Tag: Social media

  • سوشل میڈیا پر مودی سرکار کا بلا جواز کریک ڈاؤن

    سوشل میڈیا پر مودی سرکار کا بلا جواز کریک ڈاؤن

    الیکشن سے قبل مودی سرکار نے پورے سوشل میڈیا صارفین کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے، حالیہ ڈیجیٹل دور میں مودی سرکار اپنے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو بند کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو دھمکی آمیز نوٹس جاری کیے گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بغیر کسی نوٹس اور انتباہ کے مودی سرکار کا سوشل میڈیا پر کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی اخبار بولتا ہندوستان نے لکھا کہ بغیر کسی وجہ اور نوٹس کے بھارتی وزیر اطلاعات اور نشریات کیسے کوئی حکم نامہ جاری کر سکتی ہے؟

    نیشنل دستک نامی میڈیا پلیٹ فارم کو دھمکی آمیز نوٹس جاری کیا گیا، نیشنل دستک کے سی ای او شامبو کمار سنگھ نے مودی سرکار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاید ہماری غلطی یہ ہے کہ ہماری کہانیاں بھارت کے پس ماندہ لوگوں اور ذات پات کے نظام کے خلاف ہوتی ہیں۔

    رواں ماہ کانگریس نے بھارتی الیکشن کمشنر کے ساتھ منسلک یوٹیوب چینلز کی پابندی پر بھی بھرپور آواز اٹھائی تھی، بھارتی اپوزیشن کانگریس کے مطابق کوئی حکومت انتخابات کے دوران ایسا کرنے کا اختیار نہیں رکھتی، مودی سرکار بی جے پی مخالف آوازیں بند کر کے سچائی کو نہیں چھپا سکتی۔

    عالمی انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی کا دعویٰ کرنے والی مودی سرکار نے گزشتہ سال 9 بار انٹرنیٹ کو بند کر کے بھارت میں ڈیجیٹل رسائی کو روکا، یہاں تک کہ فروری میں سکھ کسان احتجاج کے دوران بھی انٹرنیٹ کو بند کر دیا گیا تھا، تاکہ دنیا تک حقائق کی رسائی کو روکا جا سکے۔

    مودی سرکار نے ماضی میں صحافیوں پر دہشت گردی اور کرپشن کے جھوٹے الزامات لگاتے ہوئے کارروائیاں کیں، انسانی حقوق اور آزادی صحافت کی تنظیموں نے بھی مودی کے بلا جواز کریک ڈاؤن اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

  • 2 لاکھ بھارتیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

    2 لاکھ بھارتیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

    نئی دہلی: مودی حکومت نے ایکس پر 2 لاکھ بھارتیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرا دیے۔

    بھارت میں ہندوتوا مودی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مخالفین کے دو لاکھ سے زائد اکاؤنٹس دہشت گردی اور نازیبا مواد پھیلانے کے الزام کے تحت بند کرا دیے ہیں۔

    ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مودی حکومت نے رواں سال 26 فروری سے 25 مارچ کے دوران بھارت میں 2 لاکھ 13 ہزار سے زائد ایکس اکاؤنٹ بند کرائے ہیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی انتظامیہ نے ایک بیان میں وضاحت پیش کی ہے کہ ان اکاؤنٹس کو مختلف الزامات کے تحت موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لینے کے بعد بند کیا گیا ہے، اس کارروائی کے لیے X کی انتظامیہ کو 5158 شکایات موصول ہوئی تھیں۔

    سرینگر میں مسجد کیلیے عطیہ کیا گیا انڈہ سوا دو لاکھ میں نیلام

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بند کیے گئے اکاؤنٹس سے بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق اور نازیبا مواد اپ لوڈ کیا جا رہا تھا۔

  • ہتک عزت قانون میں سوشل میڈیا بھی شامل، ذرائع

    ہتک عزت قانون میں سوشل میڈیا بھی شامل، ذرائع

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت گزشتہ روز صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ہتک عزت کے قانون میں ترمیم اور دیگر امور پر غور و خوص کیا گیا تھا۔

    اس حوالے سے ذرائع وزارت قانون کا کہنا ہے کہ محکمہ قانون پنجاب کی جانب سے ہتک عزت قانون میں ترمیم کیلئے سفارشات تیار کرلی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مجوزہ ترمیم کو کابینہ کے بعد صوبائی اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، ہتک عزت ایکٹ2017کا اطلاق پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اب غلط خبر نشر اور شائع کرنے پر 6 ماہ قید یا 3 لاکھ روپےجرمانے کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

    ہتک عزت مقدمات کی سماعت کیلئے الگ عدالتیں قائم کی جائیں گی، عدالتوں کو 3 ماہ میں ہتک عزت کے مقدمات نمٹانے ہوں گے۔

