Tag: snow strom

  • امریکا کی کئی ریاستوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

    امریکا کی کئی ریاستوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

    امریکا: کئی ریاستوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے، بوسٹن میں تاریخ کی سب سے زیادہ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

    امریکی ریاستوں میساچیوسٹ اور بوسٹن سمیت کئی ریاستوں میں تیز ہواؤں اور برفانی طوفان سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، سڑکوں پر کئی کئی فٹ برف پڑنے کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    شدید برف باری کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثرہوا ہے۔ شدید برفباری سے کئی علاقوں میں صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

    امریکہ کے محکمہء موسمیات کے مطابق برف باری کا یہ سلسلہ مزید کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

  • امریکا میں برفانی طوفان سے زندگی مفلوج

    امریکا میں برفانی طوفان سے زندگی مفلوج

    نیویارک: امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان نے معمولاتِ زندگی مفلوج کردئیے ہیں، سات ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں  جبکہ مختلف علاقوں میں ریل سروس اورٹریفک معطل ہے۔

    مسلسل پڑتی برف اور خون جما دینے والی سردی نے امریکا کی مختلف ریاستوں میں زندگی مفلوج کردی اور لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا لیکن کچھ لوگوں نے برفباری سے لطف اٹھانے کے لئے برف سے ڈھکی گلیوں میں اسکیٹنگ کرکے سرد موسم کا مزہ لیا۔

    شدید سردی نے جہاں انسانوں کو پریشان کیا ہے وہیں چڑیا گھرمیں موجود پینڈا پنجروں سے نکل کربرف سے کھیلنے باہرنکل آئے۔

    برفباری سے متاثرہ نیویارک ، میسا چوسٹس سمیت دیگرعلاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے ہیں۔ برفباری کے باعث ہزاروں صارفین کوبجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    سات ہزار سے زائد پروازیں مسنوخ جبکہ ریل سروس اور ٹریفک متاثر ہوئی، سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے تاہم مسلسل برفباری سے امدادی کارکن مشکلات کا شکار ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

  • نیویارک کو شدید برفانی طوفان سے خطرہ

    نیویارک کو شدید برفانی طوفان سے خطرہ

    نیویارک: امریکی شہر نیویارک سمیت شمال مشرقی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی زد میں ہیں، طوفان کے باعث چودہ سو فلائٹس منسوخ کردی گئیں اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حفاظتی انتظامات مکمل کرکے الرٹ جاری کردیا گیا ہے، امریکا کے کئی شہروں نے برف کی چادر اوڑھ لی، امریکا کے شہر نیویارک اور شمالی مشرقی ریاستوں کو برفانی طوفان کا سامنا ہے۔

    ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ برفانی طوفان تاریخ کا بدترین طوفان ثابت ہوسکتا ہے۔

    طوفانی ہواؤں اور برف باری نے معمولاتِ زندگی مفلوج کر کے رکھ دیئے، ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں اور نیویارک کے مئیر نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، لوگوں نے کھانے پینے کی اشیاء کا ذخیرہ کرنا شروع کردیا ہے۔

    طوفانی ہواؤں ،برفباری اورشدید سردی نے معمولات زندگی مفلوج کردئیے ہیں، برفباری سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں چھ انچ سے ایک فٹ تک برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