Tag: snowfall

  • امریکا میں برفباری سے معمولات زندگی درہم برہم، لوگ گھروں میں محصور ہوگئے

    امریکا میں برفباری سے معمولات زندگی درہم برہم، لوگ گھروں میں محصور ہوگئے

    نیویارک : امریکا کی مختلف ریاستوں میں برفباری نے معمولات زندگی درہم برہم کردیا، کنساس، شکاگو، میزوری میں برفانی ہواؤں سے سردی میں مزید  اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے جنوب مشرقی علاقوں میں دس روز قبل شروع ہونے والی موسم کی پہلی برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا ، اب تک برفباری سے ہونے والے حادثات میں سات افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ نیویارک میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

    شدید برفباری سے سڑکوں، گھروں اور درختوں نے برف کی چادر اوڑھ لی اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کنساس، شکاگو، میزوری سمیت مختلف علاقوں میں برفانی ہواؤں نے سردی میں مزید اضافہ کیا ہے۔

    موسم کی سختی کے باعث بارہ سو پروازیں منسوخ ہوگئیں جس ہزاروں مسافر ایئر پورٹ پر ہی پھنس گئے، برفباری اوربارش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثرہوئی جبکہ سڑکوں اورفٹ پاتھ سے برف ہٹانے کا کام بھی جاری رہا۔

    امریکی محکمہ موسمیات نے آج بھی تیز اور یخ بستہ ہوائیں چلنے کے علاوہ شمالی علاقوں میں برفباری کے بعد موسم مزید سرد ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

    علاوہ ازیں عرب کے صحرا میں بھی برسات کا موسم ہے، شارجہ سمیت یو اے ای کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، برسات کی شدت کے باعث تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے۔

    حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ہے، محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کردی۔

  • سعودیہ میں طوفانی بارشوں اور برفباری سے نظام زندگی متاثر

    سعودیہ میں طوفانی بارشوں اور برفباری سے نظام زندگی متاثر

    ریاض : سعودی عرب میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث موسلا دھار اور شدید طوفانی بارشوں اور برفباری نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں تیزی سے ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شہری شدید مشکلات کا پریشانی کا شکار ہیں، مسلسل موسلا دھار اور طوفانی بارشوں نے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ریاض کے علاوہ تبوک اور الیث میں بھی بادلوں نے گرج چمک کے ساتھ برسنا جاری رکھا جبکہ ابہا میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کے بعد شدید برفباری بھی ہوئی جس کے باعث شہر میں ٹریفک کے مسائل پیدا ہوگئے۔

    طوفانی بارشوں کے باعث ریاست سعودی عرب کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میں شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

    سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی علاقوں میں محصور متاثرین کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا جارہا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جدہ میں بادل گرج چمک کے ساتھ برسے جس کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا اور شہریوں کو گھروں میں نمازیں ادا کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ نے سانس لینا محال کر دیا

    پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ نے سانس لینا محال کر دیا

    لاہور: ملک بھر میں موسم نے اپنا رنگ بدلنا شروع کردیا، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ نے سانس لینا محال کر دیا۔

    تفیصلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری نے رنگ جما دیا، گلگت کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ رکھی ہے۔

    ملک میں برفباری تو کہیں رم جھم پھوار کے باعث موسم سرد اور ٹھنڈا ٹھار ہوگیا، بالائی سمیت مخلتف شہروں میں سردی نے انٹری دے دی۔

    گلگت کے پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی، استور میں جاڑے نے دھوم مچادی، اسکردو میں درجہ حرارت منفی دو پر پہنچ گیا۔

    شمالی بلوچستان میں یخ بستہ ہواؤں نے سردی بڑھادی، زیارت میں پارہ منفی ایک تک گرگیا۔

    سردی آتے ہی کوئٹہ میں گیزر کی ڈیمانڈ بڑھ گئی، راولپنڈی لاہور سمیت پنجاب میں موسم میں خنکی بڑھنے لگی سندھ میں بھی ٹھنڈی ہوائیں سردی بڑھا رہی ہیں۔

    خیال رہے کہ استور اور اسکردو میں پارہ منفی ایک سے گرگیا ہے، کراچی کے شہری بھی سردی کی انگڑائیاں محسوس کررہے ہیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک میں موسم سرد رہنے اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

  • ملک کے بیشتر شہروں میں سرد اور خشک موسم کا راج

    ملک کے بیشتر شہروں میں سرد اور خشک موسم کا راج

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر شہروں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بالائی علاقے اور شمالی بلوچستان میں سردی عروج پر ہے، جبکہ کراچی میں بھی ٹھنڈ نے اپنی موجودگی کا احساس دلادیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں سرد اور خشک موسم کا راج ہے، بالائی علاقوں مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بارش پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    ملک کے بالائی حصوں میں کڑاکے کی سردی پڑرہی ہے، گلگت چترال اور دیر میں بادل چھائے ہو ئے ہیں۔

