Tag: sohail aman

  • پاک فضائیہ کے سربراہ کے لیے سعودی عرب کی جانب سے اعزاز

    پاک فضائیہ کے سربراہ کے لیے سعودی عرب کی جانب سے اعزاز

    ریاض: پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کو سعودی عرب کی جانب سے ’’کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسی لینس‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ سہیل امان کو سعودی عرب کی جانب سے ’’کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسی لینس ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا۔

    ایوارڈ جنرل عبد الرحمٰن، چیف آف جنرل اسٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز نے دیا۔ ایئر چیف کو ایوارڈ رائل سعودی فضائیہ کو مختلف شعبہ جات میں بھرپور تعاون پر دیا گیا۔

    ترجمان کےمطابق ایئر چیف نے افواج میں دوستانہ تعلقات کے لیے شاندار خدمات انجام دیں۔ ایئر چیف کی چیف آف جنرل اسٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز سے بھی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں ایئر چیف نے انسداد دہشت گردی آپریشنز میں پاک فضائیہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

    دوسری جانب جنرل عبدالرحمٰن نے دفاعی تعلقات کے فروغ میں ایئر چیف کی خدمات کو سراہا۔ جنرل عبد الرحمٰن نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے اسے دنیا کی دوسری فضائی افواج کے لیے رول ماڈل قرار دیا۔

    بعد ازاں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے رائل سعودی ایئر آپریشنز سینٹر ریاض کا بھی دورہ کیا۔ ایئر چیف مارشل نے میجر جنرل محمد بن صالح العطیبی سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں دونوں فضائی افواج میں بے مثال باہمی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ایئر چیف نے رائل سعودی فضائیہ کو ملٹری اور ہوا بازی تربیت میں تعاون کی پیشکش کی۔

    ایئر چیف نے سعودی عرب کی وزارت دفاع کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے سعودی نائب وزیر دفاع محمد عبداللہ العیش سے ملاقات کی۔ نائب وزیر دفاع نے رائل سعودی فضائیہ سے پاک فضائیہ کے تعاون کو سراہا۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دو طرفہ دفاعی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ دونوں برادر ممالک میں دفاعی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اصغرخان نےپاک فضائیہ کوجدیدفضائی قوت بنانےمیں کلیدی کردارادا کیا‘ ایئرچیف

    اصغرخان نےپاک فضائیہ کوجدیدفضائی قوت بنانےمیں کلیدی کردارادا کیا‘ ایئرچیف

    اسلام آباد : ایئرچیف مارشل سہیل امان نے سابق ایئرچیف اصغرخان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اصغر خان نے جانفشانی اور بہادری سے نو زائیدہ ائیر فورس کی قیادت کی۔

    تفصیلات کے مطابق ایئرچیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کے پہلے پاکستانی کمانڈران چیف ایئرمارشل ریٹائرڈ اصغرخان انتقال پررنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اصغر خان نے پاک فضائیہ کو جدید فضائی قوت بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

    ایئرچیف سہیل امان نے کہا کہ اصغرخان غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیت، غیر متزلزل عزم کے پیکرتھے۔


    سابق ایئرچیف مارشل اصغرخان انتقال کرگئے


    خیال رہے کہ تحریک استقلال کے سربراہ سابق ایئرچیف مارشل اصغرخان اس جہانِ فانی سے کوچ کرگئے، ان کی عمر 97 برس تھی۔

    یاد رہے کہ اصغرخان 1957 میں ایئرچیف کے عہدے پرفائز ہوئے اور اس وقت ان کی عمر 36 سال تھی اور وہ کم عمر ترین فضائیہ کے سربراہ تھے


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • ایئر چیف سے سعودی نائب وزیردفاع کی ملاقات

    ایئر چیف سے سعودی نائب وزیردفاع کی ملاقات

    اسلام آباد : سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ نے ایئرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے استقبال کیا۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ جب ایئرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا، پاک فضائیہ کےچاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

    اس موقع پر سعودی نائب وزیردفاع نے ایئرچیف مارشل سہیل امان سے خصوصی ملاقات کی، ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سعودی نائب وزیردفاع نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کردارکو سراہا، انہوں نے مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونےکے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

    ایئرچیف مارشل نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان پرانے، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں ،ایوی ایشن کے شعبے اور فوجی تربیت میں تعاون جاری رکھیں گے۔

