Tag: Snow

  • برطانیہ میں آئندہ ہفتے شدید برفباری کی پیش گوئی

    برطانیہ میں آئندہ ہفتے شدید برفباری کی پیش گوئی

    لندن: برطانوی شہری کڑاکے کی سردی سے بچنے کے لیے تیار ہوجائیں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ملک بھر میں شدید برفباری ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ آئندہ ہفتے پورے ملک میں شدید برفباری ہوگی جس کے باعث ٹھنڈ کی شدت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شمالی برطانیہ کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10 تک گرسکتا ہے۔

    اس سے قبل شدید سردی کی لہر کی وجہ سے اسکاٹ لینڈ کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 7 تک محسوس کیے گئے تھے۔

    برفباری برطانیہ کی جانب گامزن، درجہ حرارت منفی 3.4 ریکارڈ

    گذشتہ ہفتے برطانیہ میں سینی برج اور ساؤتھ ویلز میں درجہ حرارت 1.8 سینٹی گریڈ سفولک کے علاقے سائنٹن ڈاؤن ہیم میں درجہ حرارت 1.8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں برطانیہ میں شدید برفباری کے بعد نظام زندگی درہم برہم ہوگئی تھی۔

    محکمہ موسمیات کو جنوب مغربی حصّے میں دو روز تک 30سنیٹی میٹر برفباری ہونے کے پیش نظر وارننگ جاری کرنی پڑگئی تھی۔

    واضح رہے کہ برطانوی میٹ آفس نے مارچ کے اوائل میں ’ایما‘ نامی طوفان کے پیش نظر عوام کی حفاظت کے لیے ریڈ وارننگ جاری کی تھی۔ اس کے باوجود سڑکوں پر متعدد حادثات دیکھنے میں آئے تھے اور لندن کے ایک پارک میں ایک ساٹھ سالہ شخص برف میں پھنس کر جاں بحق بھی ہوگیا تھا۔ ہیتھرو اور سٹی ائرپورٹ سمیت برطانیہ بھر کے ائرپورٹس پر پروازیں بھی متاثر ہوئیں تھیں اور گلاسگو ائرپورٹ پر آپریشن بند ہونے کے بعد ریڈ کراس کی طرف سے مسافروں کو بستر مہیا کئے گئے۔

  • مشرقی درندے کے بعد ’ایما‘ نامی طوفان نے برطانیہ کو زد پر لے لیا

    مشرقی درندے کے بعد ’ایما‘ نامی طوفان نے برطانیہ کو زد پر لے لیا

    لندن : برطانیہ گزشتہ کئی دن سے شدید برفانی طوفان اور یخ بستہ ہواوں کی زد میں ہے۔ سائبیریا سے آنے والے اس طوفان کو’بیسٹ فرام دی ایسٹ‘ کے بعد ایما نامی طوفان نے برطانیہ کا رخ کرلیا ہے‘ ایک شخص جاں بحق ‘ ریڈ وارننگ جاری کردی گئی ۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے محکمہ موسمیات جسے میٹ ٓفس کہا جاتا ہے‘ اس نے سکاٹ لینڈ کو ریڈ وارننگ جاری کی ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ طوفان کے سبب شہریوں کو زندگی کو خطرات درپیش ہیں‘ ایما نامی یہ طوفان اٹلانٹک سے اٹھا ہے اور روس کی یخ بستہ ہواؤں نے اسے مزید ٹھنڈا کردیا ہے۔

    برطانیہ بھر میں سینکڑوں سکول بند ہیں اور ویلز کے کچھ علاقوں میں سکول اگلے ہفتے کو کھلیں گے۔گلاسگو اور فالکرک کے درمیان موٹروے پر رات کے دوران سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں، اور پولیس کی طرف سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ سکاٹ لینڈ میں سفر سے احتیاط کریں اور دیگر علاقوں میں بھی غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

