Tag: Sohail Anwar Siyal

  • وزیر داخلہ سندھ کا راؤ انوار کو جمعہ کو عدالت میں پیش ہونے کا مشورہ

    وزیر داخلہ سندھ کا راؤ انوار کو جمعہ کو عدالت میں پیش ہونے کا مشورہ

    کراچی: وزیر داخلہ سندھ سہیل انوار سیال نے مفرور سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو جمعہ کو عدالت میں پیش ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ راؤ انوار کے پاس واحد حل ہے چیف جسٹس کی ہدایت پر عمل کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا راؤ انوار کو مشورہ ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہوجائیں۔

    انہوں نے کہا کہ راؤ انوار کے پاس واحد حل ہے چیف جسٹس کی ہدایت پر عمل کریں اگر راؤ انوار سمجھتا ہے کہ وہ ملوث نہیں تو عدالت میں ثبوت پیش کرے۔

    انہوں نے کہا کہ معزز چیف جسٹس نے راؤ انوار کی حفاظتی ضمانت کے لیے احکامات دیے۔ راؤ انوار کے پاس جمعے تک کا وقت ہے۔

    یاد رہے کہ نقیب اللہ قتل میں ملوث راؤ انوار نے گزشتہ روز چیف جسٹس کو خط لکھا تھا کہ وہ بے گناہ ہیں۔ وقوع کے وقت وہ موقع پر موجود نہیں تھے، انصاف مظلوم کا حق ہے، آزاد جے آئی ٹی بنا دیں۔

    خط پڑھ کر سپریم کورٹ نے راؤ انوار کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے راؤ انوار کو حفاظتی ضمانت دے دی تھی۔

    چیف جسٹس نے انہیں جمعے کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کسی سے تعلق کا مطلب قتل کرنے کا لائسنس نہیں ہوتا: وزیر داخلہ سندھ

    کسی سے تعلق کا مطلب قتل کرنے کا لائسنس نہیں ہوتا: وزیر داخلہ سندھ

    کراچی: وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ نقیب، انتظار اور مقصود قتل کیس کی میرٹ پر تحقیقات ہو رہی ہیں، ملوث افراد کو سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی سے تعلق کا مطلب لائسنس ٹو کل نہیں ہوتا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اے آئی جی، انتظار اور نقیب کیس کی تحقیقاتی ٹیم کے افسران، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

    اجلاس میں راؤ انوار کے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہونے کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیقاتی ٹیم نے نقیب اللہ محسود کیس میں اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ بھی دی گئی۔

    اجلاس کے بعد سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق تفتیش درست سمت میں جارہی ہے۔ بلاول بھٹو نے تینوں کیسز کا نوٹس لیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ نقیب اللہ محسود کیس کی ایف آئی آر آج درج ہوگی۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد باقاعدہ تفتیش کا آغاز ہوگا۔ میرٹ پر تحقیقات ہورہی ہیں ملوث افراد کو سزا دی جائے گی۔ ’کسی سے تعلق کا مطلب لائسنس ٹو کل نہیں ہوتا۔ کسی کو کہیں بھی اجازت نہیں کہ بے گناہ افراد کو قتل کرے‘۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ راؤ انوار کو تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونا چاہیئے۔ راؤ انوار نے تحفظات کا اظہار کیا ہے تو ان کو بھی دیکھا جائے گا۔ ’راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ راؤ انوار کو تحقیقاتی ٹیم پر اعتراض ہے تو آئی جی کے سامنے پیش ہوں۔ ’سندھ حکومت کسی کو بھی بچانے کی کوشش نہیں کر رہی‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • راؤانوارکوکمیٹی پرتحفظات ہیں توآئی جی سندھ کوبتائیں‘ سہیل انورسیال

    راؤانوارکوکمیٹی پرتحفظات ہیں توآئی جی سندھ کوبتائیں‘ سہیل انورسیال

    کراچی : وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ راؤانوار کیس میں کمیٹی بنا رکھی ہے، جوبالکل با اختیارہے، راؤانوارکوکمیٹی پرتحفظات ہیں توآئی جی سندھ کوبتائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ سندھ سہیل انورسیال نے نادرن بائی پاس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرٹرانسپورٹ کوڈرائیورزکا لائسنس یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ حادثات سے بچنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، ماضی میں بھی ڈرائیورزکی غلطی سے ٹریفک حادثات رونما ہوئے۔

