Tag: snowfall

  • فرانس میں شدید برفباری، ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں

    فرانس میں شدید برفباری، ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں

    پیرس : فرانس کے ایلپس پہاڑی سلسلے میں شدید برفباری کے باعث پندرہ ہزار گاڑیاں پھنس گئیں ڈرائیوروں کو رات گاڑیوں میں ہی بسر کرنا پڑی۔شدید برفباری کے باعث حکومت نے ڈرائیوروں کو انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایات جاری ہیں ۔

    ڈرائیوروں  سےکہا گیا ہے کہ جہاں تک ممکن ہو سفر سے گریز کریں ۔پھنسی گاڑیوں میں سے ایک شخص اس وقت ہلاک ہوگیا جب اسکی گاڑی پھسل کر کھائی میں جاگری ۔

    فرانسیسی اخبار لاموند کے مطابق برفانی واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا موسم فرانسیسی ایلپس میں اتوار کو بھی جاری رہے گا جبکہ اس کے بعد کا ہفتہ منجمد کرنے والا ہوگا۔

    فرانسیسی محکمۂ موسمیات کے ادارے کے مطابق پیرس کو تقریباً ایک سال بعد کہر اور پا لے والے سرد موسم کا سامنا ہوگا۔

  • امریکا: مشرقی ریاستیں شدید سردی اوربرفانی طوفان کی لپیٹ میں

    امریکا: مشرقی ریاستیں شدید سردی اوربرفانی طوفان کی لپیٹ میں

    امریکا: مشرقی ریاستیں شدید سردی اوربرفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں۔ مسلسل برفباری نے معمولات زندگی درہم برہم کردئیے ہیں۔

    رگوں میں خون جما دینے والی برفانی سردی نے امریکا میں معمولات زندگی مفلوج کردئیے ہیں، مختلف امریکی ریاستوں میں مسلسل پڑنے والی برف نے لوگوں کو گھروں میں محصورکردیا ہے، تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے ہیں۔ متعددعلاقوں میں درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔

    سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے تاہم مسلسل برفباری سے امدادی کارکنوں کو مشکلات کا سامنا ہے، شدید ٹھنڈ سے سے جھیل کا پانی برف میں تبدیل ہوگیا ہے، شدید سردی اوربرفباری سے تین ہزارسے زائد پروازیں معطل ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مختلف ریاستوں میں ہزاروں صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کچھ علاقوں میں دس فٹ سے زیادہ برف پڑنے کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