Tag: Social media

  • مجمع بڑا دکھانے کے لیے خواجہ آصف نے جنازے کی تصاویر ٹوئٹ کردیں

    مجمع بڑا دکھانے کے لیے خواجہ آصف نے جنازے کی تصاویر ٹوئٹ کردیں

    اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی میں لاکھوں عوام ظاہر کرنے کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جنازے کی تصاویر پوسٹ کردیں۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور واپسی تک کی جی ٹی روڈ ریلی نے پورے پنجاب کو مفلوج کردیا ہے۔

    ریلی کے لیے جہاں ایک طرف سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے وہیں وفاقی وزرا بھی کار مملکت چھوڑ کر نواز شریف اور ان کی ریلی کی حمایت میں میڈیا اور سوشل میڈیا کا میدان سنبھالے ہوئے ہیں۔

    ایسے موقع پر وفاقی وزیر خواجہ آصف بھی پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے نواز شریف کو عوام کا پسندیدہ لیڈر دکھانے کی کوشش کرتے ہوئے ریلی کی کچھ تصاویر ٹویٹ کیں جن میں لوگوں کا جم غفیر نظر آرہا ہے۔

    تاہم ان میں سے صرف ایک تصویر حالیہ ریلی کی ہے، بقیہ دیگر تصاویر کے بارے میں قیاس ہے کہ وہ کسی جنازے کی ہیں۔ ایک تصویر مسلم لیگ ن ہی کے ماضی میں کیے جانے والے کسی جلسے کی ہے۔

    ٹویٹ کے سامنے آتے ہی خواجہ آصف تنقید کی زد میں آگئے۔ لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ کسی ملک کا وزیر خارجہ اس قسم کے خیالات کا اظہار کیسے کر سکتا ہے۔

    اس موقع پر مسلم لیگ ن کے حمایتیوں اور کارکنان نے بھی خواجہ آصف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    گزشتہ روز وزیر مملکت عابد شیر علی نے بھی پارٹی قائد سے وفاداری کا اظہار کرتے ہوئے ایک شعر ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے نواز شریف کو یہودی سردار سے تشبیہہ دی تھی۔

    تاہم بعد ازاں ٹوئٹر پر تنقید کا نشانہ بننے کے بعد انہوں نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • انسٹاگرام فلٹرز دماغی خلل کی طرف اشارہ

    انسٹاگرام فلٹرز دماغی خلل کی طرف اشارہ

    سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس آج کل ہر شخص کی زندگی کا اہم حصہ بن چکی ہیں۔ ماہرین کے مطابق سوشل میڈیا کا استعمال ہماری جسمانی، نفسیاتی اور دماغی صحت پر مختلف اثرات مرتب کرنے کا باعث بنتا ہے۔

    حال ہی میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کسی شخص کی انسٹا گرام پروفائل اس میں ڈپریشن کی نشاندہی کرسکتی ہے۔

    امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق کسی شخص کی انسٹاگرام پروفائل ایک ڈاکٹر سے زیادہ بہتر طریقے سے اس میں ڈپریشن کی تشخیص کرسکتی ہے۔

    مزید پڑھیں: آپ کی فیس بک پروفائل آپ کی شخصیت کی عکاس

    تحقیق میں شامل پروفیسرز کے مطابق انسٹاگرام کے بعض فلٹرز شدید ڈپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈپریشن کا شکار افراد سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے یا تو فلٹرز کا بالکل استعمال نہیں کرتے، یا پھر تصویر کو سیاہ و سفید کرنے والے فلٹر ’انک ویل‘ استعمال کرتے ہیں۔

     ان کے مطابق اس فلٹر کا سیاہ و سفید رنگ ڈپریشن کا شکار شخص کے ذہن میں پلنے والے منفی اور ناامیدی کے خیالات کی عکاسی کرتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ تصویر کو ذرا سا بہتر کرنے والا فلٹر جیسے ویلینیسا کا استعمال دماغی طور پر صحت مند افراد کی نشانی ہے۔

    تحقیق میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کے سبب یہ اب ہماری نفسیاتی و ذہنی صحت کا آئینہ دار بن گیا ہے اور اس کی بنیاد پر کسی بھی شخصیت کے بارے میں خاصی حد تک اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