    سڑکوں پر متعدد حادثات ہوے اور لندن کے ایک پارک میں ایک ساٹھ سالہ شخص برف میں پھنس کر جاں بحق ہو گیا۔ ہیتھرو اور سٹی ائرپورٹ سمیت برطانیہ بھر کے ائرپورٹس پر پروازیں متاثر ہوئیں اور گلاسگو ائرپورٹ پر آپریشن بند ہونے کے بعد ریڈ کراس کی طرف سے مسافروں کو بستر مہیا کئے گئے۔

    ریلوے کا نظام بھی شدید متاثر ہے، لندن انڈرگراونڈ کے مصروف ترین سٹیشن آکسفورڈ سرکس کو مسافروں کے بے قابو رش کی وجہ سے خالی کروا لیا گیا اور ٹرانسپورٹ فار لندن کی طرف سے مسافروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ شام چھ بجے سے قبل اپنا سفر مکمل کریں۔ ’بیسٹ فرام دا ایسٹ‘کے بعد اب جمعرات کے روز دوسرا برفانی طوفان برطانیہ سے ٹکرا رہا ہے جسے "ایما طوفان” کا نام دیا گیا ہے۔ میٹ آفس کی طرف سے برطانیہ کے بعض علاقوں میں پینتالیس سینٹی میٹر تک برفباری کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

    حکام کی طرف سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ بے گھر افراد کا خصوصی خیال رکھیں اور اگر کسی بے گھر فرد کے ساتھ بچے دیکھیں یا اسے بیمار پائیں تو فورا ایمرجنسی سرورسز کو مطلع کریں تاکہ ان کیلئے رہائش اور طبی امداد کا انتظام کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ گھروں کو گرم رکھنے کیلئے برقی ہیٹر کا استعمال بھی احتیاطی تدابیر کے ساتھ کریں تاکہ آتشزدگی کے خطرے سے بچا جا سکے۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل محکمہ موسمیات نے برطانیہ میں 20 سے 30 سینٹی میٹر برفباری کے حوالے دو یلو وارننگز جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ شدید برفباری کا سلسلہ رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • برطانیہ میں شدید برفباری‘ نظام زندگی مفلوج

    برطانیہ میں شدید برفباری‘ نظام زندگی مفلوج

    لندن : برطانیہ میں شدید سردی اوربرفباری سے معمولات زندگی متاثرہوکررہ گئی ہے تاہم بعض لوگوں نے اس موسم سے بھی لطف اندوز ہونے کا سامان دھونڈ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سائبیریا سے آنے والے برطانی طوفان اور سرد ہواؤں کے باعث برطانیہ میں موسم شدید سرد ہے جس سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔

    برطانیہ میں دارالحکومت لندن سمیت ملک کے دیگر حصوں میں برف باری کے باعث 500 سے زائد اسکول بند ہوگئے ہیں۔

    لندن سمیت ملک کے دیگرعلاقوں میں شدید برفباری کے باعث ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہوچکا ہے جس کے باعث شاہراؤں پر ٹریفک رواں رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں

    برفباری کے باعث سینکڑوں ٹرینیں اور پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں ہے، تاہم یخ بستہ موسم بعض لوگوں کو گھر کے اندر رہنے پر مجبور نہیں کرسکا۔


    برطانیہ شدید سردی کی لپیٹ میں آنے والا ہے


    یاد رہے کہ دو روز قبل محکمہ موسمیات نے برطانیہ میں 20 سے 30 سینٹی میٹر برفباری کے حوالے دو یلو وارننگز جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ شدید برفباری کا سلسلہ رواں ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • خون جماتی برف پر کرکٹ، آفریدی الیون کی فتح

    خون جماتی برف پر کرکٹ، آفریدی الیون کی فتح

    برن: سوئیٹزر لینڈ میں 18 سو فٹ کی بلندی پر شدید سردی میں پہلے برفیلے اسٹیڈیم میں آفریدی اور وریندر سہواگ کی ٹیموں کے مابین ٹی ٹوینٹی میچ کا انتہائی دلچسپ مقابلہ ہوا جس میں آفریدی الیون نے 6 وکٹوں سے فتح اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں کرکٹ لیجنڈز کے مابین برف پر ٹی ٹوینٹی کرکٹ میچ کا انعقاد ہوا جس میں دنیائے کرکٹ کے نامور نام شعیب اختر، مائیکل ہسی، جے وردھنے، جیک کیلس، شاہد آفریدی اور وریندر سہواگ سمیت نامور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

