Tag: Social media

  • اداکارہ حبا بخاری نے جیون ساتھی چن لیا

    اداکارہ حبا بخاری نے جیون ساتھی چن لیا

    پاکستان کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے باقاعدہ طور پر منگنی کرلی انہوں نے اپنے مداحوں کی اطلاع کیلئے نئے رشتے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی وراسٹائل اداکارہ حبا بخاری نے اداکار آریز احمد کے ساتھ اپنے ازدواجی رشتے کا اعلان کردیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hiba Qadir (@ihibaqadir)

    گزشتہ روز اداکارہ حبا بخاری نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے آریز احمد کے ساتھ اپنی منگنی کے حوالے سے بتایا ہے۔

    اداکارہ حبا بخاری

    اس پوسٹ میں اداکارہ حبا بخاری نے آریز احمد کے ساتھ اپنے رشتے کو بہت خوبصورت الفاظ میں بیان کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hiba Qadir (@ihibaqadir)

    انہوں نے اس پوسٹ میں آریز احمد سے اپنی بےپناہ محبت کا اظہار کیا اور بتایا کہ انشاء اللہ ہماری قربتوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

    خیال رہے کہ اداکارہ نے 6 تصاویر کے مکمل پوسٹر کو پوسٹ کیا ہے اور پہلی تصویر کے ساتھ اداکار آریز احمد اور اپنے نئے رشتے کے اعلان کا آغاز کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Hiba Qadir (@ihibaqadir)

    واضح رہے کہ اداکارہ حبا خاری پہلے بھی آریز احمد سے بطور اداکار اپنے جذبات کا اظہار کرچکی ہیں جبکہ دونوں اکثر ڈراموں میں ایک ساتھ نظر بھی آتے ہیں۔

    دوسری جانب اداکار آریز احمد نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ حبا بخاری کے ساتھ اپنے رشتے کا اعلان کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Arez Ahmed (@imarezahmed)

    انہوں نے اداکارہ کے ساتھ اپنے نئے رشتے اور محبت کو ایک معجزہ قرار دیا ہے اور جلد ہی شادی کے حوالے سے بھی اشارہ دیا ہے۔

  • اداکارہ نمرہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    اداکارہ نمرہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    لاہور : پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نمرہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے، جسے مداحوں کی جانب سے بہت سراہا جارہا ہے۔

    اداکارہ منرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ مغربی طرز کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔

    اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

    اس سے قبل اداکارہ نمرہ خان کی جانب سے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں جنہیں صارفین نے بے حد سراہا اور دل کھول کر ان کی تعریف کی۔

    خیال رہے کہ مذکورہ اداکارہ اس سے قبل بھی انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔

    اداکارہ نمرہ خان پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک ابھرتا ہوا نام ہیں جبکہ اداکارہ نے چھوٹی سی عمر میں ہی اپنا بہت نام بنالیا ہے۔

  • آسٹریلیا: سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے قانون سازی کا فیصلہ

    آسٹریلیا: سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے قانون سازی کا فیصلہ

    آسٹریلیا کی حکومت اپنی ویب سائٹس پر شائع ہونے والے ہتک آمیز مواد کے لیے ٹویٹر اور فیس بک جیسے پلیٹ فارمز کی ذمہ داری پر نظر ثانی کر رہی ہے۔

    آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے بڑے اداروں کو توہین آمیز تبصرے کرنے والے صارفین کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے قانون سازی کریں گے۔

    آسٹریلیا کی اعلیٰ ترین عدالت کے اس فیصلے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ آن لائن فورمز پر عوامی تبصروں کے لیے پبلشرز کو ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے، اس فیصلے کے بعد سی این این جیسی کچھ نیوز کمپنیوں نے آسٹریلوی باشندوں کی اپنے فیس بک پیجز تک رسائی روک دی ہے۔