    ڈپریشن کے بارے میں مزید مضامین پڑھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سوشل میڈیا کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، چیئرمین پی ٹی اے

    سوشل میڈیا کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، چیئرمین پی ٹی اے

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 14 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے، پاکستان میں سوشل میڈیا کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی زیر صدارت پی اے سی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ملک میں موبائل صارفین کی تعداد 14 کروڑ جبکہ براڈ بینڈ انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 4 کروڑ 21 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں 185 فیصد سالانہ کے حساب سے اضافہ ہورہا ہے، ملک میں انٹرنیٹ کی سروس کو مزید بہتر بنانے کے لیے سی پیک کے تحت راولپنڈی سے خنجراب تک 820 کلومیٹر طویل فائبر آپٹک بچھائی جارہی ہے۔

    چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ملک کے 72 اعشاریہ 4 فیصد حصے میں ٹیلی کام سروسز دستیاب ہیں جبکہ اس کو مزید وسعت دینے کے لیے فایبر آپٹک بھی بچھائی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت سالانہ 74 ہزار ٹیرا بائیٹ ڈیٹا استعمال ہو رہا ہے، جن میں موبائل فون کے صارفین کی تعداد بھی ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ موبائل فونز کی چوریاں کم کرنے کیلئے نیا سسٹم لایا جا رہا ہے، چوری شدہ موبائل فونز کا آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل ہو بھی جائے تو یہ قابل استعمال نہیں ہوگا۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ اوبر اور کریم ٹیکسی سروس کی کامیابی کے بعد عام ٹیکسی ڈرائیورز کو بھی اس سروس میں شمولیت کا موقع دیا جائے گا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ موبائل کمپنیوں کو مشترکہ ٹاورز استعمال کرنے کا پابند بنایا جائے گا تاکہ سوشل میڈیا پر نظر رکھی جاسکے۔

    چیئرمین پی ٹی اے کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ہماری ویب سائٹ لائسنس یافتہ نہیں ہیں تاہم اس ضمن میں کام جاری ہے۔ پی اے سی کو بتایا گیا کہ ٹیلی کام سیکٹر سے گزشتہ مالی سال کے دوران 160 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔

  • مریم نوازجے آئی ٹی کے سامنے پیش‘ سوالات کا سلسلہ شروع

    مریم نوازجے آئی ٹی کے سامنے پیش‘ سوالات کا سلسلہ شروع

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کی صاحبزادی پاناما دستاویزات کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بیان ریکارڈ کروانے کے لیے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازپاناماکیس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئیں۔

    وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کی جوڈیشل اکیڈمی آمد پر ان کے ہمراہ ان کے شوہرکیپٹن ریٹائر صفدر اور ان کے بیٹے جنید صفدر، بھائی حسین نواز سمیت وزیر اطلاعات اور نشریات مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر امیر مقام اور دیگر موجود ہیں۔

    مریم نواز کی جوڈیشل اکیڈمی آمد سے قبل ن لیگ کے متعدد رہنما اور خواتین سمیت سیکڑوں کی تعداد میں لیگی کارکنوں نے جوڈیشل اکیڈمی پہنچنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں راستے میں ہی روک لیا اور اکیڈمی کے قریب جانے نہیں دیا گیا۔

     سیالکوٹ کے مختلف مقامات پر مریم نواز شریف کے حق میں بینرز لگا ئے گئے ہیں جن میں ’قوم کی بیٹی مریم نواز‘  کے نعرے درج ہیں۔


    مریم نواز کا کا ٹویٹرپرپیغام 


    مریم نواز نے جے آئی ٹی میں پیشی سے ایک روز قبل ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’آج والد کی آنکھوں میں فکر اور تشویش دیکھی ہے جو ان کی جے آئی ٹی میں پیشی سے متعلق ہے‘۔

    اپنے طویل پیغام میں اپنے والد کی پریشانی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ  ’میں نے انھیں بتایا کہ میں آپ کی بیٹی ہوں، آپ نے تربیت کی ہے اور سر کبھی نہیں جھکاؤں گی، نہ کوئی ڈر ہے اور نہ ہی دباؤ میں آؤں گی‘۔

    وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی نے کہا کہ ’جیسا کہ آپ نے ہمیشہ قانون پر عمل کیا ہے اس کی پیروی کرتے ہوئے جے آئی ٹی میں پیش ہوں گی‘۔

    مریم نواز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مزیدکہا کہ وزیراعظم نوازشریف کو 30 سال کےسیاسی کیرئرمیں مخالفین کوچت کرتےدیکھا۔


    مریم نوازکی پیشی‘سیکورٹی کےسخت انتظامات


    پولیس ذرائع کے مطابق مریم نوازکی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات کیے جائیں گے، مریم نوازکو وی آئی پی سیکیورٹی دی جائےگی، جوڈیشل اکیڈمی کے آس پاس 2000سیکیورٹی اہلکارتعینات کیےجائیں گے۔

    اس کے علاوہ سیکیورٹی کےلیےرینجرز اور ایف سی کے دستے بھی تعینات ہوں گے،جبکہ جوڈیشل اکیڈمی کی جانب جانے والے تمام راستے سیل کیےجائیں گے۔

    یاد رہےکہ اس سے قبل حسن نواز تین جولائی کو جبکہ حسین نواز چار جولائی کو ایک بار پھر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز اب تک چھ مرتبہ جبکہ حسن نواز تین مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکے ہیں۔

    ان کے علاوہ وزیراعظم نواز شریف ان کے بھائی شہباز شریف اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ایک ایک بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔


    برملاکہتاہوں کہ آپ کے پاس ثبوت ہیں توکارروائی کریں،حسین نواز


    واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نےجےآئی ٹی کےسامنے پیشی کےبعد میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہاتھاکہ برملا کہتا ہوں کہ آپ کے پاس ثبوت ہیں تو کارروائی کریں،آپ کے پاس ثبوت نہیں تو شکوک وشبہات پیدا کرنے کی اجازت نہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کی تبدیلی سوشل میڈیا تک محدود ہے، بلاول بھٹو

    عمران خان کی تبدیلی سوشل میڈیا تک محدود ہے، بلاول بھٹو

    کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی تبدیلی صرف سوشل میڈیا تک ہی محدود ہے، شریف برادران کو عوا م کی کوئی فکرنہیں، وہ خود کو بچانے کیلئے لگےہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں منزل پمپ فلائی اوور کے افتتاح کے موقع پر کیا، اس موقع پر نثارکھوڑو اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت کی کارکردگی سےبہت خوش ہوں، وہ کراچی میں بہت اچھا کام کررہی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کراچی میں نئی سڑکیں بن رہی ہیں اور صفائی کانظام بھی بہتر ہورہا ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی گاڈ فادراور چھوٹا ڈان جےآئی ٹی کے سامنے پیش ہوتاہے۔

    میاں صاحب آپ بتائیں آپ کااحتساب ہی کب ہوا ہے؟ نواز شریف کہتے ہیں کہ ہمارا احتساب 1972سے ہورہا ہے تو میاں صاحب 1972میں تو آپ کونسلر بھی نہیں تھے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز حکومت کی ترقی صرف سرکاری اشتہارات میں نظرآتی ہے، شریف برادران کو عوام کی کوئی فکرنہیں، خود کو بچانے کیلئے لگےہیں۔

  • لوگوں کو افسردگی سے بچانے کے لیے تصاویر کھینچنا ممنوع

    لوگوں کو افسردگی سے بچانے کے لیے تصاویر کھینچنا ممنوع

    دنیا کے خوبصورت ترین یورپی ملک سوئٹزر لینڈ میں غیر ملکیوں کو افسردگی سے بچانے کے لیے ایک خوبصورت قصبے کی تصاویر کھینچنا ممنوع قرار دے دی گئیں۔

    سوئٹزر لینڈ کے برگن نامی اس خوبصورت قصبے کی مقامی انتظامیہ نے سیاحوں پر پابندی لگا دی ہے وہ یہاں آنا چاہتے ہیں تو ضرور آئیں، مگر یہاں کی تصاویر کھینچ کر انہیں سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔

    انتظامیہ کے مطابق انہوں نے یہ پابندی دنیا بھر کے ان لوگوں کے لیے عائد کی ہے جو ان تصاویر کو دیکھ کر افسردہ ہوجائیں گے کہ وہ اس خوبصورت قصبے کی سیر نہیں کرسکتے۔

