Tag: social activist

  • رینجرز کی امن واک، عوام اور نمایاں شخصیات کی شرکت

    رینجرز کی امن واک، عوام اور نمایاں شخصیات کی شرکت

    کراچی: رینجرز کی جانب سے کلفٹن کے علاقے  سی ویو  پر امن واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر سمیت مختلف شعبوں سےتعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے منعقدہ امن واک کا آغاز سی ویو پر ولیج ریسٹورنٹ کے قریب سے کیا گیا اس دوران اسکول کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ سمیت شہریوں نے پاکستان رینجرز سندھ کے حق میں نعرے لگائے۔

    اس موقع پر شہریوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیوں سے کراچی میں قائم امن و امان کے حوالے سے رینجرز کی قربانیوں کا سراہانے کا موقع ملتا ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے تھے۔

    walk-3

    رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ ماہ دسمبر کو ماہ قائد کے نام سے منارہے ہیں اور اس حوالے سے سندھ رینجرز نے ایسی صحت مندانہ تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے قیام پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح کی جدوجہد سے عوام کو روشناس کرایا جائے گا۔

    walk-6

    ترجمان رینجرز کے مطابق آج کی امن واک بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے واک نشان پاکستان پارک سی ویو پر اختتام پزیر ہوئی جہاں ایک تقریب کے دوران اسکول کے طالب علموں اور مقررین نے پاکستان کے حصول میں قائد اعظم کے کردار اور پاکستان کی ترقی کیلئے عوام کے رول پر روشنی ڈالی۔

    walk-4

    خیال رہے سندھ رینجرز کی جانب سے ماہ دسمبر کو ماہ قائد کے نام سے منسوب کر کے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے، رینجرز حکام کے مطابق اس مہم کا مقصد قائد اعظم کی جدوجہد کو روشناس کروانا ہے۔

    walk-5

    اس ضمن میں شہر کی اہم عمارتوں پر قائد اعظم کے تصاویری پورٹریٹ اور اُن کے افکار والے بینرز آویزاں کیے جائیں گے تاکہ عوام محمد علی جناح کی جدوجہد سے واقف ہوں اور اس ملک کی قدر کریں۔

  • قطرمیں پاکستانی کمیونٹی کے لیے سرگرم راحت منظور

    قطرمیں پاکستانی کمیونٹی کے لیے سرگرم راحت منظور

    دوحہ: پاکستانی خواتین دنیا بھر میں اپنی محنت سےکامیابی کےجھنڈےگاڑ رہی ہیں‘ دوحہ میں مقیم راحت منصور بھی ایسی ہی خاتون ہی جوسماجی وثقافتی سرگرمیوں سےاپنے ملک کا نام روشن کررہی ہیں۔

    سولہ سال سے دوحہ میں کاروبار کرنے کے ساتھ ساتھ راحت منصورقطرمیں ہونے والی سماجی وثقافتی سرگرمیوں میں پیش پیش رہتی ہیں۔

    انہوں نے اپنی سماجی اور سیاسی خدمات کی بنا پر کئی بین الاقوامی ایوارڈحاصل کیے ہیں۔ راحت کا تعلق کراچی سےہے اوروہ اپنے ذاتی کاروبارکےساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کیلئے خدمات بھی سرانجام دےرہی ہیں۔

    راحت منصور پاکستان وومن ایسوسی ایشن قطر کی بانی صدرہیں،انہیں پاکستانی سفارتخانے، قطرداخلیہ، قطرچیریٹی جیسےاداروں نے کمیونٹی خدمات پراعزازات سےنوازا۔

    راحت منصور کاکہناہے کہ بیرون ملک مقیم خواتین کوملک کاامیج بہتربنانےکیلئےآگےآناچاہیئے‘ انہوں نےقطر میں ثقافتی میلے،کنسرٹس،کوکنگ اورفیشن سےمتعلق کئی پروگرامات کااہتمام کیا ہے۔

  • ملالہ یوسف زئی گلوبل سٹیزن فیسٹیول میں شرکت کریں گی

    ملالہ یوسف زئی گلوبل سٹیزن فیسٹیول میں شرکت کریں گی

    پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی گلوبل سٹیزن فیسٹیول میں نامورہالی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ اسٹیج پر نظرآئیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق طالبان کی بربریت کا شکار ہونے والی پاکستانی نژاد ملالہ 26 ستمبر 2015 کو ہونے والی گلوبل سٹیزن فیسٹیول میں نامورہالی وڈ اداکارسے ملاقات کریں گی اور انہیں کے ہمراہ اسٹیج پر آئیں گی۔

    ایونٹ کے منتظمین کے مطابق سنٹرل پارک کے گریٹ لان میں منعقد ہونے والےاس فیسٹیول میں معروف شخصیات اور سماجی رہنما شریک ہوں گے جن میں ملالہ یوسف زئی، لیونارڈو ڈی کیپریو، بونو، رچرڈ برینسن، بان کی مون، بل گیٹس اور انکی اہلیہ اور مارک زکربرگ شامل ہیں۔ اس موقع پر کاروباری دنیا کے بڑے نام اور فلم انڈسٹری کے ستارے بھی موجود ہوں گے۔

    اس ایک روزہ فیسٹیول کا مقصد غربت، عدم مساوات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا تدارک ہے۔