Tag: Social media

  • اداکارہ نیمل خاور خان کی تصویر مداحوں کو بھا گئی

    اداکارہ نیمل خاور خان کی تصویر مداحوں کو بھا گئی

    لاہور : پاکستان شوبز کی سابق اداکارہ نیمل خاور خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ان کے مداحوں کی جانب سے ان کو اس انداز میں بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    سماجی رابطے کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکارہ نیمل خاور خان نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں سبز رنگ کی شرٹ اور کالی پینٹ زیب تن کی ہوئی ہیں۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کے ہاتھ میں ایک چھوٹا سا ہینڈ بیگ بھی موجود ہے جو اس لباس کے کنٹراس کے لحاظ سے بہت دیدہ زیب لگ رہا ہے۔

    اس تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نیمل خاور خان نے لکھا کہ "میرے خیال میں سبز میرا پسندیدہ رنگ بنتا جا رہا ہے”۔ جس کے جواب میں مداحوں نے بھی ان کے اس خیال کی تائید کی۔

    اداکارہ نیمل خاور خان اس لباس میں بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

    واضح رہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور اداکارہ نیمل خاور 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے تھے، ان کے ہاں 30 جولائی 2020 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے مصطفیٰ عباسی رکھا ہے، اداکارہ نے شادی کے بعد شوبز سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔

  • ‘بڈھی’ کیوں کہا؟ کرینہ کپور بھڑک اٹھی

    ‘بڈھی’ کیوں کہا؟ کرینہ کپور بھڑک اٹھی

    بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

    بولی وڈ خبروں کی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کی ہیروئن کو سوشل میڈیا پر لوگ ’بڈھی‘ یا عمر رسیدہ ہونے کے طعنے دیتے ہیں اور ٹرولنگ کرتے رہتے ہیں۔
    تاہم اب انہوں نے سوشل میڈیا ٹرولنگ کا مقابلہ کرنے کی ٹھان لی ہے۔

    اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے ایسے لوگوں کو نشانہ بنایا جو انہیں ’بڈھی‘ کے لفظ سے پکارتے ہیں، کرینہ کپور نے اس لفظ کا اسکرین شاٹ اپنی پوسٹ میں شامل کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں کمنٹس میں یہ دیکھتی رہتی ہوں اور یہ لفظ سرفہرست ہوتا ہے۔‘

    یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور سے موازنہ : اداکارہ نوشین شاہ بول پڑیں

    بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اکتالیس برس کی ہوچکی ان کے دو بچے ہیں لیکن وہ ابھی تک فِٹ ہیں اور اتنی زیادہ عمر کی نہیں لگتی ہیں،ان کی عمر پر کئی مرتبہ بات کی گئی اور جو لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں ان کو انہوں نے بھرپور جواب دیا ہے۔

  • سابق چیف جسٹس آصف کھوسہ کی سوشل میڈیا کے حوالے سے اہم وضاحت

    سابق چیف جسٹس آصف کھوسہ کی سوشل میڈیا کے حوالے سے اہم وضاحت

    سابق چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکا فیس بک یا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹس کے حوالے سے وضاحت کردی ہے۔

    سابق چیف جسٹس آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق آصف سعید کھوسہ کا فیس بک یا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے اور ٹوئٹر سمیت کسی بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ان کی جانب سے کوئی پوسٹ نہیں کی گئی ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر سابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے نام سے چلنے والی تمام پوسٹ جعلی اور من گھڑت ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ کے ایک اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے اکاؤنٹس کے حوالے سے تردید کی تھی۔

    سابق نثار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میرا کوئی ٹوئٹر یا فیس بک اکاؤنٹ نہیں ہے، جعلی اکاؤنٹ بنا کر میرے نام سے پوسٹس کی جا رہی ہیں۔

    مزید پڑھیں: ثاقب نثار نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس رکھنے کی تردید کردی

    اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹ کے حوالے سے ٹوئٹر کو شکایت بھجوا دی ہے، جعلی اکاؤنٹ بنانے والوں کے خلاف قانون کارروائی کریں گے۔

  • سوشل میڈیا سے صرف ایک ہفتے کا بریک آپ کی زندگی بدل سکتا ہے

    سوشل میڈیا سے صرف ایک ہفتے کا بریک آپ کی زندگی بدل سکتا ہے

    دنیا بھر میں ڈپریشن، اینگزائٹی اور دیگر دماغی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ صرف ایک ہفتے کا سوشل میڈیا سے بریک لے کر آپ اپنے ڈپریشن میں بے حد کمی کر سکتے ہیں۔

