Tag: Social media

  • ’’اوشین گیٹ آبدوز‘‘ صرف دس روپے میں، لیکن کیسے ؟؟

    ’’اوشین گیٹ آبدوز‘‘ صرف دس روپے میں، لیکن کیسے ؟؟

    پاکستان میں بدقسمتی سے ایک ٹرینڈ یہ بھی ہے کہ ہرمقبول ہوجانے والی چیز کے نام پر کئی کئی مصنوعات کا نام رکھ دیا جاتا ہے۔

    اب اسے بے حسی کہا جائے یا موقع پرستی، اوشین گیٹ نامی آبدوز ڈوبنے کے نتیجے میں پانچ قیمتی جانیں ضائع ہونے کے بعد جن میں دوپاکستانی باپ بیٹا بھی شامل تھے۔

    اب پاکستانی مارکیٹ میں مبینہ طور پر ”آبدوز پاپڑ“ کے نام سے ایک نیا اسنیک اچاری فلیور میں دستیاب ہے جس کے پیکٹ پر مشہور زمانہ ٹائٹن آبدوز کی تصویر بھی نمایاں ہے، یعنی اوشین گیٹ آبدوز اب چند روپے میں دستیاب ہے۔

     ٹائٹن

    سوشل میڈیا پر اس طرح کی پوسٹ دیکھ کر صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں، کچھ کا کہنا ہے کہ پوری دینا کیلئے یہ افسوسناک واقعہ تھا خصوصاً پاکستان کیلئے بھی کیونکہ اس آبدوز میں دوپاکستانی باپ بیٹا بھی موجود تھے، تو کسی نے اس پوسٹ کو محض تفریح سمجھتے ہوئے مزاحیہ اندازمیں کمنٹس کیے۔

    مذکورہ پاپڑ کی پیکجنگ پر جملہ ’ٹائی ٹینک کے مزے‘ بھی درج ہے جس سے یہ بات تو واضح ہے کہ اب صرف امیر ہی نہیں بلکہ غریب بھی اوشین گیٹ کے مزے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

    چلبل

    خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر چند گھنٹو ں میں شہرت پانے والے ’آبدوز پاپڑ‘ کے حوالے سے ٹوئٹر پر یہ خبر بھی سامنے آگئی کہ مذکورہ پاپڑوں کا حقیقت میں کوئی تصور نہیں ہے بلکہ یہ ایک ’چُلبُل‘ نامی پاپڑوں کے پیکٹ کی تصویر کو ایڈٹ کر کے ’آبدوز پاپڑ‘ بنادیا گیا ہے، لہٰذا ٹائیٹین سے لطف اندوز ہونے کیلئے فی الحال امیر ہونا پہلے کی طرح  اب بھی لازمی شرط ہے۔

     

  • منشیات فروشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر خاتون کو گولی مار دی گئی

    منشیات فروشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر خاتون کو گولی مار دی گئی

    اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں منشیات فروشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر ایک خاتون کو گولی مار دی گئی، جس سے وہ زخمی ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق منشیات فروشوں نے فائرنگ کر کے ایک خاتون آسیہ کو زخمی کر دیا، خاتون نے منشیات فروشی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق منشیات فروش نسرین نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کر کے آسیہ کو زخمی کیا، ملزمان کے خلاف منشیات فروشی کے مقدمات بھی درج ہیں۔

    متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس ان کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہی ہے، متاثرہ خاتون اور فیملی نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    زخمی خاتون نے کہا کہ ملزمان کو مقدمات درج ہونے کے باوجود گرفتار نہیں کیا گیا۔

  • ٹی ٹی پی کے لیے سوشل میڈیا پر فنڈز جمع کرنے والا ملزم غلام نبی گرفتار

    ٹی ٹی پی کے لیے سوشل میڈیا پر فنڈز جمع کرنے والا ملزم غلام نبی گرفتار

    کراچی: تحریک طالبان پاکستان کے لیے سوشل میڈیا پر فنڈز جمع کرنے والے ملزم غلام نبی کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری، ریڑھی گوٹھ میں ایک کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کا سرگرم کارکن گرفتار کر لیا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے افراد کی تلاش کے دوران ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی، ملزم غلام نبی نے سوشل میڈیا کے ذریعے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے لیے فنڈز جمع کرنے کا انکشاف کیا۔