    سہیل انورسیال نے کہا کہ فریال تالپورکی ہدایت پرنادرن بائی پاس پرٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو آغاخان اسپتال منتقل کردیا۔

    اس موقع پر وزیرداخلہ سندھ نے راو انوار کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں کمیٹی بنا رکھی ہے، جوبالکل با اختیار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کمیٹی شک کی بنیاد پرکسی کا بھی بیان لے سکتی ہے، راؤانوارکوکمیٹی پرتحفظات ہیں توآئی جی سندھ کوبتائیں۔

    صوبائی وزیرداخلہ سہیل انور سیال نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاترنہیں ہے۔


    ناردرن بائی پاس پر ٹرک کی ٹکر، مسافر بس الٹ گئی،4 جاں بحق، دس زخمی


    خیال رہے کہ گزشتہ شب رات گئے ناردرن بائی پاس کے قریب ٹرک کی ٹکر سے مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی ہوگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نئےسال کی آمد: شہریوں کےسی ویوجانے پرکوئی پابندی نہیں‘ سہیل انورسیال

    نئےسال کی آمد: شہریوں کےسی ویوجانے پرکوئی پابندی نہیں‘ سہیل انورسیال

    کراچی: صوبائی وزیرداخلہ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ شہری نئے سال کا جشن قانون کےدائرے میں رہ کرمنائیں، نئے سال کی آمد پرشہریوں کے سی ویوجانے پرکوئی پابندی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے ڈیفنس اورکلفٹن سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کہا اور نئے سال سے متعلق پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

    صوبائی وزیرداخلہ سہیل انورسیال نے سی ویوکے اطراف سڑکیں بند ہونے کی خبرپرعلاقے کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ نئے سال کی آمد پرکسی سڑک کوبند نہیں کریں گے، انتظامیہ کوسڑکوں سے کنٹینرز ہٹانے کی ہدایت کردی ہے۔

    سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ شہری نئے سال کاجشن قانون کے دائرےمیں رہ کرمنائیں، نئےسال کی آمد پرشہریوں کے سی ویوجانے پرکوئی پابندی نہیں ہے۔

    وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ نئے سال کی آمد پر خود بھی سی ویوجاؤں گا۔

    انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لیے پولیس کی اضافی نفری تعینات کررہے ہیں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ سندھ حکومت نے سال نو کے موقع پر صوبے بھر میں ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور ریسنگ پرپابندی لگائی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • حماد صدیقی کو اب تک سندھ پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا: وزیر داخلہ سندھ

    حماد صدیقی کو اب تک سندھ پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا: وزیر داخلہ سندھ

    لاڑکانہ: وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ حماد صدیقی کو اب تک سندھ پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا۔ وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث بحران جنم لے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے کیسز فوجی عدالتوں کو منتقل کر رہے ہیں۔ عزیز بلوچ کی جے آئی ٹی پر عدالت جو حکم دے گی عمل کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ حماد صدیقی کو اب تک سندھ پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا۔ وفاقی حکومت کی نا اہلی کے باعث بحران جنم لے رہے ہیں۔ ’وفاق کی نااہلی کے باعث گنے کا آباد کار احتجاج پر مجبور ہے۔ وافر مقدار میں چینی ہونے کے باوجود سبسڈی دے رہے ہیں‘۔

    وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ مفرور اسحٰق ڈار کے باعث ملک میں متعدد بحرانوں نے جنم لیا۔

    سندھ پولیس میں پولیس اہلکاروں کی کرپشن کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 12 ہزار پولیس اہلکاروں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ ’جو پولیس اہلکار مجرم ثابت ہوگا اسے نہیں بخشوں گا‘۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل کریں گے۔ ’سنہ 2018 میں وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائیں گے‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نواز لیگ ناکام لیگ بن چکی ہے، سہیل انور سیال

    نواز لیگ ناکام لیگ بن چکی ہے، سہیل انور سیال

    لاڑکانہ: وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ آصف زرداری مظلوم عوام کی زبان بولتے ہیں، نواز لیگ ناکام لیگ بن چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا کہ وفاقی حکومت صرف دعوے کرتی ہے کام نہیں، وفاقی حکومت نے چار سال میں ایک کام بھی مکمل نہیں کیا۔

    وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عمران خان الزامات لگاتے ہیں اور پھر معافیاں بھی مانگتے ہیں، وہ عدالت سے فرار ہوتے رہے ہیں جبکہ شرجیل میمن عدالت میں پیش ہوئے، ن لیگ والے فرار ہورہے ہیں، ہمیں عدالت نے بری کیا جو ہماری کامیابی ہے۔