    حال ہی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا سے دوری ڈپریشن اور بے چینی میں افاقہ بھی کر سکتی ہے اور اس کے اثرات مستقبل میں کچھ دیر تک برقرار رہتے ہیں۔

    برطانیہ کی یونیورسٹی آف باتھ کے سائنسدانوں نے اس ضمن میں ایک دلچسپ تحقیق کی ہے جس میں رضا کاروں کو انسٹاگرام، فیس بک، ٹویٹر اور ٹک ٹاک سے دور رہنے کو کہا گیا۔ بصورت دیگر ہفتے میں ان کے 9 سے 10 گھنٹوں کا زیاں ہورہا تھا۔

    اس ضمن میں 18 سے 72 سال تک کے 154 افراد کو شامل کیا گیا اور انہیں 2 گروہوں میں بانٹا گیا۔

    ان میں سے ایک کو کہا گیا کہ وہ اپنے معمولات جاری رکھیں جبکہ دوسرے گروہ کو کنٹرول گروپ بنا کر ان سے کہا گیا کہ وہ ایک ہفتے تک تمام سوشل میڈیا ایپس سے دور رہیں، لیکن انہیں اتنی اجازت دی گئی کہ وہ اسکرولنگ ضرور کرتے رہیں۔

    مطالعے کے شروع میں تمام شرکا میں بہتر دماغی کیفیت، صحت، ڈپریشن اور اینگزائٹی ناپنے کے معیاری پیمانے سے ڈیٹا جمع کیا گیا۔

    جن افراد نے پورا ہفتہ سوشل میڈیا استعمال نہیں کیا دوسروں کے مقابلے میں ان میں ڈپریشن اور یاسیت کے آثار کم دکھائی دیے۔

    سروے کے نگراں ڈاکٹر جیف لمبرٹ نے کہا کہ ہم آنکھ کھولتے ہی سوشل میڈیا اسکرولنگ شروع کردیتے ہیں اور رات میں آنکھ بند کرنے تک یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس سے دماغ پر بہت برا اثر پڑتا ہے، لیکن اب بھی ایک ہفتے کا بریک لے کر ہم نفسیاتی اور جذباتی طور پر خود کو سنوار سکتے ہیں۔

  • ‌پہیلی : کیا آپ بتا سکتے ہیں بلی کس طرف گھوم رہی ہے؟

    ‌پہیلی : کیا آپ بتا سکتے ہیں بلی کس طرف گھوم رہی ہے؟

    سوشل میڈیا پر ایک پہیلی تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس نے صارفین کو الجھن میں ڈال دیا کیونکہ ہر کوئی اسے مختلف انداز سے دیکھ رہا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں ایک بلی کی تصویر کو گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے صارفین کو چکرا کر رکھ دیا ہے، وہ اس شش و پنج میں مبتلا ہیں کہ بلی دائیں جانب گھوم رہی ہے یا اس کا رخ بائیں جانب ہے۔

    اسی شش و پنج نے سوشل میڈیا صارفین کو منقسم کردیا ہے جن میں سے کچھ کا کہنا ہے کہ یہ گھڑی کی سمت میں گھوم رہی ہے اور کچھ کا خیال ہے کہ یہ گھڑی کے مخالف (یعنی اینٹی کلاک) حرکت کر رہی ہے۔

    پہلے تو ایسا لگتا ہے کہ بلی صرف ایک ہی سمت میں گھوم رہی ہے لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جب آپ اسے کافی دیر تک دیکھتےرہیں گے تو آپ اپنے دماغ سے بلی کی سمت بدلنے کے قابل ہوجائیں گے۔

  • کس  ایشیائی ملک نے فیس بک، ٹوئٹر اور واٹس ایپ بلاک کردیا؟

    کس ایشیائی ملک نے فیس بک، ٹوئٹر اور واٹس ایپ بلاک کردیا؟

    کولمبو: سری لنکا نے ملک میں معاشی بحران کے خلاف احتجاجی مظاہروں پر قابو پانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹس کے خلاف انتہائی قدم اٹھالیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا نے فیس بک، یوٹیوب، ٹوئٹر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو بلاک کردیا ہے، یہ اقدام دفاعی حکام کے احکامات کئے گئے، جس کے بعد انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے اداروں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کیا۔

