Tag: Sohail Anwar Siyal

  • فریال تالپور کے خلاف اقامہ رکھنے کی درخواست پرسماعت

    فریال تالپور کے خلاف اقامہ رکھنے کی درخواست پرسماعت

    کراچی : فریال تالپورو دیگرکے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران خواجہ شمس الاسلام نے کہا کہ فیصلے تک فریال تالپور سےعوامی عہدہ واپس لیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپوراور دیگر کے خلاف اقامہ رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

    عدالت میں سماعت کے دوران فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جےآئی ٹی سپریم کرٹ نے تشکیل دی تھی، درخواست سے جے آئی ٹی کا کوئی تعلق نہیں۔

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ فریال تالپور نے اپنے جواب میں اقامہ ظاہرنہیں کیا، ملک لوٹ کر بیرون ملک اثاثے بنائے گئے۔

    خواجہ شمس الاسلام نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کی ہرگلی تباہی کی داستان سنا رہی ہے،21 جولائی 2014 کو اقامہ جاری ہوا، 3 بارتوسیع ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ فریال تالپورنے جواب میں دبئی کے اثاثے بھی ظاہرنہیں کیے، شارجہ کا بینک اکاؤنٹ بھی چھپایا گیا۔

    خواجہ شمس الاسلام نے کہا کہ ہم مشکورہیں جوثبوت نہیں تھے وہ جواب میں انہوں نے جمع کرا دیے، انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے متعلق کیس کا یہاں بھی اطلاق ہوتا ہے۔

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ نےقراردیا عوامی نمائندوں کوصادق وامین ہونا چاہیے، عدالت عظمیٰ قراردے چکی عدالتیں خاموش نہیں بیٹھ سکتیں۔

    واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں صوبائی وزیر سہیل انور سیال کے اقامے کی درخواست پر 22 فروری کو سماعت ہوگی۔

  • پولیس اور رینجرز نے مل کر کراچی کو محفوظ بنایا، سہیل انور سیال

    پولیس اور رینجرز نے مل کر کراچی کو محفوظ بنایا، سہیل انور سیال

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز نے مل کر کراچی کو محفوظ بنایا، کراچی کی صورتِ حال دیگر شہروں کی نسبت مختلف تھی اور ہے۔

    سابق وزیرِ داخلہ سندھ انور سیال نے کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد امن و امان صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، لیکن صوبائی حکومت جو اچھے کام کرتی ہے اس پر سراہا نہیں جاتا۔

    [bs-quote quote=”آج وزیرِ اعلیٰ ایک کانسٹیبل کا تبادلہ بھی نہیں کر سکتا: انور سیال” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ آج وزیرِ اعلیٰ کسی ایک کانسٹیبل کا تبادلہ بھی نہیں کر سکتا، سندھ حکومت نے امن کے لیے رینجرز کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔

    سہیل انور سیال نے اقرار کیا ’کراچی میں موبائل چھیننے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، تاہم شہر کی صورتِ حال پر سندھ حکومت اپنا کام کر رہی ہے۔‘

    انھوں نے کہا کہ 2012 سے پہلے کراچی نے بہت سی لاشیں دیکھی ہیں، لسانی فساد، دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بہت زیادہ تھے، پھر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آپریشن کیا گیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  غیر ذمہ دارانہ بیان، بلاول بھٹو کی سہیل انور سیال کو سخت وارننگ


    سب کی کاوشوں سے کراچی میں امن و امان کی صورتِ حال بہت بہتر ہوئی، سانحہ اے پی ایس کے بعد آل پارٹیز کانفرنس نے آپریشن کا فیصلہ کیاتھا۔ موبائل فون چھیننے کے واقعات کے تدارک کے لیے وفاق کے ماتحت پی ٹی اے نے ایک سافٹ ویئر بنانے کا وعدہ کیا ہے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل سہیل انور سیال نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان سے آنے والوں کو ہم پال رہے ہیں، ان لوگوں کو ہم نے پناہ دی، ان کو گھر، زمینیں اور اناج دیا، جس پر نہ صرف ایم کیو ایم کی جانب سے سخت ردِ عمل سامنے آیا بلکہ پی پی چیئرمین نے بھی ان کی سخت سرزنش کی۔

  • اردوبولنے والوں کےخلاف نہیں، کل  جوبیان دیا تھا آج بھی اس پر قائم ہوں،سہیل انورسیال

    اردوبولنے والوں کےخلاف نہیں، کل جوبیان دیا تھا آج بھی اس پر قائم ہوں،سہیل انورسیال

