Tag: soha ali khan

  • سوہا علی ارب پتی ہونے کے باوجود کرائے کے مکان میں کیوں رہیں؟ اہم انکشاف کردیا

    سوہا علی ارب پتی ہونے کے باوجود کرائے کے مکان میں کیوں رہیں؟ اہم انکشاف کردیا

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان نے حال ہی میں اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے بارے میں لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ انڈسٹری میں آنے سے قبل فنانس کے شعبے میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوہا علی خان نے لندن اسکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کرنے کے بعد ممبئی میں ایک بین الاقوامی بینک میں ملازمت اختیار کی، جہاں ان کی سالانہ تنخواہ 2.2 لاکھ روپے تھی، جبکہ وہ 17 ہزار روپے ماہانہ کرایہ ادا کرتی تھیں۔

    رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں سوہا کا کہنا تھا کہ ان کی آمدنی کا بڑا حصہ کرایے میں چلا جاتا تھا، لیکن وہ خودمختار زندگی گزارنا چاہتی تھیں تاکہ اپنے فیصلے خود لے سکیں۔

    اداکارہ نے انکشاف کیا کہ فلم انڈسٹری میں آنے کا فیصلہ ان کے لیے آسان نہ تھا کیونکہ وہ جانتی تھیں کہ ان کے والدین شرمیلا ٹیگور اور منصور علی خان پٹودی ممکنہ طور پر ناراض ہوسکتے ہیں۔ لیکن مالی خودمختاری نے انہیں اعتماد بخش دیا تھا۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں اہم موڑ اس وقت آیا جب انہیں ایک ماڈلنگ پراجیکٹ سے انڈسٹری میں بریک ملا جس کی فیس 5 لاکھ روپے تھی۔

    ”پیلی کوٹھی“ میں کیا ہوا تھا؟ سوہا علی بتاتے ہوئے کانپ اُٹھیں

    بعد ازاں سوہا علی خان کو فلم دل مانگے مور میں شاہد کپور کے ساتھ کاسٹ کرلیا گیا، جس کا معاوضہ انہیں 10لاکھ روپے دیا گیا، اس کے بعد سے انہوں نے اداکاری کو بطور پیشہ اپنا لیا اور اب بھی فلموں میں کام کرکے بہترین اداکاری سے اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔

  • ”پیلی کوٹھی“ میں کیا ہوا تھا؟ سوہا علی بتاتے ہوئے کانپ اُٹھیں

    ”پیلی کوٹھی“ میں کیا ہوا تھا؟ سوہا علی بتاتے ہوئے کانپ اُٹھیں

    معروف بھارتی اداکارہ سوہا علی خان اپنے گھر ”پیلی کوٹھی“ کو چھوڑنے کی مافوق الفطرت وجہ بتاتے ہوئے کانپ اُٹھیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں معروف اداکارہ سوہا علی خان سے جب سوال کیا گیا کہ آپ ڈراؤنی فلم میں کام کر رہی ہیں تو کیا آپ خود بھوت پریت پر یقین رکھتی ہیں۔

    جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے اس کا بہت نزدیک سے مشاہدہ کیا ہے۔ یہ واقعہ ہماری فیملی کے ساتھ ہوا اور میں خود بھی اس کی گواہی دوں گی۔

    انہوں نے بتایا کہ جب ہماری رہائش پیلی کوٹھی میں تھی تو میری خاندان کی ایک بزرگ خاتون کو بھوت نے طمانچہ مارا تھا، ان کے گال پر تھپڑ کے نشان بھی واضح تھے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ خوفناک معاملہ سامنے آنے کے بعد ہم لوگوں نے جلدی جلدی اپنا سامان سمیٹا اور پتوڈی بنگلے میں منتقل ہوگئے جو یہاں سے قریب ہی تھا۔

    سوہا نے مزید بتایا کہ اس واقعے کے بعد ہم نے پھر کبھی مڑ کر بھی پیلی کوٹھی کو نہیں دیکھا جو اب ایک کھنڈر بن چکی ہے اور اب تک وہاں کوئی آباد نہیں ہوسکا ہے۔

    دوسری جانب سیف علی خان حملہ کیس میں نیا موڑ آگیا ہے، پولیس کی جانب سے جمع کروائی گئی چارج شیٹ میں انکشاف نے سب کو حیران کر دیا۔

    ممبئی پولیس کی چارج شیٹ میں انکشاف ہوا کہ سیف علی خان کی رہائش گاہ کے اندر سے لیے گئے فنگر پرنٹس جیل میں موجود مرکزی ملزم شریف الاسلام کے نہیں ہیں۔

    ممبئی پولیس نے تقریباً 20 نمونے سی آئی ڈی کے فنگر پرنٹ بیورو کو بھجوائے تھے جن میں سے 19 نشانات شریف الاسلام سے میچ نہیں کرتے۔