    آسٹریلوی وزیر اعظم نے ٹیلی وژن پر نشر ہونے والی پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ آن لائن دنیا کو بے لگام نہیں ہونا چاہیئے جہاں کچھ ہٹ دھرم لوگ اور بے جا تبصرے کرنے والے دیگر لوگ گمنام طور پر گھوم رہے ہیں اور لوگوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

    نیا قانون شکایات کا ایک طریقہ کار متعارف کروائے گا تاکہ اگر کسی کو خطرہ ہو کہ سوشل میڈیا پر ان کی بدنامی کی جارہی ہے، ان سے بدمعاشی کی جارہی ہے یا عزت پر حملہ کیا جا رہا ہے تو وہ پلیٹ فارم سے مواد ہٹانے کا مطالبہ کر سکے گا۔

    اس کے بعد اگر کسی صورت میں مواد واپس نہیں لیا جاتا تو عدالتی کارروائی کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو تبصرہ کرنے والے کی تفصیلات فراہم کرنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔

    موریسن کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو چلانے والی ان آن لائن کمپنیوں کے پاس اس مواد کو ہٹانے کے لیے مناسب حکمت عملی ہونی چاہیئے۔

  • کیا آپ سوشل میڈیا استعمال کرنے کے اصول جانتے ہیں؟

    کیا آپ سوشل میڈیا استعمال کرنے کے اصول جانتے ہیں؟

    سوشل میڈیا نے ہماری زندگیوں میں اہم جگہ لے لی ہے، لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ جس طرح زندگی کے ہر معاملے کے کچھ اصول ہوتے ہیں، ویسے ہی سوشل میڈیا کے استعمال کے بھی کچھ اصول ہیں۔

    سوشل میڈیا کے استعمال کے آداب کی ماہر زہرہ النجر کہتی ہیں کہ فیس بک ہو، ٹویٹر ہو، انسٹاگرام ہو یا کوئی اور، ان کے استعمال کے کچھ اصول ہیں جن پر عمل کیا جائے تو مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

    صارفین سے محتاط رہیں

    سب سے پہلے یاد رکھیں کہ جس طرح آپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کر رہے ہیں اسی طرح دنیا میں کروڑوں لوگ بھی اسے استعمال کرتے ہیں جن میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو بری نیت کے ساتھ انٹرنیٹ کی طرف آتے ہیں، آپ کو ان کا شکار ہرگز نہیں ہونا چاہیئے۔

    ان کے خاص مقاصد ہو سکتے ہیں جن میں سب سے خطرناک نفرت پھیلانا ہے۔ اس لیے آپ کو خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ جو شخص آپ کی فرینڈ لسٹ میں ہے ضروری نہیں وہ ویسا ہی ہو جو اس کا پروفائل بتا رہا ہے۔ وہ پورا اکاؤنٹ فیک ہو سکتا ہے، اس لیے محتاط رہیں۔

    نجی معلومات شیئر کرنے سے پہلے سوچیں

    سوشل میڈیا حقیقی زندگی نہیں ہے، وہاں بہت کچھ ایسا ہو سکتا ہے جو ویسا نہیں جیسا نظر آ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر موجود تمام لوگ آپ کے وہ جگری دوست نہیں ہیں جن کے ساتھ آپ اپنے ذاتی معاملات بھی شیئر کر سکتے ہیں، وہاں ایسے لوگ بھی ہیں جو ان سے ناجائز فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

    جعلی اکاؤنٹس سے ہوشیار

    سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کی بھرمار ہے، اگر کسی اکاؤنٹ سے نامناسب مواد شیئر کیا جا رہا ہے تو اسی پلیٹ فارم پر اسے رپورٹ کرنے کا آپشن بھی ہوتا ہے، اسے خود بھی رپورٹ کریں اور دوستوں سے بھی کروائیں، اس پر اس پلیٹ فارم کی انتظامیہ اس اکاؤنٹ کا جائزہ لیتی ہے اور فیک ثابت ہونے پر بند کر دیتی ہے۔

