Tag: Social media

  • سوشل میڈیا انسان کی ’ہزاروں سال‘ پرانی صلاحیت ختم کررہا ہے

    سوشل میڈیا انسان کی ’ہزاروں سال‘ پرانی صلاحیت ختم کررہا ہے

      اسمارٹ فون اور سوشل میڈیا اب ہم میں سے بہت سے لوگوں کی زندگیوں کا اہم جزو بن چکا ہے لیکن جہاں یہ مشین اور پلیٹ فارم ہمیں بے بہا معلومات تک رسائی دے رہے ہیں وہیں ہمارے ذہن کے خطرے کو بھانپنے کی قوت کو ختم کررہے ہیں اور ہمیں تنہائی،  منتشر المزاجی اور ڈپریشن میں مبتلا کررہے ہیں۔

     نیورو ریگولیشن نامی جریدے میں شائع ہونے والی تازہ تحقیق کے مطابق  اسمارٹ فون ہمیں مسلسل اپنی جانب متوجہ رکھتے ہیں اور ان میں موجود سماجی رابطوں کی اپلیکیشنز کے سبب ہم اصل اور حقیقی سماجی دنیا سے دور ہوتے جارہے ہیں‘ یہ تحقیق امریکا  کی سان فرانسسکو اسٹیٹ  یونی ورسٹی کے پروفیسر ایرک پیپر اور ایسوسی ایٹ پروفیسر  رچرڈ ہاروے کی جانب سے مرتب کی گئی ہے۔

    ہیلتھ ایجوکیشن کے شعبے سے وابستہ مذکورہ بالا ماہرین کا ماننا ہے کہ اسمارٹ فونز کا ایک مقررہ حد سے زیادہ استعمال انسانوں میں  ذہنی امراض کو فروغ دے رہا ہے‘   مسلسل سوشل میڈیا سے جڑے رہنے والے افراد میں تنہائی کا احساس ، ڈپریشن اور منتشر المزاجی کے رحجانات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    اسمارٹ فون سے مسلسل جڑے رہنے والے افراد کے دماغ میں وہی نیورولاجیکل کنکشن دیکھنے میں آرہے ہیں جو کہ درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے افیون یا اسی نوعیت کی دیگر اشیا استعمال کرنے والے افراد کے دماغ میں بتدریج دیکھنے میں آتے ہیں۔

    تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا ٹیکنالوجی کا سب سے زیادہ منفی اثر ہمارے سماجی رابطوں پر پڑا ہے۔ سان فرانسسکو اسٹیٹ یونی ورسٹی کے 135 طلبہ پر کیے جانے والے سروے کے نتیجے میں سامنے آیا ہے کہ وہ طالب  علم جو کہ اپنی تمام نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کےدوران بھی اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں ان میں تنہا ئی کا احساس بڑھ رہا ہے‘ وہ ڈپریشن اور منتشر المزاجی کا شکار ہیں۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ طالب علم براہ راست ملاقات کے بجائے سوشل میڈیا پر  رابطوں کو ترجیح دیتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر استوار رابطوں میں سب سے بڑی خامی یہ ہے کہ انسان کی باڈی لینگوئج، انسانی احساسات اور جذبات دوسری جانب اس  طرح منتقل نہیں ہوپاتے جس طرح کہ باضابطہ ملاقات میں ہوتے ہیں۔ مسلسل سوشل میڈیا پر جتے رہنے کے سبب انسا ن کے جسم اور ذہن کو  پرسکون حالت میں لانے والا وفقہ بھی انتہائی کم ہوگیا ہے جس کے سبب ان کی ترجیحات تبدیل ہورہی ہیں اور یکسوئی سے کام کرنے کی عادت بھی متاثر ہورہی ہے۔

