Tag: social network

  • ٹرمپ کا سوشل نیٹ ورک ہیک کرلیا گیا

    ٹرمپ کا سوشل نیٹ ورک ہیک کرلیا گیا

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اعلان کردہ سوشل میڈیا ویب سائٹ متعارف کروائے جانے سے قبل ہی ہیک کرلی گئی، ویب سائٹ ابھی عوامی سطح پر دستیاب نہیں اور اس پر کام جاری ہے۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ سوشل میڈیا ویب سائٹ کو متعارف کروائے جانے سے قبل ہی ہیک کرلیا گیا۔

    نفرت انگیز اور غلط معلومات پھیلانے کے خلاف کام کرنے والے ہیکرز کے ایک گروپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے تیار ہونے والی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ تک رسائی کرکے اسے ہیک کیا۔

    ہیکرز نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ٹروتھ سوشل میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ہی ذاتی اکاؤنٹ کو ہیک کرکے اس پر سوئر کی تصویر شیئر کرنے سمیت اس پر ڈونلڈ جے ٹرمپ بھی لکھا۔

    نیویارک ٹائمز نے بھی اپنی رپورٹ میں متعدد ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ہیکرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تیار ہونے والی سوشل میڈیا نیٹ ورک کی ویب سائٹس کے متعدد اکاؤنٹس کو ہیک کیا۔

    ہیکرز کے گروپ کے مطابق ٹروتھ سوشل کی ویب سائٹ ابھی عوامی سطح پر دستیاب نہیں اور اس پر کام جاری ہے، تاہم انہوں نے ویب سائٹ کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا کر وہاں ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنے سمیت وہاں فرضی اکاؤنٹ بھی بنائے۔

    یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 21 اکتوبر کو نیا سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹروتھ سوشل متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

    ٹرمپ کی ٹیم کے مطابق ٹروتھ سوشل کا آزمائشی ورژن نومبر کے اختتام تک امریکی صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا جب کہ اسے مکمل طور پر 2022 کی پہلی سہ ماہی میں متعارف کرایا جائے گا۔

    ٹروتھ سوشل کو ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (ٹی ایم ٹی جی) اور ایک خصوصی کمپنی (ایس پی اے سی) کے انضمام سے بننے والی ایک نئی کمپنی کے ذریعے تیار کیا جائے گا۔

    ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ کس طرح کی سوشل ویب سائٹ ہوگی، امکان ہے کہ مذکورہ نیٹ ورک فیس بک کی طرح کا ہوگا، تاہم بعض افراد کا خیال ہے کہ ٹویٹر کی طرح مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ہوگا۔

  • ٹرمپ کے حامیوں کا اب کیا پلان ہے؟ روس نے بتادیا

    ٹرمپ کے حامیوں کا اب کیا پلان ہے؟ روس نے بتادیا

    ماسکو : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی اب روس کی شہریت حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں، اس بات کا نکشاف روسی عہدیدار نے اپنے ایک بیان میں کیاہے۔

    روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ انہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے سوشل نیٹ ورک کے ذریعہ پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ ان پیغامات میں امریکی صدر کے حامیوں نے روسی شہریت کیسے حاصل کی جائے اس بارے میں معلومات طلب کی گئیں ہیں۔

    زاخارووا کے مطابق ایسے پیغامات ان لوگوں کی طرف سے آرہے ہیں جنہوں نے ریپبلکن پارٹی کی حمایت کی ہے اور جو اپنے سیاسی نظریات کی وجہ سے اب امریکی انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ ظلم و ستم سے خوفزدہ ہیں۔

    یاد رہے کہ واشنگٹن میں صدارتی انتخابات کے نتائج کی توثیق کے اجلاس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے ہنگامہ آرائی کی تھی۔ مشتعل ہجوم کی امریکی کیپیٹل ہل عمارت کے باہر ہنگامہ آرائی کے دوران ڈرمپ کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں ایک خاتون سمیت 4 افراد کی موت ہوگئی جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

    پولیس نے اس واقعے میں ملوث متعدد افراد کو حراست میں لیے تھے اور جائے واردات سے کچھ ہتھیار بھی ضبط کیے۔ اس واقعے کی ہر طرف سے مذمت کی جارہی ہے۔ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ کے حامیوں کی ہنگامہ آرائی کو غداری قرار دیا۔

  • فیس بک کی صارفین کے لیے نئی سہولت

    فیس بک کی صارفین کے لیے نئی سہولت

    سماجی ویب سائٹ فیس بک کے صارفین کے لیے نئی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    فیس بک انتظامیہ کی جانب سے صارفین کی پوسٹ کے حوالےسےنئی سہولت فراہم کی جائے گی جس کی مدد سے صارفین اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر کسی بھی پوسٹ کی معیاد ختم ہونےکے وقت کا انتخاب بھی کرسکیں گے۔

    ایکسپائری کے وقت کے تعین سے پوسٹ خود بخود اکاؤنٹ سےڈیلیٹ ہوجائے گی، صارفین بہت جلد اس سہولت سےمستفید ہوسکیں گے۔