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سہیل انورسیال کا کہنا ہے کہ کل جوبیان دیاتھاآج بھی اس پرقائم ہوں، میں کسی اردو بولنے والے کیخلاف نہیں ہوں، سندھ توڑنے کی جو بات کرے گا ہم اس کے خلاف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی سہیل انورسیال نے میڈیا سے گفتگو میں اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کل جوبیان دیاتھاآج بھی اس پرقائم ہوں، اس سوچ کیخلاف بیان دیا تھا جو 12مئی کے پیچھے کھڑی ہے۔

    سہیل انورسیال کا کہنا تھا کہ میری تقریرمحمدحسین کی تقریرکے بعد کی تھی، میں کسی اردو بولنے والے کیخلاف نہیں ہوں، سندھ توڑنے کی جو بات کرے گا ہم اس کے خلاف ہیں۔

    https://youtu.be/5jKyk0WZoJU

    انھوں نے کہا کہ شہیدوں کی پارٹی سے وابستہ ہوں ، فخر ہے اردو بولنے والے اور سندھی بولنے والے بھائی بھائی ہیں۔

    مزید پڑھیں : سہیل انورسیال کی مہاجروں سے متعلق اشتعال انگیز تقریر

    یاد رہے گذشتہ روز سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انورسیال نے سندھ اسمبلی میں اشتعال انگیز تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان سے آنے والوں کو ہم پال رہے ہیں، ان لوگوں کو ہم نے پناہ دی، ان کو گھر، زمینیں اور اناج دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں جن کو پناہ دی، آج وہ ہی سندھ کے خلاف باتیں کررہے ہیں، ان کے بھگوڑے لیڈر نے پاکستان کے خلاف تقریریں کیں، پہلے خود کو پاکستانی اورسندھی تسلیم کریں، پھر تنقید کریں۔

    پی پی رہنما نے کہا تھا کہ مہاجر کوئی نہیں جو یہاں رہ کر یہاں کا کھاتا ہے، وہ سندھی ہے، کوئی سندھ کو توڑنے اور کالاباغ ڈیم کی بات کرے گا تو ہم مرنا مارنا جانتے ہیں۔

    جس کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار  نے  سہیل انور سیال کے مہاجروں سے متعلق اشتعال انگریز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے  کہا تھا  کہ سہیل انورسیال آج شام تک اپن بیان پر معافی مانگیں، معافی نہیں مانگی تو پیر کو احتجاج کریں گے۔

  • سہیل انور سیال کی مہاجروں سے متعلق اشتعال انگیز تقریر، فاروق ستار کا معافی کا مطالبہ

    سہیل انور سیال کی مہاجروں سے متعلق اشتعال انگیز تقریر، فاروق ستار کا معافی کا مطالبہ

    کراچی: سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کی مہاجروں سے متعلق اشتعال انگیز تقریر پر فاروق ستار نے سخت مذمت کرتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سہیل انور سیال کے مہاجروں سے متعلق اشتعال انگریز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سہیل انورسیال آج شام تک اپنے بیان پر معافی مانگیں۔

    انہوں نے کہا کہ سہیل انور سیال نے معافی نہیں مانگی تو پیر کو احتجاج کریں گے، ان کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتاہوں، پی پی واضح کرے یہ سہیل انور سیال کا بیان ہے یا پارٹی پالیسی؟

    سہیل انورسیال کی مہاجروں سے متعلق اشتعال انگیز تقریر، فیصل سبزواری کی کڑی تنقید

    رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اس طرح کی تقاریر کی جاچکی ہیں، ہمیں ہمارا صوبہ دو تو پتہ چل جائے گا کون کس کو پال رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جنوبی صوبہ سندھ پاکستان کا سب سے ترقی یافتہ صوبہ ہوگا، ہم نے ہمیشہ شہری اور دیہی سندھ میں فرق کو ختم کرنے کی بات کی، پیپلزپارٹی نے ماضی میں سندھ کے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مردم شماری میں ہماری آبادی کو کم کرکے دکھایا گیا، حلقہ بندیوں میں ہمارے ساتھ ہاتھ ہوا، کوٹہ سسٹم ختم کر کہ روزگار نہیں دیا گیا۔

    خیال رہے کہ آج سندھ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ ہندوستان سے آنے والوں کو ہم پال رہے ہیں، ان لوگوں کو ہم نے پناہ دی، ان کو گھر، زمینیں اور اناج دیا۔

  • سہیل انورسیال کی مہاجروں سے متعلق اشتعال انگیز تقریر، فیصل سبزواری کی کڑی تنقید

    سہیل انورسیال کی مہاجروں سے متعلق اشتعال انگیز تقریر، فیصل سبزواری کی کڑی تنقید

    کراچی: سابق وزیر داخلہ، سندھ سہیل انورسیال کی اشتعال انگیز تقریر نے سندھ اسمبلی کا ماحول گرما دیا.