    سعودی وفد کو پاک فضائیہ کے تنظیمی ڈھانچے، پیشہ ورانہ کردارپر بریفنگ بھی دی گئی۔

  • ہم طیارہ سازی کےشعبےمیں اہم راستےپرقدم رکھ چکےہیں‘ ایئرچیف

    ہم طیارہ سازی کےشعبےمیں اہم راستےپرقدم رکھ چکےہیں‘ ایئرچیف

    کامرہ : پاک فضائیہ کےسربراہ سہیل امان کاکہناہےکہ ایوی ایشن سٹی کے قیام سےہوابازی کےشعبے میں بہتری کے ساتھ معاشی ترقی بھی ہوگی۔

    تفصیلات کےمطابق ایئرچیف سہیل امان نےپاک فضائیہ کے دفاعی وژن کے تحت ایوی ایشن سٹی کا قیام عمل میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور کراچی میں میڈیکل ایئر یونیورسٹیز بھی قائم کی جارہی ہیں۔

    پاک فضائیہ کےسربراہ کا کہناتھاکہ ایئریونیورسٹی ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اہم کردارادا کررہی ہے جبکہ مضبوط دفاع کےلیے ایسے اداروں کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئےکہاکہ مضبوط پاکستان کےلیے ایک مضبوط فضائیہ اور ایک فضائی پلیٹ فارم انتہائی ضروری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایوی ایشن سٹی کا قیام انتہائی موزوں وقت پر کیا گیا ہے اور یہ ہرقسم کی ضروریات کو پورا کرے گی۔

    واضح رہےکہ وفاقی وزیرکا کہناتھا کہ ایوی ایشن سٹی سے نہ صرف ہمیں دفاع اور سلامتی کے شعبے میں صلاحیتیں اجاگر کرنے میں مدد ملے گی بلکہ یہ کمرشل ایوی ایشن سرگرمیوں کے لئے بنیاد ثابت ہو گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاک فضائیہ نے ضربِ عضب میں اہم کردارادا کیا ہے، سہیل امان

    پاک فضائیہ نے ضربِ عضب میں اہم کردارادا کیا ہے، سہیل امان

    کراچی: پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کاکہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے آپریشن ضربِ عضب میں پاک آرمی کے ساتھ مل کرکلیدی کردارادا کیا ہے۔

    کراچی ائیروارکالج فیصل میں رائل ایرو ناٹیکل سوسائٹی پاکستا ن کی تقریب سے خطاب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابیا ں ملی ہیں اورپوری پاکستانی قوم کو اپنی فضائیہ پرفخر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ ایک جدید فضائی قوت ہوتے ہوئے اپنے اثاثہ جات اورافرادی قوت کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔

    ائیر چیف نے کہا کہ سوسائٹی نے ایوی ایشن کی ترقی کے لیے بہت کام کیا، تقریب میں ائیرچیف مارشل سہیل امان کو رائل ایرو ناٹیکل سوسائٹی کا فیلو منتخب کرلیا گیا۔

  • ایئرچیف مارشل سہیل امان شاہینوں کا حوصلہ بڑھانے میدان جنگ پہنچ گئے

    ایئرچیف مارشل سہیل امان شاہینوں کا حوصلہ بڑھانے میدان جنگ پہنچ گئے

    اسلام آباد : پاکستان ائیرفورس کے سربراہ سہیل امان نے آپریشن ضرب عضب میں فرنٹ سے لیڈ کرکے اور دہشت
    گردوں کے ٹھکانےتباہ کرکے ائیرفورس کے جوانوں کیلئے نئی مثال قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان بھی اپنے شاہینوں کا حوصلہ بڑھانے میدان جنگ میں پہنچ گئے۔

    سہیل امان نے آپریشن ضربِ عضب کے فیصلہ کن مرحلے میں شرکت کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کے ایک فارورڈ آپریٹنگ بیس سے لڑاکا طیاروں کی ایک فارمیشن میں پرواز کی۔

    اس فضائی حملے کے دوران دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں اور اسلحے کے ڈپو تباہ ہوئے۔ائیر چیف نے فضائی اورزمینی عملے سے ملاقات بھی کی اوران کی ملکی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ان کے پُرجوش عزم اور حوصلے کی داد دی۔

    پاک فضائیہ کے عظیم جنگجوہیروزکوخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ائیر چیف نے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا بھرپور اعادہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے 1965 ء کی جنگ میں ایک مؤثر کردار ادا کیا تھا اور اب آپریشن ضربِ عضب میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

    پاک فضائیہ مستقبل میں بھی ایک ناقابل تسخیر اورمؤثر قوت ثابت ہوگی۔