    اس کے علاوہ نئی مجوزہ عدالتیں ہائی کورٹ کے ماتحت چیف جسٹس کی مشاورت سے بنیں گی، مجوزہ ترمیم کو کابینہ کے بعد صوبائی اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گی۔

  • غزہ جنگ، ہر چار میں‌ ایک سوشل میڈیا صارف نے کسی کو بلاک کر رکھا ہے

    غزہ جنگ، ہر چار میں‌ ایک سوشل میڈیا صارف نے کسی کو بلاک کر رکھا ہے

    امریکا میں غزہ جنگ سوشل میڈیا پر لڑی جانے لگی ہے، ہر چار میں‌ ایک مسلمان یا یہودی سوشل میڈیا صارف نے کسی نہ کسی کو انفرینڈ یا بلاک کر رکھا ہے۔

    پیو ریسرچ سینٹر کی جانب کیے گئے سروے کے مطابق غزہ جنگ کے بعد ہر چار مسلمان یا یہودی امریکیوں میں سے ایک نے سوشل میڈیا پر کسی فالوور یا صارف کو انفرینڈ یا بلاک کر دیا ہے۔

    سروے میں ہر چار یہودیوں میں سے تین اور ہر پانچ مسلمانوں میں سے تین نے بتایا کہ غزہ جنگ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر موجود مواد سے ان کے جذبات مجروح ہوئے۔ جن صارفین کے جذبات مجروح ہوئے، ان میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد نے پوسٹس رپورٹ کیں، جب کہ 30 سال سے کم عمر کے افراد نے تکلیف دہ مواد پر صارفین کو انفرینڈ یا بلاک کر دیا۔

    بعض امریکیوں نے بتایا کہ غزہ جنگ کے حوالے سے ناپسندیدہ تبصرہ کرنے پر انھوں نے اپنے دوستوں اور جاننے والوں سے بات چیت ہی ختم کر دی۔ یہ سروے فروری میں کیا گیا، اور اس میں 12 ہزار 700 بالغ امریکی شہریوں سے سوالات کیے گئے، اکثر شہریوں نے بتایا کہ انھوں نے غزہ جنگ کے حوالے سے میڈیا کوریج کو قریب سے دیکھا، اور بتایا کہ مسلمانوں، عربوں اور یہودیوں کے حوالے سے انھوں نے امتیازی سلوک میں اضافہ ہوتے دیکھا۔

  • سوشل میڈیا پر کار کے اشتہار کے ذریعے فراڈ، مجرم کو عدالت نے سزا سنا دی

    سوشل میڈیا پر کار کے اشتہار کے ذریعے فراڈ، مجرم کو عدالت نے سزا سنا دی

    کراچی: سوشل میڈیا پر کار کے اشتہار کے ذریعے فراڈ کا جرم ثابت ہونے پر عدالت نے مجرم حسان شاہ کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں سوشل میڈیا پر کار کے اشتہار کے ذریعے فراڈ اور دھوکا دہی کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے مجرم حسان شاہ کو تین سال قید کی سزا سنا دی اور 35 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا، جس کی عدم ادائیگی پر مزید 3 ماہ قید کاٹنی ہوگی۔

    اِستغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ حسان شاہ نے نجی کمپنی کے نام سے قسطوں پر کار کا اشتہار چلایا، مدعی معروف نے آفس کا دورہ کیا، اور 4 لاکھ 95 ہزار کا چیک دیا لیکن پیسے لینے کے بعد بھی مدعی کو کار نہیں دی گئی۔

    مدعی نے عدالت میں کمپنی کی رقم وصولی کی رسید بھی پیش کی، استغاثہ نے بتایا کہ نجی کمپنی کا آفس ملزم کے نام سے ہی رجسٹرڈ تھا، ملزم پہلے بھی اس طرح کے 12 کیسز میں ملوث ہے۔

    عدالت میں ملزم نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا تاہم وہ عدالت میں خود کو بے قصور ثابت کرنے میں ناکام رہا، استغاثہ کے مطابق مقدمے میں 2 سے زائد ملزمان مفرور ہیں، جب کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ ناظم آباد میں درج کیا گیا تھا۔

  • اپنا خواب کیسے پورا کیا؟ پائلٹ باجی نے راز کی بات بتا دی

    اپنا خواب کیسے پورا کیا؟ پائلٹ باجی نے راز کی بات بتا دی

    کراچی : کینیڈا میں مقیم پاکستانی نژاد پائلٹ باجی نے خواتین کی خود مختاری کی ایک نئی مثال قائم کردی، جنہوں نے اپنی مسلسل محنت اور لگن سے اپنے مقصد میں شاندار کامیابی حاصل کی۔