    ملزم کے قبضے سے چندے کی رسیدیں اور رقم بھی برآمد ہوئی ہے، ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اسے دہشت گردی کی تربیت کے لیے افغانستان جانا تھا۔

    ادھر گزشتہ روز ساہیوال میں‌ بھی مال منڈی چوک سے کالعدم تحریک طالبان کا ایک عہدے دار گرفتار کیا گیا تھا، سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد محمد صدیق خان کھلے عام لٹریچر تقسیم کر رہا تھا، ملزم سے افغان جہاد کے 3 کتابچے، 3 ممنوعہ کتابیں، اور عالمی جہاد کا داعی برآمد ہوئے۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ مبینہ دہشت گرد کا تعلق موضع خیروخیل پکہ تحصیل غزنی خیل ضلع لکی مروت سے ہے، برآمد مواد میں حکومتی نظام و آئین کے خلاف نفرت انگیز، مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر شامل ہے، تھانہ سی ٹی ڈی نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

  • پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا جھوٹا قرار دے دیا

    پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا جھوٹا قرار دے دیا

    لاہور : پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا پر9 مئی کی وائرل تصاویر اور ویڈیوز کو جھوٹا پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منظم مہم اور شہریوں کو گمراہ کرنے کی سازش تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرجھوٹی تصاویر اور ویڈیوز کی حقیقت بیان کردی، پرانی تصاویر اور ویڈیوز کے اصل حقائق عوام کی آگاہی کیلئے ٹوئٹر پر جاری کردیئے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پنجاب پولیس کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ مذکورہ تصاویر، اور ویڈیوز کئی ماہ پہلے واقعات پر مبنی ہیں جنہیں 9مئی سے جوڑ کر پروپیگنڈا کیا گیا ہے۔

    پنجاب پولیس کے مطابق کے پی، سندھ میں پیش آنے والے واقعات کی تصاویر کو غلط رنگ دیکر پیش کیا گیا، اس منظم مہم کا مقصد شہریوں کو گمراہ کرکے بدنام کرنا تھا۔

    ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کے بروقت رسپانس کے باعث جھوٹا پروپیگنڈا زائل ہوگیا، جھوٹے پروپیگنڈے پرسائبر کرائم ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی۔

    پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ قومی اداروں پر الزام تراشی میں ملوث شرپسندوں کو کسی صورت رعایت نہیں ملے گی، پولیس نے سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ لگانے والوں کیخلاف کاروائی کیلئے ایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پرٹرولنگ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سوشل میڈیا پرچیک لگانے کیلئے سائبر سکیورٹی ایکسپرٹس نے کام شروع کردیا، بیرون ملک سے آپریٹ ہونے والے اکاؤنٹس بلاک کرائے جائیں گے۔

     

  • 9 مئی کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خاتون کی تصویر جعلی نکلی

    9 مئی کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خاتون کی تصویر جعلی نکلی

    اسلام آباد: 9 مئی کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خاتون کی تصویر جعلی نکلی، فرانسسی ٹی وی چینل France 24 نے کھوج لگا لی، ثابت کر دیا کہ تصویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تخلیق کردہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو شروع ہونے والے پرتشدد واقعات، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے دوران سوشل میڈیا پر مختلف نوعیت کے حقائق کے برعکس معلومات، دعوؤں اور تصاویر کی گردش کا سلسلہ شروع ہوا۔

    اس دوران صنف آہن کے عنوان سے ایک خاتون کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی، جس میں ایک خاتون سیکیورٹی اہل کاروں کے سامنے کھڑی ہے، سابق وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے اس تصویر کو ٹویٹ کر کے خواتین کی جدوجہد کو سراہا۔

    تاہم فرانس کے ٹی وی چینل 24 نے اس حوالے سے تحقیق کی، تو حقائق قطعی مختلف نکلے، تحقیق سے یہ چیز سامنے آئی کہ یہ تصویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تخلیق کردہ ہے اور یہ تصویر حقیقی نہیں نہ ہی کسی کیمرا مین کی کھینچی ہوئی ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 19 مئی رات گیارہ بجے ایک ٹویٹ میں اسی تصویر کا استعمال کرتے ہوئے خواتین کو حقیقی آزادی کا مظہر اور صنف آہن قرار دیا تھا۔

