Tag: Socail Media

  • اداکارعثمان مختار نے مداحوں کو اپنی شادی سے متعلق کیا بتایا؟

    اداکارعثمان مختار نے مداحوں کو اپنی شادی سے متعلق کیا بتایا؟

    کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار نے مداحوں کو اپنی شادی سے متعلق آگاہ کردیا اور اہلیہ کے ساتھ تصویر بھی شیئر کردی۔

    اداکار عثمان مختار نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے ان کی نجی زندگی سے متعلق سوالات کیے جس کے انہوں نے تفصیلی جوابات دیئے۔

    گزشتہ روز انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر سوالات و جوابات سیشن سے متعلق ایک اسٹوری لگائی جس میں اُنہوں نے اپنے مداحوں کو سوالات پوچھنے کا کہا۔

    مذکورہ اسٹوری پوسٹ ہوتے ہی مداحوں نے سوالات کی بوچھاڑ کردی جس میں سے عثمان مختار کی جانب سے چند سوالوں کے جوابات دیئے گئے۔

    عثمان مختار کا خود سے متعلق پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اُن کی عمر 35 سال ہے اور اُنہیں پاکستان کا سب سے خوبصورت مقام چترال لگتا ہے اور اُن کی سب سے پسندیدہ غذا بریانی ہے۔

    عثمان مختار کا معروف اداکارہ سجل علی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ سجل علی ایک بہترین اداکارہ ہیں۔

    نئے نویلے دُلہا عثمان مختار نے اپنی شادی سے متعلق سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ اُن کا صرف ابھی نکاح ہوا ہے، رخصتی ہونا باقی ہے جو کہ اس سال ہی میں متوقع ہے۔

    اُنہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ سے ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ملے تھے یعنی اُن کے اور اُن کی اہلیہ کے ایک دوست نے ہی اِن دونوں کو ملوایا تھا۔

    ایک مداح کی جانب سے عثمان مختار سے شادی کے بعد کی تصویر پوسٹ کرنے کو کہا گیا جس پر اُنہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر بھی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی ہے جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

  • شرجیل میمن پروٹوکول‘ رینجرز نے سوشل میڈیا اطلاعات کو پروپیگنڈا قراردے دیا

    شرجیل میمن پروٹوکول‘ رینجرز نے سوشل میڈیا اطلاعات کو پروپیگنڈا قراردے دیا

    کراچی: ڈی جی رینجرز( سندھ ) کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کو رینجرز نے پروٹوکول نہیں دیا ہے، رینجرزاہلکار ٹریفک جام کلیئر کرا رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شرجیل میمن کے حیدرآباد جلسے کے حوالے سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں رینجرز کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد تصویر کی وضاحت کرتے ہوئے  ڈی جی رینجرز( سندھ ) مینجر جنرل محمد سیعد کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کو رینجرز نے پروٹوکول نہیں دیا ہے، جبکہ رینجرزاہلکارٹریفک جام کلیئر کرا رہے تھے۔

    rangers

    ڈی جی رینجر کا کہنا تھا کہ اگر رینجرز پروٹوکول دینا ہوتا تو کراچی سے حیدرآباد کا بھی دیا جاتا، یہ محض اتفاق تھا کہ ٹریفک جام کے وقت شرجیل میمن کا قافلہ پہنچا تھا، ٹریفک جام کلیئر کراتے وقت رینجرز اہلکاروں کی تصاویر لی گئی ہیں۔

     

    واضح رہے کہ چند روز قبل پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن دبئی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تو نیب کی ٹیم نے انہیں حراست میں لے لیا تھا، جس کے بعد سابق صوبائی وزیر کو احتساب بیوروہیڈ کوارٹرراولپنڈی میں رکھا گیا، نیب حکام نے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد سابق شرجیل میمن سے پوچھ گچھ کی، بعد ازاں سابق وزیر نے اپنی ضمانتی دستاویزات پیش کیں، جن کی جانچ پڑتال اور دستاویزات کی تصدیق ہونے کے بعد نیب نے انہیں رہا کردیا تھا۔

    خیال رہے کہ سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن پر الزام ہے کہ انہوں نے سات اشتہاری کمپنیوں کو پانچ ارب روپے کے اشتہارات کی منظوری دی اور ان پانچ ارب روپے کے اشتہارات میں سے تین ارب روپے خردبرد کی ہے.