Tag: Snow fallaing

  • بلوچستان اور کے پی میں بارش، برفباری، موسم خوشگوار، سردی میں اضافہ

    بلوچستان اور کے پی میں بارش، برفباری، موسم خوشگوار، سردی میں اضافہ

    کوئٹہ / پشاور : بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بادل کھل کر برسے جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے، بالائی علاقوں میں پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی، نظارے اور بھی حسین اور موسم بھی مزید سرد ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان اور خیبرپختونخوا کہیں یخ بستہ ہوائیں ہیں تو کہیں گھنگھور گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں۔ بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری سے نظارے اور بھی حسین ہوگئے۔

    بلوچستان کے ٹھنڈے ٹھار موسم میں بارش کے تڑکے نے موسم خوشگوار کردیا، کوئٹہ میں رم جھم کے بعد سردہواؤں نے سردی میں اضافہ کردیا۔

    اس کے علاوہ گوادر میں بھی بادل جم کر برسے جس سے سڑکیں تالاب بن گئیں۔ چاغی، دالبندین مستونگ، سبی، سربندن اور جیوانی سمیت دیگر علاقوں میں بھی ابر رحمت نے اپنا رنگ جمایا۔

    بونیر، لکی مروت، موسیٰ خیل اورڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش نے جل تھل ایک کردیا۔ مانسہرہ میں بھی رم جھم برسا اور آسمان سے روئی کے گالے گرے، پہاڑوں اور وادیوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔

    سیاحوں نے بھی برفباری کے خوبصورت مناظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کیا اورخوب محظوظ ہوئے۔ اس کے علاوہ دیربالا کے میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

    ملک کے بالائی بالائی علاقوں میں برف نے سفید چادر تان دی۔ شانگلہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری نے ہری بھری وادی کے حسن کومزید دلفریب بنادیا۔

  • بالائی علاقوں میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، بارش سے سردی میں اضافہ

    بالائی علاقوں میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، بارش سے سردی میں اضافہ

    اسلام آباد / لاہور / کراچی / کوئٹہ : ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش نے سردی میں مزید اضافہ کردیا، کراچی میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بادلوں کا راج ہے، بالائی علاقوں میں برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش نے سردی مزید بڑھا دی ہے۔ کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں کا گشت جاری ہے۔

    ملک بھر کے بالائی علاقوں میں برفباری نے موسم کو اور خوشگوار کردیا ہے۔ بٹگرام، کالام، سوات، مالم جبہ، مانسہرہ میں فلک بوس پہاڑوں نے برف کی چادراوڑھ لی۔ کوئٹہ میں ابر کرم جاری ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے کوئٹہ سمیت شمال مشرقی بلوچستان میں مزید اڑتالیس گھنٹوں تک بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت میں درجہ حرارت صفر، دالبدین میں تین اور قلات میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر اقتدار اسلام آباد میں بھی موسم سہانا ہے۔ بارش اورٹھنڈی ہوائوں نے راولپنڈی میں سردی بڑھادی۔

    لاہور میں گزشتہ رات سے بارش نے موسم کو دلکش بنا دیا۔ اوکاڑہ، نوشہرہ، میاں چنوں ، گجرات سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں موسلادھار تو کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس کے علاوہ شہر قائد کراچی میں ٹھنڈی ہوائیں سرسرا رہی ہیں۔ بادل بھی چھائے ہوئے ہیں مگربارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔

  • سعودی عرب میں اسنومین کےخلاف فتوٰی جاری

    سعودی عرب میں اسنومین کےخلاف فتوٰی جاری

    جدہ: سعودی عرب میں فتوٰی جاری کیا گیا ہے کہ برف سے پتلابناناغیراسلامی ہے، یہ فتوہ جدہ کےشیخ محمدصالح نے جاری کیا، سعودی صوبےتبوک میں شدیدبرف باری ہوئی ہےاورسیکڑوں سیاح وہاں پہنچےہیں،کچھ لوگ سنومین بھی بنارہے ہیں، اس پریہ فتوٰی طلب کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق رواں موسم سرما میں سعودی عرب کے صوبہ تبوک میں شدید برف باری ہوئی ہے جس کے بعد ایک ویب سائیٹ پر ایک سوال پوسٹ کیا گیاکہ کوئی باپ اپنے بچے کیلئے برف کی مدد سے پتلا بنا سکتا ہے یا نہیں؟ تو سودی مفتی نے اس کے جواب میں بتایا ہے کہ ایسا ہر گز نہیں کیا جا سکتا، یہاں تک صرف محظوظ ہونے کی خاطر بھی ایسا کر نا اسلامی نہیں ہو گا، کیونکہ اسلام میں مجسمے بنانے کی اجازت نہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ برف کے پتلے بنانے کا مطلب یہی ہے کہ کسی انسان یا جانور کا مجسمہ بنایا جا رہا ہے، تاہم اگر برف کی مدد سے کوئی بے جان چیز سے مشابہت رکھنے والی چیز بنائی جائے تو اس کی اجازت ہے۔