    اسکرود میں پارہ منفی پانچ اور استور میں منفی چار تک گرگیا، شمالی بلوچستان میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔

    کوئٹہ، چمن اور قلات یخ بستہ ہواؤں کی ذد میں ہیں۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بادلوں کے برسنے او اور پہاڑوں پر مزید برفباری کی نوید دی ہے۔

  • کوئٹہ کی سردی کے اثرات کراچی بھی پہنچ گئے

    کوئٹہ کی سردی کے اثرات کراچی بھی پہنچ گئے

    اسلام آباد: شہری کڑاکے کی سردی سے بچنے کے لیے تیار ہوجائیں، جاڑا ٹھنڈی ہوائیں، بارش اور برفباری ساتھ لارہا ہے، کوئٹہ کی سردی کے اثرات کراچی بھی پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے کشمیر تک سردی رنگ جمانے لگی ہے، ملک بھر میں سردی اپنا رنگ دکھا رہی ہے، یخ بستہ ہواؤں نے بلوچستان لپیٹ میں لے لیا۔

    چمن میں ٹھنڈی ہوائیں لہو جمانے لگیں، جبکہ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی دو تک گرگیا، شہر قائد میں صبح سویرے اور رات میں خنکی سب کو بھلی لگی۔

    گجرانولہ ڈویژن، سیالکوٹ اور گجرات میں رم جھم نے موسم ٹھنڈا کردیا، گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ

    اسکردو اور بگروٹ میں بارش نے سر سر کرتی ہواؤں کو مزید سرد کردیا، مالم جبہ میں ایک انچ برفباری ہوئی، پہاڑوں پر سفید چادر چھا گئی۔

    گذشتہ روز استور میں برفباری کے باعث کئی مقامات پر زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا، سردی بڑھی تو علاقے میں جلانے کے لیے لکڑی بھی نایاب ہوگئی تھیں۔

    دوسری جانب چلاس میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تین روز سے بند شاہراہ قراقرم چھوٹی ٹرانسپورٹ کے لئے کھولی جاچکی ہے۔

  • مری اور آزاد کشمیر میں برفباری، سیاح خوش لیکن ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین

    مری اور آزاد کشمیر میں برفباری، سیاح خوش لیکن ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین

    اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقے مری اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید برف باری، سیاحوں کی آمد کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا جبکہ متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق روئی جیسے نرم و ملائم برف کے گالے ایسے برسے کہ سیاحوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، برف باری کے سبب ملکہ کوہسار مری کی رونقوں میں بیش بہا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

    نیویارک میں 66 گھنٹے سے برفباری جاری، نظام زندگی منجمد

    برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد مری کا رخ کر رہی ہیں، جس کے باعث مری جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام اور متعدد گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مری کے مختلف علاقوں میں تقریباً ڈیڑھ سے دو فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، موسم خوشگوار

    دوسری جانب آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی برفباری ہوئی جس کے باعث 4 اضلاع کا راولپنڈی اور اسلام آباد سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

    آزاد کشمیر کے مختلف علاقے(مظفر آباد اور نتھیا گلی) میں سیاحوں کی ہزاروں گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • موسم سرما سے قبل ہی چترال میں برف باری کا آغاز

    موسم سرما سے قبل ہی چترال میں برف باری کا آغاز

    موسم سرما کےآغاز سے قبل ہی صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع چترال کے بلند پہاڑوں اور ارد گرد کے چند علاقوں میں برف باری کا آغاز ہوگیا ہے۔

    یہ حصہ ملک کا واحد حصہ ہے جہاں رواں برس مون سون کی ایک بھی بارش نہیں ہوئی۔

    اس بارے میں ضلعی محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر مشتاق شاہ نے بتایا کہ گو کہ اس بار جلد برف باری کی پیشن گوئی تو تھی مگر یہ اس پیشن گوئی سے بھی قبل ہوگئی ہے۔

    ان کے مطابق موسم کی پہلی برفباری بالائی چترال کے بونی علاقے میں ہوئی جب کچھ زیریں علاقوں میں شدید بارش بھی ہوئی۔

    مشتاق شاہ کا کہنا تھا کہ معمول کے موسم کے مطابق خیبر پختونخواہ اور صوبہ پنجاب میں موسم سرما کی پہلی برف باری نومبر میں ہوتی ہے، تاہم اس سال موسم سرما اپنے وقت سے قبل آگیا اور بظاہر یوں لگتا ہے کہ یا تو یہ اپنے وقت سے پہلے اختتام پذیر ہوگا، یا پھر مقررہ وقت کے بعد تک بھی جاری رہے گا۔

    مزید پڑھیں: پاکستان سے موسم بہار ختم ہونے کا خدشہ

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سخت موسم سرما میں زیادہ برفباری اور پھر اس برف کے پگھلنے سے چترال سمیت خیبر پختونخواہ کے زیریں علاقوں میں سیلاب کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

