Tag: Sobho Gianchandani

  • سوبھوگیان چندانی کی ادبی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں،الطاف حسین

    سوبھوگیان چندانی کی ادبی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں،الطاف حسین

    لندن : متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے معروف دانشور و مصنف اور نامور ترقی پسند ادیب کامریڈسوبھوگیان چندانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

    اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سوبھو گیان چندانی نے اپنی تمام عمر ادب کے فرو غ ،محروم عوام کے حقوق اورطبقاتی تفریق کے خلاف جدوجہد کے لئے وقف کردی تھی جس کے جرم میں انہیں متعد د بار پابند سلاسل کیا گیا ۔

    ان کے انتقال سے ترقی پسند ادب کا ایک باب بند ہوگیا ہے ۔ الطاف حسین نے سوبھو گیان چندانی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ اورتمام احباب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

  • لاڑکانہ:برصغیر کے ممتاز دانشور سوبھو گیان چندانی انتقال کر گئے

    لاڑکانہ:برصغیر کے ممتاز دانشور سوبھو گیان چندانی انتقال کر گئے

    لاڑکانہ: برصغیر کے معروف دانشور سوبھو گیان چندانی طویل علالت کے بعد لاڑکانہ میں انتقال کرگئے ہیں۔

    سوبھو گیان چندانی انیس سو بیس میں لاڑکانہ میں پیدا ہوئے، اُن کا شمار سندھ کی سیاسی اور معروف ادبی شخصیات میں ہوتا تھا، سوبھو گیان چندانی ہاری تحریک اور سندھی ادبی سنگت کے بانیوں میں شامل ہیں، یہ انقلابی رائٹر کمیونسٹ پارٹی کے رکن بھی رہے جبکہ ایک عرصے تک وکالت بھی کی۔

    سوبھو گیان چندانی کو اُن کی ادبی خدمات کے صلے میں دو ہزار چار میں کمال فن ایوارڈ سے نوازا گیا، چورانوے سالہ ادیب سینے میں انفیکشن کے باعث طویل عرصے سے علیل تھے اور وہ اپنے آبائی شہر میں انتقال کرگئے۔