    تفصیلات کے مطابق سہیل انور سیال بھی ذوالفقارمرزا کی زبان بولنے لگے، سندھ اسمبلی میں ہجرت کرنے والوں‌کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا.

    سہیل انور سیال نے کہا کہ ہندوستان سے آنے والوں کو ہم پال رہے ہیں، ان لوگوں کو ہم نے پناہ دی، ان کو گھر، زمینیں اوراناج دیا.

    انھوں نے کہا کہ سندھ میں جن کو پناہ دی، آج وہ ہی سندھ کے خلاف باتیں کررہے ہیں، ان کے بھگوڑے لیڈر نے پاکستان کے خلاف تقریریں کیں.

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلے خود کو پاکستانی اورسندھی تسلیم کریں، پھر تنقید کریں.

    سہیل انورسیال کی تقریر کے دوران ایم کیو ایم کے اراکین نے شدید احتجاج کیا.

    بعد ازاں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فیصل سبزواری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نفرت، لاعلمی اورجہالت، یہ سارے عناصر سہیل انورسیال کی گفتگو میں نظرآئے.

    ان کا کہنا تھا کہ مہاجر اپنے حصے کا پاکستان لے کر آئے تھے، صوبے کو نوے فیصد ریونیو کراچی کما کردیتا ہے.

    فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ تنقید کرنے والے پہلے تاریخ پڑھ لیں.مہاجر اپنے حصے کا پاکستان لے کر آئے تھے.

  • سندھ میں امن و امان کی صورتحال اطمینان بخش ہے: سہیل انور سیال

    سندھ میں امن و امان کی صورتحال اطمینان بخش ہے: سہیل انور سیال

    کراچی: وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔ کراچی سے بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف فورسز نے کامیاب کارروائیاں کیں۔ سندھ میں امن و امان سے متعلق صورتحال بہتر ہے۔ کراچی میں بہت عرصے بعد قیام امن ممکن ہوسکا ہے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کسی کو ملک کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ رمضان میں پولیس کی تعیناتی تبدیل ہوتی رہے گی۔

    سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ راؤ انوار کے حوالے سے سندھ حکومت پر بہت الزامات لگے۔ ان کے کے خلاف انکوائری جاری ہے۔ ’اگر وہ مجرم ثابت ہوتے ہیں تو انہیں سزا ضرور ملے گی‘۔

    سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ راؤ انوار مجرم ثابت نہیں ہوتے تو انہیں دوبارہ تعینات کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ شکار پور میں پولیس اہلکاروں کے خلاف نوٹس لیا گیا ہے۔ شکار پور میں 2 اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ کر دیا گیا ہے۔

    سہیل انور سیال نے مزید کہا کہ کراچی میں بھتہ خوری، بوری بند لاشیں ملنے کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے تاہم امن و امان سے متعلق ابھی مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کسی کو بھی شہر کا امن تباہ کرنے نہیں دیں گے: وزیر داخلہ سندھ

    کسی کو بھی شہر کا امن تباہ کرنے نہیں دیں گے: وزیر داخلہ سندھ

    کراچی: وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ شہر کا امن بڑی مشکلوں سے بحال ہوا ہے، کسی کو کراچی کا امن تباہ کرنے نہیں دیں گے، لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ پر امن گھر لوٹ جائیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں گلشن اقبال حکیم سعید گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ ایک جماعت کے پاس جلسے کے لیے این او سی موجود ہے، تاہم معاملے کا بڑی باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے کارکنان سے پر امن رہنے کی اپیل کرتا ہوں، اور ان سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ پرامن طور پر اپنے اپنے گھر لوٹ جائیں، شہر کا امن ہم سب کو عزیز ہے اسے کسی بھی جماعت کو خراب نہیں کرنے دیں گے۔

    پی پی کارکنان نے بدترین مثال قائم کی: علی زیدی، پی ٹی آئی واقعے کی ذمہ دار ہے: سعید غنی

    ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ دنوں پی پی اور ایم کیو ایم نے کراچی میں جلسہ کیا اور ٹنکی گراؤنڈ میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے باقاعدہ اجازت نامہ لے کر جلسہ منعقد کیا تھا۔

    خیال رہے کہ کچھ دیر قبل گلشن اقبال حکیم سعید گراؤنڈ میں پی ٹی آئی اور پی پی کارکنان کے درمیان خونریز تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، مشتعل افراد نے موٹر سائیکل اور دو گاڑیوں کو نذر آتش کردیا تاہم پولیس دونوں گروپوں کو قابو کرنے میں ناکام ہوگئی۔

