ورلڈ اسنوکر چیمپیئن کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوجوان کیوئسٹ نسیم اختر کو اعلی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نسیم اختر کچھ دن قبل جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر وطن لوٹے تھے۔

    نسیم اخترنےبیجنگ میں ہونے والی جونیئر ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ جیتنے کے وطن واپسی پر وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے ایوارڈ میں تعلیمی اخراجات کیلئے اسکالر شپ کا مطالبہ کیا تھا۔

    پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر جاوید کریم نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تعلیمی اخراجات کے طور پر اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا ہے، وہ بہت جلد جونیئر ورلڈ چیمپیئن سے ملاقات کریں گے۔

    جاوید کریم کے مطابق کھیل کے کے ساتھ علم سے آگاہی ہر کھلاڑی کے لیے ضروری ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر یہ بات ثابت کی جائے کہ عمدہ کھیل کے جوہر دکھانے والے کیوئسٹ اعلی تعلیم یافتہ بھی ہیں۔

    نسیم اختر کا تعلق ساہیوال کے محنت کش گھرانے سے ہے۔ اس خاندان کے باصلاحیت فرزند نے کبھی بھی محنت سے جی نہیں چرایا اور رواں سال کے آغاز میں بھارتی شہر چندی گڑھ میں ہونے والی ایشین جونیئر چیمپیئن شپ میں برانز میڈل جیتا اور اب وہ واحد پاکستانی کیوئسٹ ہیں جنھوں نے ورلڈ جونیئر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

    نسیم اختر کا کہنا ہے کہ وہ آبائی شہر میں اسنوکر کی عدم سہولیات کے باعث لاہور جا کر تیاری کرتے تھے جس کا صلہ مل رہا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • نیشنل اسنوکر چیمپیئن شپ ہفتے سے کراچی میں شروع

    نیشنل اسنوکر چیمپیئن شپ ہفتے سے کراچی میں شروع

    کراچی : نیشنل اسنوکر چیمپیئن شپ اکتیس جنوری سے کراچی میں شروع ہورہی ہے۔ صوبہ پنجاب کے محمد آصف ٹوبا اعزاز کا دفاع کرینگے۔

    کراچی جیمخانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے صدر عالمگیر شیخ نے بتایا کہ چاروں صوبوں سمیت دارالحکومت اسلام آباد سے پینتالیس کیوئسٹ حصہ لے رہے ہیں۔

    ایونٹ میں نیشنل جونئیر چیمپیئن شپ کے چار بہترین کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ فائنل نو فروری کو کھیلا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ فائنلسٹ کھلاڑی ملائیشیا میں ہونے والی ایشیئن اسنوکر چیمپیئن شپ میں ملک کی نمائندگی کرینگے۔

    عالمگیر شیخ نے کہا کہ سابق عالمی چیمپیئن محمد آصف کیلئے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پانچ لاکھ روپے جاری کردیئے ہیں۔اسپورٹس پالیسی کے تحت مزید انعامی رقم جلد جاری کردی جائیگی۔

  • ورلڈ اسنوکر ٹائٹل: محمد سجاد فائنل میں چینی کیوئیسٹ کے مدمقابل

    ورلڈ اسنوکر ٹائٹل: محمد سجاد فائنل میں چینی کیوئیسٹ کے مدمقابل

    بنگلور: ورلڈ اسنوکر چیمپئین شپ کا فائنل پاکستان کے محمد سجاد اور چین کے یان بنگٹاؤ کے درمیان جاری ہے۔

    ورلڈ اسنوکر چیمپئین کا ٹائٹل صرف ایک فتح کی دوری پر ہے۔ بنگلور میں جاری اسنوکر چیمپئین شپ میں پاکستان کے محمد سجاد کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار ہے۔

    محمد سجاد نے سیمی فائنل میں چینی کیوئیسٹ کو تین کے مقابلے میں سات فریمز سے زیر کرتے ہوئے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

    محمد سجاد آئی بی ایس ایف کے فائنل میں پہنچنے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ فائنل میں محمد سجاد اور چین کے یان بنگٹاؤ مدمقابل ہیں۔

  • پاکستانی محمد سجاد ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

    پاکستانی محمد سجاد ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

    بنگلور: پاکستان کے محمد سجاد نے چینی کیوئسٹ کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دیکر ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

    بنگلور میں کھیلے جارہے ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پاکستان کے محمد سجاد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    بیسٹ آف تھرٹین فریمز کے مقابلہ میں محمد سجاد نے تین کے مقابلے میں سات فریمز سے کامیابی حاصل کی ہے۔ محمد سجاد نے پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپیئن شپ سنگلز ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

    محمد سجاد ورلڈ اسنوکر چیمپین شپ میں پہنچنے والے پاکستان کے چوتھے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ میگا ایونٹ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔

  • ورلڈ اسنوکرچیمپیئن شپ: محمد سجاد کی شاندارکارکردگی

    ورلڈ اسنوکرچیمپیئن شپ: محمد سجاد کی شاندارکارکردگی

    بنگلور : ورلڈ اسنوکر چیمپیئن کے ناک آؤٹ مرحلے میں پاکستان کے محمد سجاد نے اپنا میچ جیت لیا ہے، حمزہ اکبر اور محمد آصف ٹوبا شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپیئن کا ناک آؤٹ مرحلے شروع ہوگیا ہے۔.

    پاکستان کے محمد سجاد نے سنگاپور کے کینگ کوانگ کو دلچسپ مقابلے کے بعد چار دو فریمز کے فرق سے ہرا کر بتیس بہترین کھلاڑیوں میں جگہ بنالی ہے۔

    محمد سجاد کا ٹکراؤ اب ویلز کے ڈوین جونز سے ہوگا۔ دیگر میچز میں پاکستان ٹیم میں شامل حمزہ اکبر کو انگلینڈ کے نک جیننگز نے یک طرفہ مقابلے میں چار ایک اور محمد آصف ٹوبا کو میزبان ملک بھارت کے کیوئسٹ منان چندرا نے چار دو سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا ہے

  • ورلڈ اسنوکرچیمپیئن شپ، پاکستانی کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں

    ورلڈ اسنوکرچیمپیئن شپ، پاکستانی کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں

    بنگلور: بھارت کے شہر  بنگلور میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپیئن کے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے پاکستان ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے کوالیفائی کرلیا ہے۔ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کی تین رکنی ٹیم شرکت کررہی ہے۔

    گروپ سی سے قومی چیمپیئن محمد سجاد ناقابل شکست رہتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچے ہیں۔ محمد آصف ٹوبا نے چھ میں سے پانچ میچز جیتے ہوئے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی ہے۔

    آصف ٹوبا آخری میچ میں آج بھارت کے ساہل نیر سے مدمقابل ہونگے۔ حمزہ اکبر نے برزایل کے کیوئسٹ کو باآسانی چار صفر سے ہرا کر چونسٹھ بہترین کھلاڑیوں میں جگہ بنالی ہے۔ ناک آؤٹ مرحلے بدھ سے شروع ہوگا۔