  • چاند نے سورج کی روشنی کو اندھیرے میں بدل دیا، ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

    چاند نے سورج کی روشنی کو اندھیرے میں بدل دیا، ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

    سورج کو اپنے سائے سے ڈھانپ کر اندھیرا کردینے والے چاند کی حیرت انگیز ویڈیو نے دیکھنے والوں عجیب کشمکش میں مبتلا کردیا، لوگ اس تذبذب میں ہیں کہ آخر یہ کیا ہوا؟

    سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہونے والی ویڈیو میں چاند کی ایک عجیب اور خوفناک نظر آنے والی حرکت کو دکھایا گیا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چاند نے سورج کو بھی ڈھانپ لیا جس سے چند لمحوں کیلئے پوری دنیا میں اندھیرا چھا گیا۔

    مذکورہ کلپ کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر پھیلا دیا گیا تاہم صارفین کی جانب سے مختلف قسم کی آرا سامنے آئیں جس سے ویڈیو کی صداقت پر سوالات کھڑے ہوگئے۔

    ایک ٹویٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو کو شیئر کرکے کیپشن میں لکھا گیا کہ تصور کریں کہ آپ آرکٹک میں کینیڈا اور روس کے درمیان ایک جگہ پر بیٹھے ہیں اور صبح کا چاند اچانک 30سیکنڈ کے اندر اپنے حقیقی سائز میں طلوع ہوتا ہے اور سورج کے سامنے آکر اپنے سائے سے اس کو مکمل طور پر چھپا دیتا ہے جس سے پانچ سیکنڈ کے لیے اندھیرا ہوجاتا ہے۔

    اس ویڈیو کلپ میں نظر آنے والے منظر کو سچا سمجھنے والے اور اس کی صداقت پر سوال اٹھانے والوں کے درمیان بہت سے اختلافی بیانات کا تبادلہ ہوا، تاہم بہت سے صارفین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ ڈیجیٹل ٹولز کے ساتھ تبدیل کیا جانے والا ایک غیر حقیقی کلپ ہے۔

    جہاں تک اس کلپ کی سچائی کا تعلق ہے "ٹویٹر” پر سعودی عرب میں انسداد افواہ اتھارٹی کے اکاؤنٹ کے مطابق یہ ویڈو کلپ غلط ہے اور اسے درحقیقت ڈیجیٹل طور پر تبدیل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ ویڈیو یوکرین کے ڈیجیٹل آرٹسٹ الیکسی پیٹریو نے شائع کی تھی۔ 2021 میں اس کے "ٹک ٹاک” اکاؤنٹ پر شائع ہونے والی ویڈیو کو این ایف ٹی علامت کے طور پر فروخت کیا گیا۔

    اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی خبر کو آنکھین بند کرکے سچ نہیں مان لینا چاہیے بلکہ حتی الامکان کوشش کرنی چاہیے کہ اس کی صداقت سامنے آنے بعد ہی اسے شیئر کیا جائے۔

  • سوشل میڈیا پر ’پان برگر‘موضوع بحث بن گیا، ویڈیو وائرل

    سوشل میڈیا پر ’پان برگر‘موضوع بحث بن گیا، ویڈیو وائرل

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد فاسٹ فوڈز کو پسند کررہی ہے، جن میں بالخصوص نوجوان طبقہ سرفہرست ہے، یہ برگر مارکیٹ میں نت نئے انداز سے پیش کیے جاتے ہیں۔

    اس بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھتے ہوئے برگر فروش نوجوانوں کو راغب کرنے کیلئے منفرد اور جدید انداز میں اپنے برگرز تیار کرکے پیش کررہے ہیں۔

    حال ہی میں بھارتی شہری کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شئیر کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ’پان برگر‘ منفرد انداز میں بنایا جارہا ہے۔

    بیف، چکن اور چپلی کباب کے بعد ’پان والا برگر‘ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے مگر پان والا برگر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

    سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر برگر فروش برگر کو نئی جدت دیتے ہوئے پان والا برگر تیار کر رہا ہے۔

    ویڈیو میں دکاندار کو برگر میں مختلف اجزاء جیسے کہ برفی، چاکلیٹ، چاکلیٹ سیرپ، بادام، مایونیز، پان کا پتا اور مختلف میٹھے مسالے استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کئی صارفین نے ناگواری کا اظہار کیا تو کسی نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

    اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین اور کھانے پینے کے شوقین افراد کو یہ فوڈ کمبینیشن بالکل پسند نہیں آرہا ہے۔

  • سوشل میڈیا پر گندم کی فی من قیمت 3 ہزار روپے ہونے کا نوٹیفکیشن جعلی قرار

    سوشل میڈیا پر گندم کی فی من قیمت 3 ہزار روپے ہونے کا نوٹیفکیشن جعلی قرار

    کراچی: مکیش کمار چاؤلہ نے گندم کی قیمت سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گندم کی فی من قیمت 3 ہزار روپے ہونے کا سوشل میڈیا پر سامنے آنے والا نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا گیا۔

    صوبائی وزیر خوراک مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے رواں سیزن میں گندم کی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کی ہے۔

    انھوں نے سوشل میڈیا پر وائرل گندم کی فی 40 کلو گرام قیمت 3000 روپے کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ’’کاشت کار اور کسان جعلی نوٹیفکیشن پر کان نہ دھریں، سندھ حکومت نے رواں سیزن کے لیے گندم کی قیمت چار ہزار روپے فی من مقرر کی ہے۔

    مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ سندھ کابینہ نے یہ اہم اقدام کاشت کاروں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے اور گندم کی قیمت میں اس لیے اضافہ کیا گیا ہے تاکہ کاشت کاروں کی ہمت افزائی ہو اور وہ زیادہ سے زیادہ گندم اگا سکیں۔

  • سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیوز شیئر کرنے پر مجرم کو 7 برس قید کی سزا

    سوشل میڈیا پر خاتون کی ویڈیوز شیئر کرنے پر مجرم کو 7 برس قید کی سزا

    اسلام آباد: سوشل میڈیا پر خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر خصوصی عدالت نے مجرم کو 7 برس قید کی سزا سنا دی۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جنسی ہراسگی اور بلیک میلنگ میں ملوث اشفاق خلیل نامی مجرم کو 7 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔

    اشفاق نامی برطانوی شہری کا تعلق جہلم سے ہے، اشفاق نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کی تھیں، ملزم قابل اعتراض مواد شکایت کنندہ کے گھر والوں کو بھی بھیج کر بلیک میل کر رہا تھا۔

    سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا، جب کہ ملزم کو جون 2022 میں گرفتار کیا گیا۔

    سب انسپکٹر ہانیہ خلیل نے مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے عدالت میں چالان جمع کروایا، اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی ملزم کی ضمانت مسترد ہوئی۔

    مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر پیکا کورٹ اسلام آباد کے اسپیشل جج محمد اعظم خان نے اشفاق کو مجرم قرار دیتے ہوئے 7 سال قید اور 150000 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

  • نیسم شاہ سوشل میڈیا پر نیگٹوٹی سے خود کو کیسے بچاتے ہیں؟

    نیسم شاہ سوشل میڈیا پر نیگٹوٹی سے خود کو کیسے بچاتے ہیں؟

    معروف پاکستانی بالر نسیم شاہ نے شعیب ملک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پر منفی تبصروں سے کس طرح نمٹتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نسیم شاہ اور محمد نواز نے، شعیب ملک کے پروگرام کرکٹ کہانی میں شرکت کی اور ان کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔

    سوشل میڈیا سے متعلق سوال پر نسیم شاہ نے کہا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ انہیں سوشل میڈیا پر منفی تبصروں سے فرق نہیں پڑتا، وہ خود کو دھوکا دیتے ہیں۔

    نیسم نے کہا کہ وہ خود بھی منفی تبصروں سے متاثر ہوتے ہیں لہٰذا ان کی کوشش ہوتی ہے کہ کمنٹس کم سے کم دیکھیں، اور خاص طور پر کوئی بڑا میچ ہے تو اس دن کمنٹس دیکھنے سے گریز کریں۔

    محمد نواز نے کہا کہ وہ بھی سوشل میڈیا دیکھتے تو ضرور ہیں لیکن ان کی بھی کوشش ہوتی ہے کہ کوئی منفی چیز نہ دیکھیں تاکہ اس سے متاثر نہ ہوجائیں۔

    دونوں نے ایک دوسرے کی بالنگ اور بیٹنگ سے متعلق اعداد و شمار بھی بوجھے اور دلچسپ جوابات دیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ASports (@asportstv.pk)