    دھیان سے کلک کریں

    آج کل کسی کو کچھ بتانا ہو تو اس کا پورا لنک کاپی کر کے بھیج دیا جاتا ہے، جس پر کلک کیا جائے تو آپ براہ راست اس ویب سائٹ یا پوسٹ وغیرہ پر چلے جاتے ہیں اور چونکہ کچھ سائٹس کوکیز کا ریکارڈ رکھتی ہیں اس لیے آپ کا اکاؤنٹ نیم وہاں چلا جاتا ہے جس کو بعد میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    اسی طرح کچھ لنکس میں وائرس ہوتے ہیں، جیسے ہی آپ ان پر کلک کرتے ہیں وہ آپ کے فون، کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ میں داخل ہوجاتے ہیں جو فائلوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں جبکہ ہیکر بھی ایسے کلکس سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔

    اکاؤنٹ سیٹنگ

    اکثر لوگ سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنا لیتے ہیں لیکن سیٹنگ میں جانے کا تکلف نہیں کرتے حالانکہ ان کو اپنی شخصیت اور کام کے حوالے سے سیٹ کرنا بہت ضروری ہے۔

    اسی میں آپشن ہوتا ہے کہ کون آپ کی پروفائل تک رسائی رکھ سکتا ہے، کون کمنٹ کر سکتا ہے اور پوسٹ کس کے پاس جائے گی؟ اگر آپ نے بھی ایسا نہیں کیا تو آج ہی سیٹنگ میں جائیں۔

    بہت زیادہ شیئرنگ نہ کریں

    24 گھنٹے تصاویر شیئر کرنے اور پوسٹس کرنے کی ضرورت نہیں، دلچسپ اور معلومات پر مبنی ہوں تو دن میں دو چار پوسٹس ہی کافی ہیں۔ اگر آپ بلاوجہ ہی بغیر کسی خاص موقع کے چیزیں شیئر کرتے چلے جائیں گے تو اس سے آپ کے فالوورز بور ہو سکتے ہیں اور ان فالو بھی کر سکتے ہیں۔

    مبالغہ آرائی سے پرہیز

    اکثر پوسٹس مبالغے پر مشتمل ہوتی ہیں جس سے لوگوں کے ذہن میں یہ خیال بیٹھ سکتا ہے کہ آپ کسی خاص مقصد کے تحت ایسا کر رہے ہیں، اس سے آپ کے بارے میں ان کی رائے تبدیل ہو سکتی ہے۔

    مزاح کا پہلو

    کوئی پوسٹ کرنی ہو یا پھر کسی پوسٹ پر کمنٹ، ہلکا پھلکا انداز اپنائیں جس میں مزاح کا پہلو ہو، اس سے لوگ لطف اندوز ہوتے ہیں۔ تاہم انتہائی سنجیدہ نوعیت کی پوسٹس جیسے بیماری یا وفات وغیرہ پر سنجیدہ کمنٹس ہی ہونے چاہئیں۔

    دوسروں کے جذبات کا خیال رکھیں

    اگر کسی کی پوسٹ میں گرامر یا کوئی اور غلطی ہے تو اس کا ذکر عام کمنٹس میں کر کے کم عملی کا احساس دلانے کے بجائے پرائیوٹ میسج میں جا کے بتائیں تو بہتر ہوگا تاکہ اسے لگے کہ آپ اس کی کم علمی کا مذاق نہیں اڑا رہے۔

    دوسروں کی تصویریں

    لوگوں یا دوستوں کی تصویریں ان کی اجازت کے بغیر ہرگز پوسٹ نہ کریں۔ اگر آپ کے کسی دوست کی سالگرہ ہے یا آرہی ہے اور آپ اس کو وش کرنا چاہتے تو کیک یا کسی اور چیز کی تصویر لگا کے کر سکتے ہیں۔

    لائیکس کا مطالبہ نہ کریں

    سوشل میڈیا پر یقیناً آپ کو پوسٹس کرنی چاہئیں لیکن ان کے لیے لائیکس یا شیئر کرنے کا مطالبہ نہیں کرنا چاہیئے بلکہ یہ معاملہ اپنے آن لائن دوستوں پر چھوڑ دینا چاہیئے کہ اگر وہ انہیں پسند ہے تو لائیک کریں، اسی طرح دوسرے لوگوں سے فالو اپ مانگنے پر بھی اصرار نہ کریں۔