    کراچی، پی ٹی آئی اور پی پی کارکنان میں تصادم، تین گاڑیاں نذرآتش، پتھراؤ

    واضح رہے کہ حکیم سعید گراؤنڈ میں دونوں جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے پر پتھراؤ شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں دونوں جماعتوں کے متعدد کارکنان زخمی ہوگئے، مشتعل کارکنوں نے گراﺅنڈ میں لگے تحریک انصاف کے کیمپ کو اکھاڑ دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی آپریشن آرمی چیف اور آصف علی زرداری نے شروع کیا تھا: سہیل انور سیال

    کراچی آپریشن آرمی چیف اور آصف علی زرداری نے شروع کیا تھا: سہیل انور سیال

    سکھر: وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ نواز شریف کی فطرت میں جھوٹ بولنا شامل ہے، کراچی آپریشن کا کریڈٹ لینے والوں نے پانچ سال میں ٹکا بھی نہیں دیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سکھر پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انھوں نے ن لیگ کی جانب سے کراچی آپریشن کا کریڈٹ لینے پر شدید تنقید کی.

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ کراچی آپریشن سے پہلے نوازشریف اجلاس میں ضرور بیٹھے تھے، البتہ کراچی آپریشن کا فیصلہ آرمی چیف اور آصف زرداری نے کیا تھا. ن لیگ نےاداروں کونشانہ بنایا، پیپلزپارٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے.

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میرے خلاف نیب میں کوئی انکوائری نہیں ہورہی ہے، بلکہ نیب نےبھی میرے مؤقف کی تائید کی ہے.

    وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال سندھ میں بجلی کی بے حد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، جس کا سدباب ہونا چاہیے۔

    یاد رہے کہ پیپلزپارٹی نے لوڈشیڈنگ کے خلاف سندھ بھرمیں احتجاج اور دھرنے کا اعلان کیا ہے، لوڈشیڈنگ کے خلاف پہلے مرحلے میں کل لاڑکانہ میں دھرنا دیا جائے گا، دھرنے کی قیادت آغا سراج درانی، نثار کھوڑو اور دیگر کریں گے.


    نواز لیگ ناکام لیگ بن چکی ہے، سہیل انور سیال


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کل فائنل کوئی بھی ٹیم جیتے، جیت پاکستان کی ہوگی: سہیل انور سیال

    کل فائنل کوئی بھی ٹیم جیتے، جیت پاکستان کی ہوگی: سہیل انور سیال

    کراچی: وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ کل پاکستان سپر لیگ کا فائنل کوئی بھی ٹیم جیتے، جیت پاکستان کی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور تمام سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

    اسٹیڈیم کے دورے کے بعد اسٹیڈیم کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ رینجرز، پولیس اور سندھ حکومت نے مل کر پی ایس ایل فائنل کی تیاری کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں 9 سال بعد کرکٹ بحال ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سمیت تمام لوگ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے آئیں گے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں سب مل کر میچ دیکھیں گے تو دنیا میں اچھا تاثر جائے گا۔ ’کل پی ایس ایل کا فائنل کوئی بھی ٹیم جیتے، جیت پاکستان کی ہوگی‘۔

    سہیل انور سیال کا مزید کہنا تھا کہ رینجرز، پولیس اور فوج سمیت 15 ہزار اہلکار سیکیورٹی پر معمور ہوں گے۔ ’پورے شہر کو پیغام دیناچاہتا ہوں کہ کل صبر کا مظاہرہ کریں‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • راؤ انوار کو تحفظات تھے تو آئی جی کو بتانا چاہیئے تھا: وزیر داخلہ سندھ

    راؤ انوار کو تحفظات تھے تو آئی جی کو بتانا چاہیئے تھا: وزیر داخلہ سندھ

    کراچی: وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ راؤ انوار کو تحفظات تھے تو آئی جی کو بتانا چاہیئے تھا۔ میں نے راؤ انوار کے تحفظات دور کرنے کی پیشکش کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گرفتاری کے بعد وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا کہ میں نے راؤ انوار کے تحفظات دور کرنے کی پیشکش کی تھی۔

    وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ راؤ انوار کے تحفظات پر تحقیقاتی کمیٹی میں تبدیلی کے لیے کئی بار کہا۔ سپریم کورٹ نے پولیس کی کمیٹی بنا دی ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیس آگے چلے گا۔

    سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے جو تعاون درکار ہوگا وہ کریں گے۔ بطور وزیر داخلہ ہر شہری کی سیکیورٹی میرا فرض ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ راؤ انوار کو سیکیورٹی خدشات رہے ہیں، انہیں درکار سیکیورٹی دیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