    واضح رہے کہ ٹوئٹر اور فیس بک پر کئی دنوں سے حکومت مخالف ہیش ٹیگس گو ہوم راج پکساس اور گوٹا گو ہوم ٹرینڈ کر رہے ہیں۔سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے باعث عوام حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہے اور پورے سری لنکا میں تشدد اور فسادات پھوٹے ہوئے ہیں، احتجاجی مظاہروں پر قابو پانے کے لیے دو روز قبل صدر گوتبایا راجا پکسے نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی جو اب کرفیو میں تبدیل کردی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: سری لنکن حکومت نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی

    دوسری جانب پولیس نے ایک سوشل میڈیا صارف کو مبینہ طور پر ایسا مواد پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا تھا جس سے امن عامہ کا مسئلہ بن سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ ان دنوں سری لنکا کو زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سامنا ہے، سری لنکا کی حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بیل آؤٹ پیکج کے لیے رابطے میں ہے۔

  • سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر مردوں کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر مردوں کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم نے مردوں کو بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم شاہ زیب کو گرفتار کرلیا، ملزم فوزیہ پروین کے نام سے مردوں کو ویڈیو کال کرتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم حیدرآباد نے سانگھڑ میں کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ میں ملوث ملزم شاہ زیب کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم متعدد مردوں کو بلیک میل،ہراساں کرنے میں ملوث تھا ، جس کے لیے فیس بک پر لڑکی کی جعلی آئی ڈی بنا رکھی تھی۔

    حکام کے مطابق ملزم فوزیہ پروین کے نام سے مردوں کو ویڈیو کال کرتا، ویڈیو کال پر آتے ہی ملزم ان کی ویڈیوز ریکارڈ کرلیتا تھا اور فحاش ویڈیوڈیلیٹ کرنےکےلئے پیسے مانگتا تھا۔

    سربراہ ایف آئی اے نے بتایا کہ فیس بک کی جانب سے بھی ملزم کی آئی ڈی بلاک کی گئی اور گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے موبائل سے بچوں سمیت 8 افراد کی فحاش ویڈیوز برآمد کرلی گئیں ہیں۔

  • منی لانڈرنگ کے الزامات کے بعد بھارتی اداکارہ کی سوشل میڈیا پر واپسی

    منی لانڈرنگ کے الزامات کے بعد بھارتی اداکارہ کی سوشل میڈیا پر واپسی

    معروف بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کئی ہفتوں بعد سوشل میڈیا پر واپس آئیں تو صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

    جیکولین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں، شیئر کی گئی تصاویر میں وہ ایک کتاب پکڑے مسکراتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

    اداکارہ کی اس پوسٹ پر کئی مداحوں نے ان کی تعریف کی جبکہ کچھ مداحوں نے جیکولین فرنینڈس سے سوال پوچھ لیا کہ سکیش چندر کہاں ہیں؟

    اداکارہ نے ایسے تمام منفی کمنٹس اور سوالات کو نظر انداز کردیا۔

    خیال رہے کہ جیکولین فرنینڈس کو 200 کروڑ بھارتی روپے کی منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری کے ملزم سکیش چندر سے تعلقات اور کروڑوں روپے کے تحائف وصول کرنے کے الزامات پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تفتیش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں رہنے والی جیکولین فرنینڈز تفتیش کے بعد کئی ہفتوں تک سوشل میڈیا سے غائب رہی تھیں۔

    سکیش چندر شیکھر سے تعلقات پر انکار کے باوجود جیکولین کو ستمبر 2021 میں بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے طلب کیا گیا تھا جبکہ اگست میں بھی اداکارہ کو طلب کر کے 5 گھنٹے تک تفتیش کی گئی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2 ارب روپے کی بھتہ خوری کے الزام میں بنائی گئی چارج شیٹ میں جیکولین کے علاوہ نورا فاتحی بھی شامل ہیں۔

  • سعودی عرب : گداگر نے سب کو حیران کردیا

    سعودی عرب : گداگر نے سب کو حیران کردیا

    ریاض : سعودی عرب میں اپنا گھر بنانا نہایت جان جوکھوں کا کام ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو کسی نہ طرح اپنا گھر بنانے کی تگ و دو میں لگے رہتے ہیں۔