  • گھوٹکی: ڈاکوؤں کی پولیس کو دھکمیاں، ویڈیو وائرل

    گھوٹکی: ڈاکوؤں کی پولیس کو دھکمیاں، ویڈیو وائرل

    گھوٹکی: صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے جدید اسلحے کے ساتھ اپنے مطالبات کی فہرست سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس ،انتظامیہ اورپل کے ٹھیکیدار کو دھمکی دی ہے، ڈاکوؤں کی جدید اسلحے کےساتھ دھمکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

    وائرل ویڈیو میں ڈاکوؤں نے مطالبہ کیا کہ پل کی تعمیر کے دوران ہمارے قبیلےاور ساتھیوں کو مزدوری پر رکھا جائے، ٹھیکیدار نےبات نہ مانی تو گھرپرحملہ کریں گے۔

    ویڈیو میں گھوٹکی پولیس سے مطالبہ کیا گیا کہ پولیس مقدمات سےہمارےنام نکال دے، پولیس کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں، اگر تنگ کیاگیاتو لڑیں گے، یہ اسلحہ لڑنےکےلئےلیاہے۔

    ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل نے بتایا کہ وائرل ویڈیو کندھ کوٹ کےجاگیرانی اور سبزوئی گینگ کی ہے، ضلع گھوٹکی میں مکمل امن امان ہے،ایسی کوئی صورتحال نہیں، پل کی تعمیر کےدوران گھوٹکی کا علاقہ ڈاکوؤں سےمحفوظ ہے۔

     

  • فیکٹ چیک: کیا نئے کرنسی نوٹ جاری ہورہے ہیں؟ اسٹیٹ بینک نے بتادیا

    فیکٹ چیک: کیا نئے کرنسی نوٹ جاری ہورہے ہیں؟ اسٹیٹ بینک نے بتادیا

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو غلط قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے جعلی خبریں گردش کر رہی ہیں جن کی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔

    مرکزی بینک نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر واضح کیا کہ فی الحال ایسی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے کہ پاکستان میں کرنسی نوٹ تبدیل کیے جائیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے نئے کرنسی نوٹوں کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی تھی، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ پشاور کے ایک طالب علم نے ڈیزائن کیے ہیں جن کی اسٹیٹ بینک نے منظوری دے دی ہے۔

  • سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم  کے  متحرک بعض اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہونے کا انکشاف

    سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کے متحرک بعض اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہونے کا انکشاف

    لاہور: سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم سے متعلق متحرک بعض اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، سائبرکرائم ونگ نے ملک بھرمیں کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی کی سوشل میڈیا پر مہم کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، ایف آئی اےسائبرکرائم نے سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم مواد وائرل کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی۔

    ایف آئی اے نے بتایا کالعدم تنظیم سے متعلق بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت سے آپریٹ ہورہے ہیں ، ایف آئی اے نے اشتعال انگیزمواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

    ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبرکرائم ونگ نے ملک بھرمیں کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے ، سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کے لئے پی ٹی اے سے رابطہ کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وفاقی حکومت نے کالعدم تنظیم کی جانب سے لانگ مارچ کے بعد سیکورٹی صورتحال کو مدنظر ‏رکھتے ہوئے 60 دن کے لیے پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی نے عسکریت پسندی کا راستہ اختیار کر رکھا ہے احتجاج ‏کرنےوالوں سےابھی بھی کہتا ہوں ہوش کے ناخن لیں فرانس کے سفارتخانے کو بند نہیں کر سکتے ذمہ ‏داری سے کہہ رہا ہوں فرانسیسی سفیر پاکستان میں نہیں ہے۔