    پیپر اور ہاروے نے اپنی تحقیق کے دوران سب سے اہم بات جو نوٹ کی وہ یہ تھی کہ اس مسلسل سوش ل میڈیا سے جڑے رہنے کے عمل میں انسانی خواہش سے زیادہ کارپوریٹ ورلڈ کی خواہش کارگر ہے جو چاہتے ہیں کہ عوام ہر وقت ان کی پراڈکٹس کے ساتھ  مشغول رہیں اور ان کے منافع میں مسلسل اضافہ ہوتا رہے۔ تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا الرٹس انسانی نفسیات پر بالکل ویسے ہی کام کرتے ہیں جیسے قدیم دور میں شیر یا کسی اور خطرناک جانور کی آواز سن کر انسانی حسیات بیدار ہوجایا کرتی تھیں۔ یعنی اب ہم کسی بڑے اور حقیقی خطرے کے بجائے سوشل میڈیا کی جانب متوجہ رہتے ہیں جس کے سبب انسان کی خطرات کا سامنا کرنے کی ہزاروں برس کے ارتقا سے حاصل کی جانے والی صلاحیت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

    ماہرین نے اپنی تحقیق میں یہ بھی کہا ہے کہ ان تمام مسائل کا حل ایک آسان نسخے میں چھپا ہے اور وہ ہے اپنے ذہن کو تربیت دینا۔ جیسا کہ ہم جب محسوس کرتے ہیں کہ چینی کی زیادتی ہمارے جسم کونقصان پہنچا رہی ہے تو ہم اپنےجسم کو کم چینی استعمال کرنے کا عادی بناتے ہیں ایسے ہی اگر ہم احساس کرلیں کہ  سوشل میڈیا ہماری ذہنی صلاحیتوں کو نقصان پہنچا رہا ہے تو  ہم پش نوٹی فیکیشن الرٹس کو بند کرکے، ای میل چیک کرنے  سوشل میڈیا پر میسر ہونے کے اوقات مقرر کرکے ان  خطرات کا سامنا کرسکتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں
  • سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بناکر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

    سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بناکر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

    گوجرانوالہ: سی آئی اے پولیس نے سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بناکر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا،ملزم لڑکی بن کر کالج کی لڑکیوں سے دوستی کرنے کے بعد ان کی تصویریں لیکر ان کو بلیک میل کرتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں سی آئی اے پولیس  نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے نوجوان مدثر ابراہیم کو گرفتار کرلیا۔

    ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کے مطابق ملزم مدثر ابراہیم کالج کی لڑکیوں سے لڑکی کلاس فیلو بن کر دوستی کرتا تھا اور سب سے پہلے ان سے تصویریں شیئر کرتا تھا۔

    جس کے بعد ملزم مدثر ان تصویروں کی ایڈیٹنگ کرکے لڑکیوں کو بلیک میل کرتا اور ان سے پیسے اور دیگر قیمتی اشیا وصول کرتا تھا۔

    ڈی ایس پی نے بتایا کہ ملزم لڑکیوں کے گھر والوں کو بھی بلیک میل کرکے ان سے بھتہ بھی وصول کرتا تھا۔ ملزم مدثر ابراہیم کے قبضہ سے نقدی اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔


    مزید پڑھیں : لڑکی کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار


    عمران عباس نے کہا کہ ملزم مدثر ابراہیم عادی مجرم ہے اور اس کے خلاف تھانہ کینٹ میں ڈکیٹی کا مقدمہ بھی درج ہے۔

    یاد رہے فروری میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے لڑکی کو قابل اعتراض تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والے مبینہ نوجوان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم حماد کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور وہ موبائل کی خریدوفروخت کا کام کرتا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پریانکا کی جزیرے پر سیر و تفریح، تصاویر وائرل

    پریانکا کی جزیرے پر سیر و تفریح، تصاویر وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جزیرے پر سیر و تفریح کے لیے پہنچیں اور انہوں نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ ہالی ووڈ شو ’کوانٹیکو 3‘ کے لیے امریکا میں موجود ہیں انہوں نے گزشتہ ہفتے طویل مصروفیات کے بعد فراغت کا وقت ملتے ہی جزیرے کا رخ کیا۔

    اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی مختلف تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ وہ چھٹیاں گزارنے کے لیے خوبصورت مقام پر موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا سن 2000 میں عالمی حسینہ قرار پائی تھیں جس کے بعد انہیں دنیا بھر میں پذیرائی ملی اور انہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا۔

    اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تو انہیں ہالی ووڈ کے فلم ڈائریکٹر نے اُن سے رابطہ کیا اور وہ گزشتہ برس ’ہاؤس آف کارڈ‘ میں رابن ورتھ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں تھیں۔

    مزید پڑھیں: 12 سال کی عمر میں شادی کرنا چاہتی تھی، پریانکا کا اعتراف

    پریانکا نے فلم میں اپنا کردار احسن طریقے سے نبھایا جس کے باعث مداحوں نے نہ صرف اسے پسند کیا بلکہ باکس آفس پر بھی فلم نے کامیابی کے جھنڈے لہرائے تھے۔

    خیال رہے کہ برطانوی جریدے فوربز میگزین میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا نام زیادہ کمانے والے اداکاروں کی فہرست میں آٹھویں نمبر جبکہ جرمنی سے شائع ہونے والی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں اُن کا درجہ 97ویں نمبر آیا تھا۔

    بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا یونیسیف کی خیر سگالی سفیر بھی ہیں وہ دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ کے لیے کام سرگرم ہیں اور چند روز قبل شام سے اردن ہجرت کرنے والے مہاجرین کے کیمپس میں متاثرہ بچوں سے ملاقاتیں بھی کیں تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • واٹس ایپ کے ڈیلیٹ شدہ پیغام کیسے پڑھے جاسکتے ہیں؟

    واٹس ایپ کے ڈیلیٹ شدہ پیغام کیسے پڑھے جاسکتے ہیں؟

    واٹس ایپ نے اپنے ایک ارب سے زائد صارفین کی مشکل کو آسان کرنے کے لیے گذشتہ سال تمام افراد اور گروپس سے پیغام حذف کرنے کی سہولت دی تھی جو کارگر ثابت نہیں ہورہی۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے گذشتہ سال صارفین کے لیے نئی خصوصیت متعارف کروائی گئی جس کے ذریعے صارف غلطی سے بھیجے گئے پیغامات کو سب کے پاس سے ڈیلیٹ کرسکتا ہے، لیکن یہ خصوصیت بے اثر ثابت ہورہی ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے اس نئی خصوصیت کے بے اثر ہونے کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ واٹس ایپ پر صارف کی جانب سے بھیجے گئے پیغام کا اگر کی کسی دوسرے صارف نے حوالہ دیا ہے تو اس پیغام کو واٹس ایپ سے حذف کرنے کے باوجود بھی اس پیغام کو دیکھا اور پڑھاجاسکتا ہے۔

    گذشتہ سال واٹس ایپ نے ایک اپنے ایک ارب سے زائد صارفین کو یہ سہولت دی تھی کہ کسی بھی قسم کا پیغام کسی غلط شخص یا گروپ میں چلا جائے تو اسے تمام لوگوں کے پاس سے ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔

    لیکن واٹس ایپ پر بھیجے جانے والے غلط پیغامات کو صرف سات منٹ کے اندر اندر ہی حذف کیا جاسکتا ہے، سات منٹ بعد یہ خصوصیت کام نہیں کرتی۔

    البتہ اگر واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغام کو وصول کنندہ نے حوالے طور پر استعمال کیا ہے ‘ جسے ’’ْQoute‘ کہاجاتا ہے اور بھیجنے والے نے اپنا پیغام کو ڈیلیٹ کردیا ہے ‘ تب بھی جس شخص یا گروپ کو پیغام بھیجا گیا ہے ان افراد کے واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے کے باوجودوہ پیغام دیکھا جاسکتا ہے۔