    اس انوکھے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر 5 ڈالر جرمانہ بھی عائد ہوگا۔

    اس پابندی کے عائد ہوتے ہی وہاں موجود سیاح برہم ہوگئے۔ پابندی سے نہ صرف سیاح بلکہ مقامی افراد میں بھی غم و غصے کی لہر دوڑا دی۔

    تاہم قصبے کے میئر پیٹر نکولے نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس فوٹوگرافی بین کی وجہ سے ان کا قصبہ پوری دنیا میں مشہور ہوگیا، لہٰذا اب وہ اس پابندی کو مشروط طور پر نرم کر رہے ہیں اور کچھ مخصوص افراد کو ہی تصاویر کھینچنے کی اجازت ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پھلوں کے بائیکاٹ مہم کی شاندارکامیابی، قیمتیں نیچےآگئیں

    پھلوں کے بائیکاٹ مہم کی شاندارکامیابی، قیمتیں نیچےآگئیں

    کراچی : سوشل میڈیا پرکامیاب مہم کے بعد پھلوں کی قیمتیں کم ہوگئیں سیب،خربوزہ،آم سمیت کئی پھل سستے ہوگئے کراچی، لاہوراورفیصل آبادمیں قیمتیں کم ہوئیں کوئٹہ میں بائیکاٹ کےبغیر قیمتیں نیچےآگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق عوام کا بائیکاٹ کام کرگیا۔ سوشل میڈیا سے شروع کی جانے والی فروٹ بائیکاٹ مہم فروٹ فل ثابت ہوئی، کراچی میں تین سو روپے بکنے والا سیب دوسو تیس پر آگیا۔

    خربوزہ چالیس روپے فی کلو فروخت ہونے لگا، شہریوں نے قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہارکیاہے، ملتان میں بھی فروٹ بائیکاٹ مہم کامیاب ہوگئی۔ بازاوں میں پھلوں کی بھرمار رہی جبکہ خریدار غائب رہے۔

    مزید پڑھیں : سوشل میڈیا: اہلیانِ کراچی تین دن پھلوں کا بائیکاٹ کریں گے

    پھل فروشوں کا کہنا تھا کہ مہم کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے، کوئٹہ میں اسٹاک زیادہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کی عید ہوگئی۔ منافع خوروں کو قیمتیں خود کم کرنا پڑگئیں۔


    مزید پڑھیں : فروٹ کے بعد دودھ اور گوشت کا بھی بائیکاٹ کیا جائے،

    شہریوں کا مطالبہ


    چودہ سو روپے والی آم کی پیٹی چھ سو، چیری دو سو اسی سے ڈیرھ سو پر آگئی، لاہور ،فیصل آباد سمیت ملک بھر میں عوام نے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پھلوں کی قیمتیں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

  • فوج اور عدلیہ کے خلاف ٹوئٹ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، نثار

    فوج اور عدلیہ کے خلاف ٹوئٹ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا، نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کو مادر پدر آزاد نہیں چھوڑ سکتے اس کے لیے قاعدہ قانون بنانا بہت ضروری ہے، فوج اور عدلیہ کے خلاف ٹوئٹ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ سوشل میڈیا کی اہمیت بہت زیادہ ہے اس لیے کوئی بھی غلط یا صحیح آئی ڈی بناکر  اپنی مرضی کا مواد شیئر کرسکتا ہے، سوشل میڈیا غیر منظم فورم ہے جس میں کوئی ضابطہ اور احتساب نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مقدس ہستیوں کی تضحیک کی گئی، وزیر اعظم کی ہدایت پر سوشل میڈیا کے معاملے کو خود دیکھنا شروع کیا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا۔

    پڑھیں: فوج کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم ، پی ٹی آئی کے رکن سالار خان پوچھ گچھ کیلئے طلب

    چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ سوشل میڈیا کی اہمیت بہت زیادہ ہے مگر قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا، جو شخص بھی پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف ٹوئٹ کرے گا اُسے ضرور گرفتار کیا جائے گا۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ میڈیا کے نمائندوں اور وفود سے بھی ملاقاتیں ہوئیں جس میں انہیں ضابطہ اخلاق کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، قومی سلامتی سے متعلق ضابطہ اخلاق تیار کرلیا گیا ہے جس پر سب کو عمل کرنے کا پابند کیا گیا ہے، ضابطہ اخلاق تیار کر کے اسپیکر اسمبلی کو دے کر اُسے ایوان سے منظوری کے بعد لاگو کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: دشمن قوتیں سوشل میڈیا سے نوجوانوں کو پراگندہ کر رہی ہیں: آرمی چیف

    چوہدری نثار نے کہا کہ تحریک انصاف نے سوشل میڈیا کے معاملے پر سڑکوں پر آنے کی دھمکی دی، یقین دلاتا ہوں کہ سوشل میڈیا پر کوئی قدغن نہیں لگایا جارہا بس اس کے لیے کچھ اصول طے کیے جارہے ہیں، کوئی سٹرکوں پرآنے کی دھمکیاں نہ دے،ہم قانون کے مطابق کام کررہے ہیں۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ظفر اقبال جھگڑا کی چیف جسٹس کے ساتھ بنائی جاتی ہے تو مقدس ہستیوں کے لیے گستاخانہ مواد بھی شیئر کیا جاتاہے، ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی گئی تو تاثر دیا گیا کہ سوشل میڈیا پر حملہ ہوگیا، ایسانہیں ہے کہ آزادی اظہاررائے کے نام پرکچھ بھی کہہ دیاجائے۔

    یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا گرفتاریوں‌ کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کی کارروائیوں کے بعد سے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد اور ملک مخالف مواد کی تشہیر کافی کم ہوگئی ہے، تفتیش کے لیے بلائے جانے والے لوگوں کے کمپیوٹر اور فون چیک کیے جائیں گے اگر وہ کسی جرم کے مرتکب ہوئے تو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی تاہم ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

    اس موقع پر چوہدری نثار بانی ایم کیو ایم کا تذکرہ کرنا نہ بھولے اور کہا کہ متحدہ بانی سے متعلق ریڈ وارنٹ اپنے قانون کے مطابق بھیجے۔

  • اسٹاک گرو کے نام سے فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار

    اسٹاک گرو کے نام سے فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : ایس ای سی پی نے سوشل میڈیا پراسٹاک گرو کے نام سے فراڈ میں ملوث ملزم کو پکڑ لیا، مذکورہ شخص گزشتہ کئی ماہ سے لوگوں کو اسٹاک مارکیٹ کا نمائندہ بن کر دھوکہ دے رہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے فیس بک اور ٹوئٹر پر اسٹاک گرو کے نام سے فراڈ کرنے والے شخص رنگے ہاتھوں حراست میں لے لیا ہے۔

    ملزم پر الزام ہے کہ وہ اسٹاک مارکیٹ کا گروبن کرعوام کوسرمایہ کاری کامشورہ دیتا تھا، اسٹاک گرو کسی خاص کمپنی کےحصص بڑی مقدارمیں خریدتا اوراپنے فالورز کوغلط مشورے دیتا۔

    پکڑے گئے شخص نے 6 ماہ میں 5 کروڑ اسی لاکھ روپے کا ناجائز منافع کمایا، ذرائع کا کہنا ہے کہ فراڈ پرایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک،ایف آئی اےاور نیب مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی بنانے پرغور کررہی ہیں۔

    واضح رہے کہ ایس ای سی پی نے فراڈ اور دھوکہ دہی کی اطلاع کیلئے ہاٹ لائن اور ای میل بھی بنائی ہوئی ہے۔

  • بیوی کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے والا  گرفتار

    بیوی کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے والا گرفتار

    کراچی: خلع مانگنے پر شوہر نے بیوی کی تصاویر فیس بک پر شیئر کرادیں، بیوی کی شکایت پر پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ کراچی سلمان لودھی کے مطابق ایک شادی شدہ خاتون اپنے شوہر سے خلع لینا چاہ رہ تھیں، خلع مانگنے پر شوہر نے اپنی بیوی کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں۔

    متاثرہ خاتون نے عزیز بھٹی تھانے میں اپنے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا جس پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی بیوی پر تشدد بھی کرتا تھا اس حوالے سے باضابطہ طور پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