  • کھانے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا نقصان جانتے ہیں؟

    کھانے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا نقصان جانتے ہیں؟

    ہم میں سے اکثر افراد اپنے کھانوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا پسند کرتے ہیں، تاہم اب ماہرین نے اس کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

    حال ہی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق کھانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کی عادت صحت کے لیے مضر ثابت ہوسکتی ہے۔

    امریکی یونیورسٹی آف ساؤتھ جارجیا میں کی جانے والی اس تحقیق میں کہا گیا کہ جو افراد اپنے کھانے کی تصاویر بناتے ہیں وہ لاشعوری طور پر زیادہ بھوک کا شکار ہو جاتے ہیں اور ان میں بسیار خوری کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے جس سے ان کے اندر ایک بعد دوسری خوراک کی طلب بڑھ جاتی ہے۔

    اس حوالے سے ایک سروے میں بتایا گیا کہ 80 اور 90 کی دہائی میں پیدا ہونے والے باقاعدگی سے ہوٹلنگ کے موقع پر کھانا شروع کرنے سے قبل تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔

    ماضی میں کی گئی تحقیقات میں کہا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پرکھانے کی تصاویر شیئر کرنے کے کافی فوائد ہیں، مثال کے طور پر ایسا کرنے سے کھانے کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔

    اس کی وضاحت کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ کھانے کی تصاویر بنانے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے سے دماغ کھانے کے حوالے سے ایک نکتے پر یکسو ہوتا ہے جس سے لاشعوری طور پر کھانے کی خوشبو دماغ میں بس جاتی ہے۔

    تاہم اب پرانی تحقیق کے برعکس نئی تحقیق میں کہا گیا کہ کھانے کی تصاویر بنانا اور انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے مضر اثرات انسانی جسم پر پڑتے ہیں جس سے انسان کی اشتہا بڑھ جاتی ہے اور اس کا معدہ زیادہ خوراک طلب کرتا ہے۔

    نئی تحقیق میں ماہرین نے 145 افراد پرریسرچ کی جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا، انہیں کرنچی تلی ہوئی اور پنیر کی اشیا دی گئی۔ ایک گروپ کو کہا گیا کہ کھانے سے قبل ان کی تصاویر بنائیں اور کھانے کے بعد اپنے تجربے سےمطلع کریں کہ کیا انہیں یہ اشیا پسند آئی اور وہ مزید انہیں کھانا چاہتے ہیں۔

    تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جس گروپ کو تصاویر بنانے کا کہا گیا تھا انہیں زیادہ نمبر دیے گئے یعنی انہوں نے زیادہ کھانا کھایا۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ تصویر بنانے کے دوران دماغ کے مخصوص خلیات جو کمانڈ ارسال کرتے ہیں ان کی جانب سے معدے کو مزید خوراک کی کمانڈ موصول ہوئی جس کی بنیاد پر انہوں نے زیادہ کھایا جس سے ان کی کیلوریز میں اضافہ ہوا۔

    ماہرین کے مطابق وہ افراد جو خوراک کا استعمال کم کرنے کے خواہاں ہیں خاص کر مغربی کھانے انہیں چاہیئے کہ وہ کھانے سے قبل تصویر بنانے سے اجتناب برتیں۔

  • بہت بڑا دھچکا : مارک زگر برگ سر پکڑ کر بیٹھ گئے

    بہت بڑا دھچکا : مارک زگر برگ سر پکڑ کر بیٹھ گئے

    واشنگٹن : گزشتہ رات سوشل میڈیا کی ایپلیکیشنز میں تعطل آنے کے بعد فیس بک کو بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ فیس بک کو آمدنی میں بڑا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

    اس حوالے سے غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروسز متاثر ہونے کے بعد امریکی اسٹاک ایکسچینج میں فیس بک کے شیئرز (حصص) کی قیمت 5.7 فیصد گرگئی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق پوری دنیا میں فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروسز گزشتہ کئی گھنٹوں سے تعطل کا شکار رہیں جس کے سبب صارفین بھی تذبذب کا شکار رہے۔