    دوسری جانب مون سون کا موسم ختم ہونے کے بعد مالاکنڈ، صوابی، مردان اور پشاور کے کچھ علاقوں میں بارش بھی ہوئی جسے محکمہ موسمیات نے سردی کی بارشیں قرار دیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، موسم خوشگوار

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، موسم خوشگوار

    لاہور / کوئٹہ / فیصل آباد : ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری نے موسم بہار کا حسن دوبالا کردیا. پہاڑوں پر برفباری، مختلف شہروں میں ہلکی اور کہیں تیز برستی برکھا ٹھنڈی ہواؤں نے بہار کے حسن کو مزید نکھار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی بارش اور برفباری نے موسم کا لطف دوبالا کردیا،مری میں آسمان سے برستے روئی کے نرم گالوں نے وادی کو حسین اور نظاروں کو خواب ناک بنا دیا ہے۔

    دلکش موسم سیاحوں کے من کو گدگدانے لگا ہے۔ کوئٹہ اورچمن میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے اور موسم بہار کو مہکا دیا، لاہورمیں بادل پہلے گرجےاور پھر خوب برسے مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔

    اسلام آباد اورفیصل آباد میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جھنگ ،پنڈی بھٹیاں،شیخوپورہ، قصور، مرید کے میں بوندوں نے موسم سہانا کردیا۔

    موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق ہفتے کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، بالائی پنجاب میں تو بارش ہوگی لیکن سندھ اوربلوچستان میں موسم خشک رہے گا۔

  • بارشوں سے بلوچستان میں تباہی، مکانات منہدم، 7 افراد جاں بحق

    بارشوں سے بلوچستان میں تباہی، مکانات منہدم، 7 افراد جاں بحق

    کوئٹہ: بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور برف باری نے کئی علاقوں میں تباہی مچادی، حادثات میں کم ازکم 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، کئی گاڑیاں برساتی نالوں میں بہہ گئیں،متعدد علاقوں میں مکانات گرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش اوربرف باری معمولی وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوگئی، پہاڑ برف میں ڈھک گئے، برساتی نالے بپھر گئے، چمن میں سید حمید ندی میں بارش کے بعد شدید طغیانی کے باعث ایک خانہ بدوش خاندان پھنس گیا۔

    rain-post-1

    بارش کے باعث توبہ اچکزئی میں درجنوں گھر گرگئے، پشین سمیت مختلف علاقوں میں رابطہ سڑکیں بہہ گئیں،فائبر آپٹک کیبل کٹ جانے سے مواصلاتی نظام شدید متاثرہوا۔

    اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ حالیہ بارشوں میں 7 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے ہیں۔

    متاثرہ اضلاع میں ساڑھے 9 ہزار خیمے، ساڑھے 6 ہزار کمبل، ساڑھے 4 ہزار پلاسٹک شیٹس تقسیم کی گئیں۔ تقریباً ساڑھے5 ہزار سلیپنگ بیگ، ساڑھے 8 ہزار ترپالیں اور ساڑھے 7 ہزار کھانے پینے کے سامان کے پیکٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

    rain-post-2

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت دی ہے کہ دور درازعلاقوں تک امدادی سامان پہنچایا جائے،سامان صرف مستحق افراد کو دیا جائے، سامان کی تقسیم میں کسی قسم کا دباﺅ قبول نہ کیا جائے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔

    اسکردوکا زمینی رابطہ تاحال منقطع

    علاوہ ازیں اسکردو شہراور گردونواح میں برف باری کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا، اسکردو کا مضافاتی علاقوں  سے 2 روز بعد بھی زمینی رابطہ بحال نہ ہوسکا، سنگھوس کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

    برف باری اور بارش رکنے تک  صوبائی حکومت نے شہریوں کو سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہری علاقوں میں درجہ حرارت  منفی8  جبکہ بالائی علاقوں میں منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

  • بلوچستان میں بارش اور برفباری، موسم مزید سرد ہوگیا

    بلوچستان میں بارش اور برفباری، موسم مزید سرد ہوگیا

    کوئٹہ : بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش نے نظام زندگی مفلوج کردیا، بارش کے بعد سردی میں مزید اضافہ ہوگیا، نالے مین گاڑی گرنے سے ایک شخص صوبائی حکومت نے شہریوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان، مری اورکشمیر کے پہاڑی علاقوں پر برفباری جاری ہے، بلوچستان میں بادل ٹوٹ کر برسنے لگے۔ کوئٹہ میں موسلادھار بارش پانچ گھنٹے سے جاری ہے۔ چمن میں برستے بادل بھی رکنے کو تیار نہیں، سات گھنٹے سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔

    ژوب ،قلات ،نوشکی اور چاغی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے، موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، ژوب، قلات نوشکی اور چاغی میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا۔ چمن میں موسلادھار بارش رکنے پر تیار نہیں۔ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

    برساتی نالے میں گاڑٰی بہہ جانے سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، خوجک ٹاپ ،خواجہ عمران اور توبہ اچکزئی میں بارش کے بعد برفباری پھر سے شروع ہوگئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، کشمیر، گلگت میں بارش کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ سمیت پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