Tag: snow storm

  • امریکا کی 12 ریاستیں برفانی طوفان کی زد میں آگئیں

    امریکا کی 12 ریاستیں برفانی طوفان کی زد میں آگئیں

    امریکا کی 12 مشرقی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی زد میں آگئیں، بارش برفباری اور طوفان کے سبب بعض علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برفانی طوفان کے باعث تقریباً پانچ لاکھ صارفین کو بجلی میسر نہیں، جارجیا میں تقریباً پچاس ہزار افراد کو بجلی کی سہولت میسر نہیں۔ فلوریڈا سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں ایک لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔

    پیسیفک اور نارتھ ویسٹ میں آندھی اور برفباری ہورہی ہے جبکہ ایسٹ کوسٹ کے بعض علاقوں کو شدید بارشوں کا سامنا ہے۔

    ماہرین کے مطابق دسمبر 2022ء کے بعد یہ سرد ترین موسم ہوگا۔ اس ہفتے کے اختتام پر درجہ حرارت مزید گرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    دوسری جانب بھارت کی کئی ریاستیں ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، جس کے سبب اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست پنجاب میں سخت سردی کے باعث تمام اسکول 8 سے 14 جنوری تک بند کر دیئے گئے ہیں۔

    جبکہ شدید سردی کے باعث دہلی میں 5 ویں جماعت تک تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں کو 12 جنوری تک بند کردیا گیا ہے۔

    غزہ میں جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتے ہیں، انٹونی بلنکن

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریاست پنجاب میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے اسکولوں کا ٹائم تبدیل کر کے 10 سے 3 بجے کردیا گیا ہے۔

  • کے 2 پر برفانی طوفان، کوہ پیماؤں کے خیمے اکھڑ گئے

    کے 2 پر برفانی طوفان، کوہ پیماؤں کے خیمے اکھڑ گئے

    اسکردو: دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے 2 کے بیس کیمپ پر موجود کوہ پیماؤں کو برفانی طوفان نے آلیا، 120 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی برفانی ہواؤں نے کوہ پیماؤں کے خیمے زمین سے اکھاڑ دیے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے 2 کے بیس کیمپ میں 120 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے برفانی طوفان آگیا، ذرائع کے مطابق بلند پہاڑوں پر برفانی طوفان کی رفتار 240 کلو میٹر فی گھنٹہ تک تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ برفانی طوفان کے بعد براوٹ پیک بیس کیمپ میں کوہ پیماؤں کے خیمے زمین سے اکھڑ گئے، طوفان سے انفرادی خیموں اور کچن ٹینٹ کو بھی نقصان پہنچا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ باس وقت یس کیمپ میں اسپین، اٹلی، چین، کینیڈا، ہالینڈ، فن لینڈ، نیپال اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما موجود ہیں جن کی مہم جوئی شدید مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان میں واقع کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے جس کی لمبائی 8 ہزار 6 سو 11 میٹر ہے۔

    اس سے قبل سنہ 2018 میں بھی نیپال میں گورجا ہمل پہاڑ سر کرنے کی کوشش کرنے والے 5 جنوبی کوریائی کوہ پیماؤں سمیت 7 افراد برفانی طوفان کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے تھے۔

    برفانی طوفان کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے کوہ پیماؤں میں جنوبی کوریا کے کوہ پیما کم چینگ ہو بھی شامل تھے جو بغیر آکسیجن سلنڈر کے 14 چوٹیاں عبور کرنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرچکے تھے۔

  • امریکہ میں برف کا طوفان، 21 افراد جاں بحق

    امریکہ میں برف کا طوفان، 21 افراد جاں بحق

    واشنگٹن: امریکہ میں برفانی طوفان سے نظام زندگی معطل ہو کررہ گیا ہے جبکہ نیویارک میں مختلف حادثات میں دس جبکہ مجموعی طور

    پر اکیس افرادجان کی بازی ہار گئے۔

    امریکہ کی متعدد ریاستوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے شدید سردی اور برف باری کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثرہیں۔ عوام گھروں میں محصور ہو کررہ گئے ہیں جبکہ دس کاؤنٹیز میں اسکولوں کو بند کرکے ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا ہے۔

    حکام کے مطابق سخت موسم کے باعث ریاست نیویارک سمیت دوسری ریاستوں میں مختلف حادثات میں اکیس افراد جان سے گئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کا سلسلہ مزید کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