    فیس بک کے شیئرز کی قیمت گر گئی: 50 ارب ڈالرز کا نقصان ہو گیا

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوشل میڈیا سروسز معطل ہونے کی وجہ سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    امریکی اسٹاک ایکسچینج میں اس وقت تک فیس بک کے شیئرز کی قیمت 5.7 فیصد تک گرچکی ہے جس کی وجہ سے اسے تقریباً 50 ارب ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ فیس بک انتظامیہ کی جانب سے سروس متاثر ہونے پر صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔

  • سوشل میڈیا پر متعصبانہ میسجز : امریکی حکومت نے سخت ترین سزا سنادی

    سوشل میڈیا پر متعصبانہ میسجز : امریکی حکومت نے سخت ترین سزا سنادی

    نیو یارک : امریکا میں جارج فلائیڈ کی ہلاکت کا معاملہ ٹھنڈا ہونے کا نام نہیں لے رہا، آج بھی کچھ شرپسند عناصر سوشل میڈیا پر اپنی نفرت کا اظہار کررہے ہیں۔

    امریکہ کے شہر نیو یارک میں حکام نے نو فائر فائٹرز کو اپنے فون سے نسل پرستانہ میسجز اور میمز شیئر کرنے پر بغیر تنخواہ کے معطل کر دیا ہے۔ ان میسجز اور میمز میں منی ایپلس میں پولیس کے ہاتھوں جارج فلائیڈ کی ہلاکت کا بھی مذاق اُڑایا گیا تھا۔

    خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک ترجمان نے اس معطلی کو نیو یارک کے محکمہ فائر کی تاریخ میں دی جانے والی سخت ترین سزا قرار دیا ہے۔

    فائر ڈپارٹمنٹ کشمنر ڈینیئل نگرو کا کہنا تھا کہ کئی سیاہ فام فائر فائٹرز سے شکایات موصول ہونے کے بعد محکمے نے 9 فائر فائٹرز کو بغیر تنخواہ کے کچھ دنوں سے لے کر چھ ماہ تک کے عرصے کے لیے معطل کر دیا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ نو میں سے ایک فائر فائٹر کے بارے میں توقع ہے کہ وہ اپنی معطلی کے دن مکمل ہونے کے بعد ایجنسی چھوڑ دیں گے۔ اس کے علاوہ فائر ڈپارٹمنٹ کے تین افسران کی سرزنش بھی کی گئی۔

    نیویارک ٹائمز کے مطابق گذشتہ برس اپریل میں شیئر کیے جانے والے میمز اور میسجز میں سفید فام فائر فائٹرز نے منی ایپلس کے پولیس افسر ڈیرک شوون کے جارج فلائیڈ کی گردن پر گھٹنا رکھنے سے ہونے والی ہلاکت کے لمحات کا مذاق اُڑایا تھا۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ افسران نے دیگر نسل پرستانہ میسجز بھی شیئر کیے ہوئے تھے جن میں سے ایک مظاہرین پر آگ بجھانے کے آلے کے استعمال سے متعلق تھا۔

    سیاہ فام فائر فائٹرز نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ ان کا ماننا تھا ڈپارٹمنٹ میں اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے معطلی چھوٹی سزا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈپارٹمنٹ کے سربراہان نے تسلیم کیا ہے کہ وہاں نسل پرستی، صنفی امتیاز اور ہراسگی کو گوارا کیا گیا ہے۔

    ڈینیئل نگرو کے مطابق محکمے نے حالیہ برسوں میں تاریخی طور پر متنوع(مختلف نسلی پس منظر کی حامل) کلاسوں کا اکیڈمی میں خیرمقدم کیا ہے۔

    انہوں نے مسئلے کا اعتراف کیا لیکن کہا کہ محکمے میں ہر نسل اور طبقے کی شمولیت پر کام کیا جا رہا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ انہیں ایسا محسوس کروائیں کہ ان کا یہاں سے تعلق ہے تاہم کچھ صورتوں میں ہم ناکام ہوئے ہیں۔