    اس محنتی اور خوش اخلاق لڑکی کا نام زیوارد عمران ہے جن کا خواب شوق اور ارادہ بچپن سے ہی پائلٹ بننے کا تھا جو انہوں نے پورا کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zeewarad‍✈️ (@pilotbaji)

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں سوشل میڈیا پر پائلٹ باجی کے نام سے مشہور ہونے والی باحجاب کمرشل پائلٹ زیوارد عمران نے شرکت کی اور اپنی جدوجہد کے بارے میں ناظرین کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ میرے والد ائیر فورس میں پائلٹ تھے اس لیے بچپن سے ان کو دیکتھے ہوئے مجھے بھی یہی شوق پیدا ہوا فوج میں تو نہیں جاسکی لیکن اپنا خواب کمرشل پائلٹ بن کر پورا کیا۔

    ایک سوال کے جواب میں زیوارد عمران کا کہنا تھا کہ پائلٹ بننے کا شوق بہت مہنگا اور انتہائی مشکل بھی ہے تاہم کوشش کی جائے تو کچھ ناممکن بھی نہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Zeewarad‍✈️ (@pilotbaji)

    سوشل میڈیا پر ’پائلٹ باجی‘ کے نام سے شہرت پانے والی زیوارد عمران نے بتایا کہ وہ بہن بھائیوں میں سب سے بڑی ہیں، ویسے تو مجھے باجی کہلوانا پسند نہیں لیکن جب لوگوں نے کہنا شروع کیا تو اچھا لگا۔

     

  • دلہن نے نکاح خواں کو کھری کھری سنادیں

    دلہن نے نکاح خواں کو کھری کھری سنادیں

    قاہرہ : مصر میں نکاح کے موقع پر اچانک ایسا واقعہ پیش آگیا کہ وہاں موجود ہر شخص ہکا بکا رہ گیا، دلہن کی جانب سے ایسسے رویے کی کسی کو امید نہیں تھی۔

    نکاح کے لیے انگوٹھے کا نشان لگانے کا کہنے پر مصر میں دلہن نکاح خواں پر برس پڑی، دلہن نے چڑچڑے انداز میں کہا کہ "آپ پریشان کیوں ہیں؟ پریشان نہ ہوں۔”

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں ایک مصری دلہن کا ردعمل دکھایا گیا جب اسے نکاح نامے پر صحیح طریقے سے انگوٹھے کا نشان لگانے کو کہا گیا جو اسے پسند نہیں آیا۔

    ابتدا میں ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نکاح خواں نے اسے ہدایت کی کہ وہ فنگر پرنٹ بالکل اپنی تصویر کے بیچ میں لگائے اور دلہن نے ہنستے ہوئے اسے اشارہ کیا کہ اس نے یہی کیا ہے۔

    تاہم بعد میں نکاح خواں کی آواز بلند ہوتی گئی، جس سے گھبرا کر دلہن شدید ردعمل کا اظہار کرتی ہے اور کہتی ہے کہ "آپ پریشان کیوں ہیں؟” ” آپ پریشان مت ہوں،”

    سوشل میڈیا پر اس بارے میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ دلہن کا ردعمل بہت سخت اور نامناسب تھا اور بعض کے خیال میں نکاح خواں کو اس لہجے میں بات کر کے دلہن کا اہم دن خراب نہیں کرنا چاہیے تھا۔

     

  • عوام کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک قانون کے مطابق رسائی یقینی بنائی جائے، عدالت کا حکم

    عوام کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک قانون کے مطابق رسائی یقینی بنائی جائے، عدالت کا حکم

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ عوام کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک قانون کے مطابق رسائی یقینی بنائی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ملک بھر میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں چیف جسٹس ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے انٹرنیٹ سروس کی بندش پر اظہار افسوس کیا۔

    سندھ ہائیکورٹ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود انٹرنیٹ بند کیا گیا ہے، پی ٹی اے کی جانب سے انٹرنیٹ بند کرنے کی ٹھوس وجوہ نہیں بتائی گئیں، تمام متعلقہ ادارے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بحالی کو یقینی بنائیں۔

    عدالت نے حکم دیا کہ عوام کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک قانون کے مطابق رسائی کو یقینی بنایا جائے، اور کہا کہ اگر انٹرنیٹ بندش کی ٹھوس وجوہ نہ بتائی گئیں تو متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کی جائے گی، بغیر کسی ٹھوس وجوہ انٹرنیٹ بند نہیں ہونا چاہیے، نہ ہی رفتار کم کی جائے۔