    کچھ ایسی ہی مثال سعودی عرب کے شہری کی ہے جس نے سوشل میڈیا پر سب کو اپنی جانب متوجہ کرلیا، اور صارفین اس کے اس اقدام پر حیران رہ گئے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاض ریجن کی زیر تعمیر عمارت میں 13 افراد پر مشتمل خاندان کی رہائش کا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    صارفین نے گداگری پر گزارہ کرنے والے خاندان کی غربت پر دکھ کا اظہار کیا اور وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود سے خاندان کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

    سعودی میڈیا کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے تمام معاملے کی تحقیقات کرکے مذکورہ خاندان سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

    وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کا کہنا ہے کہ سماجی تحفظ یونٹ کی اسپیشل ٹیم کو 13 افراد پر مشتمل خاندان سے متعلق حقائق جمع کرنے کی مہم تفویض کی گئی تھی۔

    ٹیم نے رپورٹ میں بتایا کہ سوشل میڈیا کے صارفین کے نئے مطالبے سے قبل بھی متاثرہ خاندان کی گداگری کی رپورٹیں آئی تھیں۔ پوچھ گچھ سے پتہ چلا کہ زیر تعمیر عمارت میں رہائش پذیر خاندان کا ایک اور علاقے میں مکان ہے- سماجی کفالت کے نظام سے فائدہ اٹھا رہا ہے- اسے سٹیزن اکاؤنٹ اور پینشن کی سہولت بھی مل رہی ہے۔

    وزارت افرادی قوت کی ٹیم نے توجہ دلائی کہ مذکورہ سعودی خاندان کے بعض افراد ابھی تک برسرروزگار ہیں، ملازمت کر رہے ہیں اور وزارت افرادی قوت ان کے معاشی حالات کے پیش نظر انہیں تمام ضروری سماجی و  اقتصادی سہولتیں فراہم کرتی رہی ہے۔

    وزارت افرادی قوت نے بتایا کہ گداگری پر خاندان مذکور کے حوالے سے متعلقہ اداروں کے ساتھ یکجہتی کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ خاندان کے افراد اپنے بچوں کا استحصال کر رہے ہیں، انہیں تعلیم سمیت مختلف ضروریات سے محروم کیے ہوئے ہیں۔ وزارت نے اطمینان دلایا کہ وہ زیر کفالت افراد کو ہر قسم کی سماجی و ذہنی و مالی اعانت دیتی رہے گی۔

    وزارت افرادی قوت نے عوام خصوصا سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ وہ سماجی رابطہ وسائل پر گردش کرنے والی معلومات پر اعتماد کے بجائے سرکاری ذرائع سے حقائق دریافت کرنے کا اہتمام کریں۔ انہیں جہاں جو بھی گداگری کرتا نظر آئے اس کی رپورٹ کریں۔

    سعودی عرب کے قانون انسداد گداگری کی دفعہ دو کے تحت ہر طرح کی گداگری پر پابندی ہے۔ کسی بھی صورت میں کسی بھی شخص کو بھیک مانگنے کی اجازت نہیں ہے۔

  • اداکار نعمان اعجاز کی تصاویر وائرل، صارفین کو خوشگوار حیرت

    اداکار نعمان اعجاز کی تصاویر وائرل، صارفین کو خوشگوار حیرت

    پاکستان کے معروف اداکار نعمان اعجاز کی کچھ پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ان کے مداح بھی ان کی یادوں میں شریک رہے۔

    نعمان اعجاز کی اہلیہ رابعہ نعمان نے شادی کی سالگرہ کے موقع پر فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

    ان تصاویر میں نعمان اعجاز اور رابعہ نعمان کی شادی کی خوبصورت تصاویر سمیت شادی کے بعد کی جانے والی سیر و تفریح کی تصاویر بھی شامل ہیں۔

    تصاویر کے کیپشن میں رابعہ نعمان نے لکھا کہ نعمان اعجاز سے شادی کا فیصلہ زندگی کا بہترین فیصلہ تھا۔ یادیں زندگی کا وہ خاص لمحہ ہیں جو ہماری کہانی بتاتی ہیں۔

    یاد رہے کہ نعمان اعجاز کے بڑے بیٹے زاویار نے بھی شوبز انڈسٹری میں اپنا پہلا قدم رکھ لیا ہے جس میں وہ ایک نئے ڈرامے میں اپنے والد نعمان اعجاز، مشہور گلوکار عاطف اسلم اور ہانیہ عامر کے ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