    سہیل انور سیال نے کہا کہ احسن اقبال پہلے اپنے پروجیکٹس کی انکوائری کریں پھر تنقید کریں، وفاقی حکومت نے چار سال میں ایک کام بھی مکمل نہیں کیا، وفاقی حکومت صرف دعوے کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن فوج، سندھ حکومت، رینجرز اور پولیس نے قائم کیا، اپوزیشن الائنس ماضی میں بھی ناکام ہوئے اور اب بھی ناکام ہوں گے۔

    یہ پڑھیں: اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کیلئے سندھ کابینہ سے منظوری لینے کا فیصلہ

     آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اے ڈی خواجہ کو عدالتی فیصلے کی روشنی میں ہٹایا جارہا ہے، آئی جی سندھ او پی ایس پر مقرر ہیں اس لئے ہٹا رہے ہیں۔

    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی : جناح اسپتال کے قریب فائرنگ، دو سگے بھائی زخمی

    کراچی : جناح اسپتال کے قریب فائرنگ، دو سگے بھائی زخمی

    کراچی : جناح اسپتال کےقریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے،دو نوں زخمی افراد آپس میں سگے بھائی ہیں، پولیس کو اہم شواہد مل گئے، صوبائی وزیرداخلہ نے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کاحکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کےقریب موٹرسائیکل سواردو مسلح ملزمان کی فائرنگ سےدو سگے بھائی زخمی ہوگئے، ملزمان نے مذکورہ افراد کو جناح اسپتال سے صدر آنے والے پل پر فائرنگ کرکے زخمی کیا۔

    واقعے کے بعد جناح اسپتال کے میں روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا، پولیس کے مطابق ملزمان نے دونوں افراد کو چار گولیاں ماریں، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کےخول ملے ہیں۔

    ایس پی صدر توقیر کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہرزاویے جانچ پڑتال کریں گے۔ ایس پی صدر کے مطابق پل کے اوپر سےایک خول اور چلی ہوئی گولی کاسکہ ملا ہے۔

    اس کے علاوہ دو مختلف مقامات سے دو چپلوں کی جوڑیاں بھی ملی ہیں، انہوں نے بتایا کہ ایک شرٹ کا ٹکڑا ملا ہے، لگتا ہے کہ واردات کے موقع پر مزاحمت بھی ہوئی، مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ایک زخمی سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا طالب علم ہے، علاوہ ازیں صوبائی وزیرداخلہ سہیل انورسیال نےواقعے کانوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو تحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔

  • سہیل انور سیال دوبارہ وزیر داخلہ سندھ مقرر

    سہیل انور سیال دوبارہ وزیر داخلہ سندھ مقرر

    کراچی: سندھ کابینہ میں شامل وزرا کے محکموں میں تبدیلی کردی گئی۔ سہیل انور سیال کو دوبارہ محکمہ داخلہ، ناصر شاہ کو اطلاعات اور ڈاکٹر سکندر میندھرو کو عشر و زکوٰة کے اضافی قلمدان سونپ دیے گئے۔

    محکمہ سروسز سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیر زراعت سہیل انور سیال کو ایک بار پھر محکمہ داخلہ، مائنز و منرل اور پرائس کنٹرول کے اضافی قلمدان سونپ دیے گئے۔

    یاد رہے کہ سہیل انور سیال کو اسد کھرل کی گرفتاری کے موقع پر سندھ رینجرز سے تنازعہ پیدا ہونے کے بعد وزارت سے ہٹا دیا گیا تھا جس پر سندھ حکومت اور سندھ رینجرز کے تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔

    دوسری جانب محکمہ ٹرانسپورٹ کے صوبائی وزیر سید ناصر شاہ کو محکمہ اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

    یہ فیصلہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے مشیر قانون اور مشیر اطلاعات کو کام کرنے سے روکنے کے اقدام کے بعد کیا گیا ہے جس کے بعد مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے۔

    عشر و زکوٰة اور مذہبی امور ناصر شاہ سے واپس لے کر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو کے حوالے کردیے گئے ہیں۔

    نئے نوٹیفکیشن کے مطابق سہیل انور سیال کے پاس 3، ناصر شاہ 3 اور ڈاکٹر سکندر میندھرو کے پاس 2 محکموں کی ذمہ داری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