    دلچسپی کی بات یہ کہ واٹس ایپ نے اس بات ذکر ہی نہیں کیا کہ جن پیغامات کا حوالہ دیا گیا ہو ان پیغامات کو کس طرح ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹس میں محققین نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ واٹس ایپ پر ڈیلیٹ کیے جانے والے پیغامات کو اینڈرائیڈ نوٹی فکیشن ہسٹری سے دوبارہ دریافت کیا جاسکتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • غیر اخلاقی مواد کی حامل 79 ہزار ویب سائٹس بند کی گئیں‘ پی ٹی اے

    غیر اخلاقی مواد کی حامل 79 ہزار ویب سائٹس بند کی گئیں‘ پی ٹی اے

    اسلام آباد:ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا پر موجود گستاخانہ مواد کےخلاف درخواست کی سماعت میں گستاخانہ اورغیر اخلاقی مواد کی روک تھا م سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔

    تفصیلات کےمطابق آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس شوکت صدیقی نے گستاخانہ مواد کے کیس کی سماعت کی‘ اس موقع پر انسداد کرائم الیکٹرانک ایکٹ 2016 کا ترمیمی مسودہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ انسداد الیکٹرانک جرائم ایکٹ کے مسودے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون بن گیا ہے ‘ یہ کام نہ پارلیمنٹ نے کیا اور نہ ہی کسی دوسری عدالت نے بلکہ یہ کام بھی اسی عدالت نے کیا ہے ان کا کہناتھا کہ توہین کا جھوٹا الزام لگانے والوں کو بھی وہی سزا ملے گی جو اس جرم کا ارتکاب کرنے والے کو دی جائے گی۔

    سوشل میڈیا پرگستاخانہ موادسےمتعلق مقدمہ درج

    عدالت نے سوشل میڈیا پر موجود گستاخانہ مواد کےخلاف درخواست کی سماعت آئندہ تین ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس نےگستاخانہ پیجز چلانے والوں کےخلاف ایف آئی آر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کےحکم کےبعددرج کی تھی ‘ بعد ازاں اس کیس میں انہی کے حکم سے مزید پیش رفت ہوئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پریا پرکاش کی ویڈیووائرل، فالوورزکی تعداد ایک ملین تک جاپہنچی

    پریا پرکاش کی ویڈیووائرل، فالوورزکی تعداد ایک ملین تک جاپہنچی

    کراچی : سوشل میڈیا پر گزشتہ روز وائرل ہونے والی ایک رومانوی ویڈیو کے مناظر نے لاکھوں دیکھنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا، اس ویڈیو کو دیکھنے والوں کی تعداد اب تک ایک ملین سے زائد ہوچکی ہے۔

    مذکورہ ویڈیو میں خوبرو لڑکی ایک نوجوان کو دیکھ کر ایسے دلفریب اشارے کرتی نظر آرہی ہے کہ دیکھنے والا دم بخود ہوجائے۔

    via GIPHY

    یہ منظر ایک بھارتی فلم کا ہے، جس کے ایک کلپ کو سوشل میڈیا پر دیکھنے والوں نے بے حد پسند بھی کیا اور اورخوب کمنٹس بھی کئے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو لاکھوں صارفین تک جا پہنچی، یہ منظر ملیالم زبان کی فلم ’ اورو آدار لو‘ کے ایک سین پر مشتمل ہے جس کے ڈائریکٹرعمرلالو ہیں۔

    Finally, when your best friend buys a good phone @sree_17 💜

    A post shared by priya prakash varrier (@priya.p.varrier) on

    اس ویڈیو کی مقبولیت کے بعد یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ اس ویڈیو کے بعد یہ لڑکی نوجوانوں کا نیا ”کرش“ بن چکی ہے اور سب دیپیکا پڈوکون اور دیشا پٹانی کو بھی بھول گئے ہیں۔

    اس پوسٹ کو دیکھنے اور پسند کرنے والے اکثر صارفین اس اداکارہ کا نام جاننے کی کوشش کرتے رہے جس پر ہم نے ان کی یہ مشکل بھی آسان کردی۔

    جی ہاں اس خوبرو بھارتی اداکارہ کا نام پریا پرکاش وریار ہے جس کی عمر ابھی 18 سال ہے اور یہ بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر تھریسور میں ویمالا کالج میں بی کام کی طالبہ ہے۔

    اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ہریا پرکاش وریار کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد اب تک چودہ لاکھ سے بھی تجاوز کرچکی ہے جو کسی سیلیبرٹی کے نصیب میں ہی آتے ہیں۔

    یاد رہے کہ مذکورہ فلم ابھی ریلیز نہیں ہوئی ہے اور یہ پریا کی یہ ڈیبیو فلم ہے، تاہم فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی انہیں ایک اور فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

  • سوشل میڈیا پرسکون نیند کا دشمن قرار

    سوشل میڈیا پرسکون نیند کا دشمن قرار

    اوٹاوا: سوشل میڈیا صارفین کو ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر دن کےچوبیس گھنٹوں میں سے 60 منٹ بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹس یا موبائل ایپلیکشنز استعمال کی جائیں تو اس سے رات کی نیند بری طریقے سے متاثر ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے ایسٹرن اونٹارویو ریسرچ انسٹیوٹ میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اگر کوئی شخص میٹھی اور پرسکون نیند لینا چاہتا ہے تو وہ موبائل ایپلیکشنز اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس کا استعمال ترک کردے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ دن میں چاییے ایک گھنٹہ ہی فیس بک، واٹس ایپ یا پھر کوئی اور سوشل میڈیا نیٹ ورک استعمال کرتے ہیں اُن کی نیند دیگر کے مقابلے میں کم ہوجاتی ہے۔

    تحقیق کے دوران 5 ہزار سے زائد خواتین اور مردوں سے انٹرویو کیا گیا جس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ خصوصاً رات کے وقت سوشل میڈیا استعمال کرنے والے لوگوں کی نیند 7 گھنٹے سے کم رہ جاتی ہے۔

    مزید پڑھیں: اسمارٹ فون نوجوانوں‌ اور بچوں‌ میں‌ بیماریاں‌ پھیلانے کا سبب، تحقیق

    محققین کا کہنا ہے کہ ’لڑکیوں کی بڑی تعداد خطرناک حد تک سوشل میڈیا کی جانب راغب ہورہی ہے جس کے باعث اُن کی نیند پوری نہیں ہوتی اور پھر شادی کے بعد انہیں بہت سی پچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ لڑکوں کی بھی بڑی تعداد سماجی رابطے کی ویب سائٹس استعمال کررہی ہے جس کے باعث اُن کی صحت پر برے نتائج مرتب ہورہے ہیں۔

    تحقیق کرنے والی ٹیم کے سربراہ کا ماننا ہے کہ مطالعے کے نتائج موجودہ وقت میں نہایت اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ دنیا بھر میں سوشل میڈیا کے صارفین کی تعداد میں بہت تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

    ڈاکٹر رابرٹ کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے نوجوان اور بچے بڑھتی عمر کے ساتھ بری عادات میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور اُن کے لیے اس سے جان چھڑانا ناممکن ہوجاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • زینب کے قاتل کو پھانسی دو، سوشل میڈیا پرعوام اورفنکاروں کا مطالبہ

    زینب کے قاتل کو پھانسی دو، سوشل میڈیا پرعوام اورفنکاروں کا مطالبہ

    کراچی : زینب کا قاتل پکڑا گیا، درندے کو سخت سے سخت سزا دینے کیلئے کراچی سے خیبر تک عوام ہم آواز ہوگئے، سوشل میڈیا پربھی عام شہریوں کے ساتھ ساتھ اداکاروں، فنکاروں اور گلوکاروں نے بھی زینب کے قاتل کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر پر شہریوں اور فنکاروں کی جانب سے بڑی تعداد میں زینب کو انصاف دو، قاتل کو سرعام پھانسی دو کے مطالبات کیے جارہے ہیں، زینب مرڈر کیس دن بھر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر رہا۔

    سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا تھا کہ قاتل درندے کو ایسی سزا دینا ہوگی کہ آئندہ کوئی کسی زینب کے ساتھ ایسا کرنے کا سوچ بھی نہ سکے، کسی نے ملزم کو چوک پر لٹکانے تو کسی نے سرعام سنگسار کیے جانے کی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

    عوام کی بڑی تعداد نے چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کا بھی شکریہ ادا کیا جن کے حکم کے بعد قاتل کو 72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے گرفتار کرلیا گیا۔

    اداکارہ ماریہ واسطی کا کہنا تھا کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جائے، اداکار احسن خان نے کہا کہ عمران جیسے تمام ملزمان کو پھانسی دی جائے۔

    گلوکار شہزاد رائے نے کہا کہ قاتل کو عبرت کی مثال بنادیا جائے، اے آر وائی نیوز کی میزبان صنم بلوچ کا کہنا تھا کہ زینب کے قاتل کو سر عام پھانسی دی جائے جبکہ اداکارفیصل قریشی نے مطالبہ کیا کہ ملزم کو سرعام لٹکایا جائے۔

    اس کے علاوہ درجنوں لوگوں نے ٹوئٹ کیا کہ ملزم کو سرعام پھانسی پر لٹکایا جائے، سوشل میڈیا پر لوگوں نے قاتل کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

     

  • بد سلوکی کیس: وکیل کی پولیس کیخلاف عدالت میں درخواست دائر

    بد سلوکی کیس: وکیل کی پولیس کیخلاف عدالت میں درخواست دائر

    کراچی : سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ نے عدالت میں سندھ حکومت اور پولیس کیخلاف درخواست دائر کردی، سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کو8 جنوری کے نوٹسز جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے علاقے سی ویو پر پولیس سے بد سلوکی کے الزام میں گرفتار سندھ ہائیکورٹ کے وکیل شمس الاسلام نے اپنی گرفتاری اور رہائی کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں تحفظ کے حصول کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔

     درخواست میں ہوم سیکریٹری، آئی جی سندھ، ڈی ایس پی اورنگزیب، ایس ایس پی ساؤتھ جاوید اکبر،ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان بھی فریق ہیں، اس کے علاوہ درخشاں تھانے کےاہلکاروں بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ پولیس نے واقعے کو اپنی انا کا مسئلہ بنا لیا ہے اس لیے مجھ پر مزید جھوٹے مقدمات قائم کیے جاسکتے ہیں لہٰذا پولیس کو پابند کیا جائے۔

    جس پر سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کوطلبی کے لیے8 جنوری کے نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔


    مزید پڑھیں : پولیس سے بدسلوکی کرنے والے وکیل کی گرفتاری و رہائی


    واضح رہے کہ پولیس نے خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ کو قابل ضمانت مقدمے میں گرفتار کیا تھا، پیشی کے موقع پر عدالت نے وکیل کی گرفتاری غیرقانونی قرار دیتے ہوئے پولیس سے وضاحت بھی طلب کر رکھی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • ملک بھر میں فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب بند کر دیا گیا

    ملک بھر میں فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب بند کر دیا گیا

    اسلام آباد: ملک بھر میں تمام نیوز چینلز بند کیے جانے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس، بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب بھی بند کردی گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ آج صبح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون فیض آباد میں گزشتہ 20 روز سے دھرنا دیے بیٹھے مذہبی جماعت کے کارکنوں اور قائدین کے خلاف بالآخر آپریشن کر دیا گیا۔

    تاہم آپریشن کے خلاف پورے ملک میں احتجاج شروع ہوگیا اور کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

    حالات کشیدہ ہونے کے بعد وزیر اعظم کی ہدایت پر پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام نیوز چینلز آف ایئر کرنے کی ہدایت کردی جبکہ اس کے تھوڑی ہی دیر بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب کو بھی بند کردیا گیا۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کی بندش کا حکم کس نے اور کیوں دیا یہ معلوم نہ ہوسکا۔ ابھی تک حکومت کی جانب سے بندش یا بندش بحال کیے جانے کے وقت کے بارے میں باقاعدہ کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