    چارج شیٹ کے مطابق باتھ روم کے سیاہ دروازے، بیڈ روم کے سلائیڈنگ ڈور اور الماری پر پائے گئے فنگر پرنٹس شریف الاسلام کے نہیں، رہائش گاہ کی آٹھویں منزل سے لیے گئے فنگر پرنٹ مرکزی ملزم کے ہیں۔

    ابراہیم علی خان نے سوشل میڈیا کو ’نفرت انگیز دنیا‘ قرار دے دیا

    ممبئی پولیس سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ فنگر پرنٹس کے میچ ہونے کے امکانات 1000 میں سے ایک کے ہیں کیونکہ بہت سے لوگ جگہوں کو استعمال کرتے اور چھوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ فنگر پرنٹ ثبوت نہیں۔

  • سوہا علی خان نے شوہر کے ساتھ بیٹی کی تصویر شیئر کردی

    سوہا علی خان نے شوہر کے ساتھ بیٹی کی تصویر شیئر کردی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے اپنی بیٹی کے انسٹاگرام ڈبیو کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ سوہا علی خان اور اداکار کُنال کیمو 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ دونوں اداکاروں نے اولاد کی آمد کی خبر پہلے ہی انڈسٹری اور مداحوں سے شیئر کردی تھی، سوہا کے گھر بیٹی کی پیدائش رواں سال 29 ستمبر کو ہوئی۔

    بیٹی کی پیدائش پر دونوں اداکار بے حد خوش ہوئے اور انہوں نے بچی کا نام ’عنایا‘ رکھا۔

    سوہا علی خان جنہوں نے اب تک بارہا فلموں میں کام کیا جبکہ اُن کے شوہر آج کل اپنی نئی آنے والی فلم گول مال آگین کی تشہیر میں مصروف ہیں، اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام پر بیٹی کے پہلے ڈبیو کی تصویر شیئر کی۔

    Bliss ❤️

    A post shared by Soha (@sakpataudi) on

    سوہا کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عنایہ اپنے والد کی گود میں ہیں اور وہ اُسے پیار سے دیکھ رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • سوہاعلی خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    سوہاعلی خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    رنگ دے بسنتی سے شہرت پانے والی بالی وڈ کی خوبرو حسینہ سوہا علی خان سپر سٹار کنال کھیمو کے ساتھ ایک سادہ سی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

    پٹودی خان کی سب سے چھوٹی بیٹی اور سیف علی خان کی بہن سوہا کی شادی کی تقریب25 جنوری کو ممبئی میں منعقد ہوئی۔سوہا کی شادی کی تقریب ان کے بھائی سیف کی شادی کی نسبت انتہائی سادہ تھی۔

    شادی کی رسومات میں صرف پتودی خاندان شریک تھا اورمیڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

    نارنجی اور کریم رنگت کے روایتی لہنگے میں سوہا علی خان انتہائی خوبصورت لگ رہیں تھیں تو آف وائٹ شیروانی میں کنال بھی انتہائی دلکش نظرآرہے تھے۔

    محفل میں سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی جو کہ اپنے والد کے قد برابر ہوگئے ہیں اور سیاہ شیروانی اور گلابی پگڑی میں انتہائی وجیہہ لگ رہے تھے۔

    شادی کے بعد نو بیاہتا جوڑے نے باہرآکرمیڈیا سے ملاقات کی اور رات میں اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کے لئے ایک پرشکوہ تقریب کا اہتمام کیا۔

  • سوہا علی خان نے دلہن بننے کا فیصلہ کرلیا

    سوہا علی خان نے دلہن بننے کا فیصلہ کرلیا

    بالی وڈ: بھارتی فلم’ڈھونڈتے رہ جاوٗگے‘میں بے پناہ پذیرائی حاصل کرنے والی دلکش جوڑی کنال کھیمو اور سوہا علی خان نے بالاخر شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کرلیا ہے

    بالی وڈ نگری میں گردش کرتی خبروں کے مطابق سیف علی خان کی چھوٹی بہن سوہا علی خان نے بابل کا گھر چھوڑ کر پیا نگر جانے کا فیصلہ کرلیا ہے اورآئندہ جنوری میں ان کے منگیتر کے ساتھ شادی کی تیاریاں کررہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مردانہ وجاہت کے شاہکار کمار کھیمو نےسوہا کو اس سال کی شروعات میں خوشبؤں کے شہر پیرس میں پروپوز کیا تھا اور دونوں نے جولائی 2014 میں منگنی کی تھی اوراب اس حسین جوڑے نے اپنے رشتے کو باقاعدہ نام دینے کافیصلہ کیا ہے شادی کی تاریخ 25 جنوری 2015 ہے۔

    دولہا دلہن کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ دونوں اپنی شادی سادگی سے کرنا چاہتے ہیں لیکن چھوٹے نواب کی بہن کی شادی سادگی سے ہوجائے ایسا کیسے ممکن ہے لہذا سال 2015 کی شروعات ہوگی ایک اور دھماکے دار شادی سے۔