Tag: snowstorm

  • امریکی ریاستوں میں برفانی طوفان نے نظام زندگی مفلوج کردیا

    امریکی ریاستوں میں برفانی طوفان نے نظام زندگی مفلوج کردیا

    نیو یارک : امریکا میں زبردست برفانی طوفان کے بعد ریاست نیو جرسی اور فلاڈیلفیا کے بعد اب نیویارک میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، شہریوں کیلئے غیر ضروری سفر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

    امریکی ریاستوں نیویارک اور انیو جرسی میں طوفان کے بعد ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا ہے، اس حوالے سے متعلقہ محکمے نے بتایا ہے کہ بعض علاقوں میں60 سینٹی میٹر تک برف پڑے گی۔

    متحدہ امریکہ کے وسطی مغربی علاقوں میں آنے والے برفانی طوفان نے ملک کے مشرقی علاقوں میں روز مرہ کی زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔

    امریکی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ برفانی طوفان نیو یارک اور نیو جرسی ریاستوں کو منگل تک جبکہ مائین اور ورمونٹ جیسی شمال مشرقی ریاستوں کو بروز بدھ تک اپنے زیر اثر لے گا۔

    اس حوالے سے نیو یارک بلدیہ میئر بل دی بلاسیو کا کہنا ہے کہ برفانی طوفان کے دوران اندرونِ شہر آمدورفت پر پابندی عائد کی گئی ہے تو میٹرو اور ٹراموے کے سفروں میں بھی حد بندی لائی جائیگی۔

    نیو جرسی کے گورنر فیل مرفی نے بتایا ہے کہ پیر کی صبح 1500 سے زائد مکانات کو بجلی کی ترسیل منقطع ہے، مزید برفباری سے یہ خلل جاری رہنے کا خدشہ موجود ہے۔ قومی محکمہ موسمیات نے مشرقی علاقوں میں سطح سمندر میں اضافہ ہو سکنے کا انتباہ بھی دیا ہے۔

    برفانی طوفان کے باعث نیو یارک، نیو جرسی اور پنسلووینیا سمیت ملک کے مشرقی علاقوں کے متعدد ہوائی اڈوں پر ہوائی سفروں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

    وائٹ ہاؤس کے ترجمان جین پساکی کا کہنا ہے کہ صدر جو بائڈن کو برفانی طوفان کے بارے میں آگاہی کرائی گئی ہے اور ان کا متعلقہ ریاستوں کی انتظامیہ سے رابطہ قائم ہے۔

  • امریکہ اوربرطانیہ میں برفانی طوفان، نظام زندگی مفلوج

    امریکہ اوربرطانیہ میں برفانی طوفان، نظام زندگی مفلوج

    لندن / واشنگٹن : امریکا اور برطانیہ کے مختلف علاقوں میں برفانی طوفان نے نظام زندگی کو مفلوج کردیا، بیشتر علاقے برف سے ڈھک گئے، سڑکوں پر برف جمنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا اور برطانیہ میں موسمی آفات کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، امریکی ریاستوں نیویارک، آرکیناس، اوکلوہوما، ٹیکساس اور الامابا میں تیز ہواؤں اور برفانی طوفان سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

    لندن میں بھی شدید برفباری کے باعث ویلز، اسکاٹ لینڈ ، شمالی آئیرلینڈ اور مغربی انگلینڈ طوفان کی لپیٹ میں ہیں، نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا، برمنگھم اور لندن برفباری کی لپیٹ میں ہیں، برفباری کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا۔

    ویلز ،اسکاٹ لینڈ ، شمالی آئیرلینڈ اور مغربی انگلینڈ میں شدید برفباری کے باعث زرد وارننگ جاری کردی گئی ہے، اسکاٹ لینڈ میں درجہ حرارت منفی نو ڈگری تک گر گیا۔

    رات بھر برف باری کے بعد ماہرین موسمیات نے سڑک، ریل اور فضائی سفر کے دوران تعطل کی وارننگ جاری کردی، جنوب مشرقی امریکہ برفانی طوفان کی زد میں ہے، متعدد پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے اٹلانٹا ائرپورٹ پر مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • امریکا کی شمالی ریاستیں برفباری نے لپیٹ میں

    امریکا کی شمالی ریاستیں برفباری نے لپیٹ میں

    مشی گن: امریکا میں مشی گن سمیت کئی شمالی ریاستوں کو برفباری نے لپیٹ میں لے لیا ہے، چھتیں اور سڑکیں برف سے ڈھک گئیں ہیں جبکہ سڑکوں پر پھسلن کے باعث سو سے زائد ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

    امریکا کی شمالی ریاستوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، ریاست منِی سوٹا میں شدید برف باری نے نظام زندگی کو منجمد کرکے رکھ دیا ہے، فاریسٹ لیک علاقے میں چھ سے بارہ انچ برف باری ہوئی، جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، شدید برف باری سے سڑکوں پر پھسلن کے باعث سو سے زائد ٹریفک حادثات ہوئے۔

    امریکی محکمہ موسمیات نےدرجہ حرارت مزید گرنے کی پیش گوئی کی ہے۔