Tag: Sodan

  • سوڈان : بحری جہاز ڈوب گیا، 15ہزار سے زائد بھیڑیں ہلاک

    سوڈان : بحری جہاز ڈوب گیا، 15ہزار سے زائد بھیڑیں ہلاک

    خرطوم : سوڈان کے بحیرہ احمر کی بندرگاہ میں ہزاروں بھیڑوں سے بھرا ہوا بحری جہاز ڈوب گیا تاہم عملہ کو ڈوبنے سے بچالیا گیا۔

    یہ واقعہ بحیرہ احمر کی بندرگاہ سوکین میں پیش آیا، جہاں مویشیوں کا جہاز سوڈان سے جانور برآمد کرکے سعودی عرب لے جا رہا تھا، جہاز میں کئی ہزار جانور موجود تھے جن کو بچایا نہ جا سکا تاہم جہاز کا عملہ بالکل محفوظ رہا۔

    سوڈانی بندرگاہ کے سینئر اہلکار کے مطابق بحری جہاز بدر ون اتوار کی صبح ڈوب گیا، جہازمیں 9 ہزار بھیڑوں کی گنجائش تھی لیکن اس میں 15 ہزار800 بھیڑیں سوار کی گئی تھیں جو حادثے کا سبب بنا۔

    ایک اور اہلکار کے مطابق عملے کو ڈوبنے سے بچا لیا گیا ہے لیکن حادثے کے معاشی اور ماحولیاتی اثرات پر تشویش ہے۔

    ایسوسی ایشن کے لائیو اسٹاک ڈویژن کے سربراہ صالح سلیم نے کہا کہ ڈوبنے والے مویشیوں کی کل مالیت تقریباً 75 کروڑ 60 لاکھ تھی انہوں نے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مویشیوں کے مالکان صرف700 کے قریب بھیڑیں ڈوبنے سے بچا سکے ہیں لیکن وہ بہت بیمار ہیں اور ان کے زندہ بچنے کے کوئی امکانات نہیں۔

    Thousands of sheep drown as Sudan ship sinks | ABS-CBN News

    گزشتہ ماہ اسی سوکین بندرگاہ کے کارگو ایریا میں آگ بھڑک اٹھی تھی جو گھنٹوں جاری رہی اور اس سے بھی بھاری نقصان ہوا تھا۔

     

  • سوڈان حکومت کا سابق صدر کو عالمی عدالت کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    سوڈان حکومت کا سابق صدر کو عالمی عدالت کے حوالے کرنے کا فیصلہ

    سوڈان نے دارفور تنازع کے مطلوبہ ملزمان کو انٹرنیشنل کریمنل کورٹ ( آئی سی سی) کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق صدر عمر البشیر، سابق وزیر دفاع عبدالرحیم محمد حسین اور شمالی کردفان کے سابق گورنر احمد ہارون انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کو مطلوب ہیں۔

    عرب نیوز کے مطابق سوڈان کی وزیر خارجہ مریم المہدی نے کہا ہے کہ’ سوڈان دارفور تنازع میں طویل عرصے سے مطلوب سابق آمر عمر البشیر اور دیگر کو انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے حوالے کرے گا‘۔

    انہوں نے کہا کہ’ کابینہ نے مطلوب افراد کو انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 77 سالہ عمر البشیر 2009 سے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کو مطلوب ہیں اور عدالت نے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔

    عمر البشیر کو حوالے کرنے کا فیصلہ آئی سی سی کے چیف پراسیکیورٹر کے دورہ سوڈان کے دوران ہوا ہے۔ العربیہ نیٹ کے مطابق انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے پراسیکیوٹر نے سوڈانی عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ دارفور تنازع کے مطلوبین کو جلد از جلد حوالے کرے۔

    انٹرنیشنل کریمنل کورٹ عمر البشیر سمیت سابق عہدیداروں پر جنگی جرائم اور دارفور میں انسانیت سوز جرائم کے الزامات عائد کررہی ہے، ملزمان الزامات کوغلط قرار دے رہے ہیں۔

    سوڈانی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ مریم الصادق المہدی نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے پبلک پراسیکیوٹر کریم خان سے خرطوم میں ملاقات کے موقع پر کہا تھا کہ سوڈانی کابینہ مطلوب شخصیات کو حوالے کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

    مریم المہدی نے پراسیکیوٹر کو اطمینان دلایا ہے کہ سوڈانی حکومت دارفور جنگ کے متاثرین کو انصاف دلانے کے سلسلے میں عالمی عدالت کے ساتھ تعاون کرے گی۔

    اس سے قبل انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے سینیئر پراسیکیوٹر نے سوڈانی حکام سے کہا تھا کہ دارفور کے متاثرین کو انصاف دلانے اور وہاں سنگین جرائم کے ذمہ داران کے احتساب کے لیے سوڈانی حکام عملی اقدامات کریں۔

  • سوڈان میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 57 افراد ہلاک

    سوڈان میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 57 افراد ہلاک

    دارفور : سوڈان میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 57 افراد ہلاک اور 20افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوڈان کے شمالی صوبہ دارفور میں ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، سڑک حادثے میں کم از کم 57 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ شانگل توبايا علاقے سے کچھ کلومیٹر دور نيالا اور الفشیر شہروں کو جوڑنے والے راستے پر ام ڈرائسی علاقے میں جمعرات کی شام کو ہوا۔

    اس حادثے میں 20 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ اس وقت ہوا جب مسافروں کو لے جانے والی ایک مال بردار گاڑی چھوٹی گاڑیوں کو لے جا رہے ٹرک سے ٹکراگئی۔

    واضح رہے کہ سوڈان دنیا میں سب سے زیادہ سڑک حادثات والے ممالک میں سے ایک ہے، یہاں خاص طور سے گاڑی چلانے میں لاپروائی اور سڑکوں کی خراب حالت کی وجہ سے اکثر حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