    منفی درجہ حرارت کی سخت سردی میں کھیلے گئے میچ میں ایک ٹیم کی کپتانی کراچی کنگز کے صدر شاہد آفریدی اور دوسری کی بھارتی کھلاڑی وریندر سہواگ کررہے تھے، بھارتی کھلاڑی وریندر سہواگ نے ڈائمنڈز جبکہ آفریدی نے رائلز کی نمائندگی کی۔

    آئس ہاکی کے بعد برف میں انوکھا مقابلہ دیکھنے کے لیے کھلاڑی میدان میں سوئیٹر اور جیکٹس پہن کر اترے۔

    سہواگ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 164 رنز بنائے، ہدف کا تعاقب کرنے والی آفریدی الیون نے 16ویں اوور میں ٹارگٹ مکمل کیا اور 6 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔

    ڈائمنڈز کی طرف سے وریندر سہواگ 31 گیندوں پر 62 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ اینڈری سائمنڈس 30 گیندوں پر 40 رنز اسکور کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

    رائلز  کی جانب سے آل راؤنڈر عبد الرزاق نے 18 رنز دے کر چار وکٹیں جبکہ شعیب اختر نے 32 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

    برفیلی اسٹیڈیم میں میچ کے لیے مصنوعی کارپیٹ کی پچ تیار کی گئی تھی جبکہ روایتی طور پر لال گیند کا استعمال کیا گیا تھا۔

    ویڈیو دیکھیں

    رائلز الیون (پاکستان)

    کپتان شاہد آفریدی، شعیب اختر، عبدالرزاق، جیک کیلس، گریم اسمتھ (ساؤتھ افریقا)، ڈینل ویٹوری (نیوزی لینڈ)، میکولم (نیوزی لینڈ)، گرانٹ ایلیٹ (نیوزی لینڈ)، مونٹی پینسر (انگلینڈ)، اویس شاہ (انگلینڈ)، میٹ پیرر (انگلینڈ) اور ایڈان انینڈریوس (سوئٹزر لینڈ)

    ڈائمنڈز الیون (بھارت)

    کپتان وریندر سہواگ (بھارت)، ظہیر خان (بھارت)، محمد کیف (بھارت)، اجیت آگار کر (بھارت)، مہیلا جے وردھنے (سری لنکا)، ملنگا (سری لنکا)، دلشان (سری لنکا)، مائیکل ہسی (آسٹریلیا)، سائمنڈس (آسٹریلیا)، متھون منہاس (بھارت)، رمیش پوار (بھارت)، روحان جین (سوئٹزر لینڈ)


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سعودی عرب میں‌ برفباری، ریگستانوں نے سفید چادر اوڑھ لی

    سعودی عرب میں‌ برفباری، ریگستانوں نے سفید چادر اوڑھ لی

    ریاض: سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں سردی کے آغاز پر برفباری کے بعد سنگلاخ چٹانوں اور ریگستانی میدانوں نے سفید چادر اوڑھ لی جبکہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے آگیا ۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں رواں سال سردیوں کا آغاز برفباری کے ساتھ ہوا جس کے باعث شہریوں کی معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔

    saudi-post-4

    برفباری شروع ہونے کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے آگیا تاہم عرب کے باشندے موسم اور برفباری سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔ عرب محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا سلسلہ وسطی اور شمالی علاقوں میں جاری ہے۔

    saudi-post-3

    محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے وسطی شہر شقراء اور شمالی شہر تبوک میں تیز بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے جبکہ حائل ، الجوف، موقق کے علاقوں میں برفباری کے باعث درجہ حرارت منفی 3 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔
    saudi-post-2

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا کے ہر خطے کا موسم تیزی سے تبدیل ہورہا ہے ، جس کے باعث جن علاقوں میں بارشیں برفباری نہیں ہوتی تھی وہاں اب بارشیں متوقع ہیں۔

    saudi-post-1