    سندھ ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ اگر یہی صورت حال برقرار رہتی ہے تو آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کیا جائے۔ وکیل پی ٹی اے نے عدالت کو بتایا کہ 8 فروری کو الیکشن کے دن وزارت داخلہ اور مختلف اداروں کی رپورٹ پر انٹرنیٹ بند کیا گیا تھا، اضافی جواب جمع کرانے اور متعلقہ حکام سے ہدایات لینے کے لیے مہلت دی جائے۔

    عدالت نے کہا وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے وکیل نے بھی جواب کے لیے مہلت طلب کی ہے، اس لیے کیس کی مزید سماعت اب 5 مارچ کو کی جائے گی۔

  • فیس بک 20 سال کا ہوگیا

    فیس بک 20 سال کا ہوگیا

    سماجی رابطے کی ایک بڑی ویب سائٹ ’’فیس بک‘ اپنے قیام کی بیسویں سالگرہ منا رہی ہے جسے چند دوستوں نے کالج کے ایک کمرے سے متعارف کیا تھا۔

    مارک زکربرگ اور ان کے چند دوستوں آج سے 20 برس قبل امریکا میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی بنیاد رکھی جس کا مقصد لوگوں کو آپس میں آن لائن جوڑنا اور اشتہارات سے پیسے کمانا تھا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ابتداء سے اب تک دنیا کے اس مقبول ترین سوشل نیٹ ورک کو درجنوں بار ڈیزائن کیا جا چکا ہے،اس ویب سائٹ نے دنیا کو 4 طریقوں سے تبدیل کیا۔

    فیس بک

    اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کا نام جامعات کے تدریسی سال کے آغاز کے موقع پر تیار کی جانے والی طالب علموں کی ڈائریکٹری کے اوپر رکھا گیا تھا جسے فیس بک کہا جاتا ہے۔

    اسی سال انٹرنیٹ سرچ انجن یاہو نے فیس بک کو ایک ارب ڈالرز میں خریدنے کی ناکام کوشش کی تھی۔

    دیگر سوشل نیٹ ورکس بشمول مائی اسپیس، فیس بک سے پہلے موجود تھے لیکن مارک زکربرگ کی سائٹ نے سنہ 2004 میں لانچ ہونے کے بعد تیزی سے کام شروع کر دیا اور ایک سال سے بھی کم عرصے میں دنیا بھر میں اس کے ایک کروڑ صارفین ہوگئے۔

    اس نے لوگوں کو تصاویر ٹیگ کرنے سمیت دیگر اختراعات کے ذریعے 4 سال کے اندر مائی اسپیس کو بہت پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ یہ سوشل نیٹ ورک بہت مقبول ہوا اور جلد ہی امریکا بھر کے تعلیمی اداروں میں استعمال ہونے لگا۔

    ایک سال کے دوران اس پلیٹ فارم کے صارفین کی تعداد 10 لاکھ ہوگئی اور اگست 2005 میں اس کا نام بدل کر فیس بک ڈاٹ کام رکھا گیا۔

    آئندہ چند برسوں کے دوران فیس بک کو دنیا بھر میں لوگ استعمال کرنے لگے اور یہ دنیا کا سب سے بڑا سوشل میڈیا نیٹ ورک بن گیا، جس کے 2024 میں 3 ارب سے زائد ماہانہ صارفین ہیں۔

    یہ سچ ہے کہ فیس بُک اب نوجوانوں میں پہلے کی طرح مقبول نہیں رہا تاہم اب بھی یہ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔

    کچھ لوگ فیس بُک اور اس کی حریف کمپنیوں کو رابطہ بڑھانے کا ذریعہ قرار دیتے جبکہ کچھ لوگ اسے بربادی کا سامان کہہ کہ مخاطب کرتے ہیں۔

  • ‘بہادری دکھاؤ‘ ثانیہ مرزا کا سوشل میڈیا پر پیغام

    ‘بہادری دکھاؤ‘ ثانیہ مرزا کا سوشل میڈیا پر پیغام

    سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر تصاویر کے ساتھ پیغام جاری کیا ہے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں پُراعتماد اور خوش دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیشن میں لکھا کہ ’شہزادی بہادری دکھائیں ورنہ آپ کا تاج گر جائے گا‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

    ثانیہ مرزا نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں جس میں پاکستان کی اداکارہ بھی شامل ہیں۔

    سابق ٹینس اسٹار سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر نیا پیغام جاری کردیا

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے بھارتی میڈیا کے ذریعے تصدیق کی کہ بیٹی نے شعیب ملک سے خلع لی ہے۔

    بعدازاں مرزا خاندان نے اس معاملے پر ایک باضابطہ بیان جاری کیا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ دونوں مہینوں پہلے الگ ہو گئے تھے۔

    یاد رہے کہ ثانیہ اور شعیب کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